... loading ...
(1۔صاد ق ومصدوق ﷺنے ارشاد فرمایا کہ میری امت پر ایسا دور بھی آئے گا کہ انہیں پانچ چیزوں سے بڑی محبت ہو گی ،لیکن پانچ چیزیں بھول جائیں گے ۔انہیں دنیا سے محبت ہوگی اور آخرت کو بھول جائیں گے ،اپنی عارضی اقامت گاہوں اور گھروں سے محبت کریں گے اور قبروں کو بھول جائیں گے ۔حالانکہ قبر آخرت کی پہلی منزل ہے ۔مال ودولت پر فریفتہ ہوں گے مگر یہ بھول جائیں گے کہ انہیں اس کا حساب بھی دینا ہے ،کہ کہا ں سے کمایااور کہاں پر گنو ایا ۔اہل وعیال سے انہیں بڑا پیار ہو گا مگر جنت کے حوروغلمان کو بھول جائیں گے ،اپنی ذات کی اُنہیں بہت چاہ ہو گی مگر اپنے اﷲکو بھلا دیں گے ،وہ مجھ سے بری ہیں اور میں اُن سے بیزار۔
(2۔نبی کریم افضل الصلوٰۃ والتسلیم ارشاد فرماتے ہیں کہ اﷲتعالیٰ جب کسی بندے کو پانچ چیزیں عطا فرما تا ہے تو ان کے ضمن میں پانچ نعمتیں مزید مرحمت فرماتا ہے ،جیسے شکر گذاری بخشتا ہے ،اسے نعمتوں میں اور ترقی بھی بخشتا ہے ،جسے اپنی بارگاہ میں دعا وعرضی حاجت کی توفیق دیتا ہے تو اس کی قبولیت کا سامان بھی مہیا فرمادیتا ہے ،جسے استغفار اور طلب مغفرت کا شوق عنا یت فرماتا ہے اور اسکی بخشش کا بھی انتظام فرمادیتا ہے ،جسے توبہ وانا بت الی اﷲکا شوق دیتا ہے اسے قبو لیت سے بھی مشرف فرمادیتا ہے اور جسے راہ خدا میں (خلوص قلب ،صدق نیت سے )صدقہ وخیرات کا جذبہ مرحمت فرماتا ہے تو اسے قبولیت سے بھی بہر مند فرما تا ہے ۔
(3۔نبی کریم ورؤف الرحیم ﷺنے ارشاد فرمایا ،جو شخص پانچ لوگوں (میںکسی ایک )کی اہانت وتحقیر کرے گا وہ پانچ چیزوں میں نقصان اُٹھائے گا۔جوشخص علمائے حق کو ذلیل وحقیر جانے گا وہ اپنے دین کا نقصان کرے گا،جو شخص امراء وحکام کی اہانت کرے گا وہ اپنی دنیا میں نقصان اُٹھائے گا،جو شخص اپنے ہمسایوں اور پڑوسیوں کو ذلت کی نگاہ سے دیکھے گا وہ (اُن)فائدوں سے نقصان میں رہے گا (جو پڑوسیوں سے حاصل ہوتے ہیں ) اور جو شخص اپنے رشتہ داروں کی تحقیر کرے گا وہ اُلفت ومحبت سے فائدہ نہ اُٹھا سکے گا اور جو شخص اپنے اہل وعیال کو ذلیل ورسواکرے گا وہ اپنی خاندانی زندگی سے فیض نہیں پاسکے گا۔
(4۔سیدنا صدیق اکبر رضی اﷲعنہ سے مروی ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا ،ظلمتیں پا نچ قسم کی ہیں اور ان ظلمتوں کو مٹادینے والے چراغ بھی پانچ طور کے ہیں ۔دنیا کی محبت میں ڈوب جانا ایک تاریکی ہے اور اس کا چراغ خداترسی اور پرہیز گاری ہے ،نافرمانی وگناہ ایک تاریکی ہے اور اسکا چراغ (خدا سے لو لگانا اور توبہ کرنا ہے ۔قبربھی ایک ظلمت کدہ ہے ۔(جہاں اندھیراہی اندھیرا ہے )اور اس میں روشنی کا سامان کلمہ طیبہ ’’لاالہ الا اﷲمحمد رسول اﷲ‘‘کا ورد ہے ،آخرت کا گھر بھی تاریکیوںسے بھر اہوا گھر ہے اور اسکا چراغ نیک اعمال ہیں ،اور پل صراط بھی ایک مقام تیرہ وتاریک ہے جس کا چراغ حقانیت اسلام پر یقین کامل ہے ۔
(5۔حضرت عبدالﷲبن العاص رضی اﷲتعالیٰ عنہ کا قول ہے کہ پانچ چیزیں ایسی ہیں کہ جو ان کا عادی ہو جائے تو دنیا وآخرت دونوں میں نیک بخت بن جائے ۔وقتاًفوقتاًکلمہ طیبہ کا ورد کر تا رہے ،کسی ناگہانی آفت میں مبتلا ہو جائے تو یہ کلمہ پڑھتا رہے ،اِنا ﷲوانا الیہ راجعون ،ولاحول ولاقوہ الا باﷲالعلی العظیم ،ترجمہ ’’ہم اور ہما را سب کچھ اﷲکی ملک ہے اور ہمیں اسی طرف لوٹنا ہے ،اور نہیں ہے گناہ سے بچنے کی طاقت اور نہ نیکی کرنے کی قوت مگر اﷲکی طرف سے ہے ،جب کسی نعمت سے بہر ور ہوتو شکر بجالائے اور الحمد ﷲرب العالمین پڑھے ۔جب کسی کام کا آغاز کرے تو بسم اﷲالرحمن الرحیم پڑھا کر ے ،اور جب برائی سرزد ہوجائے تو توبہ کرے اور زبان سے یہ کلمے ادا کرے ،استغفراﷲالعظیم واتوب الیہ ،ترجمہ ’’میں اﷲسے بخشش چاہتا ہوں اور اس کی بار گاہ میں رجو ع کرتا ہو ں ۔(ماخوذ موت کا سفر)
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...
بھارتی حکومتی تحقیقات کے مطابق لیک فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں لیک دستاویز نے ’’را‘‘ کا عالمی سطح پر مذاق بنا دیا، بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا پہلگام واقعے پر ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویز لیک ہونے کے بعد بھارت کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی ا...
متعدد مریض کی صحت نازک، علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی ہیں پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکس...
کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز دودھ کی قیمت کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں، ٹریبونل تحریری یقین دہانی جمع کرانے کی ہدایت،مرکزی عہدیداران کی درخواست پر جرمانوں میں کمی کر دی کمپی ٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کو کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کر...
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...