... loading ...
ذیابیطس پوری دنیا میں ایک وبا کی طرح پھیل رہی ہے۔ اِس بیماری کی دو قسمیں ہیں۔ پہلی قسم کی ذیابیطس عموماً بچپن میں شروع ہوتی ہے اور فی الحال ڈاکٹر یہ نہیں جانتے کہ اِسے کیسے روکا جا سکتا ہے۔ اِس مضمون میں ہم ذیابیطس کی دوسری قسم کے بارے میں بات کریں گے۔ ذیابیطس کے تقریباً 90 فیصد مریض اِس دوسری قسم کا ہی شکار ہوتے ہیں۔ ماضی میں دیکھا گیا تھا کہ ذیابیطس کی دوسری قسم کا شکار صرف بڑے ہوتے تھے لیکن حال ہی میں دیکھا گیا ہے کہ بچے بھی اِس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اِس بیماری کے خطرے کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ اِس بیماری کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کرنے سے آپ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ ذیابیطس جسے عموماً شوگر بھی کہتے ہیں، ایک ایسی بیماری ہے جس میں خون کے اندر شکر یعنی گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ عموماً خون کے ذریعے شکر ان خلیوں تک پہنچتی ہے جنہیں توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن ذیابیطس میں یہ عمل صحیح طرح کام نہیں کرتا۔ اِس وجہ سے جسم کے کچھ اعضا کو نقصان پہنچتا ہے۔ اِس کے علاوہ خون کی گردش میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بعض صورتوں میں مریض کے پاو?ں کا انگوٹھا، انگلیاں یا پورا پاوں کاٹنا پڑتا ہے، مریض اندھا ہو سکتا ہے یا اسے گردوں کی بیماری ہو سکتی ہے۔ ذیابیطس کے بہت سے مریض دل یا فالج کا دورہ پڑنے سے مرتے ہیں۔ دوسری قسم کی ذیابیطس کی ایک بڑی وجہ جسم میں بہت زیادہ چربی ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ پیٹ اور کمر کے گرد بہت زیادہ چربی ہونے سے ذیابیطس ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ خاص طور پر لبلبے اور جگر میں چربی سے جسم میں گلوکوز پہنچنے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ لیکن آپ ذیابیطس کے خطرے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے کے تین طریقے مندرجہ ذیل ہیں: 1۔ اگر آپ کو ذیابیطس ہونے کا خطرہ ہے تو اپنی شوگر چیک کروائیں۔ دوسری قسم کی ذیابیطس ہونے سے پہلے اکثر ایک شخص کو پری ذیابیطس ہوتی ہے جس میں خون کے اندر شکر معمول سے تھوڑی زیادہ ہو جاتی ہے۔ یہ حالت اور دوسری قسم کی ذیابیطس، دونوں ہی نقصان دہ ہیں لیکن اِن میں ایک فرق ہے۔ دوسری قسم کی ذیابیطس میں خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول تو کیا جا سکتا ہے لیکن فی الحال اِس بیماری کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ مگر دیکھا گیا ہے کہ پری ذیابیطس کے کچھ مریض اپنے خون میں شکر کی مقدار کو دوبارہ معمول پر لے آئے۔ پری ذیابیطس کی علامات اِتنی واضح نہیں ہوتیں۔ ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دنیا میں تقریباً31کروڑ 60 لاکھ لوگ پری ذیابیطس کا شکار ہیں اور اِن میں سے زیادہ تر کو اِس بارے میں پتہ بھی نہیں ہیں، 1۔ اپنے خون کا ٹیسٹ کروائیں۔ 2۔صحت بخش غذا کھائیں۔ اِن مشوروں پر عمل کرنے سے ا?پ کو بہت فائدہ ہوگا معمول سے کم کھانا کھائیں۔ ایسی مشروبات نہ پئیں جن میں بہت زیادہ چینی یا کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس ہو۔ اِن کی بجائے پانی، چائے یا کافی پئیں۔ سفید آٹے یا چاول کی بجائے اپنی خوراک میں خالص گندم، چاول اور پاستا اِستعمال کریں۔ بغیر چربی کا گوشت کھائیں۔ اِس کے علاوہ مچھلی، خشک میوے، دالیں اور پھلیاں کھائیں۔ 3۔ ورزش کریں۔ ورزش کرنے سے آپ اپنے خون میں شکر کی مقدار کو کم کر سکتے ہیں اور اپنے وزن کو بھی بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔ اِس سلسلے میں ایک ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ ٹی وی دیکھنے کی بجائے کچھ دیر ورزش کریں۔ یہ سچ ہے کہ اگر آپ کے خاندان میں ذیابیطس کی بیماری چلی آ رہی ہے تو آپ کو بھی یہ بیماری ہو سکتی ہے۔ لیکن اپنے طرزِزندگی میں کچھ تبدیلیاں کرنے سے آپ اِس بیماری سے ایک حد تک بچ سکتے ہیں۔ اپنی صحت کو ٹھیک رکھنے کے لیے آپ جتنی کوششیں کریں گے، آپ کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...