... loading ...
عدالت عظمیٰ نے الیکشن ایکٹ 2017ء کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے بھی نااہل قرار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپنے چار صفحات پر مشتمل مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ ہر وہ شخص جو آئین کی دفعات 62اور 63 کے تحت اہل نہیں تو وہ پارٹی صدارت کے لیے بھی اہل نہیں ۔ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں یہ پابندی نااہلیت کے دن سے شروع ہو گئی۔ چنانچہ 28؍ جولائی 2017ء کو نااہل ہونے کے بعد سے بطورسربراہِ جماعت نوازشریف کے تمام اقدامات اور جاری کردہ دستاویزات غیر قانونی ہوگئی ہے۔ اس فیصلے کے نقد نتیجے کے طور پر مسلم لیگ نون کے لیے سب سے پہلا سوال سینیٹ انتخابات سے متعلق اُٹھا ہے جہاں امیدواروں کو نوازشریف کی طرف سے جاری ٹکٹوں کی حیثیت پر سوال اُٹھ گیا ہے۔ یہ محض واحد مسئلہ نہیں جس کا سامنا نوازشریف یا مسلم لیگ نون کو ہوگا۔ بلکہ ہر گزرتے دن نوازشریف اورمسلم لیگ نون کے لیے اب پریشانیاں بڑھتی جائیںگی۔نوازشریف کی مقبولیت کے متنازع نقطہ نظر سے قطع نظر یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بے وفائیوں اور کج ادائیوں کی تاریخ ہے۔ موجودہ مسلم لیگ نون وہ تو ہر گز نہیں جو 1999ء کو تھی۔
آج کی مسلم لیگ نون میں پہلے سے ہی یہ سوال ہے کہ نوازشریف کے بعد پارٹی کی قیادت شہبازشریف کے پاس ہوگی یا کسی اور کے پاس؟ شریف خاندان میں اگلی نسل کے اندر مقام اور حیثیت کی رسہ کشی نے دونوں بھائیوں کے درمیان سب کچھ پہلے جیسا نہیں رہنے دیا ہے۔ عدالت کے تازہ فیصلے نے پارٹی کے اندر شہبازشریف کو مرکزی قیادت کے طور پر دیکھنے کے آرزومندوں کو مضبوط کردیا ہے۔ ظاہر ہے کہ جوں جوں پارٹی کے اندر نوازشریف کی پوزیشن کمزور پڑے گی ، مریم نوازکا کردار بھی مرکزی نہ رہے گا۔یہ خطرہ ایک طرف مریم نواز کو بے چین کرے گا تو دوسری طرف شہبازشریف پارٹی قیادت کے حوالے سے اپنے اب تک کے خاموش کردار کو زیادہ دیر تک خاموش نہیں رکھ پائیں گے۔ اگرپارٹی قیادت شہبازشریف کو منتقل ہوتی ہے تو پہلے ہی مرحلے میں وہ تمام کردار ایک مرتبہ پھر پچھلی بینچوں پر چلے جائیں گے۔ جو مریم نواز کی وجہ سے نوازشریف کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ یہ خیال ان کرداروں کو مجبور کرے گا کہ وہ نوازشریف کے مرکزی کردار کو کسی نہ کسی شکل میں برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ یہ بات مسلم لیگ نون کی قیادت پر کسی ایسی شخصیت کو بھی بٹھا سکتی ہے جو اس تنازع کو دبائے رکھے۔مریم نواز کی قیادت پر بھی بات ہورہی ہے مگر یہ امر کسی بھی طرح شہبازشریف اور اُن کے خاندان کے لیے قابلِ برداشت نہیں ہوگا۔
مسلم لیگ نون کی قیادت کا یہ مسئلہ ایک خطرناک رخ بھی اختیار کرسکتا ہے ۔ یہ بات کوئی راز نہیں ہے کہ مسلم لیگ نون کے اندر ایک گروپ ایسا بھی ہے جو دونوں شریفوں سے ہٹ کر اپنا سیاسی کردار تلاش کررہے ہیں مگر وہ مناسب وقت یا ٹھوس اشارے کا انتظار کرر ہے ہیں۔ظاہر ہے کہ حالیہ عدالتی فیصلے سے یہ گروپ عجلت میں اپنا سیاسی کردار اور مقام کی تلاش میں اِدھر اُدھر دیکھنا شروع کردیں گے۔ اس سب سے بڑھ کر جو سب سے بڑا اشارہ اس فیصلے سے ملتا ہے وہ یہ ہے کہ نوازشریف کی طرف سے مختلف جلسوں اور تقریروں سے عدلیہ کو دباؤ میں لینے کی کوشش کی گئی،وہ حکمت ِعملی مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ اور عدلیہ کی طرف سے واضح پیغام گیا ہے کہ عدلیہ آئین کی تشریح کے حوالے سے سب سے سپریم ادارہ ہے جو کسی خوف میں آنے کو تیار نہیںا ور نہ ہی اپنے کردار سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔ یہ مسلم لیگ نون کے عقابوں کے لیے بھی ایک خطرناک پیغام رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ وہ لوگ جو یہ امید باندھے بیٹھے تھے کہ نوازشریف کی جانب سے کسی خطرناک عوامی پوزیشن کے بعد شاید طاقت ور حلقے مفاہمت پر مجبور ہو جائیں ، اس معاملے میں بھی ایک ’’بڑی ناں‘‘ دکھائی دے رہی ہے۔اس فیصلے سے ایک طرف عمران خان کو سیاسی فائدہ ہوگا اور وہ اپنی سیاسی جماعت کی طرف زیادہ ’’لوٹوں‘‘ کو متوجہ کرسکیںگے۔وہیں اُنہیں ایک فوری اور بالواسطہ فائدہ یہ بھی ہوگا کہ اُن کی شادی کا قضیہ قدرے پس منظر میں چلاجائے گا۔
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...