... loading ...
قانون کے رکھوالوں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ابراہیم حیدری میں کاروائی کی۔ آپریشن پولیس اپنے تھانے کی حدود سے باہر کسی اور جگہ چھاپہ مارنے کا اختیار ہی نہیں رکھتی اورانویسٹی گیشن پولیس کوئی مقدمہ ہو تو اپنے تھانے کی حدود سے باہر دوسرے تھانے کی حدود میں کاروائی کرتی ہے پولیس دوسرے تھانے کی حدود میں جاتی ہے تو انٹری کراتی ہے ۔اس سے قبل بھی زمان ٹاون پولیس اور عوامی کالونی پولیس ابراہیم حیدری کہ علاقے میں متعدد غیر قانونی چھاپے مار چکی ہے ، اعلی پولیس افسران اس معاملے سے لاعلم نہیں تھے اور کچھ عرصہ قبل ایس ایس پی ملیر نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا،اور موجودہ واقعے میں بھی اعلی افسران کو ایس ایچ او ابراہیم حیدری نے اپنے موقف میں بتایا کہ اس چھاپے کی بھی عوامی کالونی پویس نے نہ تو ابراہیم حیدری تھانے میں کوئی انٹری کروائی تھی اور نہ ہی کوئی اطلاع دی گئی تھی۔ایس ایس پی کورنگی آفس کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان ٹاؤن اور عوامی کالونی پولیس کے غیر قانونی چھاپوں کی اطلاعات تھیں ،اور اس معاملے سے ایس ایس پی کورنگی ٹاؤن آفس کا عملہ مکمل طور پر آگاہ تھا اوریہ تمام معاملات ایس ایس پی آفس میں تعینات خاص پولیس افسران دیکھتے تھے۔
عوامی کالونی اور زمان ٹاؤن پولیس نے آفات ٹالنے کے لیے بکرے صدقہ کرنے شروع کردیئے تھانوں میں بکروں کا صدقہ کیا گیا ہے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا،واضع رہے کہ کراچی کہ مختلف تھانوں میں سابقہ جرائم پیشہ پرائیویٹ افراد پولیس پارٹیاں چلا رہے ہیں عوامی کالونی کا پرائیویٹ بیٹرشاہ جی بھی پولیس پارٹی کو لیڈ کرتا ہے،ممکنہ طور پر شہری پر تشدد کے معاملے میں شاہ جی اہم کردار ہوسکتا ہے ۔ کراچی پولیس میں پیدا گیری مشن کی تکمیل کہ لیے پرائیویٹ لوگ رکھنا طریقہ واردات ہے ، ابراہیم حیدری کے علاقے میں چھاپہ مارنے والی ٹیم میں صرف دو اہلکار پولیس کی وردی میں تھے ۔دو پولیس اہلکاروں کہ ساتھ دیگر افراد سادہ لباس میں تھے ۔پولیس اہلکاروں کہ ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے بھی فرید عالم پر گھونسے چلائے فرید عالم کہ کنپٹی اور گردن پر لگنے والے مکے جان لیوا ثابت ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ جی نام کا پرائیویٹ شخص ایس ایچ او کی سرپرستی میں کام کرہا ہے پرائیویٹ افراد پولیس ٹریننگ نہ ہونے اور مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے چھاپے کے دوران تشدد کرتے ہیں۔
ایس ایچ او عوامی کالونی ناصر محمود کا کہنا تھاکہ گھر میں چھاپے کے دورا ن 3سے 4موٹر سائیکل کے چیسسز ملے تھے تاہم اہل خانہ کی شدید مداخلت اور اہل محلہ کے جمع ہونے پر پولیس چیسسز کو تحویل میں لیے بغیر صرف اکرم کو حراست میں لے کر تھانے آگئی تھی ،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران فرید عالم پر کوئی تشدد نہیں کیا وہ گھر میں اتفاقی طور پر گرنے سے جاں بحق ہو ئے ہیں، بعد ازاں متوفی فرید عالم کے لواحقین اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد فرید عالم کی لاش کے ہمراہ کراچی پریس کلب پہنچ گئے اور وہاں لاش رکھ کر احتجاج کیا ، اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور فرید عالم پر تشدد اور اس کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔مقتول کے بیٹے اکرم جسے پولیس نے گرفتار کیا تھا اس کا کہنا ہے کہ اس کے گھر یں دو موٹرسائیکلیں موجود ہیں اور دونوں کے کاغذات مکمل ہیں،پولیس جب چاہے وہ کاغذات چیک کرائے۔
فرید عالم کی میڈیکل رپورٹ نے اہل خانہ کی بات کو سچ ثابت کردیاپولیس نے فرید کی موت کو غیرطبعی قراردے کر رپورٹ جاری کردی ،52 سالہ بزرگ فرید عالم کی موت تشدد سے واقع ہوئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریدعالم کے جسم میں اندرونی چوٹیں آنے کی وجہ سے موت واقع ہوئیں، رپورٹ میں تحریر ہے کہ فرید کے جسم پر کوئی ظاہری چوٹ کا نشان نہیں پایا گیا، اور پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والا فرید مضبوط جسم کا مالک تھا، مقتول فرید عالم کے اہل خانہ کے مطابق پولیس نے گن کے دستے اور لاتوں سے فرید کو مارا تھا، زور سے سینے پر جب لات ماری تو اوہ نیچے گر گئے اور درد سے چلانے لگے، فریدعالم کو اسپتال لے جانے کے لیے مقتول کا برادر نسبتی منیر آیا تو اسے بھی پولیس ساتھ لے گئی، جس کی وجہ سے فریدعالم نے موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر جان دے دی تھی، عوامی کالونی پولیس موبائل 087 میں سوار پولیس اہلکاروں کے خلاف 302کی دفعات کہ تحت ابراہیم حیدری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، قتل کا مقدمہ موبائل میں اس وقت موجود تمام اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیاہے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے،مقتول فرید عالم کی تدفین کردی گئی ،جس میں اہلیان علاقہ کے علاوہ سیاسی جماعت کے مقامی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...