... loading ...
نبی پاک ﷺ محسن انسانیت ہیں جنہوںنے زندگی بسر کرنے کابہترین طریقہ بتادیا،جن کاموں سے امت کومنع کیااب امت کاکام ہے ان کاموں سے بچناجولوگ آپ ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں کواپناتے ہیں ان میں انہیں کامیابیاں ہی کامیابیاں ملتی ہیں اور جوعمل کی کوشش نہیں کرتے غیروں کے طریقوں کواپناتے ہیں ناکامیاں پھر ان کامقدر بن جاتی ہیں آپ نے حدیث ذیل میں سات ہلاک کر دینے والی چیزیں بتائی ہیں اب امت کاکام ہیں ان چیزوں سے اجتناب کرے نہیں کرے گی توہلاکت مقدر بن جائے گی آئیے حدیث پاک پر نظر ڈالتے ہیں ۔۔
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا سات ہلاک کرنے والی چیزوں سے بچو، صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ وہ کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا(1) اللہ کے ساتھ شرک کرنا(2)جادو کرنا(3)کسی جان کو ناحق قتل کرنا (4)سود کھانا (5) یتیم کا مال کھانا(6) لڑائی کے موقع پر پیٹھ پھیر کر بھاگنا اور(7) بھولی بھالی پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا(بخاری ومسلم)
(1) اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرنا: شرک کے معنی ہیں کہ خد اکی ذات یا صفات میں اور اس کی عبادت وبندگی میں کسی دوسرے کو کم وبیش وساجھی ٹھہرانا، شرک توحید کی ضد ہے یہ سب سے بڑا گناہ اور کفر کے مترادف ہے ۔اللہ پاک کا ارشاد ہے ترجمہ:یعنی بلاشبہ شرک بہت بڑا گناہ ہے(لقمان)
دراصل اسلام میں عقیدہ ہی وہ بنیاد ہے جس پر تمام اعمال کی جزا اور سزا کا انحصار ہے اگر عقیدہ شرک سے پاک وصاف ہے تو اعمال کوتاہیوں اور لغزشوں کی بخشش اور معافی کی پختہ امید اللہ تعالی سے رکھنی چاہئے ، لیکن اگر عقیدے میں شرک کی آمیزش ہے تو پھر پہاڑوں کے برابر نیکیاں بھی کسی کام نہیں آئیں گی۔شرک کرنے والے یعنی مشرک کی خدا کے یہاں مغفرت ہرگز نہیں ہوسکتی ہے۔الغرض شرک بہت بری بلا ہے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے لیکن شرک ناقابل معافی گناہ ہے مشرک پر جنت حرام ہے اور ا سکا ابدی ٹھکانہ جہنم ہے۔
ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے کہاجو اللہ چاہے اور تم چاہو ۔آپؐ نے فرمایا کیا تم نے مجھے اللہ کا شریک بنادیا؟ اس طرح کہا کرو، جو اکیلا اللہ چاہے (احمد)نیز آپ ﷺ نے فرمایا جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے (کفر یا)شرک کیا۔(ترمذی ، حاکم)
(2)جادو کرنا : اسلام جادو کا سخت مخالف ہے۔ جو لوگ جادو سیکھتے ہیں ان کے بارے میں قرآن میں ارشاد ہوا ہے۔ ترجمہ:۔ مگر وہ ایسی چیز سیکھتے تھے جو ان کے حق میں مفید نہیں بلکہ مضر تھی(البقرہ )
نبی ﷺ نے جادو کا شمار مہلک اور کبیرہ گناہوں میں کیا ہے جو افراد ہی کو نہیں قوموں کو بھی ہلاک کردیتا ہے اور آخرت سے پہلے دنیا ہی میں تباہی لاتا ہے ۔ قرآن نے جادو گروں کے شر سے پناہ مانگنے کی تعلیم دی ہے۔ ترجمہ:۔ اور پناہ مانگتا ہوں میں گرہوں میں پھونکنے والوں (نفوس)کے شر سے(سورۃالفلق)
حضرت ابن عباس سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے علم نجوم کا کچھ حصہ حاصل کیا تو اس نے جادو کا ایک حصہ حاصل کیا (اس حساب سے)جتنا علم نجوم زیادہ سیکھا تو اس نے اتنا ہی جادو کا علم زیادہ سیکھا (ابودائود نے صحیح سند سے روایت کیا)نجومیوں ، کاہنوں، اور دست شناسوں کی تصدیق کرنے والے خوب یاد رکھیں کہ ان کے بارے میں آپ ﷺ نے کیا باتیں فرمائی ہیں۔
حضرت صفیہ بنت ابی عبید ،بعض ازواج مطہرات سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی اعراف (یعنی غیبی امور کے جاننے کے دعویدار)کے پاس آئے اور اس سے کسی چیز کی بابت پوچھے اور اس کو سچ مانے تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں کی جائے گی(مسلم)
(3)کسی جان کو ناحق قتل کرنا:ناحق کسی کو قتل کرنے کے بارے میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے
ترجمہ:۔ اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود نہیں پکارے اور کسی ایسے شخص کو جسے قتل کرنا اللہ تعالی نے منع کردیا ہو وہ بجز حق کے قتل نہیں کرتے، نہ وہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں اور جو کوئی یہ کام کرے وہ اپنے اوپر سخت وبال لائے گا (فرقان )
حق کے ساتھ قتل کرنے کی تین صورتیں ہیں اسلام کے بعد کوئی دوبارہ کفر اختیار کرے جسے ارتداد کہتے ہیں ، یا شادی شدہ ہوکر بدکاری کا ارتکاب کرے یا کسی کو قتل کردے ان صورتوں میں قتل کیا جائے گا۔
ایک مرتبہ حجۃالوداع کے موقع پر حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا مسلمان وہ ہے جس کی زبان سے اور ہاتھ سے تمام لوگ سلامت رہیں اور تمہارے خون اور مال اور آبرو تم پر سب حرام ہیں۔(بخاری)
اسلام نے انسانی زندگی کو مقدس اور انسانی جانوں کو محترم ٹھہرایا ہے ۔ انسانی جان پر زیادتی کرنا اتنا بڑا جرم ہے کہ کفر کے بعد اسی کا درجہ ہے۔ قرآن پاک میں ارشاد ہے۔ترجمہ:۔ کہ جس نے کسی کو قتل کیا بغیراسکے کہ اس نے کسی کو قتل کیا ہو یا زمین میں فساد برپا کیا ہو اس نے گویا پوری انسانیت کو قتل کردیا (المائدہ)
(4)سود کھانا:سود کے متعلق ارشاد باری تعالی ہے ۔ترجمہ:۔ اے ایمان والو!اللہ سے ڈرو اور جو سود تمہارا باقی رہ گیا ہے اسے چھوڑ دو اگر واقعی تم مومن ہو، لیکن اگر تم نے ایسا نہیں کیا تو خبردار ہوجائو کہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلان جنگ ہے۔ اگر تم توبہ کرلو تو زرِ اصل لینے کا تمہیں حق ہے نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے(سورۃ البقرہ)
رسول اللہ ﷺ نے سود اور سود خوار دونوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا اور واضح فرمایا کہ سود سماج کے لیے نہایت خطرناک ہے۔
نبی پاک ﷺ کاارشاد ہے کہ اللہ نے سود کھانے والے، کھلانے والے، گواہ بننے والے اور کاتب سب پر لعنت فرمائی ہے۔(احمد ، ابودائود، ترمذی، نسائی ، ابن ماجہ)
(5)یتیم کا مال کھانا:اسلام میں کسی کا مال بھی ناحق اور ناجائز طو رپر کھانا حرام ہے اور یتیم کے بارے میں تو اللہ تعالی کا ارشاد ہے۔ ترجمہ:۔بے شک وہ لوگ جو ناجائز طریقے سے یتیموں کا مال کھاتے ہیں تو وہ یقینا اپنے پیٹوں میں جہنم کی آگ ڈال رہے ہیں اور عنقریب وہ بھڑکتی آگ میں داخل ہوں گے(سورہ نسا ء)
اللہ تعالی کاایک اور ارشاد ہے ۔ترجمہ:۔ یتیم کے مال کے قریب نہ جائو مگر ایسے طریقے سے جو بہتر ہو(سورہ انعام ) قرآن مجید میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے۔ ترجمہ: ۔ یہ تجھ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں ، ان سے کہہ دیجئے ان کی اصلاح کرنی بہتر ہے اور اگر تم ان کو (خرچ میں)اپنے ساتھ ملالو تو وہ تمہارے ہی بھائی ہیں اور اللہ جانتا ہے خرابی کرنے والا کون ہے اور اصلاح کرنے والا کون ؟(سورۃ البقرہ )
(6)لڑائی کے موقع پر پیٹھ پھیر کر بھاگنا:جہاد کے متعلق اللہ تبارک وتعالی ارشاد فرماتا ہے۔ترجمہ:۔ اگر تم نے کوچ نہ کیا تو تمہیں اللہ تعالی دردناک سزا دے گا اور تمہارے سوا اور لوگوں کو بدل لائے گا تم اللہ تعالی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور اللہ ہر چیز پر قاد رہے۔(سورۃ توبہ)
اللہ تعالی کا فرمان ہے۔ترجمہ:۔ تم پر جہاد فرض کیا گیا ہے اور وہ تمہارے لیے ناگوار ہے اورکچھ تعجب نہیں کہ تم کسی چیز کو ناگوار سمجھو حالانکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہو اور شاید تم کسی چیز کو پسند کرو حالانکہ وہ تمہارے لیے بری ہو اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔(سورۃ البقرہ )
حضرت ابوذر ؓ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا یا رسول اللہ کون ساعمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا اللہ پر ایمان لانا اور اس کے راستے میں جہاد کرنا (بخاری ،مسلم)
آج ہمارء لیے افسوس کا مقام ہے کہ مسلمان صرف میدان جہاد ہی سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے نہیں ہیں بلکہ جہاد فی سبیل اللہ سے بھی منہ موڑے ہوئے ہیں۔
(7)بھولی بھالی پاکدامن عورتوں پر تہمت لگانا: ایمان دار اور مومنہ عورتوں پر الزام لگانے کے بارے میں اللہ تعالی اپنے پاک کلام میں ارشاد فرماتے ہیں۔ ترجمہ : ۔ جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی باایمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں وہ دنیا وآخرت میں ملعون ہیں اور ان کے لیے بڑا بھاری عذاب ہے ۔(سورۃ نور)
سابق راوی ہی سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جو شخص اپنے مملوک (غلام، باندی)پر بدکاری کی تہمت لگائے تو قیامت والے دن اس (مالک)پر حد قائم کی جائے گی مگر یہ کہ وہ (مملوک)ایسی ہی ہو جیسے اس نے کہا (پھر مالک پر حد نہیں ہوگی)(بخاری، مسلم)
یہ سارے کبیرہ گناہ ہیں تاہم ان میں شرک سب سے بڑا ہے کیونکہ وہ کبھی معاف نہیں ہوگا اور مشرک ہمیشہ جہنم میں رہے گا اس کے برعکس دوسرے کبیرہ گناہ اگر اللہ چاہے گا تو معاف فرمادے گا ، بصورت دیگر اس کے مرتکب کو جہنم کی سزا بھگتنی پڑے گی، لیکن اس سزا کے بعد اسے جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کردیا جائیگا اگر وہ مومن ہوگا۔
اللہ ہم سب کو ان تمام کبیرہ گناہوں سے محفوظ رکھے اور صغیرہ سے بھی بچنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین یارب العالمین بحرمۃ سیدالانبیاء والمرسلین)
عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے اور دفاعی معاہدہ تاریخی ہے، علما قوم کو متحد رکھیں،سید عاصم منیر اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جس قوم نے علم او...
حالات کنٹرول میں نہیں آئیں گے، یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا،چیئرمین بیرسٹر گوہر کیا بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے؟ آپ اس مرتبہ فیڈریشن ک...
دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں،شہباز شریف فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے مگر کچھ علما تفریق کی بات کرتے ہیں، خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جادوٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کریگا، دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں۔ وزیراعظم شہ...
پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،اختیار ولی قیدی نمبر 804 کیساتھ مذاکرات کے دروازے بندہو چکے ہیں،نیوز کانفرنس وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سندھ آئیں الیکشن میں حصہ لیں مجھے خوشی ہوگی، سیاسی جماعتوں پر پابندی میری رائے نہیں کے پی میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی کی کارکن کے گھر آمد،میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی...
قراردادطاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی، بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے جو لیڈران پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی...
شہباز شریف نے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی مالی بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ، تقریب سے خطاب اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کا...
1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی آہنی فصیل ہے 8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں جلد فلیٹ میں آرہی ہیں،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ ...
دینی درسگاہوں کے اساتذہ وطلبہ اسلام کے جامع تصور کو عام کریں، امت کو جوڑیں امیر جماعت اسلامی کا جامعہ اشرفیہ میں خطاب، مولانا فضل الرحیم کی عیادت کی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وسائل پر قابض مراعات یافتہ طبقہ اور افسر شاہی ملک کو اب تک نوآبادیاتی ...
تمام یہ جان لیں پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے،کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف آف ڈیفنس فورسز بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ...
سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے سے کام نہیں چلے گا، کچھ فارم 47 والے چاہتے ہیں ملک کے حالات اچھے نہ ہوں، دو سال بعد بھی ہم اگر نو مئی پر کھڑے ہیں تو یہ ملک کیلئے بد قسمتی کی بات ہے پی ٹی آئی بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے اپنا کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارا ،بانی پی ٹ...
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی میڈیا کے ذریعے ملک مخالف سازش کا حصہ بن رہی ہیں ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن ریڈ لائن کراس کرنے کی کسی کو اجازت نہیں،بیان سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس...