... loading ...
کون نہیں جانتا علامہ اقبالؒ کو مشہور انقلابی شاعر جس نے اپنے کلام میں ہر موضوع کو اس انداز میں بیان کیا گویا سمندر کو کوزے میں بند کردیا ہے۔
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نہ صرف اردو ادب کے ماہر فن تھے بلکہ ان کو مختلف زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا۔ علامہ اقبالؒ کی شخصیت پر مسلمانوں میں کوئی دو رائے نہیں تو کیوں نہ آج علامہ صاحب کے کلام میں سے اس شعر کو پڑھ کر کچھ غوروفکر کیا جائے جس میں انہوں نے جنت اور ملا کو موضوع بنایا ہے۔ کلیات اقبال کے ایک حصہ بال جبریل کے صفحہ 79پر یہ اشعار درج ہیں۔
میں بھی حاضر تھا وہاں، ضبط سخن کر نہ سکا
حق سے جب حضرت مُلا کو ملا حکم بہشت
عرض کی میں نے الٰہی کر میری تقصیر معاف
خوش نہ آئیں گے اسے حور وشراب ولب کشت
نہیں فردوس مقام جدل و قال واقول
بحث وتکرار اس اللہ کے بندے کی سرشت
ہے بد آموزی اقوام وملل کام اس کا
اور جنت میں نہ مسجد، نہ کلیسا، نہ کنشت
اور اقبالؒ کی یہ خاصیت رہی ہے کہ وہ اپنے اشعار میں اکثر استعارات استعمال کرتے ہیں جنہیں اہل علم ہی سمجھ سکتے ہیں مذکورہ اشعار میں بھی اقبال نے ایک فیصلہ کن بات کہی ہے کہ جب اللہ نے مُلا کو حکم دیا کہ اسے جنت میں داخل کیا جائے تو تصورات کی دنیا میں اقبال فرماتے ہیں میں بھی وہاں موجود تھا تو میں نے اللہ سے گزارش اے میرے مولا اس مُلا کو جنت میں داخل کرنے کا کوئی سروکار نہیں کیونکہ جنت وہ مقام ہے جہاں جدل، قال، اقول نہیں ہوتا، وہ ایک پرسکون مقام ہے اور یہ مُلا جیسے وہاں سکونت اختیار نہیں کرسکتے کیوں کہ اس مُلا کا کام ہی ہر بات میں جھگڑنا ہے ،بے موقع پر بحث کرنا اس کی عادت ہے اس کا تو کام ہی صرف بحث وتکرار کرنا ہے تو جنت چونکہ تکرار کی جگہ نہیں تو لہٰذا اس بندے کو جنت میں داخل کرنے سے اجتماع ضدین لازم آتا ہے۔ لہٰذا اس کو جنت میں داخل کرنے پر مجھے اعتراض ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ علامہ اقبالؒ نے یہ کیسے فرمایا کہ مُلا کو جنت نہ ملے حالانکہ مُلا ہی تو قرآن و حدیث سکھاتا ہے۔ معاشرے کا ہر فرد مُلا سے ہی تو دین سیکھتا ہے پھر آخر کیوں علامہؒ نے مُلا پر اتنی تنقید کی؟ جواب یہ ہے کہ اقبال مرحوم نے حقیقی علماء کرام کو نہیں بلکہ نام نہاد مُلائوں کو موضوع سُخن بنایا ہے پھر علامہؒ نے اس موضوع کو صرف دین اسلام میں قید نہیں کیا بلکہ تمام مذاہب کے نام نہاد دینی پیشوائوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو دین ومذہب کے نام پر کھاتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں، یہ بات صرف مذہب اسلام میں نہیں بلکہ پوری دنیا کے مذاہب عالم میں ایسے لوگ کثرت سے موجود ہیں جو خود کو دین کا مذہب ومسلک کا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں اور اپنے حلقہ کے افسران کو وہ پٹیاں پڑھاتے ہیں جن میں دوسرے فرقے، دوسرے مذہب ومسلک کے لوگوں کے لیے زہر آلود جملے لکھتے ہوتے ہیں یہ پیشوا حضرات اپنے علاوہ سب کو کافر سمجھتے ہیں پھر مذہب سے نفرت کا درس دیتے ہیں حتیٰ کہ غیر مذہب وغیر مسلک افراد سے ہاتھ ملانا بھی ناجائز سمجھتے ہیں۔ علامہ اقبال فرماتے ہیں ۔
ہے بدآموزی اقوام وملل کام اس کامطلب ہے اس قسم کے مُلا حصرات اقوام عالم کو بری باتیں سکھاتے ہیں، امت کا شیرازہ بکھیرنے میں لگے رہتے ہیں اپنی تقریروں، تحریروں میں ہمہ وقت ہی درس دیتے ہیں وہ برے ہیں ہم اچھے ہیں، فلاں فرقہ کے ہمارے مذہب سے کوئی تعلق نہیں، فلاں فرقہ واجب القتل ہے، فلاں فرقہ مرتد ہے۔ فلاں گستاخ ہے بس ہمہ وقت نفرت کی آگ بھڑکاتے ہیں ان کا کام صرف فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے، سوال یہ ہے کہ پھر اس قسم کے مُلا حضرات اپنے موقف کو عوام تک کس طرح پہنچاتے ہیں؟ یہ کہاں بیٹھ کر ایسی نفرت انگیز باتیں لوگوں کے کانوں میں بھرتے ہیں تو علامہ اقبالؒ نے فرمایا کہ جنت میں نہ مسجد نہ کلیسا نہ کنشت مطلب اس قسم کے مُلا مذہبی عبادت گاہوں پر قابض ہوتے اور مسجد وکلیسا سے میں بیٹھ کر درس دیتے ہیں اور وہ مسجدیں اور عبادت گاہیں جو فرقہ واریت کاگڑھ بن چکی ہیں ایسی عبادت گاہیں تو جنت میں نہیں ہونگی پھر یہ مُلاّ بیچارہ جنت میں کرے گا کیا؟۔
آج اگر علامہ اقبالؒ کے ان اشعار کو شدت مذہب سے ہٹ کر ٹھنڈے دماغ سے دور حاضر پر آویزاں کیا جائے تو سو فیصد ایسے مُلاّ دین کے نام لیوا ہمارے معاشرے میں موجود ہیں جو محبت کے بجائے نفرت کا درس دیتے ہیں جو بحث برائے بحث کرتے ہیں جو چھوٹی چھوٹی بات کا بتنگڑ بناکر تکرار کی نوبت تک لاتے ہیں اور حیرت تو یہ ہے کہ وہ خودکو ہی جنت کا وارث قرار دیتے ہیں، باقی تمام فرقوں کو پکا جہنمی تصور کرتے ہیں ،یہ اپنے نظریات میں لامحدود غلو کرتے ہیںگویا کہ کسی کو مسلمان رہنے کے لیے کوئی گنجائش نہیں رکھتے باقی مذاہب کو چھوڑ کر ہم اسلام کی بات کرتے ہیں تو مسلمانوں میں ایسے حضرات بکثرت موجود ہیں جو اپنی رائے اور اختیار سے اختلاف رکھنے والوں کے ساتھ جنگ وجدل اور دوسرے ان فروعی مسائل کی بحث میں غلو کے سہارا، علم وتحقیق کا زور اور بحث وتمحیص کی طاقت اور عمر کے اوقات عزیز انہی بحثوں کے نذر کرتے ہیں اگرچہ ایمان واسلام کے بنیادی اور قطعی اجماعی مسائل مجروح ہورہے ہیں، کفر والحاد دنیا میں پھیل رہا ہو سب سے صرف نظر کرکے ان کا علمی مشغلہ یہی فروعی بحثیں بنی رہتی ہیں، ان میں بعض حضرات کا غلو تو یہاں تک بڑھا ہوا ہے کہ اپنے سے مختلف رائے رکھنے والوں کی نماز فاسد اور ان کو تارک قرآن سمجھ کر اپنے مخصوص مسلک کی اس طرح دعوت دیتے ہیں جیسے منکر اسلام کو اسلام کی دی جارہی ہو اور اسی کو دین کی سب سے بڑی خدمت سمجھتے ہیں، معلوم نہیں کہ یہ حضرات اسلام کی بنیادوں پر چاروں طرف سے حملہ آور طوفانوں سے باخبر نہیں یا جان بوجھ کر اغماض کرتے ہیں ان حالات میں کیا ہم پر واجب نہیں کہ ہم غوروفکر سے کام لیں اور سوچیں کہ اس وقت ہمارے آقا نبی کریم ﷺ کا مطالبہ اور توقع اہل علم سے کیا ہوگی؟ اور اگر محشرمیں آپ ﷺ نے ہم سے سوال کرلیا کہ میرے دین اور شریعت پر اس طرح کے حملے ہورہے تھے، میری امت اس بدحالی میں مبتلا تھی تم وارثت نبوت کے دعویدار کہاں تھے؟ تم نے اس وراثت کا کیا حق ادا کیا؟تو کیا ہمارا جواب یہ کافی ہوگا کہ ہم نے رفع یدین پر ایک کتاب لکھی تھی یا کچھ طلباء کو قطبی کے اسباق خوب سمجھائے تھے یا حدیث میں آنے والے اجتہادی مسائل پر ایسی بڑی دلچسپ تقریریں کیں تھیں ۔صحافیانہ زور قلم اور نعرہ بازی کے ذریعے دوسرے علماء وفضلا کو خوب ذلیل کیا تھا۔
قرآن وحدیث میں اس تجاوز عن الحددود کا نام تفرق ہے جو جائز اختلاف رائے سے ایک الگ چیز ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں واعتصموا بحبل اللہ جمیعاً ولا تفرقوا دوسری جگہ اللہ تعالیٰ دین کے قیام کے لیے فرماتے ہیں۔ ان اقیمواالدین ولا تفرقوافیہ ترجمہ دین قائم کریں اور اس میں تفرقہ نہ ڈالیں۔
ہماری تبلیغ ودعوت کو بے کار کرنے، تفرقہ اور جنگ وجدل کی خلیج وسیع کرنے میں سب سے زیادہ دخل اس کو ہے کہ آج کل اہل زبان اور اہل قلم علماء نے عموماً دعوت کے پیغمبرانہ طرق کو نظر انداز کرکے صحافیانہ زبان اور نعرے چسپاں کرنے کو ہی بات میں وزن پیدا کرنے اور مؤثر بنانے کا ذریعہ سمجھ لیا ہے اور یہ طریقہ دعوت واصلاح کے بجائے دلوں میں دشمنی کے بیج بوتا ہے اور عداوت کی آگ بھڑکاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ فرقہ واریت سے ہٹ کر دین کا کام انبیاء یا ان کے وارث ہی کرسکتے ہیں جو ہر وقت خود سے مستغنی ہوکر دشمن کی خیر خواہی اور ہمدردی میں لگے رہتے ہیں ان کی گفتار میں کسی مخالف پر طنز وتشنیع کا شائبہ نہیں ہوتا وہ الزام تراشی کا پہلو اختیار نہیں کرتے۔
اللہ تعالیٰ نے تو فرعون جیسے ظالم بادساہ سے بھی نرمی سے بات کرنے کا حکم دیا ہے فرمایا اے موسیٰ وہارون ’’قولا لہ قولا لینا لعلہ یتذکر او یخشی‘‘ ترجمہ آپ دونوں جب اس فرعون سے بات کرو تو نرمی سے بات کرنا۔
اس وقت دنیا کے ہر ملک میں مسلمان جن مصائب میں مبتلا ہیں ان کا سب سے بڑا سبب آپس کا تفرقہ اور خانہ جنگی ہے ،اگر ہم اسلام کے بنیادی اصول کی حفاظت اور بے دینی کے سیلاب کے دفاع کو اہم مقصد سمجھ لیں تو اس پر مسلمانوں کے سارے فرقے اور تنظیمیں جمع ہوکر کام کرسکتی ہیں۔
لیکن موجودہ دور کے حالات بتاتے ہیں کہ اصل مقصد ہماری بینائی سے اوجھل ہے اس لیے ہماری ساری قوت، علمی تحقیق کا زور آپس کے اختلافی مسائل پر صرف ہوتا ہے ۔آپ مشاہدہ کریں آج کل ہماری تقریریوں، جلسوں، رسالوں، اخباروں میں موضوع سخن کے لیے یہی اختلافی مسائل رہ گئے ہیں ہمارا زور قلم، زار زبان جس قوت سے اختلافی مسائل میں جہاد کرتا ہے اس کا کوئی ایک حصہ بھی ملکی سرحدات اور اصول ایمانی پر ہونے والی یلغار کے مقابلہ میں کیوں صرف نہیں ہوتا۔
آخر وہ وقت کب آئیگا جب ہم اپنے نظریاتی مسائل سے ذرا آگے بڑھ کر اصول اسلام کی حفاظت اور بگڑے ہوئے معاشرے کی اصلاح کو اپنا اصلی فرض سمجھیں گے۔
آج علامہ اقبالؒ کی روح تڑپ کر ہم سے سوال کررہی ہے ۔
منفعت ایک ہے اس قوم کی نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبی دین بھی ایمان بھی ایک
حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایک
کیا ہی بڑی بات ہوتی جو ہوتے مسلمان بھی ایک
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہ ہی باتیں ہیں؟
روح اقبال ہم سے سوال کررہی ہے کہ کیا دنیا میں زندہ رہنے کے لیے ، کارواں کو آگے بڑھانے کے لیے ، صرف فرقہ بندی کی باتیں رہ گئی ہیں ،اسلام کی حفاظت کا بس صرف یہی کام رہ گیا ہے ؟نہیں میرے دوستوں !دشمن اسلام آج ہمارے حالات پر جس طرح خندہ زن اور مسلمانوں کا مذاق اڑارہا ہے وہ اقبالؒ نے اس انداز سے بیان کیا تھا۔
خندہ زن کفر ہے احساس تجھے ہے کہ نہیں
اپنی توحید کا کچھ پاس تجھے ہے کہ نہیں
تمام علماء امت سے میری گزارش ہے خدارا مقصد کی اہمیت اور نزاکت کو سامنے رکھ کر سب سے پہلے تو اپنے دلوں میں یہ عہد کریں کہ اپنی علمی اورعملی صلاحیت اور تعلیم کی طاقت کو زیادہ سے زیادہ اس محاذ پر لگائیں جس کی حفاظت کے لیے قرآن وحدیث آپ کو بلارہے ہیں۔
اپنے اختلافی مسائل کو برائے کرم اپنے حلقہ درس اپنی تصنیف تک محدود رکھیں ،عوامی جلسوں، اخباروں، اشتہاروں اور جھگڑوں کے ذریعے ان کو نہ اچھالیں جو بحث علماء کی شایان شان ہے اس کو عوام میں نہ پھیلائیں ۔ہم آپ کو یہ نہیں کہتے کہ اپنا مسلک چھوڑو بلکہ اپنے مسلک کی باتیں اور نظریات تقریروں، جلسوں میں مت چھیڑو ، فکر امت کرو، دعوت واصلاح کے پیغمبرانہ طریقے اپنائو۔
اگر ہم اس روش پر قائم رہے اور عداوت کو ختم نہ کیا تو معذرت کے ساتھ علامہ اقبال کی یہ بات بے جا نہ ہوگی۔
وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں کہ جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود
٭٭٭٭٭
مولانا عبیداللہ سندھی نائچ
ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں، قبائلی علاقے مسلح گروہوں کی گرفت میں ہیں،وہاں پر کوئی کمپنی بھتہ دیے بغیر کام نہیں کرسکتی کہاں ہیں وہ 100 ارب روپے جو ملنے تھے؟ کہاں ہیں وہ خواب جو دکھائے گئے؟ نو سال بعد جرگہ سسٹم کو بحا...
بھارت کی جانب سے ہریکے ہیڈورکس سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ،بہاولنگر کے مقام پر دریائے ستلج کے بند ٹوٹ گئے ، انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر دی مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات ، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا ،متعدد کھی...
بھارت نے ہماری اہم بیس پر7میزائل فائرکیے، قیمتی اثاثے جہاںتھے میزائل نہیں گرا بہترین حکمت عملی سے جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، بہترین قیادت کی گئی، وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پس پردہ بہترین کام کیا اس لئے حالیہ جنگ میں بھارت...
سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا تحقیقات کیلئے موبائل فون بھی ضبط،2 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل،ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ڈکی بھائی کے خلاف م...
سلمان علی آغا کپتان برقرار ، کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا، عاقب 17رکنی اسکواڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے،پریس کانفرنس پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی ...
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی منظوری دے دی صہیونی حکومت کی اعلانیہ غنڈہ گردی، عالمی طاقتیںو ادارے تماشائی ثابت ہوئے اسرائیلی افواج کی شمالی غزہ میں شدید فضائی حملے جاری ،یہودی فوج نے شہر پر قبضہ کرنے اور دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو زبرد...
بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق،پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، بونیر میں ایمر جنسی نافذ بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاںتیز، فرنٹیئر کور نے متاثرین کیلئے راشن، ادویہ، خیمے او...
ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکائونٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی، ایف بی آرکو اختیارات مل گئے بینکوںسے فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ڈیٹا شیئرنگ کیلئیقائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا،ذرائع ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ظاہر ...
آج سوگ کا منانے کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شہداء کی ڈیڈ باڈیز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور کا بیان باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حک...
پنڈی کی پچ لیکر نہیں گھوم سکتے،گیند ہلکی سی سیم ہو تو بیٹرز کو مصیبت پڑجاتی ہے، شعیب اختر کورٹ مارشل کیا جائے ، بیٹر باسط علی ، بورڈ کی میٹنگ بلاکراحتساب کیا جائے،کامران اکمل پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز کی شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز سخت غ...
امداد کے منتظر 7افراد کو براہ راست نشانہ بنایا ، مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں ابو فلاح گاں پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ ،زمین خالی کرنے کی دھمکی دینے لگے سورج طلوع ہونے کے بعد سے غزہ میں شہادتوں کی تعداد21 تک پہنچ گئی، طبی ذرائع کے مطابق، صبح سے اب تک غزہ بھر میں اسرائیلی...
دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کیلئے پاکستان نے بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے،سید عاصم منیر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائیگا،پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑاہے، اہل...