... loading ...
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے دائر ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی جبکہ وکلاء کی ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت 15مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے نیب ریفرنس کی سماعت کی تونیب پراسیکیوٹر اور نیب کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے تاہم مقدمہ میں نامزد، ملزمان سابق صدر آصف علی زرداری، عبدالغنی مجید اور ندیم بھٹو عدالت پیش نہ ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ک...
براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے سمری بھی وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے ۔سمری میں کابینہ سے وفاقی کابینہ سے جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخ...
لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے تحریری حکم جاری کیا، حکم میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق رابعہ عمران اور عمران علی ایک ماہ میں عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے ، دونوں کے پیش نہ ہونے پر عدالت رابعہ عمران اور عمران علی کو اشتہاری قرار دیتی ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت تفتیشی افسر کو حکم دیتی ہے کہ دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات آئندہ سماعت پر جمع کرائی جائیں۔
گیلپ اینڈ گیلانی کے ایک حالیہ سروے کے مطابق55 فیصد پاکستانیوں کے مطابق کورونا وائرس نے پاکستان کی معیشت پر بہت گہرے منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ ''برائے مہربانی بتائیں کہ آپ کے خیال میں کورونا وائرس سے پاکستان کی معیشت پر کس حد منفی اثرات پڑے ہیں۔ یعنی بہت زیادہ کچھ حد تک بہت کم یا بالکل نہیں؟ اس سوال کے جواب میں پچپن فیصد جوابدہندگان کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کی معیشت پر بہت زیادہ منفی اث...
برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مرکل نے کہا ہے کہ یہ دعویٰ غلط ہے کہ شہزادی کیٹ میری وجہ سے غمزدہ ہوئی۔ درحقیقت میں نشانہ بنی، شہزادی کیٹ نے معافی مانگی۔ غلطی تسلیم کی اور مجھے پھول بھی پیش کئے۔ میگھن مرکل نے اوپرا ونفرے کو تہلکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے شاہی خاندان کے راز افشا کر دیئے اور کہا کہ انہیں شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا۔ ان کی اور ہیری کی شادی باضابطہ تقریب سے تین دن پہلے ہوچکی تھی۔ان...
افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں مسلح افراد کے حملے میں خواتین پولیس کی سابق سربراہ شدید زخمی ہوگئی ہیں اور ان کے خاوند ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنر ہلمند کے ترجمان عمرژواک نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ میں پولیس افسر جوڑے پر فائرنگ کی ۔صوبائی پولیس سربراہ کے دفتر سے تعلق رکھنے والے ایک افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح افراد نے اس حملے میں خاتون پولیس افسر کو نشانہ بنایا تھا مگر گولیاں لگنے سے ان کے خاوند...
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن 10 مارچ سے شروع ہوگی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ بدھ 10 مارچ سے 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کی جائے گی اور یہ ویکسینینش عمر کو دیکھتے ہوئے کی جائے گی۔انہوں نے عمر کے لحاظ سے ویکسینینش کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ رجسٹر ہونے والے معمر ترین شخص کو ...
پاکستان کیلئے افغانستان کے صدر کے نمائندہ خصوصی عمر دائود زئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے امن عمل پر باضابطہ مذاکرات کیلئے مشترکہ گروپ بنایا ہے جس کی سربراہی دونوں ممالک کے خصوصی نمائندے کر رہے ہیں ، انہوںنے پاکستانی فوجی ترجمان کے اس بیان کا خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے کہا تھا پاکستان افغانستان میں طالبان کے دوبارہ کنٹرول کی حمایت نہیں کرتا اور یہ کہ افغانستان کا موجودہ ریاستی ڈھانچہ آسانی سے ختم نہیں کیا جاسکتا ،امید ہے افغان صدر اشرف غنی رمضان سے پہلے پاکستان کا...
ماہرین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے ایسے سنسر بنائے ہیں جو کسی بھی ماسک پر لگانے سے ماسک پہنے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو سکے گی۔کورونا وائرس سے متاثرہ شخص جب سانس لے گا تو اس کے ماسک پر لگی سنسر چپ کا رنگ تبدیل ہوجائے گا۔ جس سے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گی۔ماہرین نے ماسک پر رنگ بدلنے والی ایسی پتریاں لگائی ہیں جو کسی شخص کے سانس یا لعاب میں کووڈ 19 کا باعث بننے والے کر...
افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق بلخ کے ضلع چمتل میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کردیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم فوجی اہلکاروں کی جانب سے بھی مزاحمت دکھائی گئی۔دو طرفہ جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران 7 افغان فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔ حملہ آور کارروائی کے بعد سرکاری اسلحہ اور افغان فوج کی...
بین الاقوامی فوج داری عدالت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی فوج کے وحشیانہ جنگی جرائم کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد صہیونی ریاست کی لیڈر شپ مشکلات سے دوچار ہو چکی ہے ،اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق دی ہیگ میں قائم عالمی فوج داری عدالت کی طرف سے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیر دفاع بینی گینٹز نے یورپی ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے ،وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے یورپی حکام کو مکتوب ارسال کیے ہیں جن میں ان سے دی ہیگ میں قائم عالمی ع...
میانمار نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ میانمار سے بھاگ کر بھارت پہنچنے والے آٹھ پولیس اہلکار واپس اس کے حوالے کردے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ ان سکیورٹی اہلکاروں کے بارے میں خیال ہے کہ انہوں نے فوجی جنتا کے احکامات ماننے سے انکار کردیا تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں میانمار کے پچاس کے قریب شہری بھارت میں پناہ لینے داخل ہوئے جبکہ مزید کم از کم 85 لوگ انتظار میں ہیں۔ میانمار میں اقتدار پر قبضے کے بعد فوجی حکومت عوامی مظاہرے کچلنے کی کوشش میں مصروف ہے اور...