... loading ...
                باسط علی
کسی بھی ابہام کے بغیر اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ نوازشریف اور اُن کی صاحبزادی عدلیہ کے ساتھ تصادم کو ختم کرنے پر آمادہ نہیں ۔ سابق وزیراعظم اور اُن کی بیٹی مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے لیے لندن سے پاکستان آمد سے قبل عدلیہ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی اہلیت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا اور اگلے ہی دن منصف اعلیٰ ثاقب نثار نے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے اپنے دوٹوک اور قدرے بے تکلفانہ خطاب میں اپنا دل کھول کررکھ دیا۔ منصف اعلیٰ نے دوٹوک طور پر کہا کہ’’ ہم آزادی کے ساتھ کام کررہے ہیں ،ہم پر دباؤ ڈالنے والا ابھی پیدا نہیں ہوا۔ ہم نے تمام فیصلے قانون کے مطابق کیے۔اگر کسی کا دباؤ ہوتا تو حدیبیہ پیپرملزکیس کا فیصلہ وہ نہ آتا جو آیا ہے‘‘۔منصف اعلیٰ نے یہ بھی فرمایا کہ ’’میں نے اور میرے ساتھیوں نے آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔عدلیہ آپ کی بزرگ ہے۔آپ کے خلاف فیصلہ ہو تو یہ گالیاں نہ دیں کہ بابا کسی پلان کا حصہ بن چکا ۔ یہ بابا نہ تو کسی پلان کا حصہ بنا ہے اور نہ بنے گا‘‘۔
منصف اعلیٰ کے اس خطاب کے بعد مریم نوا ز کا ٹوئٹر ہینڈل پوری حقارت کے ساتھ حرکت میں آیا ۔ مریم نواز نے بغیر وقت ضائع کیے طنزیہ انداز میں یہ سوال کیا کہ ’’مائی لارڈکیا آپ کا بابا واٹس ایپ کالز بھی کیا کرتا تھا۔ مریم نواز نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں عمران خان کی نااہلیت کے مقدمے میںجسٹس فیصل عرب کے اضافی نوٹ کو بھی نشانا بنایا اور کہا کہ ’’انصاف خود بولتا ہے، اسے کسی تشریح، تفسیر، تقریر یا اضافی نوٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔‘‘مسلم لیگ نون کے اندرونی حلقے مریم نواز کے اس بیان پر زیادہ پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب انتخابات قومی سیاست کے افق پر چھا رہے ہیں، نوازشریف اور اُن کی صاحبزادی نے ایک ایسی روش اختیار کر رکھی ہے جووزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے بھی مستقبل میں مشکلات پیدا کرسکتی ہیں۔عدلیہ نے حدیبیہ پیپرملز کیس میں جو فیصلہ سنا یا ہے اُس نے مسلم لیگ نون کے عقابوں اور نوازشریف اور اُن کی صاحبزادی کے عدلیہ مخالف بیانئے کو سخت دھچکا پہنچایا ہے۔شریف خاندان کے اندرونی ذرائع کے مطابق یہ پہلو نوازشریف اور اُن کے خاندان کو بھی پریشان کررہا ہے کہ شہبازشریف کو عدلیہ کے ذریعے عملی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا کہیں یہ چھوٹے بھائی کی طرف سے زیادہ بہتر حکمت عملی کا نتیجہ تو نہیں۔ تاہم بڑے بھائی کے گھرانے میں اِسے کسی ملی بھگت کا شاخسانہ سمجھا جارہا ہے۔ یہ پہلو خاندان کے اندر بھی تنازعات کو بڑھا رہا ہے۔اس سے قطع نظر یہ ایک یقینی پہلو ہے کہ نوازشریف اور اُن کا گھرانہ عملاً عدلیہ کے خلاف محاذآرا ہو چکا ہے۔ جبکہ اب اُنہیں عدلیہ کی طرف سے جواب بھی دیا جارہا ہے۔ چنانچہ مریم نواز کے ٹوئٹر کو دراصل فرسٹریشن کا نتیجہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔ نوازشریف اور اُن کے گھرانے نے کچھ عرصے سے شعوری طور پر فوج کے خلاف زبان بند رکھ کر عملاً عدلیہ کے خلاف بیان بازی شروع کردی تھی اور یہ سمجھا جارہا تھا کہ عدلیہ ا س پر جواب دینے کے قابل بھی نہیں ہوگی۔ مگر عدلیہ کے معزز اور قابل منصفین نے انتہائی شائستگی سے نوازشریف اور اُن کے گھرانے کو جواب دینا شروع کردیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر مریم نواز اور اُن کے والد محترم نے اس امر پر غور نہیں کیا کہ منصف اعلیٰ ثاقب نثار نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کے فیصلے میں لکھا ہے کہ اقتدار میں رہنے والے اور عوام کے منتخب نمائندے ایماندا ر ہونے چاہئے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی امور ایماندار اور صادق لوگوں کی جانب سے نہیں چلائے جارہے ہیں۔ اگر نوازشریف اور اُن کا گھرانہ اس پر غور کرتا تو دراصل اُنہیں عدلیہ سے لڑنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ اُنہیں یاد کرنا چاہئے کہ جسٹس (ر) قیوم کو ٹیلی فون کرتے رنگے ہاتھوں کو ن پکڑا گیا تھا؟ چیف جسٹس(ر) سجاد علی شاہ مرحوم کے خلاف چلائے جانے والی مہم میں نوازشریف سابق صدر رفیق تارڑ کے ساتھ بریف کیس لے کر کوئٹہ کیوں گئے تھے؟ دراصل عدلیہ کو اپنی مرضی سے چلانے کے دیرینہ کھیل سے عدلیہ کے باہر ہونے سے وہ کچھ سامنے آرہا ہے جو شریف خاندان کے ردِ عمل کا باعث بن رہا ہے۔
دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی،طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والے افغانستان چلے جائیں تو بہتر ہے، غزہ فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریں گے، جنرل احمد شریف چوہدری افغانستان میں ڈرون حملے پاکستان سے نہیں ہوتے نہ امریکا سے ایسا کوئی معاہدہ ہے،،بھارت کو زمین، سمندر اور فض...
        رینجرزکاخفیہ معلومات پر منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد گرفتاردہشت گرد خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں (رپورٹ: افتخار چوہدری)سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گی...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیٔے۔راولپن...
        افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں سے حقائق نہیں بدلیں گے، پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں،خواجہ آصف عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں،طالبان کی...
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آف...
کام نہ کرنیوالے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک ہمیں انھیں روکنے میں دلچسپی نہیں،اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری سے کام کریگا،گفتگو ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تباد...
        کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (...
        ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،ا...
        سویلین حکومت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اسٹیبلشمنٹ اس کی اجازت نہیں دیتی،پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو روکنے کا اختیار نہیں، ترجمان کا ٹی وی چینل کو انٹرویو امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو...
        پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکست...
        حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، ...
        دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات ...