... loading ...
بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کی جو تحریک بارہ دن پہلے شروع ہوئی تھی، گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رکن نواب ثناء اللہ زہری کی جگہ مسلم لیگ (ق) سے وابستہ میر عبدالقدوس بزنجو کے وزیر اعلیٰ بن جانے کی شکل میں پایہ تکمیل کو پہنچ گئی۔منتخب وزیر اعلیٰ نے رائے شماری میں حصہ لینے والے 54 میں سے 41 ارکان کی حمایت حاصل کی جبکہ 65 ارکان کے ایوان میں کامیابی کے لیے انہیں کم از کم 35 ووٹ درکار تھے۔ انتخابی عمل کے فوراً بعد نومنتخب وزیر اعلیٰ اور ان کی14 رکنی کابینہ کی رسم حلف برداری بھی منعقد ہوگئی اور یوں صوبائی حکومت کی تبدیلی کا عمل مکمل ہو گیا۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومت کی تبدیلی کی تحریک شروع کرنے اور وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے اپنی حمایت کرنے والے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اب کوئی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ان کا بہت ساتھ دیا،ارکان اسمبلی نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا بلکہ جمہوری عمل کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نواب ثناء اللہ زہری سے بھی انہیں کوئی ذاتی اختلاف نہیں اور وہ ان کے لیے آج بھی قابل احترام ہیں۔ نئے وزیر اعلیٰ کا یہ اظہار خیال بلوچستان کی حالیہ سیاسی اکھاڑ پچھاڑمیں جمہوری اور آئینی نظام کے لیے خطرات محسوس کرنے والے تمام پاکستانیوں کے لیے یک گونہ اطمینان کا باعث ہے تاہم سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جس طرح یکایک منظر عام پر آئی، حکومت کی اتحادی جمعیت علمائے اسلام (ف) اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے بعض ارکان کی حمایت بھی جس طور پر اسے حاصل ہوئی، اس سارے عمل میں بعض ریاستی اداروںکی جانب سے ارکان پر دباو ڈالے جانے کی خبریں جس طرح گردش کرتی رہیں، حتیٰ کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ان کا حوالہ دیا، ان باتوں سے بلاشبہ سنگین شکوک و شبہات نے جنم لیا اور بہت سے سیاسی مبصرین اور تجزیہ کاروں نے اس اندیشے کا اظہار کیا کہ اس سرگرمی کے پس پردہ غیر جمہوری طاقتوں کا ہاتھ ہے جن کامقصد سینیٹ کے انتخابات کو روکنا اور آئندہ عام انتخابات کو ملتوی کرانا ہے تاکہ ٹیکنو کریٹس کی عبوری حکومت کے جس منصوبے کا ذکر پچھلے کئی برسوں سے سنا جارہا ہے اسے عملی جامہ پہنایا جاسکے۔
سابق وزیر اعلیٰ کے مستعفی ہوجانے کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی میں رائے شماری کی نوبت نہیں آئی جس کی بناء پر سیاسی تجزیہ کاروں کے بقول اسمبلی کے تحلیل ہونے اور یوں سینیٹ کے الیکشن میں رکاوٹ پڑنے کا فوری خطرہ ٹل گیا۔ لیکن یہ خدشات اب بھی ظاہر کیے جارہے ہیں کہ آئندہ ایک ماہ میں سندھ اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیوں کے ارکان کے بڑی تعداد میں استعفوں کے ذریعے ان اسمبلیوں کو تحلیل کرانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ پنجاب میں حکومت مخالف تحریک شروع کرکے جس کی تاریخ کا اعلان کیا جاچکا ہے، حکومت ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ سینیٹ کے انتخابات نہ ہو سکیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ سینیٹ کے انتخابات اگر موجودہ اسمبلیوں کی موجودگی میں ہوگئے تو مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کرلے گی جو بعض سیاسی اور غیرسیاسی قوتوں کے لیے قابل قبول نہیں۔
تاہم یہ ایک کھلی حقیقت ہی کہ آج قوم کو داخلی اور بیرونی محاذوں پر جس قدر سنگین چیلنج درپیش ہیں ان میں ملک کا آئینی اور جمہوری راستے سے ہٹ جانا انتہائی تباہ کن ثابت ہوگا جبکہ آئینی نظام کا تسلسل جاری رکھ کر تمام مشکلات پر قابو پالیے جانے کے امکانات پوری طرح روشن ہیں۔ لہٰذا نہ صرف بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کو اپنی یقین دہانی کے مطابق جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی ہر کوشش کا ناکام بنانا چاہیے بلکہ ملک کی تمام سیاسی اور عوامی طاقتوں کو بھی ہوشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے آئندہ انتخابات کے بروقت انعقاد کی راہ ہموار کرنی چاہیے تاکہ عوام کے اپنی قیادت کے آپ انتخاب کے حق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...