... loading ...
بٹ کوائن (Bitcoin)کو آپ’’ بٹButt کوائن‘‘ نہیں کہہ سکتے۔ کمپیوٹر کی دنیا میں اربوں ڈالر کا بزنس روزانہ ہی ہو رہا ہے، پیسہ ہے یا نہیں ،لین دین جاری ہے۔اس کا اے ٹی ایم بھی موجود ہے۔ کمپیوٹر پر بزنس کرنے والوں نے انوکھی کرنسی ’’بٹ کوائن‘‘ کے ذریعے ڈالروں اور پائونڈوں سے نجات پالی ہے۔ اس ’’کرنسی ‘‘کی مانگ بڑھنے سے قیمت چند ہی برسوں میں ایک ڈالر سے بڑھ کر 11395 ڈالر تک پہنچ گئی ،اب گر کر 9ہزار ڈالر پر آگئی ہے، صرف 24گھنٹے میں اس کی قیمت میں 2250 ڈالر کی کمی ہوئی۔دوسری ڈیجیٹل کرنسی ایتھیریم Ethereumکی وجہ سے بٹ کوائن کی قیمت ایک ہی دن میں 19فیصد گر گئی۔ اس کے باوجود بھی یہ دنیاکی مہنگی ترین کرنسی ہے۔
ابتدا میں ’’بٹ کوائن‘‘ایک ڈالر کا تھا ، لیکن اب یہ 8300ڈالرل میں ملتا ہے۔بٹ کوائن پاور سیکٹر کی نظروں میں آگیا ہے۔بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال اورلوڈ شیڈنگ کا ذمہ داراسی کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ اس کی تیاری پر جتنی بجلی استعمال ہوتی ہے اتنی تو سال بھر میں سویڈن میں بھی استعمال نہیں ہوتی۔کیونکہ بٹ کوائن کمپیوٹر کے پیچیدہ عمل کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں،اس عمل کو ’’مائننگ‘‘ کہا جاتا ہے۔2017میںبٹ کوائن کی تیاری میں خرچ ہونے والی بجلی کی مقدار تقریباً تمام افریقی ممالک سے زیادہ تھی۔ایک برطانوی تحقیق کے مطابق تمام بٹ کوائنزکی مائننگ میں 160ممالک کے برابر توانائی توخرچ ہو چکی ہو گی۔ ایک بٹ کوائن 29.05TWHبجلی سے تیار ہوتا ہے۔ جبکہ آئر لینڈ میں بجلی کا سالانہ استعمال 25 TWHہے۔ چین میں بہت بڑی تعداد میں بٹ کوائن کی مائننگ کی گئی۔ کیونکہ وہاں اس کی لاگتی اخراجات کم ہوئے ہیں اور امریکا اور برطانیاکے مقابلے میں سستی پڑی یہی وجہ ہے کہ دنیا میں بٹ کوائن کو تیار کرنے والے 6بڑے ا داروں کا تعلق چین سے ہے۔چنانچہ ماحولیاتی آ لودگی کا بھی ایک بڑا ذریعہ بٹ کوائنز کی تخلیق ہے جس میں کثیر مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے۔ پہلابٹ کوائن 2009ء میں تیار کیا گیا۔ اس وقت یہ کسی ایک پارٹی کی ملکیت میں نہ تھا بلکہ یہ بلاک چین سسٹم کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا تھا،تاکہ کوئی اس کی اونر شپ کو تبدیل نہ کر سکے۔ ریکارڈ تبدیل نہ کرنے اور غیر قانونی ٹرانزیکشن پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسی لیے اسے ’’بلاک سسٹم ‘‘کہا گیا۔لیکن اب بہت سے لوگ بٹ کوائن تخلیق کررہے ہیں۔ کمپیوٹر پر 2کروڑ10لاکھ بٹ کوائنز زیر گردش ہیں۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس وقت 40لاکھ بٹ کوائنز سسٹم سے غائب ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ انہیں کسی پارٹی یا گروپ نے قیمتیں چڑھانے کے لیے چھپا رکھا ہو۔ اگر ایسا ہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس میں بھی بلیک مارکیٹنگ شروع ہو چکی ہے۔تھوڑے سے عرصے میں اس کی گرانی کی وجہ بھی شاید یہی ہو۔
جان نافٹن میں شائع شدہ مضمون کے مطابق گوگل بھی کاربن ڈائی آکسائیڈ پیداکرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ گوگل سرچ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ پیداہو رہی ہے ایک سرچ کلک دبانے سے 7گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے۔کم و بیش اس کی آدھی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس چولہے پر کیتلی گرم کرنے سے خرچ ہوتی ہے تاہم گوگل نے 7گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کو حیران کن حد تک زیادہ قرار دیتے ہوئے غلط قرار دیا ہے۔گوگل کے ترجمان کے مطابق ایک سرچ کر نے سے ایک پوائنٹ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے۔ ایک کلو میٹر کار کے لیے 140گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ منظور کی گئی ہے لیکن کاریں اس سے کہیں زیادہ گند پھیلا رہی ہیں۔ گوگل نے فضائی آلودگی کا ذمہ دار کاروں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں ایک کلو میٹر چلنے والی کاریں ایک ہزار سرچ کے برابر آلودگی پیدا کرنے کی ذمہ دار ہیں۔2007ء میں جدید سمارٹ فون کے منظرعام پرآنے کے بعد تمام ڈیٹا کو اسی میں محفوظ کیا جارہا ہے اور سب کچھ موبائل فون اور کمپیوٹر میں محفوظ کرنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا میں استعمال ہونے والی بجلی ڈیجیٹل ایکو سسٹم استعمال کرتی ہے اور یہ استعمال 2020ء تک بڑھتے بڑھتے 12فیصد ہو جائے گا اور پھر 2030ء میں سالانہ اضافہ 60فیصد کے برابر ہوگا۔
چنانچہ فیس بک ، ایپل اور گوگل نے 4سال پہلے ری نیوایبل انرجی کے استعمال پر غور کیا تھا۔ اب مزید 20کمپنیاں اس کا حصہ ہیں مگر بدقسمتی سے سرور اورکمپیوٹر نیٹ ورک 50فیصد بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ ہمارے زیر استعمال آلات مزید 43فیصد اور انہیں بنانے والی فیکٹریاں 16فیصد بجلیاں استعمال کرتی ہیں۔ ایک پی سی کمپیوٹر 8گھنٹے میں پونے دو سو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس خارج کرتا ہے اس طرح آپ ہزاروں کمپیوٹرز کے ذریعے خارج ہونے والی توانائی کااندازہ لگا سکتے ہیں۔ فروری 2011ء میں ایک بٹ کوائن کی شرح تبادلہ محض ایک ڈالر تھی۔اس کی قیمت دن دگنی اوررات چگنی ہو گئی۔ اور ایک اندازے کے مطابق بٹ کوائن کی تیاری کے لیے آنے والے دور میں 27لاکھ امریکی گھرانوں کے برابر بجلی استعمال ہوگی اور یہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والی بجلی کا 0.3فیصد ہوگا۔
بِٹ کوائن حقیقی کرنسی نہیں ہے: والدیس دومبروسکس
یورپی یونین کمیشن کے نائب صدر والدیس دومبروسکس نے کہا ہے کہ بِٹ کوائن حقیقی کرنسی نہیں ہے۔والدیس دومبروسکس نے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بِٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں میں سرمایہ کاروں اور صارف کے لئے سنجیدہ سطح کے خطرات پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کمیشن بِٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں سے متعلق پیش رفتوں پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ بِٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کے معاملے میں قیمتوں میں سنجیدہ پیمانے پر اتار چڑھاو، سرمایہ کاری کے مکمل خاتمے، دیگر آپریشنل خدشات ، سکیورٹی کی کمزوریوں اور منڈیوں میں سرمائے کے بہاو میں خساروں جیسے خطرات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو معلوم ہونا چاہیے کہ حقیقی کرنسی نہ ہونے کی وجہ سے ان کرنسیوں کی قدر کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔والدیس دومبروسکس نے منڈیوں کی پیش رفتوں کے حوالے سے یورپی یونین کے مالی مانیٹرنگ اداروں اور میکانزموں سے ممکنہ خطرات کے مقابل اپنی تنبیہات پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔
حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، ساجد اکرم آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6 مرتبہ بھارت آیا تھا،بھارتی پولیس کی تصدیق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا،گودی میڈیا کی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی میڈی...
سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ...
سور کے سر اور اعضا رکھ دیے گئے، قبرستان کے دروازے پر جانوروں کی باقیات برآمد مسلم رہنماؤں کا حملہ آوروں کی میتیں لینے اوران کے جنازے کی ادائیگی سے انکار آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملے کے بعد سڈنی میں موجود مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جنوب مغربی س...
سڈنی دہشت گردی واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا،ملزمان بھارتی نژاد ، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سیساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، حملہ ا...
پاکستان کے بلند ترین ٹیرف کو در آمدی شعبے کے لیے خطرہ قرار دے دیا،برآمد متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار، وسائل کا غلط استعمال ہوا،ٹیرف 10.7 سے کم ہو کر 5.3 یا 6.7 فیصد تک آنے کی توقع پانچ سالہ ٹیرف پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز کی شرح بتدریج کم کی جائے گی، جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی سلیبز...
میں قران پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیں،ریمارکس جواب جمع کروانے کیلئے جمعرات تک مہلت،رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی...
سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس...
کراچی رہنے کیلئے بدترین شہرہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، خراب حالات سے کوئی انکار نہیں کرتاوفاقی وزیر صحت کراچی دودھ دینے والی گائے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہا،میں وزارت کو جوتے کی نوک پررکھتاہوں ،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کہاہے کہ کراچی رہنے کے لیے ب...
ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے تھر کول کی پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے،اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور پیداواری کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر...
طوفانی بارشوں کے باعث المواصی کیمپ میں پوری کی پوری خیمہ بستیاں پانی میں ڈوب گئیں مرنے والوں میں بچے شامل،27 ہزار خیمے ڈوب گئے، 13 گھر منہدم ہو چکے ہیں، ذرائع اسرائیلی بمباریوں کے بعد اب طوفانی بارشوں اور سخت سردی نے غزہ کی پٹی کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے 12 افراد جاں بحق او...
اس بار ڈی چوک سے کفن میں آئیں گے یا کامیاب ہوں گے،محمود اچکزئی کے پاس مذاکرات یا احتجاج کا اختیار ہے، وہ جب اور جیسے بھی کال دیں تو ہم ساتھ دیں گے ،سہیل آفریدی کا جلسہ سے خطاب میڈیٹ چور جو 'کا کے اور کی' کو نہیں سمجھ سکتی مجھے مشورے دے رہی ہے، پنجاب پولیس کو کرپٹ ترین ادارہ بن...
مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے، البانیز نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا وزیراعظم کا یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی، تحفظ کیلئے سخت اقدامات کی یقین دہانی آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی پر ہونے والے حملے کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے یہودیوں...