... loading ...
جرات رپورٹ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی جوش میں آگئے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اب کراچی میں قبضہ مافیا سے زمینیں خود واگزار کرائیں گے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے افسوس اور حیرانی کا اظہار کیا کہ انتظامیہ قبضہ مافیا کے سامنے بے بس ہے، کراچی کی زمینیں کسی کو نہیں لوٹنے دیں گے، قابضین کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ قبضہ مافیا کے خلاف وزیراعلیٰ کا حرکت میں آنا اور مافیا کو چیلنج کرنا خوش آئند ہے۔ کاش یہ کام 9 سال سے ہورہا ہوتا تو قبضے کی زمینیں واگزار کرائی جاچکی ہوتیں۔ لیکن اس عرصے میں تو قبضہ مافیا پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت میں شریک رہی چنانچہ کسی کو اسے ناراض کرنے کی ہمت نہیں ہوسکی۔ مافیا کے لوگ زرداری کی وفاقی حکومت میں بھی شریک رہے۔ ہر وقت یہی خدشہ رہا کہ قبضہ مافیا نے اگر اپنی حمایت واپس لے لی تو حکومت گر جائے گی۔ جہاں تک کراچی میں قبضہ مافیا کی لوٹ مار اور قبضہ گیری کا تعلق ہے تو اس کی تاریخ 9 سال سے بھی پہلے کی ہے۔ یہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی ایجاد ہے جس پر اس کی پوری ٹیم نے بڑے جوش و خروش اور ’خلوص‘ سے عمل کیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق میئر کراچی مصطفی کمال کے بھی پول کھل رہے ہیں اور موجودہ میئر وسیم اختر بھی الطاف حسین کی ٹیم کے فعال رکن تھے۔ اب سارا ملبہ الطاف حسین پر ڈال کر خود الگ جاکھڑے ہوئے۔
لیکن کراچی کو لوٹنے میں ایم کیو ایم تنہا نہیں تھی بلکہ جس کا جہاں زور ہوا وہ زمینوں پر قبضہ کرکے بیٹھ رہا۔ البتہ چائنا کٹنگ ایم کیو ایم کی ایجاد ہے۔ کراچی میں سندھ کی اہم ترین سیاسی شخصیات نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ اس ضمن میں آصف علی زرداری کا نام بھی لیا جاتا ہے کہ انھوں نے یہ کام اپنے فرنٹ مین سے کروائے۔ وزیراعلیٰ سندھ ان اہم شخصیات سے تو زمینیں اور عمارتیں واگزار کرانے کی ہمت نہیں کرسکتے چنانچہ سارا زور ایم کیو ایم ہی پر رہے گا۔ ایک بار پھر یہ سوال کہ جب زمینوں، رفاہی پلاٹوں اور پارکوں پر قبضہ کیا جارہاتھا اور اس پر شور بھی مچ رہا تھا، اخباروں میں خبریں بھی آرہی تھیں تو سندھ حکومت کہاں تھی؟۔ اب مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ ’’انتظامیہ کی بے بسی دیکھ کر حیران ہوں‘‘ لیکن اب تک تو سندھ حکومت کی بے بسی حیران کررہی تھی۔ مراد علی شاہ نے انتظامیہ کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے لیکن حکومت تو انتظامیہ ہی چلاتی ہے جس کا سربراہ وزیراعلیٰ ہوتا ہے۔ چنانچہ انتظامیہ اپنے سربراہ کی مرضی کے مطابق ہی کام کرتی ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ انتظامیہ بے بس نہیں بلکہ اس کے سامنے وزیراعلیٰ بے بس ہوسکتا ہے ورنہ کسی سرکاری ملازم کی کیا مجال کہ وہ وزیراعلیٰ کی منشا کے خلاف کام کرسکے۔ لیکن کیا مراد علی شاہ اپنی انتظامیہ سے حسب منشا کام لے سکیں گے۔ یہ بھی یاد رہے کہ زمینوں پر قبضے صرف کراچی میں نہیں ہوئے بلکہ قبضہ مافیا پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم آج کل عتاب میں ہے اس لیے ہر الزام اس پر دھرا جاسکتا ہے لیکن کیا یہی کام اندرون سندھ نہیں ہوا؟ اطلاعات تو یہ بھی ہیں کہ فوج کے نام پر ڈیفنس سوسائٹیاں بنانے میں بھی گھپلے ہوئے ہیں اور بحریہ ٹاؤن کے نام سے ملک ریاض کو جو زمینیں عطا کی گئی ہیں ان پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بڑے اہم کام کا بیڑا اٹھایا ہے چنانچہ دعا ہی کی جاسکتی ہے کہ وہ خود قبضہ مافیا کے سامنے بے بس نہ ہوجائیں۔ لیکن یہ کام اس وقت کیوں یاد آیا جب نئے انتخابات سر پر ہیں۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ زمینوں پر قبضہ کرنے والوں سے ضرور نمٹیں لیکن اس سے پہلے ایک آسان کام یہ کریں کہ تجاوزات مافیا کو لگام دیں۔ ایک دن تجاوزات ہٹائی جاتی ہیں دوسرے دن لگ جاتی ہیں۔ چنددن قبل صدر میں لٹھ بردار تجاوزات مافیا نے سڑکوں پر دوبارہ قابض ہونے کی کوشش میں ناکام ہوکر گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، ٹریفک جام کردیا۔ اور ایک خبر یہ ہے کہ بلڈر مافیا بھی من مانی کررہی ہے اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی زیر سرپرستی شمالی کراچی میں رہائشی پلاٹوں پر فلیٹ تعمیر کیے جارہے ہیں۔ مراد علی شاہ کمر کس لیں، انہیں بہت سی مافیاؤں سے نمٹنا ہوگا، نوکر شاہی کی مافیا الگ ہے۔ لیکن مراد علی شاہ نے اتنی دیر کیوں کردی؟
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا جائے گا ، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان ک...
ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستا...
امبالا سے اڑنے والے طیاروں کو واپس بھگانے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے واپس امبالا جانے سے گریز‘ سری نگر پر لینڈ پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیا...
تیسرے ملکوں کے پرچم بردار جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، رپورٹ بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لن...
وفاقی وزرا کی تنخوا ہیں2لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزارروپے کر دی گئیں صدر مملکت نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا سرحدوں پر تناؤ اور ملک کے جنگی حالات سے دوچار ہو نے کے باوجود حکمران اپنے اپنے اللوں تللوں میں کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں۔ بھارت کی طرف سے ب...
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...