... loading ...
انسانی جسم کی نشو نما ایک مکان کی تعمیر سے مشابہت رکھتی ہے جب ہم کوئی مکان بنانا چاہتے ہیں تو مختلف تعمیر اشیاء کو منتخب کیا جاتا ہے ۔ اچھی یا ناقص تعمیر کا انحصار تعمیری اشیاء کی اچھائی یا برائی پر ہوتا ہے۔ بالکل یہی حال سمانی عمارت کی نشو نما کا ہے اگر تعمیر خراب ہوگئی تو اسے ہمیشہ مرمت کی ضرورت پیش آتی رہے گی اور ہم آئے دن نئی نئی بیماریوں میں گھرے رہیں گے۔ لہٰذا تندرستی قائم رکھنے کیلئے انسانی بدن کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔
کلورین:پیٹ انتڑیوں اور جسم کی صفائی کرتا ہے ڈاکٹر لوگ ٹائیفائیڈ میں کلورین مکسثر استعمال کراتے ہیں یہ چربی کو گھٹاتا اور زہریلے مادوں کو نکالتا ہے۔کلورین ہاضمے کو قوت دیتا جسم سے غلاظت کو باہر پھینکتا اور قبض کو رفع کرتا ہے اس کی کمی سے زکام ہوجاتا ہے۔ پیٹ پھو ل جاتا ہے۔ گردے کی بیماری اور دانتوں سے خون آنا کلورین کی کمی ظاہر کرتے ہیں ان چیزوں میں کلورین زیادہ پایا جاتا ہے۔ پالک، مولی، گاجر، ٹماٹر، بند گوبھی اور بکری کا دودھ۔
میگنیشیم:یہ پٹھوں کو طاقت دیتا ہے دماغ اور اعصاب کی پرورش کرتا ہے اور قبض کشا ہے۔ معمولی میگنیشیم کی ایک چٹکی گرم پانی میں گھول کر پینا درد دل اور پیٹ کے مروڑ کو دور کرتا ہے ۔ جس آدمی کے مزاج میں ترشی ہوا سے میگنیشیم کی ضرورت ہے ان چیزوں میں میگنیشیم کافی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ سیب، انجیر، پالک، سنگترہ، آلو بخارہ، ٹماٹر۔
گندھک:یہ جگر سے صفراء کا اخراج بڑہاتی اور اندرونی حرارت اور طاقت پیدا کرتی ہے۔ خون کو صاف کرکے لد کو خوبصورت بناتی ہے۔ گٹھیا اور جلدی امراض کے زہروں کو خارج کرتی ہے اور موٹے آدمیوں کیلئے گندھک والی غذا ضروری ہے اس کی کمی سے جلدی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ ان اشیاء میں گندھک پائی اتی ہے۔ مولی، لہسن، پیاز، بند گوبھی، پھول گوبھی
فولاد:فولاد خون کا بڑا جزو ہے۔ مقناطیسی طاقت پیدا کرتا ہے خون کو سرخ اور دماغ کو چست بناتا ہے۔ چہرے کی رنگت زرد، چڑچڑا مزاج، ہاتھ پائوں کا سرد رہنا، یہ علامتیں فولاد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ مندرجہ زیل اشیاء میں فولاد وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ گاجر، انڈے کی زردی، کیلا، کلیجی، بادام اور اکثر موسمی پھلوں سے بھی جسم کو فولاد ملتا ہے۔
کیلشیم:یعنی چونا ہڈیوں اور دانتوں کو بناتا اور خون کی نالیوں کی دیواروں کو مضبوط کرتا ہے۔ خون میں چونے کی مقدار کافی ہے چانا ہی فولاد کو سرخ خون بنانے میں مدد دیتا ہے اس کی کمی سے ہڈیاں کمزور اور دانت خراب ہوجاتے ہیں۔ بچپن میں اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہے جو بچے دیر سے چلنا سیکھتے ہیں یا جن بچوں کے دانت دیر سے نکلتے ہیں ان کے جسم میں چونے کی کمی ہوتی ہے۔ یہ حاملہ عورتیں نیز بچوں کیلئے بہت ضروری ہے۔ ان غذائوں میں کیلشیم بکثرت پایا جاتا ہے۔ پالک، شلغم، گاجر،مٹر، بند گوبھی، بالائی، مکھن، چھاچھ، انڈا، بادام، اخروٹ ۔
آکسیجن:خون کو صاف اور بدن میں گرمی پیدا کرتی ہے خون کے اندر جو غلاظت ہوتی ہے۔ اسے جلا کر تندرستی بڑھاتی ہے جن کے بدن میں آکسیجن کم ہوتی ہے وہ متعدی امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔زکام حملہ آور ہوجاتا ہے اور رفتہ رفتہ زکام سے کھانسی اور کھانسی سے تپ دق آگھیرتی ہے۔ دق۔سل اور پھیپھڑے آکسیجن کے بھوکے ہوتے ہیں اس لئے پرانی کھانسی کے مریضوں کو پہاڑوں پر بھتیجے ہیں سمندر آکسین کا بہت بڑا تالاب ہے سمندر کے کنارے رہنا سمندر کے پانی سے گسل کرنا کمزور چھاتی والوں کیلئے بہت مفید ہے جو لوگ ہر روز صبح سیر کرتے ہیں کھلے میدانوں اور پہاڑوں میں وقت گذارتے یں گہرے سانس لیتے ہیں وہ زکام، کھانسی اور نزلے سے بچے رہتے ہیں۔
آکسیجن ان چیزوں میں پائی جاجتی ہے۔ انگور۔سیب۔لیموں۔ سنگترے۔ سبز مرچ۔پیاز۔
سوڈیم:یہ سخت مادوںکو گھول کر جسم سے باہر نکالتا ہے۔ گردوں اور جگر کی پتھریوں اور جوڑوں میں یورک ایسڈ کو پگھلا کر خارج کرتا ہے کھٹاس کو کم کرتا ہے یادرکھیں پچاس فیصدی سے زیادہ بیماریاں جسم میں کھٹاس کیوجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ اس لئے سوڈیم کا خون کے اندر کافی مقدار میں ہونا بہت ضروری ہے۔ یہ قبض کشا اور پتھری بننے سے روکتا ہے۔ دوڈیم مندرجہزیل چیزوں میں پایا جاتا ہے۔ گاجر، کھیرا، پالک، انجیر، میٹھا، آلو بخارا، گکندر، مولی، شلغم
پوٹاشیم:قبض و دورانِ خون کی سستی پوٹاشیم کی کمی سے ہوتی ہے۔ دبلے پتلے نوجوان پوٹاشیم کی کمی کا شکار ہوتے ہیں یہ پٹھوں اور جوڑوں کو لچک دار اور مضبوط بناتا ہے اس کی کمی سے زکام ہوجاتا ہے یہ مندرجہ زیل چوزوں میں پایا جاتا ہے۔
تمام سبزیاں اور بوٹیاں جو ذائقے میں کڑوی ہوتی ہیں مثلاً کریلہ ۔چرائتہ۔سویا۔پ]الک۔مولی۔شلغم۔گاجر۔آلو۔وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔
آیوڈین:آیوڈین ایک بڑا ضروری جزو ہے۔ بوڑھوں، جوانوں، اور بچوں اور عورتوں سب کو اس کی جرورت ہوتی ہے۔ جن بچوں کے بدن میں آیوڈین کم ہوتا ہے۔ وہ آئے دن بیمار رہتے ہیں۔ ہر موسم میں کوئی نہ کوئی مرض انہیں لاحق رہتا ہے۔ سمندر کے کنارے رہنے والوں میں آیوڈین زیادہ پایا جاتا ہے۔چیچک۔فلو۔گلڑ۔ہیضہ یہ بیماریاں آیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ مندرجہ زیل غذائوں میں آیوڈین بکثرت پایا جاتاہے۔
سمندری مچھلی، چائنا گراس، انناس، سمندر کے اندر پیدا ہونے والی گھانس،پتے والی گوبھی، لہسن، اور بکری کے دودھ وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔
ہر منگل کو ارکان اسمبلی کو ایوان سے باہر ہونا چاہیے ، ہر وہ رکن اسمبلی جس کو عمران خان کا ٹکٹ ملا ہے وہ منگل کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا اسے ملامت کریں گے ، اس بار انہیں گولیاں چلانے نہیں دیں گے کچھ طاقت ور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقت ور لوگ ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سیشن جج سے متعل...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے نئے فیچر ‘لوکیشن ٹول’ نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی، جس کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں اکاؤنٹس سیاسی پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بھارتی اکاؤنٹس، جو خود کو اسرائیلی شہریوں، بلوچ قوم پرستوں اور اسلا...
کارونجھر پہاڑ اور دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ریلیاں نکالی گئیں سندھ ہائیکورٹ بارکے نمائندوں سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم، کارونجھر پہاڑ اور د...
معاشی استحکام، مسابقت، مالی نظم و ضبط کے لیے اصلاحات آگے بڑھا رہے ہیں 11ویں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا اجلاس 4 دسمبر کو ہوگا، تقریب سے خطاب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کی گئی ہیں، سالانہ 56 ارب روپے کی بچت ہوگی، 11ویں این ایف سی...
پاکستان نے افغانستان میں گزشتہ شب کوئی کارروائی نہیں کی ، جب بھی کارروائی کی باقاعدہ اعلان کے بعد کی، پاکستان کبھی سویلینز پرحملہ نہیں کرتا، افغان طالبان دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے ملک میں خودکش حملے کرنے والے سب افغانی ہیں،ہماری نظرمیں کوئی گڈ اور بیڈ طالب...
خلفائے راشدین کو کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا رہا ہے تو کیا یہ ان سے بھی بڑے ہیں؟ صدارت کے منصب کے بعد ایسا کیوں؟مسلح افواج کے سربراہان ترمیم کے تحت ملنے والی مراعات سے خود سے انکار کردیں یہ سب کچھ پارلیمنٹ اور جمہورہت کے منافی ہوا، جو قوتیں اس ترمیم کو لانے پر مُصر تھیں ...
حکام نے وہ جگہ شناخت کر لی جہاں دہشت گردوں نے حملے سے قبل رات گزاری تھی انٹیلی جنس ادارے حملے کے پیچھے سہولت کار اور سپورٹ نیٹ ورک کی تلاش میں ہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر ہونے...
عدالت نے9مئی مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کر دی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23دسمبر تک ملتوی،بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی ودیگر 5 کیسز کی سماعت کے دور ان 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات ...
بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں ، کسی ممنوع چیز کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کے اکاؤنٹ سے متعلق وضاحت عدالت میں جمع کرادی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں سپرنٹن...
مزید 6سیٹیںملنے سے قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 132ہوگئی حکمران جماعت کا سادہ اکثریت کیلئے سب سے بڑی اتحادی پیپلز پارٹی پر انحصار بھی ختم ہوگیا ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے کلین سویپ سے قومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل ہوگئی ،حکمران جماعت کا سادہ ...
غریب صارفین کیلئے ٹیرف 11.72سے بڑھ کر 22.44روپے ہو چکا ہے نان انرجی کاسٹ کا بوجھ غریب پر 60فیصد، امیروں پر صرف 30فیصد رہ گیا معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے پاکستان میں توانائی کے شعبے کا کچا چٹھا کھول دیا،2600 ارب سے زائد گردشی قرضے کا سب سے زیادہ ب...