... loading ...
میگزین:عمارت کار
ایڈیٹر:حیات رضوی امروہوی
قیمت:۳۰۰؍روپے
ناشر:اشاعات حیات،کراچی
عمارت کار ایک موضوعاتی اور منفردادبی و معلوماتی میگزین ہے جس میں عمارت کاری کے حوالے سے نگارشات شائع کی جاتی ہیں،افسانے ہو یا شاعری،مضامین ہوں یا اشعار،انشائیے ہویا سفرنامے ،ہرتحریر میں عمارت اور عمارت کاری سے متعلق مواد ضرور شامل ہوگا اور یہی اس میگزین کی انفرادیت ہے اور اس کی دوسری انفرادیت یہ ہے کہ اس کے مدیر جناب حیات رضوی امروہوی ایک مایہ ناز اور پاکستان کے نامورعمارت کارہیں جو پاکستان خصوصاًکراچی کے کئی عمارات کے خوب صورت اور دل کش نقشے بناچکے ہیں۔لہذا انھوںنے اپنی طبیعت،میلان اوررجحان کے مطابق میدان چنا ہے جس کو وہ خوب نبھا رہے ہیں قابل مبارک باد ہیں جناب حیات رضوی امروہوی کہ عمر رسیدگی کے باوجود نوجوانوں والی حوصلہ مندی سے کام کر رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کا میگزین دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد اور قدروقیمت والا رسالہ بن گیاہے۔جس کے اگلے شمارے کاقارئین کوشدت سے انتظار رہتا ہے۔
……………
کتابی سلسلہ :اجمال(شمارہ ۔۱۳)
مدیر:فہیم اسلام انصاری
قیمت:۵۰۰؍روپے
ناشر:ہم لوگ پبلی کیشنز،کراچی
جناب فہیم اسلام انصاری کی زیرادارت شائع ہوئے والا کتابی سلسلہ’’اجمال‘‘اُردو ادب کی تابندہ روایات کا ترجمان ہے۔جس کا تازہ شمارہ نمبر۱۳ زیر نظر ہے اس شمارے کی ابتدانعت سے کی گئی ہے بعد ازاں مضامین،کتاب اور صاحب کتاب،غزلیں، افسانے، تراجم،نظمیں اور ماضی سے کے عنوانات سے اہل قلم کی نگارشات شامل اشاعت کی گئی ہیں۔شمارہ ھذا کی زینت ایک بہت ہی عمدہ اور معیاری تنقیدی مضمون ’’ ندرت خیال کا شاعر … سحر تاب رومانی‘‘کو بنایا گیا ہے جو معروف شاعرو ادیب اور صحافی و نقاد جناب شاعرعلی شاعر نے تحریر فرمایا ہے۔ اجمال کے ہر شمارے میں کڑے انتخاب کے بعد نگارشات کو شامل کیا جاتاہے جو مدیر جناب فہیم اسلام انصاری کی محنت و قابلیت کا منہ بولتاثبوت ہے۔یہی وجہ ہے کہ اجمال کا معیار،سرکولیشن اور قارئین میں روزبہ روز اضافہ ہوتا جا رہاہے۔قابل مبارک باد ہیں مدیر جناب فہیم اسلام انصاری۔
……………
کتاب :خوشبوئے مدینہ(نعتیہ مجموعہ)
کلام:ڈاکٹر محمدمشرف حسین انجم
صفحات:۱۸۴
ناشر:عبدالحق نعت فائونڈیشن،پاکستان
ڈاکٹرمحمد مشرف حسین انجم کا تازہ نعتیہ مجموعہ’’خوشبوئے مدینہ‘‘شائع ہوگیاہے۔وہ ایک زودگو اورحمدونعت گو شاعرہیں جنھوں نے اُردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں حمدیہ و نعتیہ شاعری کی ہے اور اب تک ان کے ۲۵مجموعہ ہائے کلام شائع ہو چکے ہیں،ان کو عالمی سطح پر یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نعتیہ تروینیوں کو اوّلین مجموعے کے وہ خالق ہیں جب کہ اُردو تروینیوں کا پوری دنیا میں سب سے پہلا مجموعہ پاکستان کے معروف شاعر وادیب اور صحافی و نقاد جناب شاعرعلی شاعر کا شائع ہو چکاہے جس کی ترغیب و تقلید میں ڈاکٹرمحمد مشرف حسین انجم کا نعتیہ مجموعہ شائع ہواتھا۔خوشبوئے مدینہ جیسی حمدیہ و نعتیہ نگارشات پر ڈاکٹرمحمد مشرف حسین انجم کو شاعرحمدونعت کے خطاب سے لکھااور پکارا جاتاہے۔یہ قدرت کا انعام ہے کہ جو شاعر اللہ اور اللہ کے رسول کی حمدوثنا کرتاہے اللہ رب العزت اس کی محبت عوام و خواص کے دل میں ڈال دیتاہے۔
……………
کتاب :رئیس فروغ…نئی جہتیں
مصنف:اشتیاق طالب
قیمت:۳۰۰؍روپے
ناشر:ایڈورٹائزنگ ورلڈ،کراچی
جناب طارق رئیس فروغ نے ایک شاعرکا بیٹاہونے کا حق اداکردیاہے کہ اپنے والد محترم جناب رئیس فروغ کی شاعری کا انتخاب’’رات بہت ہوا چلی‘‘کے نام سے کتابی شکل میں شائع کرکے پاکستان بھر میں پھیلادیاہے۔اب رئیس فروغ کی شاعری پر جناب اشتیاق طالب نے بہ عنوان’’رئیس فروغ… نئی جہتیں‘‘ تنقیدی و تحقیقی انداز سے کام کیا ہے جس سے ان کی شاعری کے مزید دریچے وا ہو گئے ہیں اور نئی جہتیں قارئین کے سامنے آشکارہ ہو گئی ہیں۔اس طرح جناب رئیس فروغ کا کلام عام ہونے میں مدد ملی ہے بلکہ ان کے کلام کی پرت در پرت کھل کر تفصیلاً ہمارے سامنے آگئی ہے اور قارئین شعروسخن،ناقدین فن و ہنر اور مشاہیر اُردو ادب نے ان کی شاعری کو بے حد پسند کیاہے اور اس سے رئیس فروغ کا مقام متعین ہونے میں مدد ملی ہے۔مذکورہ کتاب کا دیباچہ معروف شاعرو ادیب اور صحافی جناب حنیف عابد نے تحریر کیاہے۔
……………
کتاب:دیوان علی بخش بھیٹ
مرتب :فداحسین بھیٹ
قیمت:۶۰۰؍روپے
ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز،کراچی
حاجی علی بخش بھیٹ کی کتاب’’دیوان علی بخش بھیٹ‘‘سرائیکی شاعری کا مجموعہ ہے جسے ان کے ہونہاربیٹے فداحسین بھیٹ نے ترتیب و تالیف کرکے کتابی شکل میں شائع کیا ہے۔ اس کتاب پر معروف شاعروادیب،صحافی و نقاد جناب شاعرعلی شاعرنے اپنی مستند رائے کا اظہار کیا ہے جس سے کتاب اور صاحب کتاب کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہوتی ہے آئیے شاعرعلی شاعر کی رائے ملاحظہ فرمائیں:
بیک فلیپ
……………
کتاب:لخت دل(شاعری)
کلام: سید نصیر حیدر رضوی
قیمت :۴۰۰روپے
ناشر:سید غلام اکبر، کراچی
سید نصیر حیدررضوی کی کتاب ’’لخت دل‘‘کی اشاعت جناب فیاض رضوی کی مرہون منت ہے۔اس کتاب پر پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی ،(وائس چانسلر ضیاالدین یونی ورسٹی،کراچی)،ڈاکٹر محمد رضا کاظمی،فراست رضوی،ضیغم زیدی ، اور ڈاکٹر شاداب احسانی (سابق صدرنشین شعبۂ اُردوکراچی یونی ورسٹی) کی آرا شامل اشاعت ہیں۔کتاب نہایت عمدہ کاغذ پر،دیدہ زیب سرورق کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔مذکورہ بالا ناقدین فن وہنراور مشاہیر اُردو ادب نے سید نصیر حیدر رضوی کی شاعری کو نہ صرف پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا ہے بلکہ اس پر اپنی مثبت رائے کا اظہار بھی کیاہے۔سید نصیر حیدررضوی کی شاعری روایت کی عمدہ مثال میں پیش کی جاسکتی ہے۔ان کی شاعری میں ان کے زمانے کے شعری ماحول کی مکمل عکاسی موجود ہے۔
جعلی انتخابات کا حصہ نہیں بنوں گی، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دوٹوک پیغام ہے،اہلیہ سلمیٰ اعجاز سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا،پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعل...
دیگر صوبے بھی حصہ ڈالیں تاکہ منصوبہ ممکن ہوسکے، ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے کالا باغ ڈیم ریاست کیلئے ضروری ہے ، جن کو تحفظات ہیں اُن سے بات کی جائے،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ک...
صو بائی اور وفاقی حکومتیںادویات اور دیگر ضروری طبی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، پاکستان اخلاقی طور پر اپنی ذمہ داری نبھائے، قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم ک...
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ،پانی چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، پنجاب ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ ، تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پاکستان پہنچے گا، پنجاب کے تین...
9 لاکھ کیوسک کا ریلا بھی آیا تو کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، لوگوں کا انخلا کریں گے ، انسانی زندگی اور لائیواسٹاک کا تحفظ ہماری ترجیح ہے ، کچے کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے 8لاکھ سے 11لاکھ کیوسک پانی آئے گا ، اگر 9لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو شاہی بند کو خطرہ ہے ، ...
انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر ، پاک چین جوائنٹ لیب منصوبوں کومزید فعال بنایا جائے، شہباز شریف وزیراعظم کی نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز پر بریفنگ وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے قومی...
چنیوٹ، وزیرآباد، گجرات، ننکانہ صاحب ، نارووال میں صورت حال مزید خراب دریاؤں میں طغیانی برقرار،پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان میں بھی بارش ریکارڈ پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش نے سیلاب میں ڈوبے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، متعدد علاقے بجلی س...
پنجاب کو 4دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، سیکڑوں دیہات کو تہس نہس کر دیا اور اناج کی فصلیں ڈبو دیں،چناب سے بڑا سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل، رواز برج کے قریب شگاف لگا دیا گیا،پی ڈی ایم اے ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ معاوضہ ملے گا،گھوٹکی میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی گنا،کپ...
سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا، سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اوردربار صاحب کرتارپور کے علاقوں کا جائزہ لیا،سید عاصم منیر کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ، پا...
شہباز شریف نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ، ورکنگ پیپر صوبائی حکومتوں سے شیٔر کیا جائیگا موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت،مون سون کے اثرات سے بروقت نمٹنے کیلئے موثر پالیسی مرتب کرنے پر کام جاری وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے احکامات پر موسمیاتی تبدیل...
محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، امریکا میں مطلوب پاکستانیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال گفتگو میںبارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولتیں فراہم ک...
مودی کے بڑھتے جنگی جنون کے پیشِ نظر پاکستان نے یومِ آزادی پر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی جنگی جنونیت کیلئے مستقل ڈراؤنا خواب ہے،الجزیرہ رپورٹ پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام مودی سرکار ...