... loading ...
یوں لگتا ہے کہ ٹی وی کی ہنگامہ پرور اسکرین سے اچانک ملنے والی شہرت سے بے قابو ہونے والے ڈاکٹر شاہد مسعود اپنی چھاتہ بردار صحافت کے انجام کا آغاز عدالت عظمیٰ میں دیکھ رہے ہیں۔ زینب زیادتی کیس کے حوالے سے ازخود نوٹس مقدمے کی سماعت کے دوران میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اتوار ، 28جنوری کو ڈاکٹر شاہد مسعود کو اپنا دعویٰ ثابت کرنے کے لیے رات 8 بجے تک کی مہلت دی ہے۔ ساتھ ہی ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی بشیر احمد میمن کی سربراہی میں نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ملزم عمران کے 37 بینک اکاؤنٹس سے متعلق ثبوت فراہم کریں۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے پاس یہ آخری موقع ہو گا جس میں وہ اپنی بچی کھچی ساکھ اور عدالت عظمیٰ سے اپنے صحافتی مردے کو بچانے کے لیےہاتھ پاؤں مارسکیں گے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجازالحسن اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ8 سالہ معصوم بچی کی زیادتی کیس کی سماعت کررہا ہے جس میں ضمنی طور پر ڈاکٹر شاہد مسعود کا معاملہ اُن کے دعوے کی روشنی میں نمایاں حیثیت حاصل کرگیا ہے۔ آج (28 جنوری) مقدمے کی سماعت کے دوران میں چیف جسٹس نے اینکر شاہد مسعود کی سرزنش کرتے ہوئےکہا کہ آپ غیر متعلقہ باتیں نہ کریں، اپنے دعوے کے مطابق ملزم عمران کے بینک اکاونٹس کے ثبوت دیں، اگر آپ کی خبر سچی نکلی تو آپ کو نمبر ایک صحافی ہونے کا اعزاز دیا جائے گا لیکن اگر یہ خبر غلط نکلی تو آپ سوچ نہیں سکتے کہ آپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران عدالت نے مقتولہ کے والد امین انصاری اور وکیل کے میڈیا سے بات چیت کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا نام ای سی ایل میں بھی ڈال سکتے ہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ پولیس زینب قتل کیس کا چالان جلد مکمل کرکے جمع کرائے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کے 37 بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کرنے والے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت صحافتی تنظیموں آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی (اے پی این ایس)، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے عہدیداروں، سینئر صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے مالکان کو بھی عدالت میں طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ زینب قتل کیس میں پکڑا گیا ملزم عمران کوئی معمولی آدمی نہیں بلکہ اس کے 37 بینک اکاؤنٹس ہیں اور وہ ایک بین الاقوامی گروہ کا کارندہ ہے اور اس گروہ میں مبینہ طور پر پنجاب کے ایک وزیر بھی شامل ہیں۔ شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں خود چیف جسٹس کو اس معاملے کا از خود نوٹس لینے کا کہا تھا ۔چیف جسٹس نے اس دعوے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ میں طلب کیا تھا، جہاں ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت کو ملزم کے 37 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کراتے ہوئے ایک پرچی پر ان شخصیات کا نام لکھ کر دیے تھے جو مبینہ طور پر اس پورے کھیل کے سرپرست تھے۔
\اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے بعد ازاں جے آئی ٹی کو رپورٹ پیش کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اینکر پرسن کے دعوے کے بعد تحقیقات میں مرکزی ملزم کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ملا۔جس کے بعد ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کی سرکاری طور پر تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹرشاہد مسعود کی رپورٹ بے بنیاد اور من گھڑت ہے اور ہم اس رپورٹ کے پیچھے چھپے محرکات سمجھنے سے قاصر ہیں جو انہوں نے نتائج دیکھے بغیر چلائی تھی۔”
عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران میں اُس وقت ماحول کچھ گرم محسوس ہوا جب شاہد مسعود نے عدالت کو کہا کہ آپ جے آئی ٹی سے پوچھیں کہ ملزم کو بچی نے کہاں رکھا؟ قصور سےتین سو عریاں ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں، بچی پر تشدداور اجتماعی زیادتی کی گئی مگر ایک ہی ملزم کو شامل کیا گیا ، یہ اس گینگ کو بچانا چاہتے ہیں ، جس کو انہوں نے پالا ہوا ہے، اگر میری بات پر یقین نہیں تو میں یہاں سے چلا جاتا ہوں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ مفروضوں پر بات کررہے ہیں،یہ تفتیش اور پراسیکوشن کا معاملہ ہے، آپ اپنے الزامات پر محدود رہیں اور اپنے موقف کی حد تک بات کریں اور ایسی بات سے گریز کریں جو تفتیش پر اثرانداز ہو۔ شاہد مسعود نے ایک موقع پر کہا کہ مجھے بات نہیں کرنے دیں گے تو میں چلا جاتا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے نہیں چلے گا۔ ہم آپ کو جانے نہیں دیں گے۔ثبوت پیش کرنے تک آپ یہاں سے نہیں جاسکتے۔ شاہد مسعود نے کہا کہ میں راؤ انوار کی طرح نجی طیارے سے فرار ہوجاؤں گا۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بھاگنے کی کوشش کی تو آپ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیں گے۔ اگر الزام ثابت ہوا تو آپ کو بہترین صحافی کا اعزاز ملے گا۔ اور اگر الزام ثابت نہ ہوا تو آپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...