... loading ...
٭ رائو ریاض احمد کے حمد و نعتیہ مجموعوں کی اشاعت
جہانِ حمد پبلی کیشنز اُردو بازار، کراچی کے پلیٹ فارم سے حال ہی میں حمد و نعت گو شاعر جناب رائو ریاض احمد کے دو مجموعہ ہائے کلام، حمدیہ مجموعۂ کلام ’’نمازِ عشق‘‘ اور نعتیہ مجموعۂ کلام ’’ماہتابِ نبوت‘‘ اشاعت پزیر ہوئے ہیں۔ ادارہ جہانِ حمد پبلی کیشنز کی یہ تخصیص ہے کہ وہ حمد و نعت کے فروغ اور ترویج و اشاعت میں برس ہا برس سے کام کر رہا ہے اور اب تک متعدد حمد و نعت کی خوب صورت اور دیدہ زیب کتابیں شایع کر چکا ہے۔ جہانِ حمد پبلی کیشنز کے روحِ رواں جناب طاہر حسین طاہر سلطانی اور ان کے ہونہار بیٹے حافظ محمد نعمان طاہر یہ خدمات دل و جان سے سر انجام دے رہے ہیں۔
زیر نظر رائو ریاض احمد کے حمدیہ و نعتیہ شعری مجموعے نہ صرف دل کش و دیدہ زیب سرورق اور عمدہ طباعت کے ساتھ زیور طباعت سے آراستہ ہوئے ہیں بلکہ ان کتابوں میں شامل حمدیہ اور نعتیہ شاعری بھی ایمان تازہ کر دینے والی ہے۔ حمدیہ مجموعے پر اظہارِ جمالِ آگہی کے عنوان سے پاکستان کے جید ناقدین جناب خواجہ رضی حیدر، ایم یوسف عزیز، ڈاکٹر انوار احمد، طاہر سلطانی، ڈاکٹر نواز کاوش، محمد حامد سراج اور ڈاکٹر عبدالرزاق نے اپنی مثبت رائے کا اظہار کیا ہے اور’’ سجدئہ شکر‘‘ کے عنوان سے صاحب کتاب رائو ریاض احمد نے اظہار تشکر پیش کیا ہے۔ جب کہ مجموعۂ نعت ماہتابِ نبوت پر ’’وسعتِ اظہارِ فکر‘‘ کے عنوان سے ڈاکٹر عزیز احسن، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، طاہر سلطانی، سید نسیم جعفری، پروفیسر ڈاکٹر شوکت اللہ خاں جوہر، ڈاکٹر سہیل شفیق، محمد صادق ظفر، بیٹی، بیٹے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور موجِ عقیدت کے عنوان سے صاحب کتاب رائو ریاض نے پاکیزہ جذبات کا اظہار کیا ہے۔
نمازِ عشق سے حمدیہ اشعار ملاحظہ ہوں:
میرے ہنر کو اے خدا! اوجِ کمال کر عطا
میرے تصورات کو حسنِ خیال کر عطا
٭٭
فریاد کروں کس سے کسے داد سنائوں
دنیا میں بھلا کون مرا تیرے سوا ہے
مہتابِ نبوت سے نعتیہ اشعار ملاحظہ ہوں:
آپ ہی نے خدا سے ملایا ہمیں
عبد و معبود کے درمیاں آپ ہیں
٭٭
زمانے بھر میں چھائے تھے اندھیرے
اجالا آپ کے دم سے ہوا ہے
دونوں کتابوں پر محمد یوسف، بلوچ محبت علی، سید تابش الوریٰ، آصف مرزا، مولانا شفیق الرحمٰن، اسرار پریم نگری، پروفیسر شاہد حسن رضوی، خورشید بیگ میلسوی اور پروفیسر خدا داد گل کی آرا بھی قابلِ ذکر ہیں۔
جہانِ حمد پبلی کیشنز اور ان کے روحِ رواں قابلِ مبارک باد ہیں جو اس دنیا داری کے زمانے میں دین د اری کو قائم رکھے ہوئے ہیں اور غزل و گیت و نظم کی بجائے صرف اور صرف حمد و نعت و مناقب کے فروغ اور ترویج و اشاعت میں سرگرداں ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ اس کارِ خیر کو ہم سب کے لیے سامانِ بخشش اور مغفرت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
٭٭٭٭
کتاب:صلّو علی النبی
شاعرہ:پروفیسر فائزہ احسان صدیقی
قیمت:دعائے خیر و مغفرت
ناشر:الجلیس پاکستانی بکس پبلشنگ سروسز،کراچی
پروفیسر فائزہ احسان صدیقی طوطیِ ہند مولانا محمد اسرار الحق کی پوتی اور معروف حکیم و طبیب مولانا محمد ابرار الحق صدیقی کی دختر نیک اختر ہیں۔ انھیں بچپن ہی سے اسلامی ماحول میسر آیا اور قرآن و حدیث کی گونج سن سن کر وہ پروان چڑھیں۔ پروفیسر فائزہ احسان کی شادی جناب محمداحسان اشرف سے ہوئی، احسان اشرف صاحب نے بھی ایسے ہی پاکیزہ اور دینی ماحول میں پروش پائی تھی۔ پروفیسر فائزہ احسان نے صلو علی النبی کے عنوان سے جو کتاب اُمتِ مسلمہ کی نذر کی ہے وہ ان کے آبائو اجداد کی پرورش، تعلیم اور تربیت کا فیضان ہے۔ صلو علی النبی دراصل مجموعۂ درود شریف ہے جس میں درودِ تاج سے لے کر دعائے حضرت خضرتک 86 درود شریف مع اُردو ترجمہ شامل ہیں،جب کہ کتاب کے دوسرے حصے میں اُن کی نعتیہ شاعری بھی شامل اشاعت ہے۔ پروفیسر فائزہ احسان کا کارِ خیر اور نمایاں کارنامہ یہ ہے کہ اُنھوں نے ان درودوں کا منظوم ترجمہ پیش کیا جو ایک مشکل کام ہی نہیں دشوا ر بھی تھا۔ مگر ایک ایسا شخص جس کو رب العزت نے شاعر بنایا ہو، اُس کو ایسے کام ہی زیبادیتے ہیں۔ پروفیسر فائزہ احسان کے کریڈٹ میں یہ بات بھی ہے کہ اُن کے اس کام کااُردو ادب میں شمار ہوگا اور مذہب میں بھی۔ یہ منظوم ترجمہ اُردو ادب میں وقیع کام ہے اور تاریخ اُردو ادب کا حصہ بنے گا۔
٭٭٭٭
کتاب:میزانِ سائنس(سائنسی ادب دیوان)
شاعرہ:پروفیسر شاہین حبیب
قیمت:300/- روپے
ناشر:خواجہ پرنٹرز اینڈ پبلشرز،کراچی
ماہر تعلیم پروفیسر شاہین حبیب صاحبہ نے جہاں زندگی بھر معمارانِ قوم کی اذہان و قلوب کو تعلیم کی روشنی سے منور کیا ہے وہاں آپ نے شاعری کے گل ہائے رنگ رنگ بھی کھلائے ہیں اور شعر و ادب کی دنیا میں ایک نئے موضوع پر کام کیا ہے۔ یعنی سائنسی ادب کے تحت سائنسی شاعری کی ہے جس کا’’ میزانِ سائنس‘‘ کے نام سے نہ صرف زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منصہ شہود پر جلوہ گر ہوا ہے بلکہ قارئین شعر و سخن، ناقدین فن و ہنر اور مشاہیرانِ اُردو ادب سے دادوتحسین بھی وصول کر چکا ہے۔ پاکستان کی معروف شخصیت جناب یونس رمز نے پر و فیسر شاہین حبیب صاحبہ کو محفل سائنسی شعر و سخن اور سائنس و فنیات کے عوامی ابلاغ کی شاعرہ قرار دیا ہے۔ میزان سائنس میں حمد، نعت، منقبت، قرآنی آیات کے منظوم تراجم، غزلیات، دوہے، ہائیکو، سائی فیکو، سائنسی ہائیکو، آزاد نظم، رباعیات اور ڈرامے شامل ہیں۔ اس کتاب کا تعارف کرانے کے لیے بھی ایک دفتر درکار ہے لہٰذا اس منفرد کام کا غائر مطالعہ ضروری ہے تاکہ یہ نیا کام انسانی ذہن میں افکار کے نئے دریچے وا کر سکے۔ اُردو ادب میں کارہائے نمایاں سر انجام دینے پر ہم پروفیسر شاہین حبیب صاحبہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان سے میزان سائنس کے دوسرے حصے کی اُمید کرتے ہیں۔
٭٭٭٭
جناب مومن عابدی نجمی کے دو مجموعہ ہائے کلام
جناب مومن عابدی نجمی کے دو مجموعہ ہائے کلام’’ زادِ راہِ آخرت‘‘ (مجموعۂ حمد و نعت، سلام و منقبت) اور’’ غزلیاتِ نجمی‘‘(غزلیات)، ارمغان پبلشرز، رضویہ سوسائٹی، کراچی کے پلیٹ فارم سے شایع ہوئے ہیں جو انتہائی خوب صورت، مجلد، دیدہ زیب سرورق اور عمدہ کاغذ پر طباعت سے آراستہ ہوئے ہیں۔ ارمغان پبلشرز کے روحِ رواں جناب سید غلام اکبر اپنے اشاعت کے کاموں میں خود دل چسپی لیتے ہیں اور اپنی نگرانی میں اطمینان کے بعد کتاب شایع کرتے ہیں جو قابلِ دید اور قابل مطالعہ ہوتی ہیں۔ مومن عابدی نجمی صاحب کتاب امریکا میں رہائش پذیر ہیں جو تواتر سے شعر کہہ رہے ہیں اور یہ کلام کتابی شکل میں بھی سامنے آتا جا رہا ہے۔ زادِ راہِ آخرت پر معروف عالم دین سید تلمیذ حسنین رضوی نے مقدمہ لکھا ہے جو پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے مطالعے سے کتاب اور صاحب کتاب کا بھرپور تعارف سامنے آجاتا ہے۔ زادِ راہِ آخرت سے ایک نعتیہ شعر پیش خدمت ہے:
شام کو فرصت جو مل جاتی ہے دن کے کام سے
نعت کا آغاز کرتا ہوں خدا کے نام سے
٭٭٭٭
آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے ،آئی ایم ایف وفد کو بتایا یہ ہمارا کام نہیں کہ آپ کو ساری تفصیل بتائیں، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے سے آگاہ کیا خط لکھنے کے بارے میں پرانی عادتیں جلد ٹھیک ہوجائیں گی، لکھنے والے ججز کو انتظار کرنا چاہیے تھا...
لاہو رہائیکورٹ نے ذاتی مچلکے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر صنم جاوید کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ صنم جاوید ایک سماعت پر 9 مئی کے دو م...
اپوزیشن اتحاد کے مسودے ، جنرل الیکشن کے مطالبے کو مزید موثر بنانے پر مشاورت پارلیمان کے اندر ، باہر کی حکمت عملی، عام انتخابات ، الیکشن کمیشن سے متعلق امور زیرغور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر حزب اختلاف کی قیادت جمع ہوگئی۔اسلام آباد میں ہ...
ڈمپر ، ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کاالزام ،لانڈھی پولیس نے ڈیفنس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا پولیس شہریوں سے پیسہ وصولنے میں مصروف ہے ،سیاسی لوگ گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے،آفاق احمد شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر...
عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ ججز کی تقرری کے معاملے میں وکلا کا ساتھ دیا جائے ،فیصل چوہدری قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن فراڈ کو پورا تحفظ دیا،ججز کو امپورٹ کرکے اعلیٰ عدالتوں میں لایا جارہا ہے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے...
اڈیالہ جیل کے اندر بھی کنٹرولڈ ماحول میں ٹرائل کیا جارہا ہے ،آرمی چیف کو دوسرا خط اس لئے لکھا کیونکہ ہمارے پاس کوئی راستہ ہی نہیں بچا ہے ،سابق وزیر اعظم وکلا کی فائلیں اسکین کرکے ان کی فائلوں کو کہیں اور بھیجا جاتا ہے ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سیاسی عداوت کا نش...
قبائلی عوام کی رضامندی پر چھوڑا جائے ، قبائلی عوام کو ایف سی آر کا نظام چاہیے یاالگ صوبہ چاہتے ہیں یا صوبے میں انضمام چاہتے ہیں، جرگہ نے قبائل کے انضمام کے حوالے سے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا تھا حکومت اور فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدر...
گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے بی جی پی کی زیر حکومت ریاستوں میں بڑھتے رجحان پر رپورٹ میں تشویش کا اظہار ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز ...
احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں 26ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے جمع ہوئے ، کنٹینر لگا کرراستے بند کردیے گئے ، منیرملک وفاقی دارالحکومت میں وکلا کے احتجاج کے باعث پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی را...
معاشی استحکام کا سفر جاری، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے آئی ایم ایف پروگرام سے مائیکرو اکنامک شعبے میں بہتری آئی ، پاکستانی تاجروں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے ، پائیدار ترقی ک...
٭سیاسی جہاد کے راستے پر ہے، میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں توتمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے، میری پارلیمنٹ صرف عوام ہیں،8 فروری 2024 کوالیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ٭ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ،مدارس کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے، ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا پاگل ہے، ف...
میں نے پی ڈی ایم سے کہا اگر بانی کو ہٹا کر کسی اور کولانا ہے تو میں ساتھ نہیں ہوں چارماہ کے لیے قومی حکومت بنا دی جائے ، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی تجویز سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب بھی عوامی تحریک شروع ہوگی ،مولانا فضل الرحمان اس ...