... loading ...
عدالت عظمیٰ نے ایگزیکٹ مقدمے میں شعیب شیخ سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری از خود نوٹس کی سماعت کی ۔ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارے بشیر میمن عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ پڑھی ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں بتائیں ایگزیکٹ کا کیا ایشو ہے، پہلے بھی ایگزیکٹ کاشور اٹھاتھا ۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ دفاتر کوسیل کرکے دستاویزات قبضے میں لی گئیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ اب یہ معاملہ دوبارہ ہائی لائٹ ہو رہاہے، اگریہ درست ہے تو بتائیں، ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر یہ واقعہ نہیں ہواتو جومہم چلارہے ہیں ان کے خلاف ایکشن ہوگا، اگر جعلی ڈگریوں کی خبر میں صداقت ہے تو کوئی نہیں بچ پائے گا ۔
ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ 15مئی 2015 کوایگزیکٹ سے متعلق خبر شائع ہوئی، پشاور میں جعلی ڈگری والےپروفیسر پکڑے گئے ۔چیف جسٹس نے اس موقع پر عدالتی فعالیت کو تنقید کا نشانا بنانے والی ایک مخصوص لابی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بدنامی پرازخود نوٹس لیناہماری غلطی ہے، آج کل ہم اپنی غلطیوں کاتعین کررہے ہیں۔ڈی جی نے بتایا کہ ایگزیکٹ کاہیڈ کوارٹر کراچی میں ہے، اس ادارے کے 10کاروباری یونٹ ہیں، ایک بزنس یونٹ آن لائن تعلیم کاہے ۔ان کے خلاف کل چار مقدمات درج کیے گئےاور کراچی کی ماتحت عدالت میں ٹرائل چل رہا ہے، پشاور ہائی کورٹ میں کیس چلا ہی نہیں، جس پروفیسر نے جعلی ڈگری لی وہ کسی جوڈیشیل افسر کابھائی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں ملزمان کے نام لکھوا دیں، اسلام آباد میں ضمانت والے ملزم کون ہیں ؟ اس موقع پر چیف جسٹس نے دلچسپ انداز میں یہ بھی کہا کہ میرا دل اس وقت دھڑک رہا ہے، مجھے اچھی خبر ملے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایگزیکٹ سے ڈگری نہ لی ہو، اگر عامرلیاقت نے ایگزیکٹ سے ڈگری لی اس کوچھوڑوں گانہیں ۔ اس پر سامنے کی نشست پر بیٹھے عامر لیاقت حسین نے دونوں ہاتھ ہوا میں لہراتے ہوئے کہا کہ میری ڈگری ایگزیکٹ کی نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ آپ کا ٹی وی پروگرام نہیں عدالت کا ڈیکورم ہوتا ہے، اس طرح ہاتھ نہ لہرائیں ۔ عدالت نے شعیب شیخ سمیت ایگزیکٹ کے تمام ملزمان کو طلب کرلیا، عدالت نے ہدایت کی کہ تمام ملزمان کے نام دیں، ای سی ایل میں بھی ڈالیں گے، پاکستان کی عزت بچانے کے لیے کردارادا کرنا ہے ، ان کے خلاف مقدمات ہیں تو مقدمات چلیں گے ، متعلقہ عدالت ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مقدمات نمٹائیں گی، ابھی ملزمان کے نام لکھ کردیں، ملک کا وقاربہت بڑی چیزہے ، ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ ایگزیکٹ کا ستر فیصد ریونیوآن لائن تعلیم کے یونٹ سے آتا ہے، بشیر میمن نے اس معاملے کا طریقہ واردات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بیٹھ کر امریکا میں 330 جامعات کی ویب سائٹ بنائی گئی، ویب سائٹ پر نمبر امریکا کا دیا گیا، مگر کال پاکستان میں موصول ہوتی ہے، فون اٹھانے والا امریکی لہجے میں بات کرتا ہے، ڈگری کے خواہش مند امریکا کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالتے اور وہ پیسے پاکستان منتقل کیے جاتے تھے۔
واضح رہے کہ ایگزیکٹ کے حوالے سے ایف آئی اے نے کل چار مقدمات بنائے تھے جس میں سے دواسلام آباد میں درج ہوئے۔ جن میں ملزمان ضمانتوں پر ہیں۔ مقدمے کی سماعت کےدوران میں ڈی جی ایف آئی اے نے یہ بھی کہا کہ اس مقدمے میں ایک جج پر بھی پیسے لینے کا الزام عائد ہوا ۔ عدالت عظمیٰ نے رجسٹرار اسلام آباد اور رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو بھی عدالت میں طلب کر لیا ہے۔
ایگزیکٹ مقدمے میں پاکستان کے ذرائع ابلاغ واضح طور پر صف بندی کے شکار ہیں۔ اور ایگزیکٹ کے خلاف متعدد الزامات عائد کر چکے ہیں۔ دوسری طرف ایگزیکٹ اس پورے معاملے کو اپنے خلاف ایک سازش قرار دیتی آرہی ہے۔ اس حوالے سے دونوں جوانب کے موقف کا واضح فیصلہ کسی بھی سطح پر نہیں لیا جاسکا۔ اب سپریم کورٹ کی جانب سے اس مقدمے کے ازخود نوٹس کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ شایداس حوالے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے۔
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...
بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں،دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سید جنرل عاصم منیر غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کے لیے سنگین خطرہ ہے ، دہشت گردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم ن...
دہشت گرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا، موبائل فون اور ڈرون فرانزک سے ثابت بھارتی فوجی افسران میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت کے دہشت گرد سے رابطے،’’ دھماکے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی...
بھارتی جاسوس اور نگراں طیارے P8I کو پاک بحریہ نے مسلسل نگرانی میںرکھا پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8Iکا سراغ لگایا، پاک بحریہ بھارت کے کسی جارحیت کا موثر جواب دین...
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...