... loading ...
آئی سی آئی جے نے ایک بارپھردنیا کی بڑی شخصیات کی آف شورکمپنیوں کاپول کھول دیا ۔ ٹیکس سے بچنے کے لیے بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں پر مبنی نئی خفیہ دستاویزات ‘پیراڈائرز پیپرز’ کے نام سے ہفتہ کو دیر گئے منظر عام پر آئیں جن سے پتا چلتا ہے کہ دنیا کی کئی نامور شخصیات اور کمپنیاں ایسی ہیں جو آف شوراکاؤنٹس اور سرمایہ کاری کرتی رہی ہیں۔گزشتہ سال اپریل میں ایسی ہی دستاویزات ‘پاناما پیپرز’ کے نام سے افشا کی گئی تھیں ، جن میں پاکستان کے سمیت دنیاکے کئی ملکوں کے اہم رہنمائوں ‘سیاسی شخصیات‘تاجروں ‘سرمایہ کاروں کے نام شامل تھے ۔ پاکستان میں حکمران جماعت ن لیگ کے رہنمااورمنتخب وزیراعظم کے بچوں کانام آف شورکمپنیوں کوبنانے والوں میں شامل تھا۔ جس کی پاداش نوازشریف کووزیراعظم کے عہدے سے برطرفی کاخمیازہ بھگتناپڑااوران کے خاندان کے خلاف آج بھی احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے ۔
اس باربھی صحافیوں کے ایک بین الاقوامی گروپ “آئی سی آئی جے” کی جانب سے مرتب کردہ دستاویزات میں سب سے نمایاں نام برطانیا کی ملکہ الزبیتھ دوئم ہے جنہوں میں آف شور کمپنیوں میں لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کر رکھی تھی اور ان میں سے ایک ایسی کمپنی میں سرمایہ کاری بھی شامل ہے جو صارفین کو بھاری شرح سود پر قسطوں پر اشیاء خریدنے کے لیے قرض دیتی تھی اور غریبوں کے “استحصال” کے لیے خاصی بدنام تصور کی جاتی ہے۔دیگر بین الاقوامی شخصیات میں امریکاکے موجودہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن، وزیر تجارت ولبر راس، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 13 قریبی ساتھی، کینیڈا کے وزیراعظم کے مشیران، یورپ میں نیٹو کے سابق کمانڈر ویزلے کلارک اور اردن کی سابق ملکہ نور کے نام نمایاں ہیں۔معروف امریکی گلوکارہ میڈونا، ایک اور مشہورگلوکار بونو بھی آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔پیراڈائرز پیپرز میں کم از کم دو پاکستانیوں کے نام بھی نمایاں ہیں جن میں سابق وزیراعظم و وفاقی وزیرخزانہ شوکت عزیز اور نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی شامل ہیں۔نواز شریف کے دوست قطری شہزادے حماد بن جاسم ، سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز،سابق سعودی ولی عہد محمد بن نائف ، امارات کے صدر،ابوظہبی کے امیر خلیفہ بن زید السلطان النہیان، شا می صدر بشاالاسد کے کزن ،اردن کی سابق ملکہ نور،کینیڈین وزیراعظم کے قریبی ساتھی و مشیران، یورپ میں نیٹو کے سابق کمانڈر ویزلے کلا ر ک ،ترک وزیر اعظم کے 2 بیٹو ں ،سعودی سابق ڈپٹی وزیر دفاع خالد بن سلطان ،کینیڈا کے 3 سابق وزرائے اعظم ، کولمبیا اور لائبیریا کے صدور ،متعدد دیگر اہم شخصیات کے علاوہ شہزاد سکائی لمیٹڈ ،شیرات آئل اینڈ گیس کمپنی ، مائیکروسافٹ، ای بے، فیس بک، نائیکی اور ایپل جیسی بڑی کمپنیوں کے حوالے سے بھی اہم انکشا فات کیے گئے ہیں۔ جبکہ گلوکارہ میڈونا اور پاپ سنگر بونو کی بھی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔
پاکستان میں کے حوالے اس بار سامنے آنے والابڑاناشوکت عزیز کا ہے جو مشرف کابینہ میں پہلی بار بطور وزیر خزانہ شامل ہوئے اور بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان بنے۔پیراڈائز لیکس میں سابق وز یر ا عظم شوکت عزیز کے دو ٹرسٹ سامنے آئے ہیں۔ سٹی ٹرسٹ لمیٹڈ سٹی بینک کی جانب سے بہاماس میں قائم کیا گیا۔ شوکت عزیز بطور بینک عہدیدار سٹی ٹرسٹ کے ڈائریکٹر بنے۔شوکت عزیز نے انٹارکٹک ٹرسٹ بھی قائم کیا۔ ان کی اہلیہ رخسانہ عزیز، بچے عابد عزیز، ماہا عزیز اور ان کی بیٹیاں لبنیٰ خان اور تانیہ خان بینی فشری بنے۔ سابق وزیر اعظم کا ٹرسٹ ڈیلیور میں تھا اوراسے برمودا سے چلایا جاتا تھا۔ بطور وزیر اعظم اور بطور وزیر خزانہ اس ٹرسٹ کو کسی بھی موقع پر ظاہر نہیں کیا۔ شوکت عزیز نے یہ دونوں ٹرسٹ پاکستان آنے سے پہلے قائم کیے ،اس حوالے سے شوکت عزیز نے نیویارک سے اپنے وکیل کے ذریعے بتایا انہیں ٹرسٹ پاکستان میں ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ وہ ’سیٹلر‘ (Settlor) تھے۔ ان کے مطابق ان کے بیوی بچوں کو بھی ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ وہ بینی فشری تھے، بینی فشل اونر نہیں۔
یادرہے شوکت عزیز 1999 میں وزیر خزانہ مقرر ہوئے اوربعدازاں 28 اگست 2004 کو وزارتِ عظمیٰ کا قلم دان سنبھالا اور 15 نومبر 2007 کو بطور وزیراعظم سبکدوش ہوئے۔شوکت عزیز نے 1969 میں سٹی بینک میں شمولیت اختیار کی، 2007 کے بعد سے شوکت عزیز بیرون ملک مقیم ہیں۔سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کے برٹش ورجن آئی لینڈ میں چار آف شور اثاثے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے ایک اینڈالوشین ڈسکریشنری ٹرسٹ (Andalusian Discretionary Trust) نامی ٹرسٹ تھا۔ باقی تین کمپنیاں تھیں جن کے نام یہ تھے: اینڈالوشین اسٹیبلشمنٹ لمیٹڈ، اینڈالوشین انٹرپرائسز لمیٹڈ اور اینڈالوشین ہولڈنگز لمیٹڈ (Andalusian Establishment Limited, Andalusian Enterprises Limited and Andalusian Holdings Limited)ان سب کو 2010 میں اس وقت قائم کیا گیا تھا جب ایاز نیازی این آئی سی ایل کے چیئرمین تھے۔ایاز نیازی کے دو بھائی حسین خان نیازی اور محمد علی خان نیازی بینی فشل اونر تھے جبکہ ایاز نیازی، ان کے والد عبدالرزاق خان اور والدہ فوزیہ رزاق نے بطور ڈائرکٹر کام کیا۔
پیراڈائز پیپرز میں شا مل سب سے بڑا بین الاقوامی نام برطانیا کی ملکہ الزبتھ دوئم کا ہے۔ دستاویز کے مطابق ملکہ الزبتھ نے آف شور کمپنیوں میں کئی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔برطانیا کی ملکہ الزبتھ کے حوالے سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے میڈ یکل اور کنزیومر لون کے شعبے میں کام کرنیوالی آف شور کمپنیوں میں کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، انکی ذاتی اسٹیٹ کمپنی ڈچی آف لنکا سٹر نے 2007 تک کے مین آئی لینڈز کے ایک فنڈ میں سرمایہ کاری کی جس نے آگے ایک پرائیوٹ ایکوئٹی کمپنی میں سرمایہ کاری کرتی تھی۔ یہ کمپنی غریب افراد کو ادھار پر گھریلو اشیاء فراہم کرتی تھی جس پر شرح سود 99.9 فیصد تک تھا۔اس کے علاوہ اردن کی سابق ملکہ نور کا نام بھی سامنے آیا ہے جو جرسی نامی جزیرے میں دو ٹرسٹوں کی استفادہ کنندہ (بینی فیشری) کے طور پر سامنے آئی ہیں۔یورپ میں نیٹو کے سپریم کمانڈر رہنے والے سابق امریکی جنرل ویزلے کلارک بھی ایک آن لائن گیمبلنگ کمپنی کے ڈائریکٹر تھے اور اس کمپنی کی ذیلی آف شور کمپنیا ں بھی ہیں۔اس کیساتھ ساتھ مائیکروسوفٹ کے شریک بانی پال ایلن اور ای بے کے بانی پائری اومیڈیار کا نام بھی سامنے آئے ہیں اور ان کی جانب سے بھی آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔
معروف امریکی گلوکارہ میڈونا اور پاپ سنگر بونو نے بھی آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔اس کے علاوہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے قریبی ساتھی اور مشیر اسٹیفن برونفمین کا نام بھی پیراڈائز پیپر ز میں ہے جبکہ شہزاد سکائی لمیٹڈ ،شیرات آئل اینڈ گیس کمپنی کے 3 اکاؤنٹس بھی سامنے آئے ہیں۔ شیرات آئل اینڈ گیس کمپنی نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے لیے بولی دی تھی۔ریکس ٹیلرسن ایگزون موبائل کے سابق سی ای او ہیں۔ وزیر تجارت وِلبر روس ڈبلیو ایل روز اینڈ کمپنی کے مالک ہیں اور سپرویڑن نامی کمپنی کے وائس چیئرمین رینڈل کوورلز کارلاکل گروپ نامی کمپنی میں شراکت دار تھے۔ موجودہ امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے بھی روسی بااثر شخصیات کے لیے کام کرنیوالی ایک کمپنی سے مالی فائدے حاصل کیے۔ انہوں نے کے مین آئی لینڈز میں موجود متعدد کمپنیوں کے ذریعے نیویگیٹر ہولڈنگ نامی جہاز رانی کی کمپنی میں سرمایہ کاری کی۔پیرا ڈائز پیپرز میں دنیا کی بڑی کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس بچانے کے لیے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔ دستاویز کے مطابق فیس بک نے اربوں ڈالر کا منافع آئرلینڈ کے ذریعے ’کے مین‘ آئی لینڈ منتقل کیا جہاں ٹیکس شرح صفر فیصد ہے۔ فیس بک کچھ ملکوں میں اشتہارات سے ملنے والے منافع پر ٹیکس ادا نہیں کرتی۔کھیلوں کی ملبوسات بنانیوالی کمپنی نائیکی جیسی بڑی کمپنی نے ہالینڈ میں ایسا سیٹ اپ بنا رکھا ہے جس کے ذریعے یورپ اور مشرق وسطیٰ سے ملنے والے منافع کے بڑے حصے پر ٹیکس نہیں دینا پڑتا۔ اس خطے سے ملنے والا منافع تقریباً ساڑھے 8 ارب یورو تک پہنچتا ہے۔
کمپنی نے امریکہ سے باہر تقریباً 12.25 ارب ڈالر جمع کیے جن پر 2 فیصد سے بھی کم ٹیکس دیا۔دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے حوالے سے یہ تفصیلات آئی ہیں کہ یورپی یونین کے کمیشن نے گزشتہ سال ایپل کو حکم دیا تھا کہ وہ ٹیکس کی مد میں 13 ارب یورو آئرلینڈ کو ادا کرے۔ یہ مقدمہ اب بھی یورپی عدالت انصاف میں زیر سماعت ہے۔گزشتہ برس جاری ہونے والے پاناما پیپرز پاناما کی مشہور لاء فرم موزیک فونسیکا کی دستاویزات پر مبنی تھے لیکن اب جاری ہونیوالے پیراڈائز پیپرز کمپنی ’’ ا یپل بائی‘‘ کی دستاویز پر مشتمل ہیں۔ پاناما پیپرز میں 50 ممالک کے 140 نمایاں افراد کے نام سامنے آئے تھے۔ پاناما لیکس میں ایک کروڑ پندرہ لاکھ دستاویزات سامنے آئیں تھیں اور اس کام کے لیے 376 صحافیوں نے کام کیا تھا۔پیراڈائز پیپرز میں 47 ممالک کے 127 نمایاں افراد کے نام شامل ہیں۔ پیراڈائز لیکس میں ایک کروڑ 34 لاکھ دستاویزات شامل ہیں اور اس کام کے لیے 67 ممالک کے 381 صحا فیوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ پیراڈائز لیکس میں 25 ہزار سے زائد کمپنیوں کا انکشاف کیا گیا ہے ،پیراڈائز لیکس کا بڑا حصہ کمپنی ایپل بائی کی دستاویزات پر مشتمل ہے اور یہ دستاویزات سنگاپور اور برمودا کی دو کمپنیوں سے حاصل ہوئی ہیں۔ دستاویزات میں 180 ممالک کی 25 ہزار سے زائد کمپنیاں، ٹرسٹ اور فنڈز کا ڈیٹا شامل ہے، جبکہ ان پیپرز میں 1950 سے 2016 کا ڈیٹا موجود ہے۔پیرا ڈائز پیپرز پہلے جرمن اخبار نے حاصل کیے اور آئی سی آئی جے کے ساتھ شیئر کیے۔ان میں 180 ممالک کی 25 ہزار سے زائد کمپنیاں، ٹرسٹ اور فنڈز کا ڈیٹا شامل ہے۔ پیراڈائز پیپرز میں 1950 سے لے کر 2016 تک کا ڈیٹا موجود ہے۔پیراڈائز پیپرز میں جن ممالک کے سب سے زیادہ شہریوں کے نام آئے ہیں ان میں امریکہ 25 ہزار 414 شہریوں کیساتھ سرفہرست ہے۔ برطانیا کے 12 ہزار 707 شہری، ہانگ کانگ کے 6 ہزار 120شہری، چین کے 5 ہزار 675 شہری اور برمودا کے 5 ہزار 124 شہری شامل ہیں۔پیراڈائز پیپرز دنیا کے امیرترین افراد اور کمپنیوں کے خفیہ اثاثوں کی معلومات کا 20 فیصد ہیں۔ ڈائریکٹر آئی سی آئی جے نے دعویٰ کیا ہے کہ دستاویزات اپنے مستند ہونے کی گواہی خود دیتی ہیںیہاں یہ بات واضح کی جاتی ہے ضر و ر ی نہیں ہر آف شور کمپنی غیرقانونی طور پر قائم کی گئی ہو۔
پیرادائزپیپرزمیں شامل شہزادہ حماد بن جاسم جونوازشریف کے قریبی دوست بھی بتائے جاتے ‘سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز‘ سابق سعودی ولی عہد محمد بن نائف ، امارات کے صدر،ابوظہبی کے امیر خلیفہ بن زید السلطان النہیان، شا می صدر بشاالاسد کے کزن سمیت کئی اہم شخصیات جن کے نام آف شورکمپنیاں قائم کرنے اورٹیکس بچانے والوں میں شامل ہیں ان سے متعلق تفصیلات بھی جلد شائع کی جائیں گیں۔
افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی پر بات ہوگی، عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کریں،دوحا مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم فلسطین کاز کے لیے اپنی بھرپور ح...
ضامن مفرور ہونے پرپیش کردہ پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت کے سخت ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک ...
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن...
وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے،وزارت داخلہ رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی،پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل اور پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری ک...
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی ٹی ایل پر پابندی کی سفارش پر اراکین کو آگاہ کیا گیا، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحتسمری پیش کی وزارت داخلہ کو مزید کارروائی کیلئے احکامات جاری، پنجاب کے اعلیٰ افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ،کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور ...
پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت،طلبہ اور اساتذہ کا شہداء و ...
صنعتوں، کسانوں کوآئندہ 3 سالوں میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا ، وزیر اعظم کی کاروباری وفد سے ملاقات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نے صنعتی و...
عمران خان سے ملنے نہ دینا عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے، سہیل آفریدی، ٹریفک جام، عوام کو مشکلات عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا اور کہا کہ عدالتی اح...
سیلابی نقصانات اور اقتصادی دباؤ کے باعث150 ارب کا ٹیکس ٹارگٹ کم کرنے پر آمادہ مذاکرات کے دورانٹیکس ہدف13 ہزار 981 ارب روپے مقرر کرنے پر اتفاق، ذرائع آئی ایم ایف ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر راضی ہوگیا، جس سے عوام پر منی بجٹ کے خطرات فی الحال ٹل گئے۔ تفصیلات کے مطابق پا...
ہڑتال کی کال کے نام پر زبردستی دکانیں، کاروبار یا ٹرانسپورٹ بند کرانا ناقابلِ قبول ہے ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائیگی ،پریس کانفرنس پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کے نام پر زبردستی کا...
سلمان اکرم جن کے نام دیں ان کی عمران سے ملاقات کرائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم باقاعدہ ملاقاتیں ہوتی ہیں، سلمان اکرم کی طرف سے کوئی لسٹ نہیں آئی،سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان ...
ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر ہمارا ردعمل شدید ہوگا ،پاکستان اور افغانستان کی جنگ بندی ہو چکی، دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو افغانستان کو پتہ ہے ہمارا کیا جواب ہوگا، محسن نقوی کوئی جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو ایکشن لیا جائیگا، ٹی ایل پی کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھ رہی ہے، ایم ...