... loading ...
پنجاب کی بیوروکریسی نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی نیب میں گرفتاری کیخلاف گزشتہ روز ہڑتال کر دی اور سول سیکریٹریٹ کے داخلی گیٹ تالے لگا کر بندکرکے سیکریٹریٹ کے اندر احتجاج کیا آفیسرز میس جی او آر میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول کی زیر صدارت ڈی ایم جی گروپ کے 200سے زائد افسران پر مشتمل ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر لاہور عبداللہ سنبل سمیت پنجاب بھر کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف ایک مذمتی قرار منظور کی گئی جس میں احد چیمہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کامطالبہ کیا جبکہ ڈی ایم جی گروپ کے افسران نے منظور کی گئی مذمتی قرارداد گزشتہ شام صوبائی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں بھی پیش کر دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول ، ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر دانش افضال ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عرفان علی کے دفاتر کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا۔افسروں کی ہڑتال کے باعث سیکریٹریٹ میں تمام سیکرٹریز کے دفاتر میں ہو کا عالم رہا ،ماتحت عملہ بھی غائب ہو گیا۔ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ بیوروکریسی نے ہی سول سیکریٹریٹ میں تالے لگا کر عوام کا داخلہ بند کر دیا احتجاجی تحریک کی کمان ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول کر رہے ہیں۔
دوسری طرف تمام محکموں کے سیکریٹریز مختلف پراجیکٹوں کے سربراہان مختلف ترقیاتی اداروں کے ڈی جی ،ایم ڈیزاور پنجاب ریونیواتھارٹی کے افسران بھی اپنے دفاتر سے دن بھر غائب رہے تاہم جب دفتری اوقات کار کا وقت سہ پہر چار بجے ختم ہوا تو سیکریٹریٹ کے گیٹ کو لگے تالے کھول دئیے گئے گیٹ کھلنے سے قبل تحریک انصاف کا وفد بھی میاں محمود الرشید کی قیادت میں سول سیکرٹریٹ پہنچا تو ان کی آمد سے قبل تالے کھل چکے تھے۔پنجاب کی ٹاپ کلاس بیوروکریسی کی ہڑتال کے باعث سائلین پریشان رہے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم ایوان وزیر اعلیٰ کے دفاتر میں بھی ڈی ایم جی گروپ سے تعلق رکھنے والے افسروں کی اکثریت ہڑتال پر رہی۔قبل ازیں بیوروکریسی نے 28نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ چیف سیکریٹر ی کے ذریعے وزیر اعلی کو پیش کر دیا ہے چارٹر ڈی ایم جی گروپ کی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں عمر رسول اور دیگر کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احد خان چیمہ کو فوری رہا کیا جائے ان کی گرفتاری قانون کے مطابق نہیں ہے احد خان چیمہ ایک ذمہ دار آفیسر ہیں انہیں ناکردہ گناہ کی سزا دی گئی چیف جسٹس نیب کی زیادتی کا نوٹس لیں اور ذمہ دار افسر کو رہا کرائیں اگر انہیں رہا نہ کیا گیا تو افسر شاہی اپنے فرائض سر انجام نہیں دے سکے گی۔
سول سرونٹس کو عدلیہ کی طرز پر آئینی تحفظ فراہم کیا جائے ،سول سرونٹس کی 1سیٹ پر کم از کم 2سال تعیناتی یقینی بنائی جائے ،2سال تک تعیناتی کیلیے گورنر پنجاب آرڈیننس جاری کریں ،سی ایس ایس ، پی ایم ایس اور پی سی ایس افسران کے لیے یکساں آرڈیننس ہو ، سول سرونٹس کے خلاف شکایات کی تحقیقات کے لیے الگ اعلی سطحی ٹربیونل بنایا جائے،جس کا ایک ممبر بیورو کریٹ بھی ہو ،تحقیقات کیلیے کیس ٹربیونل کو چیف سیکرٹری کی جانب سے بھجوایا جائے۔تحقیقات کے بعد ٹربیونل کیس کسی دوسرے ادارے کو بھجوانے کا فیصلہ کرے اور کسی افسر پر کیس بنے تو حکومت وکلاء کے ساتھ اس کی قانونی مدد کرے۔ چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی دفاتر سے جاری احکامات سیدھے افسران کو نہ بھجوائے جائیں ،سیاسی سطح پر افسران کی تضحیک پر پنجاب حکومت فوری اقدامات کرے ،کسی افسر کی تضحیک کی صورت میں کام چھوڑ دیں گے اور معافی مانگنے تک کام نہیں کریں گے۔
چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا کہ مقبول دھاولہ ، آفتاب چیمہ ،محمد علی نیکو کارا وسیم اجمل ، عامر عتیق خان اور صفدر ورک ،احد چیمہ کی تضحیک پر معافی مانگی جائے۔ اس کے ساتھ خیبر پختونخواہ طرز پر سول سرونٹس کے لیے ایگزیکٹو الاؤنس جاری کیا جائے ،تمام سول سرونٹس کو کم از کم 1بار ڈپٹی کمشنر طرز کی فیلڈ اسائمنٹ پر بھیجا جائے۔مزید کہا گیا کہ حکومت انٹیلی جنس ایجنسیز سے افسران کی ذاتی زندگی کی کھوج لگانا بند کرے ،کسی افسر کے ذاتی معاملات کیریئر پر اثر انداز نہیں ہونے چاہئیں، افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے لیے ضروری قانون سازی کی جائے۔ڈی ایم جی گروپ کے افسران نے اپنے ساتھی احد چیمہ خان کی رہائی تک ایگزیکٹو اتھارٹی کا استعمال نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔جبکہ احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف ڈی ایم جی گروپ افسران کے احتجاجی ردعمل کے مقابلے میں پی ایم ایس ایسوسی ایشن گروپ کے افسران ڈی ایم جی افسران کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے اراکین کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی حمایت میںہونے والی غیر قانونی ہڑتال کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ڈی ایم جی گروپ کے افسران اپنے احتجاج میں پی ایم ایس ایسوسی ایشن گروپ کے افسران کو اپنے ساتھ ملانا چاہتے ہیں تو چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کو باقاعدہ آفس آرڈر جاری کرنا ہوگا ایسی صورت میں ان افسران کا ساتھ دینے کے حوالے سے سوچ و بچار کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول سے درخواست کی کہ وہ پی ایم ایس افسران کو ہڑتال کرنے پر مجبور نہ کریں۔
تجزیہ کار کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور بیوروکریسی میں ہلچل دیکھی جارہی ہے۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا جب کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی اور صوبے کے سول افسروں نے بھی ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احد چیمہ کی ترقی پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے علامتی واک آؤٹ کیا جب کہ اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ احد چیمہ کو جیل سے گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے جسے رشوت کے طور پر ترقی دی گئی جبکہ حکمرانوں کو ڈر ہے کہ احد چیمہ ان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن جائے گا۔پیپلز پارٹی کی رکن فائزہ ملک نے کہا کہ احد چیمہ وزیراعلیٰ کا صرف فرنٹ مین نہیں، نیب شہباز شریف کو بھی فوری گرفتار کرے جب کہ رکن اسمبلی سردار شہاب الدین کا کہنا تھا کہ ابھی تو عابد باکسر کی کہانی بھی کھلنے والی ہے اور ڈاکٹر توقیر کی بھی باری آنے والی ہے۔
ادھر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کارروائی ضرور کرے لیکن اس سے قبل قانونی تقاضے پورے کرے اور لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھے۔ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی گرفتاری کے وقت نیب نے گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی۔ گرفتاری کے بعد احد چیمہ سے ایل ڈی اے سے متعلق سوالات کئے۔ احمد چیمہ کو گرفتار کرنا تھا تو نیب چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھ کر بھیج دیتے۔ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد نیب نے تصویر شائع کی۔ کیا یہ تصویر احد چیمہ کو بدنام کرنے کیلیے جاری کی گئی۔ احد چیمہ کی گرفتاری نے پوری سول سروس میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ احد چیمہ ایک انتہائی قابل آفیسر ہے اور اسے پرائیڈ آف پرمارمنس مل چکا ہے۔دوسری جانب احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اورچیف ایگزیکٹو آفیسر قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ احد چیمہ کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ یہ گرفتاری بلا جواز اور غیر قانونی ہے اور نیب نے اس ضمن میں اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے اس امر کا اظہار کیا کہ احد خان چیمہ پنجاب حکومت کے فرض شناس، محنتی اور دیانت دار افسر ہیں اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ تیاری اور تکمیل میں ایک دنیا ان کی معترف ہے۔ حکومت نے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لیئے جو تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں ان میں احد چیمہ کا نمایاں کردار خاص طور پر مسلمہ ہے۔کابینہ نے اس امر پر گہری تشویس کا اظہار کیا کہ ان اقدامات کے ذریعے بیوروکریسی میں خوف وہراس کی فضا قائم کر کے عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کابینہ کے اراکین نے کہا کہ وہ احد چیمہ کی گرفتاری سمیت ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ناانصافی اور امتیازی سلوک کا نشانہ بننے والے افسران کے ساتھ کھڑے ہیں۔اجلاس میں اس مسئلے کو پنجاب اسمبلی میں بحث کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ احد خان چیمہ اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن اخلاقی اور قانونی مدد مہیا کی جائے گی۔
اصل سوال یہ ہے کہ حکومت کس کی ہے اور فیصلے کون کر رہا ہے، آئین کیخلاف قانون سازی کی جائے گی تو اس کا مطلب بغاوت ہوگا،اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل سمجھتی رہی ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا جمہوری ملک میں افسوس ناک ہے، میں تو یہ سوال اٹھاتا ہوں وہ گ...
سہیل آفریدی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے،تفتیشی افسر پیش سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ پختونخوا کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کی خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر عدالت ن...
حکومت ایک نیا نظام تیار کرے گی، وزیرِ داخلہ کو نئے اختیارات دیے جائیں گے، وزیراعظم تشدد کو فروغ دینے والوں کیلئے نفرت انگیز تقریر کو نیا فوجداری جرم قرار دیا جائیگا،پریس کانفرنس آسٹریلوی حکومت نے ملک میں نفرت پھیلانے والے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔...
حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، ساجد اکرم آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6 مرتبہ بھارت آیا تھا،بھارتی پولیس کی تصدیق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا،گودی میڈیا کی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی میڈی...
سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ...
سور کے سر اور اعضا رکھ دیے گئے، قبرستان کے دروازے پر جانوروں کی باقیات برآمد مسلم رہنماؤں کا حملہ آوروں کی میتیں لینے اوران کے جنازے کی ادائیگی سے انکار آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملے کے بعد سڈنی میں موجود مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جنوب مغربی س...
سڈنی دہشت گردی واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا،ملزمان بھارتی نژاد ، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سیساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، حملہ ا...
پاکستان کے بلند ترین ٹیرف کو در آمدی شعبے کے لیے خطرہ قرار دے دیا،برآمد متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار، وسائل کا غلط استعمال ہوا،ٹیرف 10.7 سے کم ہو کر 5.3 یا 6.7 فیصد تک آنے کی توقع پانچ سالہ ٹیرف پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز کی شرح بتدریج کم کی جائے گی، جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی سلیبز...
میں قران پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیں،ریمارکس جواب جمع کروانے کیلئے جمعرات تک مہلت،رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی...
سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس...
کراچی رہنے کیلئے بدترین شہرہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، خراب حالات سے کوئی انکار نہیں کرتاوفاقی وزیر صحت کراچی دودھ دینے والی گائے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہا،میں وزارت کو جوتے کی نوک پررکھتاہوں ،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کہاہے کہ کراچی رہنے کے لیے ب...
ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے تھر کول کی پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے،اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور پیداواری کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر...