... loading ...
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں سڑکوں، کھلے میدانوں، رفاہی پلاٹوں، پارکوں اور گھروں کے باہر کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھریلو کچرا، صنعتی اور ہسپتالوں کا فضلہ باہر پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات قائم ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق کچرا باہر پھینکنے سے نہ صرف ماحول آلودہ ہو رہا ہے بلکہ شہریوں کو صحت عامہ کے مسائل بھی درپیش ہیں۔یادرہے کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر قائم واٹر کمیشن نے سڑکوں، کھلے میدانوں، رفاہی پلاٹوں، ندی نالوں کے کنارے گھریلو اور صنعتی فضلے کا نوٹس لیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق صرف کراچی میں یومیہ 15 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، جس میں سے صرف 9 سے 10 ہزار ٹن کچرے کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔باقی کچرا شہر کی سڑکوں، شاہراہوں، چوراہوں اور گلیوں میں ہی پڑا رہتا ہے جو شہریوں کی زندگی اور ان کی صحت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔طبی ماہرین کہتے ہیں کچرے کوٹھکانے نہ لگانے سے شہر میں سانس سمیت متعدد موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
عروس البلادکراچی میں کچرے اورگندگی کے ڈھیرکوئی نئی بات نہیں ہیںیہ بارہ برسوں کی کہانی ہے ۔ شہرقائدمیں آنے والوں کاایک دھائی سے کچرے اورگندگی کے ڈھیر‘بہتے گٹراستقبال کرتے رہیں ۔جس وقت سیدقائم علی شاہ سندھ کے وزیراعلی تھے توانھوں نے کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کے لیے تین دن کی ڈیڈ لائن دی، پھر انہوں نے 2 ماہ کا وقت مانگ لیا تھا۔گندگی کے ڈھیرتوختم نہیں ہوئے البتہ سند ھ کی وزارت اعلی تبدیل ہوگئی اور مراد علی شاہ نے منصب سنبھالا، ان کے آنے سے کراچی کے شہریوں میں امید جاگی تھی کہ شائد اب شہر کی قسمت چمک جائے گی لیکن نئے شاہ کی جانب سے بھی کچرے کی صفائی کے لیے دی گئی 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن معاملہ جو ںکاتوں ہی رہا ۔ بلدیاتی الیکشن ہوئے تو لوگوں کوامید بندھی کہ میئرکراچی وسیم اختراوران کی ٹیم یہ کارنامہ سرانجام دے کرعوام کواس گندگی سے نجات دلائیں گے ۔ایم کیوایم کی جانب سے ایک نہیں دونہیں پورے سودن کی صفائی مہم چلائی گئی۔گندگی کے ڈھیربرقراررہے۔کراچی سے کچرااٹھانے کاٹھیکہ چینی کمپنی کو دیا گیا ۔ صورت حال پھربھی تبدیل نہ ہوئی۔
صوبہ سندھ میں گذشتہ 8 سال سے پیپلز پارٹی کی ہی حکومت قائم ہے اورصوبائی وزیربلدیات کی جانب سے بلندوبانگ دعوے کیے جاتے ہیں لیکن عملی کام نظرنہیں آتا۔میئرکراچی وسیم اخترپہلے توشہرکی صفائی نہ ہونے کواختیارات کے نہ ہونے کارنگ دیتے رہے اب ان کی پارٹی خودآپس میں بدست وگریبان ہے اوروہ خود بھی اس میں باقاعدہ شریک ہیں ایسے میں ان سے یہ امیدکرناکہ وہ کراچی کے بنیادی مسائل حل کرائیں گے لغو ہی تصورکیاجائے گا۔اس حوالے سے عوام کاکہناہے شہر کے مسائل، جن میں کچرا، نکاسی آب اور دیگر شامل ہیں صوبائی اورشہری حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔
ایک رپورٹ میں کراچی کے مسائل سے واقف ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں یومیہ 15000 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس میں سے صرف 9000 سے 10000 ٹن کچرے کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔باقی کچرا شہر کی سڑکوں، شاہراہوں، چوراہوں اور گلیوں میں ہی پڑا رہتا ہے اورہواسے اڑکرنالوں وغیرہ میں بھی جمع ہوجاتاہے ۔یہی کچراجب سیوریج لائنوں میں جاکر پھنستا ہے گٹرکاپانی ابل کر مین شاہراہوں اورگلیوں میں پھیل جاتاہے جس سے ایک جانب توآمدرفت کے راستے بندہوجاتے ہیں دوسر ی جانب شہریوں کی زندگی اور ان کی صحت کوخطرات لاحق ہوجاتے ہیں ۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کچرے کوٹھکانے نہ لگانے سے شہر میں سانس سمیت متعدد موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
جب عدالتی حکم پرسندھ حکومت نے کراچی ہی نہیں پورے صوبے میں سڑکوں، کھلے میدانوں، رفاہی پلاٹوں، پارکوں اور گھروں کے باہر کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے توضرورت اس امرکی بھی ہے کہ اس سارے عمل کی نگرانی کانظام بھی وضع کیاجائے اوریومیہ بنیادوں پرکچراجمع کرنے کاواضح نظام وضع کیاجائے اسی طرح شہریوں کومسائل سے نجات ملے اورعروس البلاد کی صفائی بھی ممکن ہوسکے گی۔
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...