... loading ...
نیو سندھ سیکرٹریٹ بلڈنگ کی عمارت کی تیسری منزل میں آتشزدگی کے نتیجے میں کئی محکموں اور بیوائوں کا ریکارڈ جل گیا، عمارت کے جس حصے میں آگ لگی وہاں وزیراعلیٰ سندھ سمیت، دیگر وزراء اور محکموں کے دفاتر ہیں جن میں صحت، ایس این جی ڈی، خوراک اور تعلیم کے محکمے شامل ہیں۔ نئی بنی عمارت میں آگ لگ جانا فہم سے بالا ہے۔ آتشزدگی کی دو ہی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ پیدا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی، یا پھربدعنوان مافیا کی کارروائی ہو سکتی جو اپنے ’’اعمال‘‘ پر پردہ ڈالنے کے لیے ریکارڈ کو نابودکر دیتے ہیں۔ پہلی صورت میں اس ٹھیکیدار کو پکڑنا ہو گا جس نے عمارت تعمیر کرائی لیکن بجلی کی تاروں کی تنصیب میں اناڑی پن کا مظاہرہ کیا گیا، یا میٹریل ناقص لگایا گیا۔ دوسری صورت میں بھی، پتہ لگانا چنداں مشکل نہیں، ہماری پولیس اور تفتیشی ادارے اڑتے پرندے کے پر گن لینے کی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کے لیے، اس افسوسناک واقعہ میں ’’ملوث مافیا‘‘ کو ڈھونڈ نکالنا مشکل نہیں ہو گا۔
پنجاب نے ماضی کے ایسے افسوسناک واقعات سے سبق سیکھا، وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لی، اور بلاتاخیراپنا ریکارڈ کمپیوٹرائز کر لیا۔ دوسرے صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہئے کہ ریکارڈ کی حفاظت کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ اگر اس آتشزدگی کی چھان بین کا کام نیب اپنے ہاتھ میں لے لے تو یقیناً کسی غلط آدمی کو ملوث کیے بغیر صحیح نتیجہ پر پہنچا جا سکتا ہے۔ نیب کا ادارہ ان دنوں، اپنے سربراہ کی نگرانی میں، جو کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، اس نے قوم میں پھیلی وہ مایوسی دور کر دی ہے کہ مگرمچھوں اور بدعنوانیوں ستونوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔ اگرچہ نیب کے کام میں دھمکیوں اور احتجاج سے رکاوٹ ڈالی جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ گزشتہ روز نیب کے ترجمان نے بھی ان باتوں کی طرف قوم کی توجہ دلائی ہے، لیکن ہم نہیں سمجھتے کہ کوئی اتنا طاقتور ہے کہ جو دھمکیوں اور احتجاج ایسے حربوں سے نیب کو دبائومیں لانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ نیب کو ان باتوں کا نوٹس ہی نہیں لینا چاہئے ورنہ وہ توانائیاں ضائع ہو جائیں گی جو بدعنوانی کے انسداد پر ہی صرف ہونی چاہئیں۔ مزیدبرآں اس طرح کی باتیں کر کے شائد کچھ لوگ دل کی ’’بھڑاس‘‘ نکال رہے ہوں۔ ایسے لوگوں سے صرف نظر، میں کوئی حرج نہیں۔
دوسری جانب ایک ایسے وقت میں جب پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کرپٹ بیوروکریسی کے خلاف آپریشن کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں اس حوالے ضرورت اوربڑھ گئی ہے کہ فوری طورپراس امرکی تحقیقات کی جائیں کہ آیانیوسندھ سیکرٹریٹ کی عمارت آگ لگی ہے یالگائی گئی ہے ۔اگرواقعی آگ شار ٹ سرکٹ سے ہی لگی ہے توبھی مذکورہ ٹھیکیدارکارروائی کی زدمیں آتا ہے اوراگرجان بوجھ کرلگائی گئی ہے تویقینا یہ ان کرپٹ عناصرکی کارروائی ہے جواپنی کرپشن چھپانے اورسزاکے سے بچنے کے لیے ہرحدسے گزرنا چاہتے ہیں ۔ اس حوالے سے ایک اوراہم بات یہ اس اآتشزدگی کومشکوک بناتی ہے وہ یہ کہ آگ سرکاری چھٹی والے روزہی کیو ں لگی یالگائی گئی۔اوراہم محکموں کاریکارڈہی کیوں جلا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...