... loading ...
چینی سائنس دانوں نے ایک ایسے پرندہ نما ڈائنوسار کی دریافت کا اعلان کیا ہے جس کے پر قوسِ قزح کی طرح سات رنگوں پر مشتمل تھے جبکہ اس کی جسامت ایک کوے جتنی تھی۔ڈائنوسار کی یہ انوکھی قسم اب سے 16 کروڑ سال قبل وہاں بڑی تعداد میں موجود تھی جہاں آج چین واقع ہے۔ اس ڈائنوسار کو ’’سائی ہونگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو مندارین زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ’دھنک‘ کے ہیں۔ ڈائنوسار کا تعلق جیوراسک عہد سے تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیبائی صوبے سے ملنے والے اس ڈائنوسار کا مکمل رکاز (فوسل) ملا ہے جس پر خردبینی ساختیں بھی محفوظ ہیں۔ یہ باریک نشانات اس کی گردن، سر اور سینے پر دیکھے گئے۔ جب ان پر روشنی پڑتی تھی تو ڈائنوسار کے پر عین اس طرح چمکتے تھے جس طرح ا?ج ہمنگ برڈ (شکر خورے) کے جسم کے رنگین بال خوبصورت انداز میں دکھائی دیتے ہیں۔
شکاگو کے فیلڈ میوزیم کے ارتقائی ماہر حیات شیڈ ایلیاسن نے کہا ہے، ’’یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ جیوراسک دور کا زمانہ اتنا بْرا نہیں تھا بلکہ وہاں رنگ برنگے جاندار پائے جاتے تھے۔‘‘ واضح رہے کہ ایلیاسن نے بھی سائی ہونگ پر تحقیق کی ہے جس کی تفصیلات تحقیقی مجلے ’’نیچر کمیونی کیشن‘‘ میں شائع ہوئی ہیں۔ سائنسدانوں نے طاقتور خردبین (مائیکرو اسکوپ) کے ذریعے اس کے پروں کے اندر چھوٹے ذرات دیکھے ہیں جو ’’میلانوسوم‘‘ کہلاتیہیں۔ ان کی ساخت اور کیفیت سے مختلف رنگ بنتے ہیں۔ سائی ہونگ کے پروں میں جس ساخت کے میلانوسومز موجود ہیں وہ عین شکرخورے (ہمنگ برڈ) ہی کی طرح ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ڈائنوسار ہمنگ برڈ جیسے شوخ اور رنگ برنگے تھے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اس کی گردن پر رنگ برنگی ربن کی طرح پر تھے جبکہ اس کے بہت سے خواص اسے پرندوں کے قریب ہی ثابت کرتے ہیں۔ اس کے پر مخالف جنس کو تولید کی غرض سے ملاپ کے لیے کشش کرنے کا کام کرتے تھے، لیکن سائنس دانوں کا خیال ہے کہ شاید یہ کسی بھی طرح پرواز نہیں کرسکتا تھا، یعنی یہ صرف ایک ’’چلنے والا پرندہ‘‘ ہی تھا۔
ابتدائی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ سائی ہونگ دو ٹانگوں پر چلنے والا ڈائنوسار تھا جس کی کھوپڑی ویلوسی ریپٹر ڈائنوسار سے ملتی جلتی تھی اور اس کے دانت بہت تیز تھے۔ شاید یہ دانتوں کی وجہ سے چھوٹے ممالیہ (دودھ پلانے والے جانور) اور چھپکلیاں کھایا کرتا تھا۔ اس کی آنکھوں کے اوپر ابھار تھے جو سخت ہڈیوں کی وجہ سے بنے تھے۔ہم جانتے ہیں کہ بہت سے ڈائنوسار، پرندوں جیسے خواص بھی رکھتے تھے اور جیوراسک عہد کے اختتام پر چھوٹے پروں والے پرندوں کا ارتقاء ڈائنوسار ہی سے ہوا تھا، تاہم سائی ہونگ کے پر اتنے طویل تھے جنہیں سیاہی میں ڈبو کر قلم بنایا جاسکتا تھا۔چینی اکادمی برائے سائنس کے ماہر معدومیات زنگ ڑو کہتے ہیں ’’یہ ابتدائی پرندے آرکیوپٹیرکس جیسا ہے جو 15 کروڑ سال پہلے موجود تھا۔ شاید سائی ہونگ کے پر دھیرے دھیرے بدلے ہوں؛ اورشاید اس کے بعد اڑنے والے پرندے وجود میں آئے ہوں گے۔‘‘
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...