... loading ...
اسماعیل ابراہیم آٹیہ
٭ 16 دسمبر 1971 ء کو مملکت پاکستان دولخت ہوئی اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا۔ یہ المیہ ہماری تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے جس کو فراموش کرنا یا اس کی سطحی توجیہات کرنا قوم کے مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ ہمیں محض چند افراد پر اس سانحے کی ذمے داری ڈال کر اپنی اجتماعی غلطیوں سے صرف نظر کرنا ہمیں دوبارہ اس قسم کے حالات و اقعات کا سامنا کرنے پر مجبور کرسکتا ہے۔ کیونکہ تاریخ سے سبق لینے والے تاریخ دہرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
اسی سانحے سے جڑی ہوئی ایک ٹریجڈی ابھی تک ہمارے سامنے ہے اور وہ تقریباً تین لاکھ محصورینِ پاکستان کا ڈھاکہ میں بے سروسامانی اور بے یار و مددگار غیر انسانی حالات میں پچھلے 47 سالوں سے رہتے ہیں۔ ان میں سے کئی محصورین جن میں ان کے رہنما نسیم خان بھی شامل ہیں، اللہ کو پیارے ہوگئے۔ وہ آنکھیں اور وہ دل جن کو وطن واپس لانے (Repatriation) کے سرکاری سطح پر وعدے وعید کیے گئے، آج تک اس عہد کی تکمیل کا انتظار کررہے ہیں۔ یہ وعدہ کرنے والے کوئی عام پاکستانی نہیں تھے بلکہ سربراہانِ حکومت و سربراہانِ مملکت ہیں جن کی فہرست حسب ذیل ہے۔
1984 ء میں جنرل محمد ضیاء الحق نے محصورین کی پاکستان منتقلی کا اعلان کیا۔ 9 جولائی 1988 ء میں حکومت پاکستان اور رابطہ عالم اسلام نے اس غرض کے لیے ٹرسٹ قائم کیا جس کے تحت مبینہ طور پر 350 ملین ڈالر اکٹھے کیے گئے۔مارچ 1992 ء میں رابطہ اور پاکستانی ہائی کمیشن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں محصورین کی منتقلی کے پروگرام کا جائزہ پیش کیا۔ 11 اگست 1992 ء میں بیگم خالدہ ضیاء وزیراعظم بنگلہ دیش کے دورۂ پاکستان کے موقع پر مشترکہ اعلامیہ میں محصورین کی پاکستان منتقلی کا اعلان کیا گیا۔ چودھری امیر حسین نے 1993 ء کو بطور وزیر اعلان کیا کہ محصورین کو پنجاب کے 23 اضلاع میں آباد کیا جائے گا۔ اور انہیں ملازمتیں دی جائیں گی۔
دسمبر 1994 ء اور 25 اپریل 1995 ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس اعلان کا اعادہ کیا اور 25 اپریل کو بنگلہ دیشی وزیراعظم محترمہ خالدہ ضیاء اور پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے اس امر پر اتفاق کیا کہ محصورین کی منتقلی کا مسئلہ ضرور حل کیا جائے گا۔18 اگست 1996 ء کو سیکریٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک پاکستان محصورین کو واپس لینے کے لیے تیار ہے۔ 27 جنوری 1998 ء کو حکومت کا موقف آیا کہ جیسے ہی ضروری فنڈز مہیا ہوا، تمام محصورین کو پاکستان منتقل کردیا جائے گا۔
25 مارچ 1999 ء میں میاں نواز شریف نے منتقلی کے پروگرام کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک کمیٹی کا اعلان کیا جو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ 30 اگست 2002 ء کو دورۂ بنگلہ دیش کے موقع پر صدر جنرل پرویز مشرف نے SPGRC کے وفد جس کی سربراہی مرحوم نسیم خان کررہے تھے، کو پھر یقین دہانی کرائی کہ محصورین کو ان کے وطن پاکستان منتقل کردیا جائے گا۔ اس ملاقات میں صدر مشرف نے وفد کو یقین دلایا کہ یہ کام مجھ پر چھوڑ دیا جائے۔افسوس صدر مشرف نے بھی یہ کام چھوڑ دیا۔یہ تمام وعدے وعید اور ہماری ملی اور اخلاقی ذمے داری اس بات کی متقاضی ہے کہ اب ہم بغیر تاخیر کے ان محصورین کو اپنے وطن پاکستان میں منتقل کریں۔
بڑے دکھ اور شرم سے یہ بات کہنا پڑتی ہے کہ ہم صوبائی اور لسانی عصبیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے (جس کی تحریک پاکستان میں بالکل نفی ہوچکی تھی) ان بدقسمت افراد کو صوبہ پنجاب میں ہی لاکر بسائیں اور یوں جو کام مرحوم غلام حیدر وائیں وزیراعلیٰ پنجاب نے میاں چنوں میں شروع کیا تھا، اسے پایۂ ِ تکمیل تک پہنچائیں۔ میں یہ کہہ کر اپنے زخم دوبارہ ہرا کرنا نہیں چاہتا کہ جس اسلامی مملکت نے افغان بھائیوں کو اپنے ہاں بسایا تھا، اس کا دامن اور حوصلہ اتنا تنگ کیوں ہوا کہ اپنے تین لاکھ ہم وطنوں کو قید اور تنگ دستی سے چھڑاکر اپنے درمیان لے آئیں اور اس طرح کم از کم اس المیہ کے ایک کربناک پہلو کی کچھ تلافی کریں۔پاکستانی قوم نے جس ایثار اور قربانی کی مثال چند سال پہلے زلزلے سے متاثرہ بھائی بہنوں اور بچوں کی مدد میں قائم کی ہے، اس سے امید کی جاتی ہے کہ ان محصورین کو جلد از جلد ان کے وطن پاکستان لاکر ان کی تکالیف و مصائب کا خاتمہ کیا جائے گا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...