... loading ...
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ امریکا، برطانیا، فرانس سمیت چند ممالک پاکستان کو گرے ممالک کی لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں، جن اس کا مقصد پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اثر انداز ہونا ہے، پاکستان کو فنانشل ٹاسک فورس کے نئے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری 2012ء میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کے گرے ممالک کی فہرست میں شامل تھا، بعد ازاں پاکستان کی قابل ستائش کاوشوں کے باعث اس کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 6 جنوری 2018ء کو پاکستان نے اپنی تازہ رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو جمع کرائی تھی۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے بالکل بجا طور پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے امریکا اور اس کے حواری ممالک کے دبائو میں آکر پاکستان کی اقتصادی رینکنگ کم کر دی تو اس سے پہلے سے مسائل اور دبائو کا شکار ملکی معیشت مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گی اور پھر ممکن ہے پاکستان کو اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایک بار پھر آئی ایم ایف اور دوسرے عالمی مالیاتی اداروں سے رابطہ کرنا پڑے‘ جبکہ اگر ایسا ہوا تو یہ وطن عزیز میں مہنگائی کا ایک نیا سیلاب لانے کا باعث بنے گا‘ جس سے ملک کے ہر باسی کی زندگی مالی لحاظ سے متاثر ہو گی۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کیا ہے؟ یہ جی سیون کی تحریک پر 1989ء میں قائم کی گئی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے‘ جس کا مقصد ابتدائی طور پر منی لانڈرنگ کے تیزی سے پھیلتے اور شدت اختیارکرتے ہوئے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے سلسلے میں پالیسیاں مرتب کرنا تھا۔ بعد ازاں 2001ء میں دہشت گردوں کو ہونے والی فنانسنگ کا پتا چلانا اور اس عمل کا تدارک کرنا بھی اس تنظیم کی ذمہ داریوں کا حصہ بن گیا۔ امریکا پاکستان پر اسی حوالے سے دبائو ڈلوانے کی کوشش کر رہا ہے‘ اور اقتصادی ماہرین اسی لیے اسے امریکا کی پاکستان کے خلاف گریٹ گیم قرار دے رہے ہیں‘ اور ان کا یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ اس کے پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کے نتیجے میں یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو جائے گی اور پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس کا گراف بھی نیچے آسکتا ہے۔
یہ تنظیم باہمی جانچ پڑتال کے ذریعے اپنی پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کی مانیٹرنگ کرتی رہتی ہے اور اس کے مطابق نئی سفارشات مرتب کرتی رہتی ہے؛ چنانچہ اس پر امریکا اور بعض دوسرے ممالک کی جانب سے دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے کم تر درجے میں رکھا جائے تاکہ اس کو اقتصادی لحاظ سے کمزور کیا جا سکے اور اس کی ترقی کی رفتا کو کم کیا جا سکے۔ اس طرح امریکا پاکستان کو دبائو میں لا کر دراصل اپنے اس ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے‘ جس کا اعلان امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس اگست میں امریکا کی نئی افغان پالیسی پیش کرتے ہوئے اور پھر سال رواں کے پہلے روز اپنے ٹویٹ میں کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا یہ کہنا تو درست ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا براہ راست رکن نہیں‘ لیکن یہ واضح ہے کہ اس کی جانب سے پاکستان کی ڈی گریڈنگ سے ہمارے لیے مسائل بڑھ جائیں گے‘ اس لیے اس معاملے میں تحفظات کا اظہار بالکل بجا ہے‘ چنانچہ اس اقتصادی ڈی گریڈنگ کو روکنے کے لیے بھی کچھ کوششیں ہونا چاہئیں‘ جو یہ ہو سکتی ہیں کہ پاکستان کے دوست ممالک کو اس معاملے میں اعتماد میں لیا جائے تاکہ وہ پاکستان کا مقدمہ بہتر طور پر پیش کر سکیں اور اس طرح اس ڈی گریڈنگ سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ گرے لسٹ کا مطلب ہوتا ہے کہ نشان زدہ ملک کے معاشی و اقتصادی معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔ اس بارے میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش باقی نہیں کہ امریکا پاکستان کے خلاف متحرک ہو چکا ہے اور جو یہ سوچا جا رہا تھا کہ وہ اپنی امداد بند کر دے گا اور بس‘ تو یہ سوچ غلط ثابت ہو رہی ہے‘ کیونکہ اس نے عالمی فورموں پر بھی پاکستان کے خلاف پابندیاں لگوانا شروع کر دی ہیں اور یہ صورتحال واقعی تشویشناک ہے؛ تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ اس کے تدارک کے لیے سفارتی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایک کوشش تو یہی دفتر خارجہ کی بریفنگ ہے‘ جبکہ یہ بھی پتا چلا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف‘ وزیر داخلہ احسن اقبال اور فنانس‘ ریونیو اور اکنامک افیئرز کے وفاقی مشیر مفتاح اسماعیل اس سلسلے میں مصروفِ کار ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ کوششیں کامیاب ہوں گی۔ دعا ہے کہ یہ کوششیں بارآور ثابت ہوں۔ وزیر اعظم جناب شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ پاکستان امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے؛ چنانچہ معاملات کو بگڑنے نہیں دیا جائے گا۔ اگر پاکستان امریکا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تو یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے؟ ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکا کے ساتھ بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطوں کا سلسلہ بڑھایا جائے تاکہ اسے پاکستان کے خلاف ایسی بین الاقوامی مہم سے روکا جا سکے‘ جس سے بہرحال پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...