وجود

... loading ...

وجود

شہرمیں دوڑتی گاڑیوں کے بیچ سائیکلیںِ اسٹاک ہوم کی پہچان ہیں

اتوار 18 فروری 2018 شہرمیں دوڑتی گاڑیوں کے بیچ سائیکلیںِ اسٹاک ہوم کی پہچان ہیں

اسٹاک ہوم کی طرف روانہ ہوا تو ایسا نہیں لگا کہ کسی اور ملک گیا ہوں کیوں کہ اسکینڈے نیویا کا عمومی مزاج ایک جیسا ہے۔ صاف ستھرا ماحول، اپنے کام سے کام رکھنے والے لوگ، عوامی ٹرانسپورٹ کا بہترین نظام، ایک ہی طرز کے ٹرانسپورٹ کارڈ، جیب پھاڑ قسم کی مہنگائی، امن و شانتی ایسی کہ لوگوں کے چہروں سے چھلکتی ہوئی محسوس ہو، دکھاوے سے ذرا دور سادہ دکھائی دینے والی اکثریت، گاڑیوں کے ساتھ ساتھ دوڑتی بھاگتی سائیکلیں اور ایک عجب سی خماری جو آسودگی کے بعد خود بخود چہرے کا حصہ بن جاتی ہے، جو باہر سے آنے والوں کو شاید بے نیازی لگتی ہے، بس یوں سمجھ لیجیے کہ یہاں بھی ایسا بہت کچھ ہے جو ناروے، ڈنمارک اور سوئیڈن میں مشترک ہے۔یہاں ایک خوبی یہ بھی دیکھنے کو ملی کہ اجنبی لوگوں سے کافی دوستانہ رویہ روا رکھا جاتا ہے۔ اس رویے میں ایک خاص بات یہ ہے کہ امریکی رویے کی طرح یہ چھلکتا نہیں، لوگ شاید کسی اجنبی کو مسکراہٹ نہ دیں لیکن جوں ہی آپ کسی کو مدد کے لیے پکاریں تو وہ فوری طور پر یکسوئی سے آپ کی بات سننے اور حتی المقدور اس کو حل کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ بڑے شہروں کی مصروف زندگی میں ہوسکتا ہے کہ آپ کو کچھ اور طرز کے لوگ بھی ملیں لیکن بالعموم اسکینڈے نیویا کے لوگ مددگار قسم کی فطرت رکھتے ہیں۔

اسٹاک ہوم کی سیر کے حوالے سے جو ایک چیز مختلف تھی وہ کہ اس شہر کو میں دیکھنے نہیں گیا بلکہ مجھے اس شہر کو دیکھنے کے بلایا گیا تھا۔ سوئیڈن میں پاکستان کے سفیر طارق ضمیر کی دعوت مجھے اس شہر میں کھنیچ لائی تھی۔ محمود مرزا، ذیشان میاں اور ڈاکٹر عارف کسانہ صاحب کی معیت نے اس سفر کو آسودہ کردیا تھا۔ عمومی طور پر ہر شہر میں دیکھنے سے تعلق رکھنے والی مشہور جگہوں کو ڈھونڈنا اور کم وقت میں سب کو دیکھنے جانا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے، لیکن اگر کسی اجنبی شہر میں کوئی یار مہربان مل جائے تو یہ مشکل کام بہت آسان ہوجایا کرتی ہے۔میرا یہاں قیام صرف 2 دن ہی تھا، کیونکہ یہ شہر میرے بسیرے سے ایک گھنٹہ ہی دور تھا۔ اس لیے شہر میں آتے ہی سیر کو نکل کھڑے ہوئے۔ محمود مرزا صاحب نے بمشکل پارکنگ ڈھونڈی۔ یہاں مرکزی شہر کے اندر پارکنگ ڈھونڈنا ہر بڑے شہر کی طرح مشکل ہی ہے۔ پارکنگ پلازہ سینٹر سے کچھ فاصلے پر تھا، لیکن شہر کو ملاتی ہوئی زیرِ زمین ٹنل نے اس پارکنگ ہاؤس کو شہر سے بہت قریب کردیا تھا۔اس ٹنل کو پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے گزرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسکینڈے نیویا کی خوبصورتی ان چھوٹی چھوٹی جگہوں سے جھلکتی ہے، صاف ستھری، ہوادار اور روشن ٹنل، بجائے اس کے کہ آپ کو قبر کی طرف جانے والا راستہ لگے، ایک خوبصورت تجربہ بن گئی تھی۔کہیں کہیں مدھر گھنٹیوں کی آوازیں اور کہیں مختلف روشنیوں کے ملاپ سے ایسا ماحول بنایا گیا تھا کہ دل چاہ رہا تھا کہ ابھی کچھ دیر اور اسی ٹنل میں چلا جائے۔ مگر آگے تو جانا تھا، لیکن جیسے ہی تھوڑا آگے گئے تو ایک جگہ پر میوزک بجانے والا فنکار اپنے ساز سے دھنیں بکھیر رہا تھا۔اس ٹنل سے نکل کر ہم اس گلی میں آ پہنچے جہاں اسی (80) کی دہائی میں سوئیڈن کے وزیرِ اعظم اولف پالمے کا قتل ہوا تھا۔ وہ بنا کسی محافظ اپنی بیوی کے ساتھ فلم دیکھ کر نکلے اور گھات میں لگے ہوئے نامعلوم قاتلوں کا نشانہ بن گئے۔ اولف پالمے نامی اس وزیرِ اعظم سے ہمارے پاکستانی وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو بہت متاثر تھے اور ان سے ملنے اسٹاک ہوم بھی آئے تھے۔ اولف پالمے کی یادگار کے طور پر سڑک پر اس جگہ ایک چھوٹی سی تختی نصب ہے، جس پر لکھا ہوا ہے کہ اس جگہ وزیرِ اعظم پر حملہ ہوا تھا۔ بہت سے لوگ اس سڑک اور اس جگہ سے یوں گزر جاتے ہیں جیسے کسی کو اس جگہ کے بارے میں کچھ خبر ہی نہ ہو اور نہ ہی یہ جگہ چیخ چیخ کر اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہے۔ایک مقامی مارکیٹ سے گزرتے ہوئے ہم واکنگ اسٹریٹ تک چلے آئے۔ یورپ بھر میں بڑی بڑی شاپنگ کی گلیاں صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص ہوتی ہیں۔ دو طرفہ برانڈز کی دکانیں اور درمیان میں ایک کھلی گلی، جس پر ہمیشہ لوگوں کا ہجوم رہا کرتا ہے۔ کئی جگہوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے گلوکار، سازندے، شعبدے باز بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ایسا تصور تو دنیا کے سینکڑوں ممالک میں پایا جاتا ہے، بس یہ کہ دکانوں کے نام، دکاندار اور لوگ بدل جاتے ہیں اور انہی لوگوں کی مناسبت سے ماحول میں بھی تبدیلی آجاتی ہے۔

واکنگ اسٹریٹ سے گزر کر ہم سینٹرل اسٹیشن والی سڑک پر آ نکلے۔ سوئیڈن سے گزرنے والے اس کی صفائی ستھرائی دیکھ کر اس کے نصف ایمان کی گواہی دیتے ہیں۔ اس شاندار عمارت کے وسیع لاؤنج سے گزر کر ہم سینٹرل اسٹیشن کی عمارت کے بالکل سامنے چلے آئے، آج یہاں پر میراتھان طرز کی کوئی سرگرمی چل رہی تھی، اس لیے سڑکوں پر چمکتی وردیوں والے رضاکار دکھائی دے رہے تھے۔

دیکھتے ہی دیکھتے سامنے تالیوں کی گونج سنائی دینے لگی۔ سامنے سے کچھ ایک درجن افراد دوڑتے ہوئے چلے آرہے تھے، جونہی دوڑتے ہوئے لوگ کناروں پر کھڑے تماشائیوں کے پاس سے گزرتے تو لوگ ہمت بندھانے والے نعروں اور تالیوں سے ان کا حوصلہ بڑھاتے رہتے۔ کچھ ہی دیر میں سینکڑوں کا ہجوم آتا دکھائی دیا اور لوگوں کی تالیوں کی گونج دوڑنے والوں کے بوٹوں کے شور میں گم ہوگئیں۔ اس دوڑ اور ہجوم سے تھوڑی دیر محظوظ ہونے کے بعد ہم اسٹاک ہوم کے ٹاؤن ہال کی طرف چلے آئے۔ نوبل انعام جیتنے والوں کو اسی ٹاؤن ہال میں بادشاہ کی طرف سے کھانا دیا جاتا ہے۔

ہمارے ہمسفر ذیشان میاں صاحب نے بتایا کہ بعض اوقات حکومت کے لیے اچھا اور بہترین کام کرنے والوں کو بھی اسی ٹاؤن ہال میں بادشاہ کی طرف سے کھانے پر مدعو کیا جاتا ہے اور وہ خود یہ اعزاز 2 مرتبہ حاصل کرچکے ہیں۔ ہم ٹاؤن ہال پہنچے تو وہاں 2 سے 3 نوبیاہتا جوڑے دکھائی دیے۔ مجھے بتایا گیا کہ آپ ٹاؤن ہال کی اس تاریخی عمارت کو اپنی شادی کی تقریبات پر کرائے پر بھی حاصل کرسکتے ہیں، لیکن ان شادی شدہ جوڑوں کو دیکھ کر یہی لگ رہا تھا کہ وہ یہاں صرف فوٹو شوٹ کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ٹاؤن ہال کی سمندر والی طرف رخصت ہونے والے موسم گرما کی آخری دھوپ کے مزے لوٹنے کے لیے خاصے لوگ موجود تھے۔ یہاں سے ہوتے ہوئے ہم سوئیڈن کی پارلیمنٹ کی عمارت اور بادشاہ کے محل کی طرف لوٹ آئے۔ شاہی محل کے سامنے شہر کی جانب ایک باغ میں کسی کنسرٹ کی تیاری چل رہی تھی۔ اس سے آگے ایک نخلستان نما گرین بیلٹ شہر کے بجائے کسی باغ میں چلنے کا احساس دے رہا تھا۔یہیں پر موجود درختوں کے نیچے بڑے بڑے مہروں والی شطرنج کی بساط بچھائی گئی تھی، جسے 2 لوگ کھیل رہے تھے اور کچھ لوگ بطورِ تماشائی اس کھیل سے محظوظ ہورہے تھے۔ لیکن ہم نے یہاں رکنے کے بجائے واپسی کی راہ لی، کیونکہ شام کو مجھے سفیر محترم کی رہائش گاہ پر کھانے پر مدعو کیا گیا تھا۔ اسی عشائیے پر اخوت کے بانی، ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب سے بھی ملاقات ہوئی، جو بوجہ علالت سفیر محترم کے مہمان تھے۔

اگلی صبح بلاگر و مصنف عارف کسانہ صاحب نے شہر دکھانے کی ٹھانی۔ ان سے یہ طے ہوا تھا کہ صبح 9 بجے اسٹاک ہوم کے پرانے شہر میں ملا جائے گا، مگر صبح 6 بجے ہی اْٹھ کر شہر کی جانب چل پڑا. بڑے شہر کی گلیوں کو دن کی رونق سے آباد ہوتے دیکھنا اپنے اندر ایک تجربہ ہے۔ واکنگ اسٹریٹ پر اس وقت سناٹا تھا جبکہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے بھی بس اکا دکا لوگ تھے. یہاں میں نے ناشتہ کیا اور بادشاہ کے محل کی طرف سے ہوتا ہوا پرانے شہر کی طرف چل پڑا۔

سورج کی پہلی کرنیں شاہی محل کے سامنے سمندر کے پانی کو جگمگا رہی تھیں۔ لوگ اپنے کاموں کی طرف نکلنے کا آغاز کرچکے تھے، شاہی محل کے گارڈ تبدیل ہو رہے تھے اور اسی سڑک پر 5 سے 6 گھڑ سوار بھی نجانے کس طرف سے آرہے تھے۔ بظاہر یوں لگ رہا تھا جیسے کسی گھڑ سواری کے اسکول کی کلاس چل رہی ہو۔ کچھ ہی آگے چائینز سیاحوں کی ایک بس رکی اور درجن بھر چائینز سیاح کیمروں کو تھامے بس سے نکل آئے۔ سچ پوچھیے تو انہیں دیکھ کر مجھے بھی تسلی ہوئی کہ اتنی صبح سیر کرنے والا میں اکیلا دیوانہ نہیں۔ابھی میں پرانے شہر میں داخل ہی ہوا تھا کہ میرے رہبر عارف کسانہ صاحب کا فون آگیا۔ جب میں نے انہیں بتایا کہ میں پہلے سے ہی شہر میں موجود ہوں تو وہ فوراً چلے آئے۔ گاڑی ہاتھ آنے سے مجھے شہر کے وہ حصے دیکھنے کا بھی موقع ملا جن کا تصور کم وقت کے لیے آنے والا کوئی سیاح بھی نہیں کرسکتا اور پھر شہر سے واقفیت کی بناء پر ہم ہر اس جگہ ٹھیک ٹھیک پہنچتے رہے کہ جہاں جانے کا سوچا گیا تھا۔

اسٹاک ہوم کی ایک پرانی فوجی چھاؤنی اور نیشنل میوزیم، سے ہوتے ہوئے ہم ٹی وی ٹاور تک جا پہنچے۔ یہاں جانے کی وجہ یہ تھی کہ یہاں سے شہر کا سب سے خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ یورپ میں اس طرز کا رواج اب خاصا عام ہے کہ اونچی عمارتوں کے بالائی حصوں میں کیفے بنا دیے جاتے ہیں جن کو اسکائی بار کہا جاتا ہے۔ یہاں پر بھی ایک اسکائی بار بنائی گئی ہے، جہاں سے آپ نہ صرف شہر کو دیکھ سکتے ہیں بلکہ کافی اور دیگر مشروبات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اس اسکائی بار پر کافی پیتے ہوئے میں سوچ رہا تھا کہ اتنا ہرا رنگ ہمارے شہروں کے رنگوں میں کیسے بھرا جاسکتا ہے؟ یہاں سے درختوں، ہریالی اور سمندر کے رنگوں میں گھری ہوئی عمارتیں اسٹاک ہوم کو ایک جادوئی سا شہر بنا رہی تھیں۔ٹی وی ٹاور سے پلٹ کر ہم پھر سے شہر کی طرف چلے آئے اور اْس جگہ پہنچے جہاں نوبل انعام یافتہ لوگ انعام لینے سے پہلے خطاب کیا کرتے ہیں۔ یہاں سے شہر کے مشہور پارک ہاگا پارک کا رخ کیا۔ ہاگا پارک کے داخلی دروازے سے کافی دور پہلے ہی چند والنٹیر گاڑیوں کا رْخ دوسری جانب موڑ رہے تھے، کیونکہ آج یہاں کوئی مقامی فیسٹیول چل رہا تھا جس کی وجہ سے قریب والی پارکنگ بھری ہوئی تھی۔ لیکن جب ہم نے ان دربانوں سے درخواست کی کہ ہم نے وہاں گاڑی پارک نہیں کرنی بلکہ کچھ ہی دیر میں واپس آجانا ہے تو انہوں نے ہمیں آگے جانے دیا۔ڈاکٹر کسانہ صاحب گاڑی میں ہی موجود رہے اور میں نے 10، 15 منٹ میں اس تقریب اور پارک کا ایک سرسری سا جائزہ لینے کے بعد واپسی کا فیصلہ کیا۔ اندر فیملیز کا ہجوم تھا، جہاں بچوں کے لیے انڈور کھیلوں کے انتظامات کیے گئے تھے جبکہ سامنے ایک وسیع سبزہ زار پر لوگ اپنے دوستوں کی چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں موجود تھے۔ وہاں کھڑے ہوکر میں نے دیکھا کہ منتظمین سائونڈ سسٹم چیک کررہے ہیں جس کی وجہ سے کسی میوزیکل بینڈ کے آنے کے بھی کچھ آثار معلوم ہوئے۔ ایسی گہما گہمی عام طور پر اسکینڈے نیویا میں عام نظر نہیں آتی، لیکن یہاں بے فکری کا ایک میلہ لگا ہوا تھا۔ لوگ اپنے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ اس قدر مگن تھے کہ انہیں ارد گرد کی خبر ہی نہ تھی۔ میں نے ان چہروں سے آسودگی چرانے کی خواہش کی اور واپس چلا آیا اور واپسی میں دعا کرتا رہا کہ یا خدا ایسی بے فکری میرے دیس کی گلیوں تک بھی پہنچے، ایسی آسودگی کہ اپنی ضرورت سے زیادہ کمانے کی فکر نہ ہو اور کسی دوسرے کا حق چرانے کی خواہش نہ ہو۔یہاں سے ہم ایک پاکستانی ریسٹورنٹ میں چلے آئے اور دیسی طرز کا مزیدار کھانا کھایا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اسٹاک ہوم میں سفر کی غرض سے گزارے جانے والے یہ 2 دن میرے تمام ہی سفروں سے مختلف تھے، اس کی وجہ شاید یہ تھی کہ پہلے دن سے لیکر آخری شام تک میں مہمان بنا رہا اور پاکستانیوں سے محبت وصول کرتا رہا۔


متعلقہ خبریں


آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا،عمران خان جلد رہا ہوں گے(سہیل آفریدی) وجود - جمعه 16 جنوری 2026

پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزادی عدلیہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ،عمران خان کی امانت ہیںہمیں ان کا خیال رکھنا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی نے جو تحریک شروع کی تھی اللہ کرے ہم جلد کامیاب ہوجائیں، بلال محسود کو...

آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا،عمران خان جلد رہا ہوں گے(سہیل آفریدی)

ایمان مزاری،ہادی علی چٹھہ کوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم وجود - جمعه 16 جنوری 2026

متنازع ٹویٹ کیس میںدونوں وقفہ کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نے ضمانت منسوخ کردی،دونوں ملزمان کا جرح کا حق ختم کر دیا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹ کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متن...

ایمان مزاری،ہادی علی چٹھہ کوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

حکومت سندھ کا کار اور موٹر سائیکل کے چالان کی رقم کم کرنے پر غور وجود - جمعه 16 جنوری 2026

جرمانوں میں عوامی تشویش کے بعد ان کا مطالبہ پورا ہونیوالا ہے، آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی امید موٹر سائیکلوں کے جرمانے کو 5,000روپے سے کم کرکے 2,500روپے کرنے پر غور کر رہی ہے،ذرائع شہر قائد کے باسی بھاری بھرکم ای چالان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں تاہم اب ان کی پریشانی ختم...

حکومت سندھ کا کار اور موٹر سائیکل کے چالان کی رقم کم کرنے پر غور

پنجاب کے بلدیاتی کالے قانون کو تسلیم نہیں کریں گے، حافظ نعیم وجود - جمعه 16 جنوری 2026

پنجاب بیدار ہوگیا، بااختیار بلدیاتی نظام کے مطالبہ کی لہر پورے ملک میں پھیلے گی عوامی ریفرنڈم کیلئے ہزاروں کیمپ قائم، مردو خواتین کی بڑی تعداد نے رائے کا اظہار کیا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب بیدار ہوگیا ہے، موثر بلدیاتی نظام کے مطالبہ کی لہر...

پنجاب کے بلدیاتی کالے قانون کو تسلیم نہیں کریں گے، حافظ نعیم

اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب وجود - جمعه 16 جنوری 2026

اسکریپ ڈیلرعمیر ناصر رند کو گرفتار کرلیا،پولیس اہلکارون کی پشت پناہی میں چلنے کا انکشاف ملزم کے قبضے سے 150کلو گرام چوری شدہ کاپر کیبل اور گاڑی برآمد ہوئی ہے، پولیس حکام بن قاسم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئ...

اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ریاستی سرپرستی میں جبروتشدد وجود - جمعه 16 جنوری 2026

2025کے دوران بھارت میں ماورائے عدالت کارروائیوں میں 50مسلمان جان سے گئے امتیازی کارروائیوں میں تشویشناک اضافہ ،عالمی انسانی حقوق کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا عالمی انسانی حقوق کی مختلف رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں جبر، تشدد اور امتیازی...

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ریاستی سرپرستی میں جبروتشدد

امریکا کی ایران پر حملے کی تیاری،حالات انتہائی کشیدہ وجود - جمعرات 15 جنوری 2026

قطر بیس پر ہلچل؛ کئی ممالک نے شہریوں کو واپس بلالیا، متعدد پاکستانی طلبا وطن لوٹ آئے بھارت کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ،برطانیہ سمیت متعدد ممالک کی اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری صدر ٹرمپ نے ایران پر بڑے امریکی حملے کی دھمکی دی ہے۔ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کے پیش...

امریکا کی ایران پر حملے کی تیاری،حالات انتہائی کشیدہ

سندھ کے حقوق اور وسائل پرکچھ قوتیں ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو وجود - جمعرات 15 جنوری 2026

ایک خاص مقصد کے تحت تھرپارکر اور صوبے پر تنقید کی جاتی ہے،کہا جاتا ہے پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں، کوئی دوسرا صوبہ سندھ سے مقابلہ نہیں جیت سکتا،چیئرمین کوئلہ یہاں کے عوام کا اثاثہ ہے ،تھر میں پیپلزپارٹی کا کیا گیا کام ان قوتوں کو بہترین جواب ہے...

سندھ کے حقوق اور وسائل پرکچھ قوتیں ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو

دنیا میں کچھ تنظیمیں دھڑلے سے جمہوریت کو کفر کہتی ہیں،فضل الرحمان وجود - جمعرات 15 جنوری 2026

ان لوگوں نے گمراہ کن ایجنڈے کیلئے کچھ احادیث گھڑ لیں ہیں ایسے گمراہ لوگ سفاک مجرم اور قاتل ہیں،تقریب سے خطاب ملک میں جگہ جگہ علماء کرام کو قتل کیا جا رہا ہے، وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے ہاتھوں عالم دین کی شہادت پر مولانا کا شدید ردعمل اسلام آباد(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے علا...

دنیا میں کچھ تنظیمیں دھڑلے سے جمہوریت کو کفر کہتی ہیں،فضل الرحمان

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود 100 سے زائد بچے شہید وجود - جمعرات 15 جنوری 2026

فلسطینی علاقوں میں کم از کم 60 لڑکے اور 40 لڑکیاں لقمہ اجل بن چکے ہیں بچے خودکش ڈرون ، فضائی حملوں، گولہ باری میں شہید کیے جاچکے ہیں،یونیسیف غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 100 بچے جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ بین ا...

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود 100 سے زائد بچے شہید

محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر بننے کی راہ ہموار ، حکومت نے اشارہ دے دیا وجود - بدھ 14 جنوری 2026

ا سپیکر قومی اسمبلی نے کل تک محمود خان اچکزئی کی بطورقائد حزب اختلاف تقرری کی یقین دہانی کرا دی ،پی ٹی آئی وفدبیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی کی سردار ایاز صادق سے ملاقات اسپیکر جب چاہے نوٹیفکیشن کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،بانی چیئر...

محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر بننے کی راہ ہموار ، حکومت نے اشارہ دے دیا

آزمائشوں کیلئے تیار ، مدار س کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، آرڈیننس کے اجراء سے حکومتی مکاری عیاں ہوگئی،فضل الرحمان وجود - بدھ 14 جنوری 2026

موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ، ہم ضرورآئیں گے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ آپس میںگرتے پڑتے چل رہے ہیں،مدارس کی آزادی اور خودمختاری ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے بلدیاتی الیکشن آئینی تقاضہ، حکومت کو ہر صورت کروانا ہوں گے ،ملک مزید غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا...

آزمائشوں کیلئے تیار ، مدار س کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، آرڈیننس کے اجراء سے حکومتی مکاری عیاں ہوگئی،فضل الرحمان

مضامین
مودی کی ناکام سفارت کاری سے بھارتی معیشت تباہ وجود جمعه 16 جنوری 2026
مودی کی ناکام سفارت کاری سے بھارتی معیشت تباہ

اے اہلِ ایتھنز !! وجود جمعه 16 جنوری 2026
اے اہلِ ایتھنز !!

معاوضے پر استعفیٰ وجود جمعه 16 جنوری 2026
معاوضے پر استعفیٰ

حیوان انسان کے اندربستا ہے! وجود جمعرات 15 جنوری 2026
حیوان انسان کے اندربستا ہے!

پاکستان میں خیا لات پرکڑی نظر اور سخت گرفت وجود جمعرات 15 جنوری 2026
پاکستان میں خیا لات پرکڑی نظر اور سخت گرفت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر