... loading ...
حکیم فرحان طارقی
یوں تو کائنات میں موجود تمام غذائیں اپنی مثال آپ رکھتی ہیں۔ ہر غذائی جنس کی اپنی اپنی افادیت اور اہمیت ہے۔ انہیں سبزیوں میں گاجر بہت زیادہ فوائد کی حامل ہے۔ گاجر کی افادیت اہمیت مندرجہ زیل میں تفصیل کے ساتھ قارئین کیلئے دی جارہی ہیں۔
سینکڑوں برس قبل عرب اطباء نے گاجر کو سیب کا نعم البدل قرار دیا۔ عرب اطباء کرام سیب کے بجائے گاجر کے استعمال کو ترجیح دیا کرتے تھے۔ دل کی تقویت کے لئے گاجر یا سیب کا مربہ ان کی تجاویز میں بہت زیادہ پایا جاتا تھا۔
گاجر یوں کی یوں تو کئی اقسام دنیا میں پائی جاتی ہیں تاہم ان کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے یعنی ایشیائی قسم اور یورپی قسم۔ ایشیائی قسم کی گاجر جسامت کے لحاظ سے لمبی رنگ میں گہری اور ذائقے میں میٹھی ہوتی ہے۔ جبکہ ترجیح زیادہ پتر یورپی قسم کو دی جاتی ہے۔کیونکہ اس کی جسامت بہتر، گودا پتلا، جلد مالئم اور ریشہ بھی کم پایا جاتا ہے۔
غذائی اعتبار سے گاجر وٹامن اے کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اس میں ایک خاص قسم کیا مادہ پایا جاتا ہے۔ جسے کیروٹین کہتے ہیں۔ کیروٹین وٹامن اے کی ابتدائی شکل ہے۔ یہ مادہ ہمارے جسم میں پہنچ کر جگر کے ذریعے وٹامن اے میں بدل جاتا ہے۔
غذائی اجزاء اور وٹامنز:گاجر کے 100 گرام خوردنی حصے میں رطوبت86.0فیصد، چکنائی 0.2فیصد، ریشے1.2فیصد، کاربو ہائیڈریٹس 10.6 فیصد، پروٹین0.9فیصد، معدنی اجزاء 1.1 فیصد، فاسفورس530ملی گرام، آئرن 2.2 ملی گرام، کیلشیم80ملی گرام، وٹامن سی3ملی گرام، وٹامن بی قلیل مقدار میں پایا جاتا ہے۔
طبی استعمال اورفوائد:گاجر کا مزاج گرم و تر ہے۔ یعنی اس میں گرمی تری کے ساتھ پائی جاتی ہے۔ وہ لوگ جن کو جلدی خشک یا اندرونی خشکی یا پھر بالوں میں خشکی کی شکایت ہو وہ گاجر کا استعمال وافر مقدار میں کر سکتے ہیں جس سے ان کی خشکی دور ہوگی۔ یہ دل و جگر کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ پتھری و گردے کے عارضے میں اس کا استعمال بہت زیادہ فائد ہ مند ہے۔ گاجر سے تیار شدہ گجریلہ بہت مقوی (طاقت ور غذا)ہے۔ موسمِ سرما میں اس کا استعمال بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ کچی گاجر چبا کر کھانے سے آنتوں میں حرکت پیدا ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے حاجت کے وقت تکلیف نہیں ہوتی۔ گاجر میں موجود ریشے اس عمل کو آسان بنا دیتے ہیں۔ گاجر کا جوس صحت کا محافظ ہے۔ اس میں اعلیٰ غذائیت ہوتی ہے۔ اس سے خون صالح پیدا ہوتا ہے۔ آنکھوں اور بینائی میں یہ بہت زیادہ مفید ہے۔
گاجر کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔ گردے اور مچانے کی پتھری میں کھاری اجزاء بکثرت ہوتے ہیں جس سے خون صاف اور توانا ہوتا ہے۔ تیزابیت خارج ہوجاتے ہیں۔ اس سے قلب و زہن اور جگر کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ گاجر کچی چبانے سے مسوڑھے مضبوط اور دانتوں کو شفاف کرتی ہے۔
کچی گاجریں کھانے والی عورتوں کو لیکوریا کا مرض نہیں ہوتا۔ اس سے بانجھ پن کا خاتمہ بھی ہوتا ہے(حمل کے شروع اوائل میں گاجر کا جوس ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے)۔ گاجر کا جوس چونکہ پیشاب آور ہے جس سے پیشاب کی نالیوں کی دیواروں میں زہریلا پن پیدا ہونے سے اسقاط حمل کا خطر ہے۔
کھانا کھانے کے بعد ایک گاجر چبا کر کھانے سے خوراک کے ذریعے منہ پہنچنے والے مضر جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں۔ گاضر کا باقائدہ استعمال معدے کا السر ختم کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ گاجر کا جوس انتڑیوں کے قالنج، بڑی آنت کی سوزش، اپنڈے سائٹس اور بد ہضمی کا شافی علاج ہے۔ گاجر ہر قسم کے طفیلی جراثیم، بیکٹیریا وغیرہ کی دشمن ہے۔ اس کے استعمال سے بچوں کے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
صبح کے وقت سات عدد مغز بادام کھا کر اوپر سے 100ملی لیٹرگاجر کا جوس ل500ملی لیٹر دودھ میں ملاکر پینے سے دماغ کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔
اعصابی کمزوری کی صورت میں 4-6 گرام گاجر کے بیچ کھانے سے اعصاب کمزوری ختم ہوجاتی ہے۔ گاجر کے پتوں کا رس درد شقیقہ کا بہترین علاج ہے۔
بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق،پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، بونیر میں ایمر جنسی نافذ بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاںتیز، فرنٹیئر کور نے متاثرین کیلئے راشن، ادویہ، خیمے او...
ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکائونٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی، ایف بی آرکو اختیارات مل گئے بینکوںسے فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ڈیٹا شیئرنگ کیلئیقائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا،ذرائع ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ظاہر ...
آج سوگ کا منانے کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شہداء کی ڈیڈ باڈیز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور کا بیان باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حک...
پنڈی کی پچ لیکر نہیں گھوم سکتے،گیند ہلکی سی سیم ہو تو بیٹرز کو مصیبت پڑجاتی ہے، شعیب اختر کورٹ مارشل کیا جائے ، بیٹر باسط علی ، بورڈ کی میٹنگ بلاکراحتساب کیا جائے،کامران اکمل پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز کی شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز سخت غ...
امداد کے منتظر 7افراد کو براہ راست نشانہ بنایا ، مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں ابو فلاح گاں پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ ،زمین خالی کرنے کی دھمکی دینے لگے سورج طلوع ہونے کے بعد سے غزہ میں شہادتوں کی تعداد21 تک پہنچ گئی، طبی ذرائع کے مطابق، صبح سے اب تک غزہ بھر میں اسرائیلی...
دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کیلئے پاکستان نے بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے،سید عاصم منیر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائیگا،پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑاہے، اہل...
آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے پوری قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت...
بل کی حمایت میں 125جبکہمخالفت میں 45 ووٹ آئے ، جے آئی ٹی کی منظوری سے حراست تین سے بڑھا کر چھ ماہ تک کی جاسکے گی، جے یو آئی، پی ٹی آئی نے کالا قانون قرار دیدیا اپوزیشن کا بل کی منظوری کے دوران احتجاج اور نعرے لگائے،جے یو آئی کا احتجاجاً واک آؤٹ ،یہ قانون بنانا ضروری ہے، ہ...
وزیراعظم سے کہیں گے کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے، کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح پہلی بار کراچی اور حیدرآباد کا بلدیاتی نظام نفرتیں پھیلانے کی بجائے عوام کی خدمت کر رہا ہے، تقریب سے خطاب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کیلئے...
پی پی تعصب کو فروغ دے رہی ہے، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا، سربراہ جماعت اسلامی سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، کے فور منصوبے پر 3 ارب ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے س...
مناسب ہوگا کہ یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے ریمارکس بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل،نیلامی کیخلاف درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹ...
خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ اگر قبائل خوارج کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کیلئے علاقہ خالی کردیں،دوٹوک انداز میں پیغام سکیورٹی ذرائع کی جانب سے دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے...