... loading ...
’’سچ‘‘ اور ’’جھوٹ‘‘ حق تعالیٰ شانہ کی طرف سے انسان میں ودیعت فرما باہم دو ایسی متضاد صفات ہیں کہ جن کے انسانی معاشرے پر مثبت و منفی بڑے دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔’’ سچ‘‘ سے معاشرہ پھلتا پھولتا اور پروان چڑھتا ہے جب کہ’’ جھوٹ‘‘ سے معاشرے میں فساد، بد امنی اور تلخیاں پیدا ہوتی ہیں۔انسان کے ہر قول و عمل کی درستی کی بنیاد یہ ہے کہ اُس کے لیے اُس کا دل اور اُس کی زبان باہم ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہوں، اسی کا نام ’’سچ‘‘ ہے۔، اور اگر یہ دونوں چیزیں باہم ایک دوسرے سے ہم آہنگ نہیں ہوں گی تو اُس کے ہر قول اور عمل میں تضاد پایا جائے گا، اور اسی کا نام ’’جھوٹ‘‘ ہے۔
’’سچائی‘‘ کے معنی عام طور پر صرف سچ بولنے کے سمجھے جاتے ہیں، مگر اسلام کی نگاہ میں اس کا معنی بڑا وسیع ہے، اس لحاظ سے اس کے اندر اکیلے قول ہی نہیں بلکہ عمل کی بھی ہر سچائی داخل ہے۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے ’’احیاء العلوم ‘‘ میں بڑی باریک بینی سے ’’سچ‘‘ کی چھ قسمیں کی ہیںاور قرآن و حدیث سے ہر ایک کے معنی بتلائے ہیں : (۱)بات میں سچائی (۲) ارادہ اور نیت میں سچائی (۳)عزم میں سچائی (۴) عزم کو پورا کرنے میں سچائی (۵)عمل میں سچائی (۶)دین داری کے مقامات اور مراتب میں سچائی۔لیکن ذرا معنی میں وسعت دی جائے تو اس کی تین ہی قسموں میں ساری سچائیاں آجاتی ہیں: (۱)زبان کی سچائی (۲) دل کی سچائی (۳)عمل کی سچائی۔
۱-زبان کی سچائی یہ ہے کہ جو بولا جائے سچ بولا جائے، اورسچ کے خلاف زبان سے اور کوئی حرف نہ نکالا جائے، یہ سچائی کی عام اور مشہور قسم ہے، اور یہی ایمان اور اسلام کی سب سے بڑی نشانی ہے ، اس کے برخلاف جھوٹ کو نفاق کے لفظ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ چنانچہ قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’ترجمہ: تاکہ اللہ تعالیٰ اگر چاہے تو سچوں کو اُن کی سچائی کا بدلہ دے اور منافقوں کو سزا دے۔‘‘
۲-دل کی سچائی یہ ہے کہ زبان سے دل کی صحیح ترجمانی کی جائے، یہ نہیں کہ دل میں غرض کچھ اور ہو اور ظاہر میں کچھ اور کہ یہ جھوٹ ہے۔ چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ: ’’ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے تین شخص پیش کیے جائیں گے: (۱) ایک عالم(۲) دوسرا شہید (۳)ا تیسرا سخی۔ اُن میں سے ہر ایک شخص اپنے اپنے کارنامے بیان کرے گا، لیکن ان کارناموں کو سن کر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ: ’’تم سب جھوٹ بولتے ہو۔‘‘ اور پھر انہیں منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ یہ کارنامے اگرچہ غلط بیان نہیں کیے جائیں گے لیکن چوں کہ یہ شہرت حاصل کرنے کی غرض سے کیے گئے تھے جن میں اخلاص نہیں تھا اس لیے اللہ تعالیٰ نے انہیں جھوٹا فرمایا ہے ۔
۳-عمل کی سچائی یہ ہے کہ جو بھی نیک کام کیا جائے وہ ضمیر کے مطابق کیا جائے، یعنی انسان کے ظاہری اعمال اُس کے باطنی اوصاف کے مطابق ہونے چاہئیں، مثلاً ایک شخص ظاہری طور پر خشوع و خضوع سے نماز پڑھتا ہے، اور اُس کے باطن میں بھی خشوع و خضوع موجود ہے ، توایسا شخص اپنے عمل میں سچا ہے، لیکن اِس کے بر عکس اگر کوئی شخص ظاہری طور پر تو خشوع و خضوع سے نماز پڑھتا ہے، لیکن اُس کے باطن میں خشوع و خضوع موجود نہیں ہے ، توایسا شخص اپنے عمل میں جھوٹا ہے، اِس لیے کہ اُس کے ظاہری اعمال اُس کے باطن کی صحیح ترجمانی نہیں کر رہے۔
حضرت حنظلہ اسیدی صایک مرتبہ حضرت ابو بکر صدیق ص کے پاس سے روتے ہوئے گزرے، حضرت ابوبکرص نے پوچھا: ’’ حنظلہ (ص) !کیا بات ہے؟۔‘‘ عرض کیا:’’ حنظلہ منافق ہوگیا۔‘‘ حضرت ابوبکرص نے پوچھا : ’’وہ کیسے؟۔‘‘ عرض کیاکہ: ’’جب ہم لوگ رسول اللہ ا کی خدمت میں ہوتے ہیں اور آپ ا جنت و دوزخ کا ذکر فرماتے ہیں تو گویا ہم ان کو علانیہ دیکھ لیتے ہیں، لیکن جب ہم پلٹ کر اپنے بال بچوں اور دُنیوی کاروبار میں مشغول ہوجاتے ہیں تو سب بھول جاتے ہیں۔‘‘ حضرت ابوبکرصدیق ص نے فرمایا : ’’میری بھی یہی حالت ہوتی ہے۔‘‘ چنانچہ دونوں حضرات حضور اقدس صکی خدمت میں حاضر ہوئے اور واقعہ بیان کیا۔ آپ انے فرمایا : ’’اگر یہ حالت ہمیشہ قائم رہتی تو فرشتے تم سے تمہاری مجلسوں میں مصافحہ کرتے، یہ حالت تو کبھی کبھی پیش آجاتی ہے۔‘‘
’’سچ‘‘ کے برعکس انسان میں ودیعت فرما اللہ تعالیٰ کی طرف سے دوسری صفت’’ جھوٹ‘‘ ہے۔ انسان کے تمام اخلاقِ رذیلہ میں سب سے زیادہ سب سے زیادہ بری اور مذموم عادت ’’جھوٹ‘‘ کی ہے۔ ’’جھوٹ‘‘ خواہ زبان سے بولا جائے یا عمل سے ظاہر ہوجائے بہرحال یہ تمام قولی اور عملی برائیوں کی جڑ ہے۔ اور جھوٹے شخص سے محض جھوٹ بولنے کی وجہ سے دوسری کئی برائیاں لازمی طور پرصادر ہوجاتی ہیں ۔ اسی وجہ سے قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے ’’جھوٹ‘‘ کے ساتھ دوسری بھی کئی برائیوں کا ذکر فرمایا ہے۔
چنانچہ ایک جگہ ارشاد ہے: ’’ترجمہ: وہ (شیاطین) ہر ایسے شخص پر اُترتے ہیں جو پرلے درجے کا جھوٹا گناہ گار ہو۔‘‘ ایک دوسری جگہ ارشاد ہے: ترجمہ: بے شک اللہ تعالیٰ کسی ایسے شخص کو راہِ راست پر نہیں لاتے جو جھوٹ بولنے والا ہو، احسان کا حق نہ ماننے والا ہو۔‘‘ ایک اور جگہ ارشاد ہے: ’’ترجمہ: اللہ تعالیٰ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتے جو حد سے گزرنے والا (اور) جھوٹ بولنے کا عادی ہو۔‘‘
حضور ِ اقدس اکا ارشاد ہے کہ: ’’جھوٹ گناہ کی طرف لے جاتا ہے، اور گناہ دوزخ میں لے جاتا ہے، اور آدمی جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک وہ اللہ تعالیٰ کے یہاں جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے۔‘‘
حضرت عبد اللہ بن عمرو صسے روایت ہے کہ … ایک آدمی نے عرض کیا: ’’ یارسول اللہ (ا)! دوزخ میں لے جانے والا کام کیا ہے؟۔‘‘ آپ انے فرمایا : ’’جھوٹ بولنا، جب آدمی جھوٹ بولے گا تو گناہ کے کام کرے گا، اور جب گناہ کے کام کرے گا تو کفر کرے گا، اور جو کفر کرے گا وہ دوزخ میں جائے گا۔‘‘
اِس حدیث سے معلوم ہوا کہ جھوٹ کی برائی کی وسعت اتنی زیادہ ہے کہ کفر بھی اس میں آجا تا ہے، جس سے زیادہ بری چیز کوئی دوسری نہیں اور جس کے لیے نجات کا ہر دروازہ بند ہے۔
ایک حدیث میں آتا ہے، حضور ِاقدس ا نے ارشاد فرمایا کہ: ’’منافق کی تین نشانیاں ہیں: (۱)جب بات کرے گا تو جھوٹ بولے گا (۲) جب وعدہ کرے گا تو اُس کی خلاف ورزی کرے گا (۳)اور جب اُس کے پاس کوئی امانت رکھوائی جائے گی تو وہ اُس میں خیانت کرے گا۔‘‘
بظاہر تو یہ تین مختلف باتیں ہیں لیکن حقیقت میں یہ ایک ہی شکل کی تین مختلف صورتیں ہیں، جھوٹی باتیں کرنا تو جھوٹ ہے ہی، مگر وعدہ کرکے اُس کو پورا نہ کرنا، اور امین بن کر امانت میں خیانت کرنا یہ بھی تو ایک قسم کے عملی جھوٹ ہی ہیں۔
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...
حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کریگی، کھلے ہوئے مین ہول موت کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، معصوم بچے کی لاش گیارہ گھنٹے کے بعد ملی ،بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیسرا واقعہ ہے،اپوزیشن ارکان کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،بچے کی تصویر ایوان میں دکھانے پر ارکان آبدیدہ، خواتین کے آنسو نکل ...
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خو...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ص...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...
آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کا اختیار نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے کسی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے وفاق کمزور ہو،تقریب سے خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے ا...
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول...