... loading ...
ایچ اے نقوی
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسٹیٹ اور اکاموڈیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حکام نے مبینہ طورپر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کا5ارب روپے مالیت کا ایک شاندار بنگلہ غیر قانونی طورپر ایک منظور نظر فرد کو فروخت کردیاہے اور بنگلے کی منتقلی کاعمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ غیر قانونی خرید وفروخت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور الہٰ دین پارک کی انتظامیہ کی ملی بھگت اورتعاون سے کی گئی ہے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسٹیٹ اور اکاموڈیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طورپر فروخت کیاگیایہ بنگلہ گلشن اقبال میں مین راشد منہاس روڈ پرالہٰ دین پارک کے قریب 5 ایکڑ کی وسیع وعریض اراضی پر واقع ہے اور اس میں رہائشی سہولتوں کے علاوہ سرونٹ کوارٹرز بھی موجود ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی اس بنگلے کی دیکھ بھال اور اس کے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی پر 100 ملین یعنی 10 کروڑ روپے سے زیادہ رقم خرچ کرچکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر ثاقب حسین سومرو اور ایک اور افسر ایم حسین سید نے اس بنگلہ کی فروخت میں کلیدی کردار ادا کیاہے اورنیب کی جانب سے تفتیش شروع ہونے کے بعد ثاقب حسین سومرو ملک چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کے قریبی دوست اورمعاون سابق وزیر بلدیات اویس مظفر ٹپی نے بھی اس بنگلے کی غیر قانونی فروخت میں کلیدی کردار ادا کیاہے اور اس پورے معاملے کو خفیہ رکھنے کے انتظامات کیے۔اطلاعات کے مطابق اس بنگلے کی فروخت کی کوششیں 2012 سے ہی شروع کردی گئی تھیں اور بالآخر اویس مظفر ٹپی کی معاونت سے یہ ڈیل 2015 میں مکمل ہوئی ،سرکاری دستاویزات کے مطابق اویس مظفر ٹپی بھی ان دنوں بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اور ان کی جلد واپسی کی کوئی امید نہیں ہے ۔
یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر اور گلشن اقبال زون کے مختیار کار نے 2013-14 میں بلدیہ کے اس بنگلے کی اس طرح منتقلی کے خلاف مزاحمت کی تھی اور اس کو کسی فرد کے نام منتقل کرنے سے انکار کردیاتھا جس پر اویس مظفر ٹپی نے ان کاتبادلہ کرادیاتھا۔
سابق کمشنر کراچی شعیب صدیقی کو 2016 میں جب اس ڈیل کی اطلاع ملی تو انھوں نے 2016 ہی میں یہ ڈیل منسوخ کرکے بنگلہ خالی کرانے کے احکامات جاری کردیئے تھے،جس کے بعد ہی ان کو کمشنر کراچی کے عہدے سے ہٹانے کی کوششیں شروع کردی گئی تھیں اور مبینہ طورپر فائلوں کے پیٹ بھرنے کے بعد انھیں بھی اس عہدے سے فارغ کرادیاگیا۔
یہ بنگلہ خریدنے والے نواز شیخ کادعویٰ ہے کہ انھوںنے ریونیو بورڈ کے الاٹمنٹ لیٹر پر یہ بنگلہ حاصل کیاہے ،اور اس کو حاصل کرنے میں ان کاکوئی قصور نہیں ہے کیونکہ انھوں نے اس کے لیے تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اگر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران یاوزرا نے اس حوالے سے کوئی غیر قانونی فیصلہ کیاہے تو اس کے ذمہ دار ایسا کرنے والے ہیں انھیں اس کاذمہ دار قرار نہیں دیاجاسکتا۔
دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسٹیٹ اور اکاموڈیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کاکہناہے کہ کوئی بھی سرکاری رہائشی جگہ کسی دوسرے کو اس طرح الاٹ نہیں کی جاسکتی اور ایسا کرنا قطعی خلاف قانون ہے اورایسا جعلی ڈاکومنٹس کے ذریعے کیاگیاہے۔
1970 میں جب حکومت سندھ نے تفریحی پارک کے لیے 400 ایکڑ اراضی مختص کی تھی اس وقت یہ جگہ سفاری پارک کاحصہ تھی ،بعد ازاں گزشتہ برسوں کے دوران اس علاقے میں زمینوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور اس علاقے میں بنگلوںاور فلیٹوں کی طلب میں اضافے کے بعد بلڈرز اور ڈیولپرز اور قبضہ مافیا اس زمین پر قبضہ کرنے کی سرتوڑ کوششیں کرتے رہے ہیں۔تاکہ وہ اس جگہ فلیٹ اور بنگلے تعمیر کرکے بھاری رقم کما سکیں۔
کے ایم سی کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اب اس جگہ پر فلیٹ اوربنگلے تعمیر کرنے کے لیے ابتدائی تیاریاں شروع کردی گئی ہیںاور جلد ہی کے ڈی اے اوربلڈنگ کنٹرول کے حکام کی ساز باز سے اس پر رہائشی منصوبے کااعلان کردیاجائے گا۔ تاہم چونکہ فی الوقت کے ڈی اے اور کے بی سی اے کے بیشتر اعلیٰ افسرا ن سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے لیے گئے نوٹس کے سبب مشکل میں ہیں اس لیے وقتی طورپر اس منصوبے پر عملدرآمد رکاہواہے۔
اطلاع کے مطابق کے ایم سی کایہ بنگلہ سب سے پہلے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے چڑیاگھر سے متعلق ڈیپارٹمنٹ کے افسر مسعود عالم کو الاٹ کیاگیاتھا جو کم وبیش 12 سال تک اس میں رہائش پذیر رہے ۔ اس بنگلہ کو آخری مرتبہ سابقہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے افسر احسان مرزا کو فروری 2006 میں الاٹ کیاگیاتھا اور وہ 2014 تک اس میں رہائش پذیر رہے۔بعد ازاں اس کو قبضہ مافیا کی دست برد سے بچانے کے لیے فروری 2015 میں عقیل بیگ، ڈائریکٹر اکاموڈیشن اکمل ڈار، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ ،اور اسسٹنٹ کمشنر جمشید ٹائون کی نگرانی میں اسے سربمہر کردیاگیاتھا اور اس حوالے سے گلشن اقبال تھانے میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے پولیس سے اس کی نگرانی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق بعد بااثر افراد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حکام سے پس پردہ رابطے کیے جس پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر ثاقب حسین سومرو اور ایک اور افسر ایم حسین سید نے مبینہ طورپر بھاری نذرانوں کے عوض ان کی معاونت کی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر ثاقب حسین سومرو نے جو ان دنوں بیرون ملک مفرور ہیں ان کی ملاقات آصف زرداری کے قریبی دوست اویس مظفر ٹپی سے کرائی جنھوں نے اس ڈیل کے لیے کلیدی کردار اداکرکے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو 5ارب روپے مالیت کے اس بنگلے سے محروم کردیا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اب جبکہ سندھ ہائیکورٹ ہر طرح کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور قبضوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات دے رہی ہے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اس بنگلے پر ڈالے گئے ڈاکے کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے۔
اصل سوال یہ ہے کہ حکومت کس کی ہے اور فیصلے کون کر رہا ہے، آئین کیخلاف قانون سازی کی جائے گی تو اس کا مطلب بغاوت ہوگا،اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل سمجھتی رہی ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا جمہوری ملک میں افسوس ناک ہے، میں تو یہ سوال اٹھاتا ہوں وہ گ...
سہیل آفریدی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے،تفتیشی افسر پیش سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ پختونخوا کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کی خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر عدالت ن...
حکومت ایک نیا نظام تیار کرے گی، وزیرِ داخلہ کو نئے اختیارات دیے جائیں گے، وزیراعظم تشدد کو فروغ دینے والوں کیلئے نفرت انگیز تقریر کو نیا فوجداری جرم قرار دیا جائیگا،پریس کانفرنس آسٹریلوی حکومت نے ملک میں نفرت پھیلانے والے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔...
حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، ساجد اکرم آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6 مرتبہ بھارت آیا تھا،بھارتی پولیس کی تصدیق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا،گودی میڈیا کی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی میڈی...
سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ...
سور کے سر اور اعضا رکھ دیے گئے، قبرستان کے دروازے پر جانوروں کی باقیات برآمد مسلم رہنماؤں کا حملہ آوروں کی میتیں لینے اوران کے جنازے کی ادائیگی سے انکار آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملے کے بعد سڈنی میں موجود مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جنوب مغربی س...
سڈنی دہشت گردی واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا،ملزمان بھارتی نژاد ، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سیساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، حملہ ا...
پاکستان کے بلند ترین ٹیرف کو در آمدی شعبے کے لیے خطرہ قرار دے دیا،برآمد متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار، وسائل کا غلط استعمال ہوا،ٹیرف 10.7 سے کم ہو کر 5.3 یا 6.7 فیصد تک آنے کی توقع پانچ سالہ ٹیرف پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز کی شرح بتدریج کم کی جائے گی، جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی سلیبز...
میں قران پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیں،ریمارکس جواب جمع کروانے کیلئے جمعرات تک مہلت،رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی...
سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس...
کراچی رہنے کیلئے بدترین شہرہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، خراب حالات سے کوئی انکار نہیں کرتاوفاقی وزیر صحت کراچی دودھ دینے والی گائے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہا،میں وزارت کو جوتے کی نوک پررکھتاہوں ،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کہاہے کہ کراچی رہنے کے لیے ب...
ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے تھر کول کی پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے،اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور پیداواری کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر...