... loading ...
عام طور پر بیر کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے، ایک کو جنگلی اور دوسرے کو باغی کہتے ہیں۔ اس کا رنگ سبز، سرخ اور زرد ہوتا ہے۔ ترش بیر کا مزاج سردو خشک درجہ اول ہے، خشک بیر گرم ہوتا ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد اور خواص ہیں۔ ٭ بیر دیر ہضم ہوتا ہے۔ ٭ صفرا اور خون کے جوش کو تسکین دیتا ہے۔ پیاس بجھاتا ہے۔ ٭ گرم مزاجوں کے لیے نہایت موافق ہے۔ ٭ اس کو بھون کر دست اور پیچش میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ٭ بیر کی لکڑی کا برادہ خون کے بہنے کو بند کر نے کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ ٭ اس کا پانی جگر کا سدہ کھولتا ہے۔ ٭ بیر کا استعمال آنتوں اور معدہ کے کیڑوں کو مارتا ہے۔ ٭ اس کے پتوں کاجوشاندہ بنا کر اس سے سر دھونے سے بال مضبوط ہوتے ہیں اور گرنے بند ہو جاتے ہیں۔ ٭ اس کے پتوں کا ورم پر لیپ مفید ہوتا ہے۔ ٭ پیچش اور مروڑ کے فوری علاج کے لیے جنگلی بیر کی جڑ ایک تولہ، کالی مرچ سات عدد، پانی میں گھوٹ کر دن میں تین بار پلانا مفید ہوتا ہے۔ ٭ خشک بیر سخت قابض ہوتا ہے اور تبخیر پیدا کرتا ہے۔ ٭ بیر خون صاف کرتا ہے۔ ٭ بینائی بڑھاتا ہے۔ ٭ بیرکے پتے (ایک چھٹانک) ڈیڑھ سیر پانی میں جوش دے کر ٹھنڈا کرکے سر دھونے سے بخار کی شدت، سر درد اور سرسام میں مفید ہے۔ بخار کی شدت کی صورت میں اس میں برف ڈالی جا سکتی ہے۔ ٭ بیر کی لاکھ موٹاپا کم کرنے کی بہترین دوا ہے۔ اس کا نسخہ درج ذیل ہے، بیر کی لاکھ ڈیڑھ ماشہ، بارہ روز تک روزانہ دن میں کسی بھی وقت ہمراہ پانچ تولے عرق بادیان (سونف) استعمال کریں، صبح ناشتہ کے ایک گھنٹہ بعد اس کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ ٭ بلڈ پریشر کو دور کرنے کے لیے برادہ صندل سفید، خشک دھنیا، چوب چینی تینوں ہم وزن لے کر سفوف بنائیں۔ تین ماشہ سفوف بکری کے دودھ کے ساتھ کھائیں۔ اس کے ساتھ ہی ترش بیری کے پتے ایک تولہ صبح پانی میں بھگو کر شام کو مل کر چھان کر پئیں۔ انتہائی مفید ہے۔ ٭ عمدہ قسم کے بیروں کا جام اور مربہ بھی بنایا جاتا ہے۔ ٭ عمدہ بیر کو پاکستانی سیب بھی کہتے ہیں، یہ وٹامن بی کمپلکس کا خزانہ ہے۔ اس میں وٹامنز اے، بی اور سی ہوتے ہیں۔ ٭ اگر کسی کا دل گھبراہٹ سے ڈوب رہا ہے تو چار دانے بیر کھلانے سے ٹھیک ہو جائے گا۔ ٭ بیر ہمیشہ پکا ہوا کھانا چاہیے۔ کچا بیر کھانسی کرتا ہے۔ ٭ بیر کے استعمال سے چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوجاتی ہیں۔ ٭ بیر جسم کے زہریلے مادوں کو خارج کر تا ہے اور جسم کو زہریلے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ ٭ اس کے پتے اگر کسی بچے کو کڑوی دوائی پلانے سے پہلے چبوائے جائیں تو پھر اس کڑوی دوائی کا احساس نہیں رہتا۔ ٭ بیری کی جڑ کا چھلکا چھ تولے ایک پائو پانی میں اچھی طرح جوش دیں، اب چھا ن کر چینی ملا کر چند روز تک پئیں۔ اس سے بدن موٹا ہوجاتاہے اور چہرے کا رنگ نکھر آتا ہے۔ بچوں کے لیے مفید نسخہ ہے۔ ٭ باربار پیشاب آنے کی صورت میں کچے بیر معہ گٹھلی چند روز تک کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔ ٭ تلی کی بیماری میں بیری کے پتے تین کلو پانی میں جوش دیں، جب ایک کلو رہ جائے تو چھان کر روزانہ پانچ تولہ پانی استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ ٭ ضعف جگر میں بیری کی جڑ اچھی طرح دھو کر پانی میں جوش دیں، پھر چھان کر چینی ملا کر دوبارہ آگ پر رکھیں اور شربت تیار کریں، دو چمچ شربت صبح و شام پینا مفید ہوتا ہے۔ ٭ اعصابی تھکن، کمر کی مضبوطی، بھوک کی زیادتی اور جوڑوں کے درد میں بیری کی جڑ کو صاف کر کے پانی میں جوش دیں، جب تیسرا حصہ رہ جائے تو اس کو چھان کر چینی ملا کر شربت بنا لیں۔ یہ شربت جوش دے کر نہیں بنانا بلکہ صاف چینی ملا کر رکھ لینا ہوتا ہے۔ چند روز کے استعمال ہی سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ ٭ عمدہ بیروں کا گودہ کاٹ کر خشک کر کے رکھا جا سکتا ہے۔ کچے بیر کا سالن بنایا جاتا ہے۔
دہشت گردی کے ناسور نے پھر سر اٹھا لیا، قومی اتحاد و یکجہتی کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، شہباز شریف خوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ دشمنوں کی پشت پناہی سے فعال ہے، قومی پیغام امن کمیٹی سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور نے ایک بار پھر ...
منصوبے کی فزیکل پیشرفت 65فیصد مکمل ہوچکی ، ملیر ندی پل منصوبہ مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کرد...
ناکام پالیسی کی تبدیلی کا مطالبہ کریں تو دہشت گردوں کا حامی کہا جاتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپریشن، کیا ضمانت ہے امن قائم ہو سکے گا،متاثرین سے ملاقات خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپری...
اسرائیلی افواج کی بمباری میں القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا اعلان ،امریکی حکام کی تصدیق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے باوجود دربدر فلسطینیوں پر صیہونی بربریت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، اسرائیلی افواج کی حال...
ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ، میچز 4 بجے شروع ہوں گے،جلد باضابطہ اعلان متوقع موسمی شدت کی وجہ سے اوقات تبدیل ،میچز 29 ، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے اوقات تبدیل کرنے ک...
پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزادی عدلیہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ،عمران خان کی امانت ہیںہمیں ان کا خیال رکھنا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی نے جو تحریک شروع کی تھی اللہ کرے ہم جلد کامیاب ہوجائیں، بلال محسود کو...
متنازع ٹویٹ کیس میںدونوں وقفہ کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نے ضمانت منسوخ کردی،دونوں ملزمان کا جرح کا حق ختم کر دیا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹ کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متن...
جرمانوں میں عوامی تشویش کے بعد ان کا مطالبہ پورا ہونیوالا ہے، آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی امید موٹر سائیکلوں کے جرمانے کو 5,000روپے سے کم کرکے 2,500روپے کرنے پر غور کر رہی ہے،ذرائع شہر قائد کے باسی بھاری بھرکم ای چالان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں تاہم اب ان کی پریشانی ختم...
پنجاب بیدار ہوگیا، بااختیار بلدیاتی نظام کے مطالبہ کی لہر پورے ملک میں پھیلے گی عوامی ریفرنڈم کیلئے ہزاروں کیمپ قائم، مردو خواتین کی بڑی تعداد نے رائے کا اظہار کیا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب بیدار ہوگیا ہے، موثر بلدیاتی نظام کے مطالبہ کی لہر...
اسکریپ ڈیلرعمیر ناصر رند کو گرفتار کرلیا،پولیس اہلکارون کی پشت پناہی میں چلنے کا انکشاف ملزم کے قبضے سے 150کلو گرام چوری شدہ کاپر کیبل اور گاڑی برآمد ہوئی ہے، پولیس حکام بن قاسم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئ...
2025کے دوران بھارت میں ماورائے عدالت کارروائیوں میں 50مسلمان جان سے گئے امتیازی کارروائیوں میں تشویشناک اضافہ ،عالمی انسانی حقوق کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا عالمی انسانی حقوق کی مختلف رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں جبر، تشدد اور امتیازی...
قطر بیس پر ہلچل؛ کئی ممالک نے شہریوں کو واپس بلالیا، متعدد پاکستانی طلبا وطن لوٹ آئے بھارت کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ،برطانیہ سمیت متعدد ممالک کی اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری صدر ٹرمپ نے ایران پر بڑے امریکی حملے کی دھمکی دی ہے۔ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کے پیش...