... loading ...
کتاب:اُردو ناول …تاریخ و ارتقا(تنقید)
(آغاز سے اکیسویں صدی تک)
مصنف:ڈاکٹر محمد اشرف کمال
قیمت:۸۰۰؍روپے
ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز،کراچی
ڈاکٹر محمد اشرف کمال کی دودرجن سے زائد تصانیف زیور طباعت سے آراستہ ہو چکی ہیں،وہ ایک ماہر تعلیم ہیں اس لیے ان کی زیادہ تر کتابیں نصابی نوعیت کی ہوتی ہیں جو ریسرچ ورک میں کام آتی ہیں،’’اُردو ناول…تاریخ وارتقا‘‘ بھی ایسی ہی کتاب ہے جس میں ناول کیا ہے،ناول کی اقسام،ناول کے فنی لوازمات، پلاٹ، کہانی، کردار، مکالمہ، منظر نگاری،زبان و بیان،اُردو ناول کی تاریخ اور سینکڑوں ناول نگاروں کا تذکرہ لکھا گیا ہے۔ان ناول نگاروں میں ڈپٹی نذیر احمد سے شاعرعلی شاعر تک کا تذکرہ کیا گیاہے،ان کی ناول نگاری کا جائزہ لیاگیاہے،۵۱۲ صفحات پر مشتمل یہ کتاب ناول اور ناول نگاروں کے حوالے سے بڑا تحقیقی کام ہے،جو ریسرچ اسکالرز کی ضروریات کو بھی پوری کرتاہے۔ خواتین ناول نگاروں کی ناول نگاری پر بھی بھر پور روشنی ڈالی گئی ہے۔ان میں عذرا عباس، نجمہ سہیل،بشرارحمن،طاہرہ اقبال، عذرا اصغر، نسیم انجم اور معتدد خواتین افسانہ نگاروں کا تذکرہ کیا گیاہے۔
……………
کتاب :ناول کا نیا جنم(تحقیقی جائزہ)
(مشرق و مغرب کے حوالے سے)
محقق :خرم سہیل
قیمت:۱۲۰۰؍روپے
ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز،کراچی
’’ناول کا نیا جنم‘‘ایک ایسی کتاب ہے جس میں مشرق و مغرب کے حوالے سے ناول پر تنقیدی، تحقیقی، تجزیاتی اور مطالعاتی مضامین شامل اشاعت کیے گئے ہیں،اس کتاب نہ صرف ناول پر تنقیدی مضامین ہیں بلکہ ناول کی تاریخ،ارتقا،ناول نگاروں کے انٹرویو، ناول کے اجزائے ترکیبی،مغرب میں ناول کا تخلیقی پس منظر،انگریزی زبان میں ناول نگاری کی ابتدا،انگریزی کے بڑے ناول نگار،مغربی ناول نگاروں کی شخصیت اور ان کی اہم تخلیقات کا جائزہ لیاگیاہے،اکیسویں صدی اور عالمی ادب کے معروف ناول نگاروں ،انیسویں صدی میں اُردو ناول نگاری کی ابتدا،آزادی کے بعد اُردو ناول کے خدوخال، آزادی کے بعد اُردو ناول کی نئی صورت حال،ترقی پسند تحریک کا اُردو ناول پر اثر،اُردو ناول میں فسادات، ہجرت، اُردو ناول کے ہمہ گیر سروکار،اُردو ناول پر مختلف فلسفہ و فکر کے اثرات اورناول نگاروں کے بارے میں بے شمار معلومات اس کتاب کا حصہ ہیں۔یہ کتاب فکشن میں یار رہ جانے والی ہے۔
……………
کتاب:مزے مزے کے مشاعرے(مزاحیہ مضامین)
مؤلف:شجاع الدین غوری
قیمت:۵۰۰؍روپے
ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز،کراچی
شجاع الدین غوری کا میدان مزاح نگاری ہے ان کی اب تک طنزو مزاح کی چار کتابیں ۱۔یہ اقبالیے(علامہ اقبال پر مزاحیہ مضامین)،۲۔بذلہ سنجانِ دوعالم (کراچی کے مزاح نگاروں کا انتخاب)، ۳۔نیرنگ مزاح(مزاحیہ نثر پارے)، ۴۔ مزے مزے کے مشاعرے (مزاحیہ مشاعروں کی روداد)شامل ہیں،زیرنظر کتاب اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے جس میں برصغیر پاک و ہند کے حوالے سے مزاحیہ مشاعروں کی روداد مختلف مزاح نگاروں کے قلم سے یکجا کی گئی ہیں جن میں مولانا عبدالماجد دریا آبادی،نیاز فتح پوری،حاجی لق لق،مرزا فرحت اللہ بیگ،عشرت رحمانی،شوکت تھانوی،کنہیا لال کپور،مجید لاہوری،مشتاق احمد یوسفی،ابن انشا،ارشد محمود،سید ضمیر جعفری،شجاع الدین غوری،برق آشیانوی،مجتبیٰ حسین،یوسف ناظم،رام لال نابھوی،عظیم اختر،شاہدہ صدیقی،منظور عثمانی،اسد رضا،محمود فیضانی شامل ہیں،مزاح پڑھنے والوں کے لیے یہ ایک نایاب تحفہ ہے جسے مطالعہ کرتے وقت ہنسی ضبط کرنا محال ہو جاتاہے۔
……………
کتاب:خوابوں کا جزیرہ(افسانے)
افسانہ نگار:رضیہ فصیح احمد
قیمت:۶۰۰؍روپے
ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز،کراچی
رضیہ فصیح احمد فکشن کا ایک بڑا نام ہے،جن کے متعدد افسانوی مجموعے اور کئی ناول شائع ہو چکے ہیں،آج کل ان کے فن و شخصیت پر تحقیقی کام ہو رہا ہے،ان کے قلم کی روانی انھیں بے چین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی کوئی نہ کوئی نئی کتاب منظر عام پر آتی رہتی ہے،زیرنظر کتاب رضیہ فصیح احمد کے غیر مطبوعہ افسانوں کا مجموعہ ہے،اس سے قبل ان کے فن و شخصیت پر تحریر کی گئی کتاب’’رضیہ فصیح احمد کے افسانوں کا تحقیقی مطالعہ‘‘ شائع ہوئی تھی جسے معروف شاعرو ادیب جناب اکرم کنجاہی نے ترتیب دیا تھا،’’خوابوں کا جزیرہ‘‘کا پیش لفظ معروف افسانہ نگار جناب نجم الحسن رضوی نے لکھا ہے جب کہ کتاب میں ۲۷؍افسانے اور ۱۴؍افسانچے شامل اشاعت کیے گئے ہیں،ان کے افسانے معاشرے میں پھیلے عنوانات کا حصار کرتے ہیں اور وہ فی زمانہ واقعات کو موضوعات بناتی ہیں،ان کی تحریر موثراور سلیس ہوتی ہے جس میں ابلاغ کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوتا۔
……………
کتاب:پھول،کلیاں،تارے(بچوں کا ادب)
کلام:اعجاز رحمانی
قیمت:۵۰۰؍روپے
ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز،کراچی
ویسے تو جناب اعجاز رحمانی کی حمدو نعت ،منظوم سیرت النبی،منظوم تاریخ اسلام،منظوم سیرت خلفائے راشدین اورغزل کی پانچ ضخیم کلیات شائع ہوچکی ہیں مگر’’ پھول، کلیاں، تارے‘‘ پہلی بارمنظرعام پر آئی ہے جس میں بچوں کی نظمیں،لطیفے اور منظوم مشاعروں کے احوال بیان کیے گئے ہیں،یہ کتاب بچوں کے ادب پر مشتمل ہے،جناب اعجاز رحمانی جہاں بڑوں کی نفسیات سے آگاہ ہیں وہاں وہ بچوں کی ذہین عمر اور نشوونما سے بھی واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ بچوں کی تعلیمی تربیت کس طرح کی جائے،زیرنظر کتاب میں بچوں کو کھیل کھیل میں تعلیم دی گئی ہے تاکہ بچہ لطیفے پڑھنے کا لطف بھی اٹھائے اور اُردو قرأت میں بھی مہارت پیدا کرتے جائے،اسی لیے جناب اعجاز رحمان نے آسان فہیم،روانی اور سلاست کے ساتھ بچوں کے لیے منظوم ادب تخلیق کیا ہے ۔یہ بچوں کے لیے اچھی کتاب ثابت ہوگی۔
……………
کتاب :اُردو بستی لندن سے(تنقید)
مصنف:یشب تمنا
قیمت:۳۵۰ روپے
ناشر:اُردوورثہ،لندن
اُردو ورثہ، لندن کے زیراہتمام شائع ہونے والی معروف شاعر و ادیب جناب یشب تمنا کے تنقیدی مضامین کی کتاب’’اُردو بستی لندن سے‘‘حال ہی میں شائع ہوئی ہے جس میں ان کے۲۳ تنقیدی مضامین شامل ہیں ۔یہ مضامین معروف اور قد آور ادبی شخصیات پر لکھے گئے ہیں جن میںناصر کاظمی،ساقی فاروقی،ظفر اقبال،رفیع الدین راز،اختر ضیائی، حبیب حیدر آبادی، باصر کاظمی، صدیقہ حبیب شبنم،رضا علی عابدی،ڈاکٹر جاوید شیخ،سلیم فگار،سعید اختر درانی،یاسمین حبیب،ڈاکٹر اعظم کمال،فرخندہ رضوی،سہیل انور،فاروق ساغر اور سیمیں برلاس شامل ہیں۔ شخصی مضامین کے علاوہ کچھ مضامین تنقیدی بھی ہیں ۔ عرض ناشرکے عنوان سے محترمہ سیدہ تحسین فاطمہ نے اظہار رائے کیا ہے۔ جناب یشب تمنا کی شاعری اور مضمون نگاری دونوں قابل ذکر ہیں۔یہ حقیقت ہے کہ انھوں نے حاصل زندگی ادبی سرمائے کو کتابی اشکال میں پیش کیا ہے جو اُردو ادب کے دامن کو مالا مال کرتاہے۔
٭ ٭ ٭
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...