... loading ...
اگر تو آپ کو یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے میں انٹرنیٹ کی ناقص رفتار کی وجہ سے مشکل کا سامنا ہوتا ہے یا کسی ویڈیو کو اپنے فون پر ڈا?ن لوڈ کرنا چاہتے ہیں؟اگر ہاں تو یوٹیوب کی نئی ایپ آپ کو ضرور پسند آئے گی۔گزشتہ سال گوگل نے ایک نئی ایپ یوٹیوب گو کو پہلے بھارت اور پھر تھائی لینڈ، انڈونیشیاء اور نائیجریا سمیت چودہ دیگر ممالک میں متعارف کرایا تھا جس کا مقصد خراب انٹرنیٹ سروس والے علاقوں میں صارفین کے لیے ویڈیوز کی بفرنگ یا دیگر مسائل کو دور کیا جاسکے۔اب اس ایپ کو 130 سے زائد ممالک میں پیش کیا جارہا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اسے ڈیزائن کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ نہ ہونے کے برابر انٹرنیٹ پر بھی یہ کام کرتی ہے، کم ڈیٹا خرچ کرتی ہے۔آسان الفاظ میں یہ نئی یوٹیوب ایپ صارفین کو ڈیٹا بچانے میں مدد دے گی اور ان کے موبائل کا بل کم رکھنے کے لیے ایسی ویڈیوز دیکھنے کا مشورہ بھی دے گی جو اس کے خیال میں لوگوں کو پسند آسکتی ہے۔گوگل کی جانب سے اس ایپ کو سامنے لانے کا مقصد اپنے حریفوں جیسے فیس بک کو ٹکر دینا ہے کیونکہ دونوں پر ہی اربوں افراد ویڈیوز دیکھتے ہیں اور اب یہ دونوں کمپنیاں موبائل انٹرنیٹ والے نئے صارفین چاہتے ہیں جو ڈیٹا پر زیادہ پیسہ خرچ کرنا پسند نہیں کرتے۔
ویسے اس ایپ کو متعارف کرانے کا اعلان گوگل نے ستمبر 2016 میں کیا تھا تاہم اپریل 2017 میں اس کا بیٹا ورڑن سامنے آیا تھا اور اب لگتا ہے کہ اس کا حتمی ورڑن پیش کیا جارہا ہے۔اس کا سب سے خاص فیچر ویڈیوز کو فون یا میموری کارڈ میں محفوظ کرنا ہے جسے کسی بھی وقت دیکھا جاسکتا ہے۔جن ویڈیوز محفوظ کیا جائے گا ان کے کوالٹی اور فائل سائز کے آپشنز بھی دیئے جائیں گے تاکہ کم از کم ڈیٹا خرچ ہو۔اسی طرح ایک زبردست فیچر ایپ میں قریب موجود صارفین سے بغیر کسی ڈیٹا یا انٹرنیٹ استعمال کیے بغیر بلیوٹوتھ کے ذریعے لوکل شیئرنگ کا فیچر بھی موجود ہے جو واقعی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔اس ایپ میں 720p یا اس سے زائد کی ویڈیوز سیو یا اسٹریم کرنے کا آپشن نہیں ہوگا بلکہ 144p سے 360p تک کا آپشن ہوگا۔اس لنک پر یوٹیوب گو کو اینڈرائیڈ صارفین موبائل پر ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...