... loading ...
صوبہ پنجاب کے شہر قصور کی معصوم بچی زینب کے ساتھ ایک درندہ صفت مجرم اور قاتل نے جو بہیمانہ سلوک روا رکھا، ہر حساس و دردمند انسان اسے جان کر لرز اٹھا اور خون کے آنسو رونے پر مجبور ہوگیا لیکن دوسری جانب بعض لوگوں نے اس انسانیت سوز واقعے کو بھی سیاسی مفادات حاصل کرنے اور سیاسی مخالفین کو رگیدنے کا سنہری موقع سمجھا۔ من گھڑت افواہوں کا طوفان کھڑا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔قومی ذرائع ابلاغ کے علاوہ سوشل میڈیا کو اس مقصد کے لیے بے دریغ استعمال کیا گیا۔ منفی اور بے سروپا پروپیگنڈے کی اس مشق کا بدترین مظاہرہ ایک معروف ٹی وی میزبان نے کیا۔ بظاہر کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ جنونی ملزم کا تعلق پورنوگرافی کے بدنام زمانہ بین الاقوامی کاروبار سے ہے جس نے 37 فارن کرنسی اکاونٹس کھول رکھے ہیںاور ان میں کروڑوں مالیت کی رقوم جمع ہیں جبکہ ایک صوبائی وزیر اور ایک رکن قومی اسمبلی اس گھناونے کاروبار میں شریک ہیں اور ملزم کی پشت پناہی کررہے ہیں۔اس ہوش ربا انکشاف پر ملک بھر میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ، بین الاقوامی سطح پر بھی اس کا چرچا رہا، حکومت کے ایوان لرز اٹھے ، ملک کے منصف اعلیٰ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا ، اسٹیٹ بینک اوردیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری ہوئیںاور حقیقت جاننے کے لیے کارروائی شروع ہوگئی۔
انکشاف کرنے والے ٹی وی میزبان نے پہلے روز چیف جسٹس کی عدالت میں اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے متعلقہ وزیر کا نام پوچھے جانے پر کاغذ کے ایک پرزے پر لکھ کر عدالت کے حوالے کیا۔ حکومت مخالف سیاسی عناصر نے اس انکشاف سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے سارے حربے آزمائے لیکن ملزم کے قومی شناختی کارڈ کی مدد سے بینک اکاونٹس کے بارے میں مکمل تحقیقات کے بعد اسٹیٹ بینک کے گورنر نے گزشتہ روزاپنی پریس کانفرنس میں یہ بتا کر پوری قوم کو حیرت زدہ کردیا کہ ملک کے کسی بینک میں ملزم عمران علی کا مقامی یا بیرونی کرنسی میںکوئی اکاونٹ نہیں۔ اس کا محض ایک موبائل فون اکائونٹ ہے جس میں صرف 130 روپے کی رقم موجود ہے۔یہ خبر بھی گرم ہوئی کہ ملزم نے دو شناختی کارڈ بنارکھے ہیں لہٰذا عین ممکن ہے کہ دوسرے شناختی کارڈ پر بینک اکاونٹس کھولے گئے ہوں۔لیکن نادرا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزم کا ایک ہی قومی شناختی کارڈ ہے اور جس دوسرے کارڈ کی بات کی جارہی ہے وہ زائد المیعاد ہونے کی وجہ سے منسوخ ہوچکا ہے۔ان حقائق کے سامنے آنے کے بعد احساس ذمہ داری کا تقاضا تھا کہ متعلقہ اینکر صاحب عدالت اور جے آئی ٹی میں حاضر ہوکر اپنی غلطی کا اعتراف اور قوم سے معذرت کرتے اور آئندہ محتاط رویہ اپنانے کی یقین دہانی کراتے۔ لیکن انہوں نے اس کے برعکس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے گریز کیا، اپنا موبائل فون بند رکھا اور ٹی وی چینلوں پر یہ موقف اپنایا کہ میرا کام خبردینا ہے، تصدیق کرنا نہیں اور یہ کہ میں نے یہ خبر کسی بری نیت سے نہیں دی تھی۔ فی الحقیقت یہ طرز عمل غیر ذمہ داری کا بدترین مظاہرہ ہے۔
مہذب معاشروں میں ذرائع ابلاغ کا کام افواہیں پھیلانا نہیں بلکہ مصدقہ اطلاعات فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اسلامی تعلیمات تو اس ضمن میں بہت ہی واضح ہیں۔ قرآن کی سورہ حجرات میں مسلمانوں کو یہ دائمی حکم دیا گیا ہے کہ غیر معتبر ذرائع سے ملنے والی خبروں پر کارروائی سے پہلے پوری تحقیق کرلی جائے تاکہ نادانستگی میں کوئی ایسا اقدام نہ ہوجائے جس پر بعد میں پچھتانا پڑے جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ کسی شخص کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اس تک جو خبر پہنچے وہ اسے بلاتحقیق آگے بڑھا دے۔ صحافتی اصولوں کی رو سے بھی خبر کی اشاعت سے پہلے حتی الامکان تصدیق ضروری ہے اور حساس معاملات میں تو پوری احتیا ط سے کام لینا لازمی ہے۔ ایک اچھا رپورٹر اپنی خبر کی مکمل ذمہ داری لیتا ہے۔لہٰذا متعلقہ اینکر کا رویہ یقینی طور پر انتہائی قابل گرفت ہے جس پر انہیں پوری قوم سے غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے اور بصورت دیگر عدالت کو خود ان کے خلاف اقدام کرنا چاہئے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...