... loading ...
ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ وفاقی حکومت کی اجازت سے کیا گیا ہے۔ کینسر، دل، جگر، گردوں اور جان بچانے والی ادویات مہنگی ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شیڈولڈ ڈرگ 2.08 نان شیڈولڈ ڈرگ 2.91 اور کم قیمت والی ادویات 4.16فیصد مہنگی کی گئی ہیں، اس سلسلے میں سی پی آئی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 19جنوری کے بعد مارکیٹ میں آنے والی ادویات پر ہوچکا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں جتنی بھی ادویات فروخت کے لیے موجود ہیں، ان پر کسی امپورٹر، مینوفیکچرر، ریٹیلر، ہسپتال، کلینک، ہول سیل، ڈیلر یا ڈسٹری بیوٹرز کو سٹیکر، ہاتھ یا مہر سے قیمتوں میں اضافے کے اندراج کی اجازت نہیں ہو گی۔ نئی پیکنگ پر ہی ادویات کی نئی قیمتیں درج کی جا سکیں گی۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ادویات مہنگی ہونے کی شکایات پہلے ہی سے موجود ہیں۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کا موقف ہے کہ ادویات بیرون ملک سے منگوائی جائیں یا پھر اندرون ملک ہی تیار کی جائیں، ان کی قیمتوں میں بے جا اور بے تحاشا اضافہ ہوتا رہتا ہے جبکہ اصل لاگت اور قیمت فروخت بہت کم ہوتی ہے۔ بعض ادویات کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوتا رہا ہے۔ یوں پہلے ہی ناجائز منافع خوری کی شکایت موجود ہے۔اس شکایت کے بعد قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔ ملک بھر میں مختلف وجوہ سے مریضوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہو چکا ہے۔ ادویات مہنگی ہونے سے مستحق، غریب اور سفید پوش طبقوں کے لیے مہنگا علاج بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی سے لیکر پروفیسروں کی بہت کم وقت کے لیے دستیابی کے ساتھ ساتھ ادویات اور ٹیسٹوں کے اخراجات بھی مریضوں کو برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ مفت ادویات بہت کم ملتی ہیں۔ جعلی اور غیر معیاری ادویات سے مارکیٹیں بھری پڑی ہیں، جہاں سے ہسپتالوں اور میڈیکل سٹوروں کو ادویات سپلائی ہوتی ہیں۔ ان ادویات سے مریضوں کو بہت کم صحتیابی ہوتی ہے جبکہ بعض اوقات مریض موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ان حالات میں ادویات کی قیمتوں میں 4.16 فیصد اضافی مالی بوجھ پریشان کن ہے۔ نرخوں میں اضافے کی منظوری تمام مراحل طے ہونے کے بعد دی گئی ہے، لہٰذا عوامی حلقوں یا حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے شور مچانے یا تنقید کرنے کا کوئی نوٹس نہیں لیا جائیگا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد اعلیٰ سطح پر نوٹس لے کر کم از کم مارکیٹ میں پہلے سے موجود ادویات کی پرانی قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈرگ پرائسنگ پالیسی میں یہ بات بھی شامل ہے کہ قیمتیں بڑھنے کے بعد اگر بلا جواز اضافے کی نشاندہی ہو جائے تو قیمتوں کو از سر نو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ غریب اور مستحق مریضوں کے ساتھ ساتھ سفید پوش مریضوں کو ادویات مہنگے داموں خریدنے سے بچانے کے لیے کوئی حکومتی اقدام ہونا چاہئے۔
اراکین کی ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی سخت تنقید، وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کی رشوت پر لڑائی ہوتی ہے، سینیٹر دلاور رپورٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ، وزات خزانہ کیا حکومت رپورٹ اور 5300 ارب کی کرپشن کو تسلیم کرتی ہے؟ متعلق...
صوبے میں ہرحال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے، خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، و...
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...
حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کریگی، کھلے ہوئے مین ہول موت کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، معصوم بچے کی لاش گیارہ گھنٹے کے بعد ملی ،بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیسرا واقعہ ہے،اپوزیشن ارکان کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،بچے کی تصویر ایوان میں دکھانے پر ارکان آبدیدہ، خواتین کے آنسو نکل ...
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خو...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ص...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...