... loading ...
قدرت نے انسان کو صحت و تندرستی عطا فرما کر اس پر احسان عظیم فرمایا۔انسان کے لیے ہر موسم کے مطابق انواع واقسام کی غذائیں تندرستی کو قائم رکھنے اور بھوک مٹانے کے لیے انعامات کی صورت میں خطہ ارض کو لبریز کر دیا۔گرمی کی شدت کو جہاں فراموش نہیں کیا جاسکتا وہاں آم کی مٹھاس آدم کی زبان کو وہ لطافت دیتی ہے جس سے گرمی کا احساس زائل ہو جاتا ہے یوں تو موسم سرما کا اپنا ایک لطف ہے کیونکہ اس میں گرمی وپسینہ دونوں سے جان ہلکان ہونے سے بچی رہتی ہے۔سرما کا جوبن عین دسمبر اور جنوری میں اپنا بھر پور رنگ دکھاتا ہے۔ایسے میں سخت سردی کی لپیٹ اور دھند کے ساتھ ساتھ اچانک سورج کی سخت گیر شعاعیں دل و دماغ کو جہاں سکون دیتی ہیں وہاں سرسبز و شاداب گھا س پر انسانی جسم کے پٹھے بھی خوب سکون حاصل کرتے ہیں جس سے نہ صرف جسم میں چستی پیدا ہوتی ہے بلکہ دل و دماغ خوب توانائی حاصل کرتا ہے خاص کر ایسا موسم بزرگ مرد و خواتین کے لیے ٹانک کا کام کرتا ہے چنانچہ اس توانائی سے انسان سال کے باقی ایام بھی خیر وعافیت کے ساتھ بسر کرتا ہے۔سردی میں یوں تو خشک میوہ جات و کشمیری چائے خوب پسند کی جاتی ہے۔موسم سرما کی سبزیوں میں پالک، میتھی، گوبھی، مٹر ، آلو ، گاجر، مولی شلجم اور سوہانجنا شامل ہیں جنہیں اس موسم کے پسندیدہ کھانوں میں خاص طور پر فوقیت حاصل ہے، ہر گلشن کے دسترخوان کی زینت و دلوں کی تسکین گردانا جاتا ہے۔ سرسوں کا ساگ ،دیسی ساگ اور میتھی اپنی افادیت کے حساب سے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ اللہ رب کریم نے ان میں کیلشیم، سوڈیم، کلورین،فاسفورس،فولاد ، پروٹین جیسے اجزا شامل کیے ہیں جن کی بدولت جسمانی اعضا تقویت پاتے ہیں۔
ساگ کو اس وجہ سے بھی خاص اہمیت حاصل ہے کہ اس میں وٹامن اے، بی و ای کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔چونکہ ساگ اور دودھ اپنے اندر وٹامنز کا خزانہ پوشیدہ کیے ہوئے ہیں اس لیے ان کو اپنی افادیت کے لحاظ سے ایک دوسرے کا مسکن تصور کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ٹھوس غذا کھانے کی عمر کے بچوں کو چونکہ ابتدا ہی میں اچھی اور معیاری خوراک کی اشد ضرورت ہوتی ہے اس لیے اگر انہیں شروع ہی سے دودھ کے ساتھ سبزپتوں والی غذا مہیا کی جائے تو اس سے ان کی صحت پرکافی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سبزیاں چونکہ وٹامنز کا گھر تصور کی جاتی ہیں اس لیے یہ بچوں میں خاص طور پر بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کے طور پر سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرتی ہیں۔ارض پاک میں چونکہ گرم مرطوب و سرد علاقے موسمی حالات کے مطابق اپنا اثر قائم رکھتے ہیں اس لیے یہاں عام طو رپر ہر گھر میں ساگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ساگ میں حیاتین، آئرن ، حرارے، پروٹین، نشاستہ وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ طبی سائنسی تحقیق کے مطابق یہ زود ہضم و پیشاب آور ہے۔ساگ معدہ و جگر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے یہ سوزش معدہ کاخاتمہ کرتا ہے اور جگر کی گرمی دور کرنے اور خون بڑھانے میں اپنی مثال آپ ہے۔اس میں پائے جانے والے ریشے قبض کے مریضوں کے لیے نہایت کارآمد ہیں۔اطبا نے مسلسل تحقیق کے بعد یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ساگ یرقان، مالیخولیا، پتھری اور گرمی کے بخار کو دور کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔کیلشیم کا انسانی جسم میں بنیادی کردار ہڈیوں کو مضبوط کرنا ہے یہ ساگ میں پایا جاتا ہے جو ناصرف بچوں اور بڑوں کے لیے کارآمد ہے بلکہ اس کی افادیت سے ہر عمر کے افراد بھرپور فوائد حاصل کر سکتے ہیں معاشرہ میں بسنے والے بعض افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں خون کی کمی کا عارضہ لاحق ہوتا ہے اور وہ اپنے فرائض درست طور پر ادا کرنے سے قاصر رہتے ہیں ایسے افراد اگر ساگ کا استعمال شروع کر دیں تو وہ اس طرح خون کی کمی کو بہتر طور پر پورا کرسکتے ہیں یا ایسی خواتین جو بچے کی پیدائش کے بعد خون کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں ان کے لیے بھی یہ بے حد مفید ہے۔ گذشتہ ادوار میں خاص طور پر دیہاتی علاقوں میں بسنے والے افراد مکئی کی روٹی کے ساتھ ساگ اور مکھن کا استعمال کرتے جس سے ان کا جسم چاک وچوبند رہتا۔بعض گھرانوں میں ساگ کے کھانے کے بعد دیسی گھی اور شکر کے استعمال کو لازم قرار دیا جاتا جسے طاقت کا سرچشمہ سمجھاجاتا ہے۔اس کی ایک اہم افادیت یہ بھی ہے کہ یہ ہاضمے کے علاوہ خون کو صاف کر نے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔غرض اس میں کوئی شک نہیں کہ ساگ قدرت کی عطا کردہ نعمتوں میں بھرپور طاقتور غذا ہے چنانچہ اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے تاکہ صحت اچھی ہو اور تمام وٹامنز جو انسانی جسم کے لیے بے حد کارآمد ہیں اس سے حاصل کیے جا سکیں ۔
حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، ساجد اکرم آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6 مرتبہ بھارت آیا تھا،بھارتی پولیس کی تصدیق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا،گودی میڈیا کی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی میڈی...
سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ...
سور کے سر اور اعضا رکھ دیے گئے، قبرستان کے دروازے پر جانوروں کی باقیات برآمد مسلم رہنماؤں کا حملہ آوروں کی میتیں لینے اوران کے جنازے کی ادائیگی سے انکار آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملے کے بعد سڈنی میں موجود مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جنوب مغربی س...
سڈنی دہشت گردی واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا،ملزمان بھارتی نژاد ، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سیساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، حملہ ا...
پاکستان کے بلند ترین ٹیرف کو در آمدی شعبے کے لیے خطرہ قرار دے دیا،برآمد متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار، وسائل کا غلط استعمال ہوا،ٹیرف 10.7 سے کم ہو کر 5.3 یا 6.7 فیصد تک آنے کی توقع پانچ سالہ ٹیرف پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز کی شرح بتدریج کم کی جائے گی، جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی سلیبز...
میں قران پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیں،ریمارکس جواب جمع کروانے کیلئے جمعرات تک مہلت،رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی...
سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس...
کراچی رہنے کیلئے بدترین شہرہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، خراب حالات سے کوئی انکار نہیں کرتاوفاقی وزیر صحت کراچی دودھ دینے والی گائے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہا،میں وزارت کو جوتے کی نوک پررکھتاہوں ،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کہاہے کہ کراچی رہنے کے لیے ب...
ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے تھر کول کی پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے،اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور پیداواری کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر...
طوفانی بارشوں کے باعث المواصی کیمپ میں پوری کی پوری خیمہ بستیاں پانی میں ڈوب گئیں مرنے والوں میں بچے شامل،27 ہزار خیمے ڈوب گئے، 13 گھر منہدم ہو چکے ہیں، ذرائع اسرائیلی بمباریوں کے بعد اب طوفانی بارشوں اور سخت سردی نے غزہ کی پٹی کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے 12 افراد جاں بحق او...
اس بار ڈی چوک سے کفن میں آئیں گے یا کامیاب ہوں گے،محمود اچکزئی کے پاس مذاکرات یا احتجاج کا اختیار ہے، وہ جب اور جیسے بھی کال دیں تو ہم ساتھ دیں گے ،سہیل آفریدی کا جلسہ سے خطاب میڈیٹ چور جو 'کا کے اور کی' کو نہیں سمجھ سکتی مجھے مشورے دے رہی ہے، پنجاب پولیس کو کرپٹ ترین ادارہ بن...
مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے، البانیز نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا وزیراعظم کا یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی، تحفظ کیلئے سخت اقدامات کی یقین دہانی آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی پر ہونے والے حملے کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے یہودیوں...