... loading ...
شہباز شریف کو مسلم لیگ کا صدر بنانے پر جماعت کی مجلس عاملہ اور تمام دیگر ارکان متفق اورپرجوش ہیں۔نوازشریف اس بارے میں پہلے ہی فیصلہ کر چکے ہیں۔عام تاثر یہی ہے کہ مسلم لیگ کے پاس شہباز شریف کو صدر بنانے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن یا چوائس موجود نہیں ہے۔نواز شریف پہلے ہی 2018ء کے عام انتخابات کے لیے شہبازشریف کو مسلم لیگ (ن)کی جانب سے وزیراعظم کے عہدے کے لیے امیدوار قرار دے چکے ہیں۔نواز شریف خود بھی ان کی صلاحیتوں اوراعلیٰ منتظم ہونے کے معترف ہیں ۔ انہوں نے اپنے بڑے بڑے جلسوں میں شہباز شریف کی بطور وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر ایک طرح سے مہم شروع کررکھی ہے اور نواز شریف جلسوں میں ان کی تعریف کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ عام تاثر یہ ہے کہ نواز شریف کی بوجہ غیر موجودگی میں شہباز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو مسلم لیگ ن کو متحد رکھ اور ملک کو موجودہ بحران سے نکال کر اس کو منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
نواز شریف سمیت مسلم لیگی اس بات پر اتفاق رکھتے ہیں کہ 2013ء کے عام انتخابات میں پنجاب میں کیے گئے تعمیروترقی کے کام گڈگورننس کے باعث مسلم لیگ کو کامیاب حاصل ہوئی تھی۔ اب2013ء سے لے کر اب تک انہوں نے صوبے میں جس طرح تیز رفتاری اور ایک خاص وڑن کے تحت تعمیر وترقی کے کام کیے ہیں اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ چین میں ان کی برق رفتاری کو بے حد سراہا جاتا ہے۔ چینی حکومت اور بیوروکریسی میں شہباز شریف کی بے حد تعریف و توصیف کی جاتی ہے کہ جس برق رفتاری سے انہوں نے بجلی کے منصوبوں، میٹروبس اور اب اورنج لائن ٹرین کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی سعی کی ہے اس پر چین میں تیز رفتار کام کرنے کوانہیں محاورتاً پنجاب سیڈ کہا جاتا ہے۔ شہباز شریف کی ایک خاص خوبی چین، سعودی عرب، ترکی کی اعلیٰ قیادت سے روابطہ اور تعلقا ت ہیں۔ اس بنا پر وہ ان حکومتوں سے پنجاب کے منصوبے اور رعاتیں بھی حاصل کر لیتے ہیں۔ مسلم لیگی اس بات پر مطمئن ہیں کہ شہباز شریف اپنے وژن اور بیانیے سے مسلم لیگ کو اور ساتھ ہی نواز شریف کو موجودہ مسائل اور مصائب سے نکالنے میں کامیاب ہو جائینگے، اس لیے کھلے دل کے ساتھ نواز شریف نے ان کو آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال ہے کہ شہبا ز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائینگے۔ان کی بطور صدر مسلم لیگ اور بطور امیدوار وزیراعظم کے طور پرنامزدگی کو بھی اسی حوالے سے دیکھا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی وہ ان تعلقات کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ عام تاثر ہے کہ وہ مسلم لیگ کو آج بنانے والی آزمائش اور امتحان سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس سے پہلے دھرنا ون اور دھرنا ٹو سے نبردآزما ہونے میں ان کا کردار اہم تھا۔اس وقت عمران خان یہ تاثر دے رہے تھے کہ تھرڈ ایمپائر ان کے ساتھ ہے اور ایمپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے۔ ماضی کے اس مشکل وقت سے برا وقت میں ہے حالات کو اب بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے یہ تبدیلی بھی ممکن ہے کہ صورتحال کو تبدیل اور حملہ آور قوتوں کو مطمئن کیا جائے۔
شہباز شریف کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ وہ اپنے بڑے بھائی کو باپ کی جگہ دیتے ہیں اور ان کو غیرمشروط اور بلا حیل و حجت اپنا لیڈر قرار دیتے ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں کچھ لو کچھ دو کی پالیسی کے تحت موجودہ بحرانی کیفیت سے نکلا جا سکتا ہے۔ شہباز شریف نے مسلسل ملاقاتوں میں نواز شریف کو یقین دلایا ہے کہ وہ نواز شریف، مسلم لیگ اور ملک کے لیے ہر طرح سے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ یہ تو ظاہر ہے کہ نواز شریف کے بیانئے کو عوام میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے لیکن بڑے بڑے جلسوں میں نوازشریف کے بیانئے کی مقبولیت سے ایک خطرہ بھی نظر آ رہا ہے کہ جن قوتوں نے ان کو آئوٹ کیا تھا وہ یہ منظر دیکھ کر کہیں عام انتخابات کے انعقاد میں کوئی رخنہ نہ ڈال دیں۔ان کو ڈر ہے کہ نوازشریف عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے سویلین بالادستی اور ووٹ کے تقدس کی مہم کو عروج پر لے جائیں گے۔کہیں آئین میں ترامیم اور اس سلسلے میں قانون سازی نہ کر ڈالیں۔ سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کی منصوبہ بندی بھی اس سلسلے کی ایک کڑی نظر آتی ہے۔بلوچستان اسمبلی اور حکومت اسی منصوبے کی ایک کڑی نظر آتی ہے۔عام خیال تھا کہ اس کے بعد یہ سلسلہ رک جائے گا لیکن اب پوری مسلم لیگ ن کو ان انتخابات میں سینٹ سے فارع کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔شہباز شریف اس چیلنج کو پنجاب میں قبول کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب سے کوئی ایک نشست بھی نہیں کھوئیں گے۔
گو کہ شہباز شریف پر بعض نادیدہ قوتیں اس سے پہلے بھی حملہ آور ہو چکی ہیں۔ ملتان میٹرو پراجکیٹ کے حوالے سے ان پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا لیکن چین کی حکومت نے روایت سے ہٹ کر ان کا دفاع کیا اور ایسی کسی کرپشن کی سختی سے تردید کی۔اس طرح ایک حال ہی میں شہباز شریف کی حکومت کو ہلانے کی کوشش کی گئی۔پیر حمید الدین سیالوی صاحب کو ایک خاص مسئلے پر دھرنے پر اکسایا گیا لیکن شہباز شریف نے مخصوص حکمت عملی اور مفاہمتی طرز عمل اختیار کرتے ہوئے اس منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا، اسی طرح مفاہمتی طرز عمل آئندہ بھی کام آسکتا ہے۔جہاں تک ان افواہوں یا پھیلائی ہوئی باتوں کا تعلق ہے کہ خاندان میں کسی طرح کی اقتدار یا پارٹی لیڈر شپ کے حوالے سے کوئی دو رائے یا اختلاف موجود ہے پچھلے چند دنوں کے مناظراور بیانات نے ان کو غلط ثابت کیا ہے۔ لودھراں میں نواز شریف، شہباز شریف کے علاوہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی موجودگی کوئی اتفاقی امر نہ تھا، یہ ایک واضح پیغام تھا۔ پچھلے دنوں مریم نواز نے بھی کہا کہ وہ اور حمزہ شہباز ایک ہی گھر کے باسی ہیں، کوئی فرق نہیں۔ دونوں بھائیوں کی والدہ پیرانہ سالی میں بھی دونوں کو سمجھانے اور جوڑ کر رکھنے میں ایک بنیادی کڑی ہیں۔ تمام مسلم لیگی بشمول شریف فیملی کے امید رکھتے ہیں کہ شہباز شریف اپنی خوبیوں، صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر امتحان کی اس مشکل گھڑی میں مسلم لیگ (ن ) کو نہ صرف سرخرو کرینگے بلکہ آئندہ عام انتخابات میں کامیاب بھی کرائینگے اور ایسی مفاہمتی پالیسی تشکیل دینگے جس سے تمام ادارے مطمئن ہو جائیں اور ملک بحرانی کیفیت سے نکل آئے۔
عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے،سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پاکستان کی اولین ترجیح،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ،فلسطینی عوام اور کشمیریوں کے بنیادی حق...
حکومت نے 23شرائط مان لیں، توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، اسٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی وغیرہ شامل ہیں، سرکاری ملکیتی اداروں کے قانون میں تبدیلی کیلئے اگست 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائیگی، ہا...
پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں میرٹ پر ٹکت دیں گے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا،صدر ن لیگ مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے، وزیراعظم سے کہوں گا...
تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، خود پنجاب کی گلی گلی محلے محلے جائوں گا، چیئرمین پیپلز پارٹی کارکن اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، گورنر سلیم حیدر کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،دیگر کی بھی ملاقاتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول...
منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263.9 ،ڈیزل 267.80 روپے کا ہو جائیگا، ذرائع مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزلسستا کرنے کی تجویز، نئی قیمتوں پر 16 دسمبر سے عملدرآمد ہوگا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول کی قیمت میں معمولی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذ...
عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے اور دفاعی معاہدہ تاریخی ہے، علما قوم کو متحد رکھیں،سید عاصم منیر اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جس قوم نے علم او...
حالات کنٹرول میں نہیں آئیں گے، یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا،چیئرمین بیرسٹر گوہر کیا بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے؟ آپ اس مرتبہ فیڈریشن ک...
دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں،شہباز شریف فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے مگر کچھ علما تفریق کی بات کرتے ہیں، خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جادوٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کریگا، دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں۔ وزیراعظم شہ...
پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،اختیار ولی قیدی نمبر 804 کیساتھ مذاکرات کے دروازے بندہو چکے ہیں،نیوز کانفرنس وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سندھ آئیں الیکشن میں حصہ لیں مجھے خوشی ہوگی، سیاسی جماعتوں پر پابندی میری رائے نہیں کے پی میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی کی کارکن کے گھر آمد،میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی...
قراردادطاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی، بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے جو لیڈران پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی...
شہباز شریف نے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی مالی بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ، تقریب سے خطاب اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کا...