... loading ...
سیب کا رنگ سبز‘ زرد‘ سرخ اور ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم وتر دوسرے درجے میں ہے۔ ترش سیب سردو خشک ہوتا ہے۔ سیب سے مربہ‘ رب اور شربت بنایا جاتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک سیب آدھ پائو‘ مربہ سیب ڈیڑھ تولہ‘ رب ڈیڑھ تولہ اور شربت چار تولے تک ہے۔ اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ سیب کے فوائد: 1- سیب مفرح دل و دماغ ہے۔ 2- دل کو طاقت دیتا ہے۔ دل کی گھبراہٹ کی صورت میں تازہ سیب یا اس کا مربہ کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔ 3- اس میں فولاد‘ وٹامن اے‘ کیلشیم‘ فاسفورس پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن بی اور سی بھی ہوتے ہیں۔ 4- سیب قدرے قابض ہوتا ہے لیکن اس کا مربہ بھوک بڑھاتا ہے۔ 5- گرمی کو تسکین دیتا ہے۔ 6- خون صالح پیدا کرتا ہے بشرطیکہ صبح اور تیسرے پہر کھایا جائے۔ 7- چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔ 8- جگر کی اصلاح کرتا ہے اور اسے طاقت دیتا ہے۔ 9- معدہ کو طاقت دیتا ہے اور فم معدہ کو درست کرتا ہے۔ 10- ہانپنے اور خفقان کو مفید ہے۔ 11- سانس کی تنگی اور خشک کھانسی میں بے حد مفید ہے۔ 12- سیب قے کو روکتا ہے اور متلی کا مانع ہے۔ 13- کمزور مریضوں کیلئے بے حد مفید ہے۔ 14- ترش سیب قابض ہوتا ہے اور قے کا سبب بھی بنتا ہے۔ 15- سیب دل کو شگفتہ اور دماغ کو تروتازہ کرتا ہے۔ 16- سیب کو دنیا کے تمام پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے جبکہ انگور کو شہزادہ‘ یہ بہترین صحت بخش پھل ہے۔ 17- اگر روزانہ دو سیب کھا کر ایک پائو دودھ صبح نہار منہ پیا جائے تو چھ ہفتوں میں انسانی صحت قابل رشک ہو جاتی ہے۔ 18- رات کو سوتے وقت تین سیب کھانا قبض کشا اثر رکھتا ہے۔ 19- معدہ کی کمزوری اور ضعف جگر کی صورت میں ترش سیب استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ 20- دماغی کام کرنے والوں کے لئے سیب کھانا قدرت کا بہترین تحفہ ہے۔ 21- یہ خون میں سرخ ذرات پیدا کرتا ہے۔ 22- سیب کے جوس سے پیٹ اور انتڑیوں کے جراثیم دور ہوتے ہیں اور دافع بدبو بھی ہے۔ 23- گردوں کی صفائی کیلئے سیب انتہائی مفید ہے۔ 24- سیب کے چھلکوں سے نہایت لذیذ اور خوشبودار چائے تیار کی جا سکتی ہے جو چالیس سال سے اوپر خواتین و حضرات کیلئے بے حد مفید ہے۔ 25- سیب کے چھلکوں کی چائے میں اگر لیموں اور شہد کا اضافہ کر لیا جائے تو یہ پیچش اور محرقہ بخار کی کمزوریوں کو دور کرتی ہے۔ 26- اگر جوڑوں کے درد والے حضرات یہ چائے استعمال کریں تو انہیں خاصا فائدہ ہوتا ہے۔ 27- سیب دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔ 28- اگر سیب کھانے کے بعد کھایا جائے تویہ ہاضمے میں مدد کرتا ہے‘ ویسے تو سیب اپنے تمام تر فوائد کے ساتھ کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے۔ 29-سیب دوران حمل کھانا مفید ہے۔ 30- چھ ماہ کی عمر والے بچے کو دو چمچے سیب کا جوس روزانہ پلانے سے اس کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے اور چھوٹی موٹی بیماری بھی بچے کو نہیں لگتی۔ 31- پیچش‘ ٹائیفائیڈ‘ تپ دق اور کھانسی میں سیب کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔ 32- دل و دماغ کی کمزوری کو دور کرنے کیلئے سیب کا مربہ کھانا بہت مفید ہوتا ہے اس سے خون کی کمی دور ہوتی ہے۔ 33- اعضائے رئیسہ کو طاقت دیتا ہے۔ اعصابی کمزوری اس کے مسلسل استعمال سے دور رہتی ہے۔ 34- سیب کا جوس جوش دے کر تین چار روز تک تقریباً ایک پائو روزانہ پلایا جائے تو نشہ کرنے والا نشے کو چھوڑ سکتا ہے۔ 35- مقوی دل و دماغ اورمقوی جگر مربہ تیار کرنے کیلئے عمدہ سیب ایک سیر لیں۔ انہیں احتیاط سے چھیل کر ایک سیر پانی میں ڈال کر دو جوش دے کر اتار لیں۔ پانی سے سیب الگ کر کے تین گنا (تین سیر) چینی ملا کر قوام تیار کریں پھر سیب اس قوام میں ملا دیں اور سیبوں کو کسی چھری سی ٹک لگائیں۔ جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے سے کسی شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں اور حسب ضرورت استعمال میں لائیں۔
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...
حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کریگی، کھلے ہوئے مین ہول موت کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، معصوم بچے کی لاش گیارہ گھنٹے کے بعد ملی ،بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیسرا واقعہ ہے،اپوزیشن ارکان کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،بچے کی تصویر ایوان میں دکھانے پر ارکان آبدیدہ، خواتین کے آنسو نکل ...
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خو...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ص...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...
آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کا اختیار نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے کسی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے وفاق کمزور ہو،تقریب سے خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے ا...
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول...