... loading ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق پہلا میچ دبئی اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل تھری میں کْل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 31 میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جبکہ 3 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 22 فروری 2018 کو دبئی میں لیگ کی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی اور پہلی مرتبہ ایونٹ کا حصہ بننے والی ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے ’پلے آف‘ مرحلے میں کوالیفائر میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی مرحلے کے ایلیمنیٹر ون اور ایلیمنیٹر ٹو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیمیں پہلے راؤنڈ میں ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچز کھیلیں گی جبکہ راؤنڈ کے اختتام پر پوائنٹس کی بنیاد پر سرِ فہرست 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جانے کی حقدار قرار پائیں گی۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل 25 مارچ 2018 کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس مرتبہ ایونٹ کے 18 میچز دبئی میں ہوں گے اور 13 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ابو ظہبی میں کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی تھی جس میں حیران کن طور پر کرس گیل کسی بھی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام رہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 2018 کے سیمی فائنل مقابلے لاہور میں منعقد کرائے جائیں گے اور وہ پی ایس ایل تھری کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔دوسری جانب کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا جس کے تحت سیکیورٹی کی ذمہ داری پولیس، رینجرز اور فوج کے سپرد کردی گئی جبکہ میچ کے دوران سیکیورٹی کے لیے سول ایوی ایشن سے دو ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلیے گئے۔وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ایس ایل کی تیاری سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر داخلہ، وزیر صحت، وزیر بلدیات، وزیر کھیل، چیف سیکریٹری اور پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت شامل تھے۔ان کے علاوہ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس، کمشنر کراچی، سیکریٹری صحت، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری کھیل، سیکریٹری بلدیات، میئر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ طاہر آزاد، سینئر مینجر سیکیورٹی پی سی بی مسٹر ارشد خان، جنرل مینجر قومی کرکٹ اسٹیڈیم کراچی و دیگر سمیت اہم سیکیورٹی اور سول حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برس وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کراچی میں کروائیں گے، ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا اب ہم سب کو اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی کہ سندھ پولیس نے لاہور کا دورہ کیا جس میں پاکستان و سری لنکا میچ اکتوبر 2017 کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شہری مسائل باقاعدہ حل کیے جائیں، ان مسائل میں شہر کی لائٹنگ، پانی کا بندوبست، پارکنگ سائیٹ بنانا، صفائی کا کام، فضلے کو ٹھکانے لگانا و طبی سہولیات کا بندوبست شامل ہیں۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے جاری بیان میں بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے چار کمیٹیز تشکیل دے دی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے اور ٹریفک کے متبادل راستے بھی پہلے عوام کو بتادیئے جائیں۔
پی ایس ایل ایونٹ کے فائنل میں شریک ٹیموں اورشائقین کرکٹ کوسیکیورٹی فراہم کرنے کے 9 فروری 2018 کو جمعے کی نماز کے بعد ابتدائی ریہرسل کی گئی جس کے دوران وی آئی پی موومنٹ، کھلاڑیوں کی آمد، سیکیورٹی انتظامات و دیگر ہر قسم کی موومنٹ کور کیا گیا۔ اسٹیڈیم میں 33 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے جس کو دیکھتے ہوئے پارکنگ و دیگر بندوبست کیا جارہا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت سیکریٹری صحت نے آغا خان و لیاقت نیشنل ہسپتال کی انتظامیہ سے بات چیت کرکے انہیں الرٹ کردیا۔جبکہ پولیس ورینجرزکے جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔
پاکستان سپرلیگ کے تیسرے سیزن کی افتتاحی تقریب مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور امریکی اسٹار جیسن ڈیرلو رنگا رنگ تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں تقریب میں شامل گلوکاروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں علی ظفر اور شہزاد رائے کا نام بھی ہے۔علی ظفر نے گزشتہ برس بھی پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گایا تھا اور تیسرے سیزن میں بھی انھی کی آواز شامل ہے۔پی سی بی کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رات 8 بجے شروع ہونے والی تقریب میں آتش بازی کے علاوہ دیگر دلچسپ پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دفاعی چمپیئن پشاور زلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطان کے درمیان ہوگا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلا گیا تھا جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
پاکستان کی اس سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ماضی کے دو ٹورنامنٹس کے دوران سیکیوٹی خدشات کے پیشِ نظر غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تھا۔تاہم گزشتہ ایونٹ کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں کی ہچکچاہٹ میں کمی دیکھنے میں آئی تھی جہاں کئی کھلاڑیوں نے لاہور میں پی ایس ایل 2017 کے فائنل میں شرکت کے لیے لاہور کا رخ کیا تھا۔مذکورہ فائنل میچ کے بعد جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی تھی جس میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔گزشتہ برس سری لنکن ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلا گیا تھا جبکہ سیریز کے گزشتہ دو میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے گئے تھے۔بعد ازاں سری لنکا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے لاہور آئی تھی اور اب پی ایس ایل کے پلے آف کے میچز لاہور اور فائنل کراچی میں رکھا گیا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔
اراکین کی ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی سخت تنقید، وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کی رشوت پر لڑائی ہوتی ہے، سینیٹر دلاور رپورٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ، وزات خزانہ کیا حکومت رپورٹ اور 5300 ارب کی کرپشن کو تسلیم کرتی ہے؟ متعلق...
صوبے میں ہرحال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے، خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، و...
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...
حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کریگی، کھلے ہوئے مین ہول موت کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، معصوم بچے کی لاش گیارہ گھنٹے کے بعد ملی ،بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیسرا واقعہ ہے،اپوزیشن ارکان کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،بچے کی تصویر ایوان میں دکھانے پر ارکان آبدیدہ، خواتین کے آنسو نکل ...
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خو...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ص...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...