وجود

... loading ...

وجود
وجود

آٹھ سالہ آصفہ کا قتل اور کشمیریوں کی اجتماعی غفلت

جمعه 09 فروری 2018 آٹھ سالہ آصفہ کا قتل اور کشمیریوں کی اجتماعی غفلت

بلند بانگ دعوے کرنے والے ہم اور ہمارے مذہبی لوگ اور تنظیمیں عملی اعتبار سے آپ اپنے دعوؤں کی نفی کرتے ہیں ۔ ’’ایک ہی صف میں کھڑے ہیں محمودوایاز نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز ‘‘ اسلام کے عدل و انصاف کے تصور کو اس شعرمیں سمیٹنے والے شاعر کے کلام کو ہم ہر ایسے موقع پر ضرور پڑھتے ہیں جب بھی اسلام کا عدل و انصاف سے لبریز روشن پہلو پیش کرنے کی نوبت آتی ہے ۔المیہ یہ ہے کہ ہم عملی اعتبارسے بہت کمزور بلکہ پست ہیں ۔ہم احتساب لوگوں کا کرتے ہیں اور اپنے آپ کو اسے بالاتر سمجھتے ہیں ۔ہماری تربیت ہی ایسے ماحول میں ہوئی ہے جہاں ’’اونچ نیچ کی نفی ‘‘کے باوجود اونچ نیچ ہے ۔مذہبی حلقوں میں ایک مخصوص طبقہ ’’تنقید‘‘کا قائل ہے اور جو قائل نہیں ہیں وہ اپنے سوا ہر دوسرے کی تنقید کرتے رہتے ہیں اور جو قائل ہیں وہ دوسروں کی تنقید کرتے ہیں اور خود بھی سہتے ہیں مگران کے ہاں اصلاح کی نوبت ہی نہیں آتی ہے جن میں میں بھی شامل ہوں ۔ہم گویا ایک ایسے مرض میں مبتلا ہیں جس کا اکثر ناقدین کو احساس نہیں ہوتا ہے ۔آصفہ کے واقع نے میری اس بات پرمہر تصدیق ثبت کی ہے ۔گر چہ یہ کوئی پہلا واقع نہیں ہے جس سے ہماری بے حسی نمایاں ہو کر سامنے آئی ہو ۔اسے پہلے بھی یہ شکایات سامنے آئی کہ ہم بسااوقات معمولی واقعات کو آسمان تک پہنچا دیتے ہیں مگر کئی بار ہم نے اہم ترین سانحات کو بالکل نظرانداز کر کے دنیا بھر کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں اور بسااوقات لوگوں کو ہماری اس بے حسی نے ہم سے مایوس کردیا ہے ۔

جموں کے اخبارات کے مطابق کھٹوعہ میں8سالہ بچی آصفہ کو اغواکاروں نے ایک ہفتہ تک اپنے قبضے میں رکھنے کے بعد قتل کر کے اس کی لاش پھینک دی ۔لاش کو ورثا نے اپنی تحویل میں لینے کے بعد جب دیکھا تو ان کے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ دراصل ننھی آصفہ کو ملعون اور خبیث اغواکاروں نے اپنی حیوانیت کا نشانہ بنانے کے بعدقتل کر ڈالا ہے ۔آٹھ دن قبل لاپتہ ہوئی بچی کی لاش ملنے کے بعد لواحقین ومقامی لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اورانھوں نے کئی گھنٹوں تک شاہراہ کو بند کر کے مظاہرے کئے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔میڈیا کے مطابق پٹہ رسانہ گاؤںکی آٹھ سالہ بچی جو آٹھ دنوں سے لاپتہ تھی اْس کی نعش برآمد ہونے کے بعد لواحقین نے الزام لگایا کہ اْن کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناکر اْس کی عصمت تار تار کر کے قتل کیا گیا ہے۔ ایم،ایل،اے بانہال وقار رسول نے اس سانحہ سے متعلق اسمبلی میں کہا کہ بانو دیپ نامی ہیرانگر کا ایک غنڈہ جس کو سرکار کی پشت پنائی حاصل ہے کے خلاف حکومت کارروائی کیوں نہیں کرتی ہے سے اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ دراصل جموں میں سرگرم مافیا ایک مخصوص طبقے کو باربار نشانہ بناتا ہے اور یہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے بلکہ اس سانحہ سے جموں کی مسلم آبادی کو یہ پیغام دیا گیا کہ اب تمہاری آٹھ سال کی معصوم بچیاں بھی محفوظ نہیں ہیں ۔

ستم یہ کہ حکومت نے انتہائی بے غیرتی کے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ کر پہلے ہوں ہاںاور پھر ایس ایچ او کو معطل کر کے بالکل ویسا ہی ڈرامہ رچایاجیسا 2009ء میں نیشنل کانفرنس نے شوپیان کی ’’آسیہ اورنیلوفر‘‘کے سانحہ کے وقت رچایا تھا کہ یہ دونوں پانی میں ڈوب کر مرگئی پھر ایس پی اور ایس ایچ او کو بلی کا بکرا بناکرمعطل کیا اور کیس ’’جان کمیشن‘‘کے سپرد کر کے بھول بھلیوں میں گم کردیا آج پی ،ڈی،پی کی وہی وزیر اعلیٰ وہی کردارآصفہ کے کیس میں اداکررہی ہے جو 2009ء میں شوپیان کیس میں عمر عبداللہ نے ادا کیا تھا۔2009ء میںاسمبلی کے ایوان کو سر پر اٹھانے والی محبوبہ مفتی نے ’’آسیہ اور نیلوفر قتل‘‘ کا الزام پولیس اور سی،آر ،پی ،ایف پر عائد کیا تھااورآج وہی میڈم جی ایک ڈان کو گرفتار کراکے کیس کی تہ میں پہنچنے سے ہچکچا رہی ہے جو کل عمر عبداللہ سے پولیس اور سی ،آر،پی،ایف کے خلاف کاروائی کرنے کی وکالت کا فریضہ انجام دے رہی تھی ۔مین اسٹریم لیڈران کو اپنی تنخواہ اور چھ سال بعد الیکشن جیت جانے سے غرض ہے انہیں کسی آسیہ ،نیلوفراور آصفہ سے کوئی غرض نہیں ہے البتہ یہ وہ ’’باضمیر‘‘لوگ ہیں کہ اگر یہ کبھی کسی ’’انشاء ‘‘جیسی اندھی بچی کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کر لیتے ہیں تو اس کا چرچا میڈیاکے ذریعے اتنا کراتے ہیں کہ گویا مین اسٹریم لیڈران نے حاتم طے کی جگہ لے لی ہو ۔نہیں تو ایک سیدھے سادھے انسانی کیس کو بھی انھوں نے کیوں اس سطح تک لایا کہ کبھی کچھ اورکبھی کچھ ہوتا ہوا نظر آتا ہے ۔

حد یہ کہ ایک جسمانی طور بالغ اور قانونی طورپر نابالغ ملزم کو بھی بہانہ بنا کر چھوڑ دیا گیا جب کہ یہ قتل اور اس کے پشت پناہوں تک پہنچنے کا اہم ترین ذریعہ ہے ۔اسے بھی افسوسناک یہ کہ قانونی تقاضوںکو پورا کرانے کے مطالبات کرنے والے احتجاجیوں پرکٹھوعہ پولیس اس طرح ٹوٹ پڑی گویا کہ کوئی جانوروں کا ریوڑ ہو اور پھر تحقیقات کا مطالبہ کرنے والے وکیل ’’طالب حسین‘‘کو بھی گرفتار کر کے بند کر دیا گیا ۔اس ساری صورتحال میں افسوس اس بات کا ہے کہ آصفہ کی میت ملنے کے بعد ورثا کو پیسوں سے قبرستان کے لیے خریدی ہوئی زمین میں بھی دفن کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ’’غنڈوں اور بدمعاشوں‘‘نے ایسے نازک موقع پر بھی ستم رسیدہ خاندان کو مجبور کر کے میت کو اپنے مقامی قبرستان سے آٹھ کلو میٹر دور دوسری جگہ دفنانے پر مجبور کر دیا ۔ان سارے مظالم کی تفصیلات اخبارات میں شائع ہونے کے بعد بھی جموں میں براجمان ساری گورنمنٹ تماشائیوں کا
رول ادا کرتی رہی اس لیے کہ حق کا ساتھ دینے اور مظلوم آصفہ کے قاتلوں تک پہنچنے کی صورت میں وہی آر ایس ایس بد نام ہوتی جن کے بل بوتے پر آج حکومت قائم ہے ۔
(جاری ہے)


متعلقہ خبریں


مضامین
دبئی لیکس وجود جمعه 17 مئی 2024
دبئی لیکس

بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟

راہل گاندھی اور شیام رنگیلا :کس کس کا ڈر؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
راہل گاندھی اور شیام رنگیلا :کس کس کا ڈر؟

پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ وجود جمعرات 16 مئی 2024
پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ

آزاد کشمیر میں بے چینی اور اس کا حل وجود جمعرات 16 مئی 2024
آزاد کشمیر میں بے چینی اور اس کا حل

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر