... loading ...
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار چونکہ 1984 سے پارٹی سے وفادار رہے ہیں ان کو تمام اتار چڑھائو کا پتہ ہے۔ پارٹی کی مسلح ونگ کے ماتحت کام کر کے وہ بھی اب کسی حدتک ان کے رنگ میں رنگ چکے ہیں اسی لیے کبھی کبھار یہ سوچتے ہوئے دھمکیاںدے ڈالتے ہیں کہ ان کے ساتھ اب بھی عسکری ونگ موجود ہے۔ بادی النظرمیں اگر دیکھا جائے تو فاروق ستار ایم کیو ایم کے وہ واحد لیڈر ہیں جو 22اگست 2016سے قبل الطاف حسین کا سب سے زیادہ دفاع کرتے تھے یہاں تک کے حقائق بھی بھول جاتے تھے اور پھر جب ان کو ناکامی ملتی یا پھر اس کی بات غلط ثابت ہوتی تو پھر وہ چھپ جاتے اور اس مسئلہ پر خاموشی اختیار کر لیتے ۔ الطاف حسین سے ان وفاداری کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں تھی۔
فاروق ستار تو اس وقت بھی پھونک پھونک کہ قدم رکھ کر چل رہے ہیں ۔ سوچ رہے ہیںاگر مستقبل میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے ان صلح ہوئی تو ان کے سامنے کہہ پائیں گے کہ دیکھیں جناب میں نے تو پارٹی کو بچایا، آپ کی طرز پر وہی رابطہ کمیٹی قائم رکھی عہدے قائم نہیں کیے۔ میں نے ہی عسکری ونگ کا تحفظ کیا، میں نے ہی جیلوں میں قید سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی بھی بھرپور مدد کی اور مجھ سے جنتا بھی ہوسکا وہ کرسکا۔ یہاں تک کہ میں نے تو آپ کو ایک لفظ بھی غلط نہیں کہا بلکہ جس طرح کنواری اور منگنی والی لڑکی اپنے منگیتر کا نام نہیں لیتی میں نے 22 اگست کے بعد آپ کا اسی طرح نام بھی نہیں لیا بلکہ ہر دفعہ یہی کہتا رہا ہوں کہ لندن سیکریٹرٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فاروق ستار کے اس نرم رویہ کے باعث اب بھی کئی لوگ اور ادارے سمجھتے ہیں کہ وہ ایک مناسب وقت کا انتظار کررہے ہیں کہ جیسے ہی حالات تبدیل ہوں اور حالات سازکار بنیں وہ جاکر الطاف حسین سے صلح کرلیں۔
یہ کیا اختلاف ہے یا یہ کیسی علیحدگی ہے کہ آپ الطاف کا نام لینا بھی گوارا نہیں کرتے؟ آپ یہ بھی کہتے ہیں کہ 2 اگست کے بعد عسکری ونگ سے جان چھوٹی۔ وہ تو کسی ایک واقعے کا ذکر بھی کرنے سے گریز کرتے ہیں تبھی تو سلمان مجاہد بلوچ نے کہہ دیا کہ فاروق ستار کا الطاف حسین سے رابطہ ہے اور انہوں نے کسی نجی رہائش گاہ پر جا کر الطاف حسین کی سالگرہ منائی اور ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ فاروق ستار کی اس پالیسی پر اب ان کی پارٹی بھی تنگ ہے جس کی وجہ سے ایک ایک کرکے رہنما ان کو چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں۔ فاروق ستار کی سیاسی ناکامی اس وقت عیاں ہوگئی تھی جب آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں نے شرکت سے انکار کردیا تھا اور کانفرنس ملتوں کرنا پڑی۔ پچھلے ہفتے انہوں نے بھڑک ماری کہ اب اگر ہمارا کوئی رہنما پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں گیا تو پھر ہم نہ صرف اس رہنما کو زبردستی اٹھا کر لائیں گے بلکہ ہم سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے اجتماعی استعفے بھی دیں گے۔ لیکن ان کی یہ بھڑک ایک ہفتہ کے اندر پانی کے بلبلے کی طرح ختم ہوگئی ۔جب کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد عبداللہ وہرا نے ایم کیو ایم پاکستان کو چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہوگئے اس مرتبہ انیس قائم خانی کی موجودگی میں ارشد وھرا نے پریس کانفرنس کی تو انیس قائم خانی نے فاروق ستار کو دھمکی دے ڈالی کہ اگر فاروق ستار نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیا تو ان کی خالی نشتوں پر پی ایس پی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جب یہ بیان سامنے آیا تو فاروق ستار کی حالت قابل دید تھی ان کا لہجہ تبدیل ہوگیا اور کہنے لگے کہ ایک دوسرے کی وکٹیں گرانا اب بند کیا جائے اور جو رہنما اس وقت پریشانی میں ہیں وہ ان کو مزید پریشان نہیں کرنا چاہتے۔
فاروق ستار حقیقت میں پارٹی قیادت کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ پہلے وہ جس ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیر تھے اس کے ساتھ عسکری ونگ تھی تب ان کی بات مانی جاتی تھی کیونکہ پارٹی رہنمائوں کو شک تھا کہ انکار کیا تو وہ موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ اب وہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈر کی طرح ہیں وہ تو سیاسی طور پر بزدل ثابت ہوئے ہیں ان میں تو اتنی بھی ہمت نہیں ہے کہ وہ پارٹی میں الیکشن کرادیں اور عہدیداروں کا انتخاب کرائیں اس وقت پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ ہے اس کو بھی وہ کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں آئے دن پارٹی میں اختلافات کی خبریں آتی ہیں تو فاروق ستار پریشان ہوجاتے ہیں اب وہ دیکھ رہے ہیں کہ عام الیکشن میں ایم کیو ایم حقیقی، پی ایس پی کے علاوہ سلیم شہزاد، تحریک انصاف، ایم کیو ایم لندن، پی پی پی اور نواز لیگ بھی میدان میں اتریںگی تب پتہ چلے گا کہ کراچی کے عوام کس کو بہتر سمجھ کر ووٹ دیتے ہیں؟۔
میری اپنی فیملی فوج میں ، فوج سے میری کوئی دشمنی نہیں بلکہ فوج کو پسند کرتا ہوں، فوج میری ، ملک بھی میرا ہے اور شہدا ہمارے ہیں،جس چیز سے مُلک کو نقصان ہو رہا ہو اُس پر تنقید کرنا فرض ہے ، غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند ہونا چاہیے، افغانستان سے کشیدگی میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے...
ماضی میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا اب بھی کرسکتا ہوں، معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں،معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے افغان وزیر خارجہ کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو دیکھنا چاہئے،کیا پاک...
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے بانی پی ٹی آئی کی بہن عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشت گ...
چھپنے کی کوئی جگہ باقی نہیں بچی، کارروائی قانونی دائرے میں رہے گی، گرفتاری ہر صورت ہو گی خود کو قانون کے حوالے کریں، زخمی ہیں تو ریاست طبی سہولیات فراہم کرے گی، پولیس ذرائع پولیس نے صرف ایک دن کی روپوشی کے بعد تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی اور انکے بھائی انس رضوی کا سراغ ل...
میرے پاس تمام حقائق آ گئے ہیں، علی امین گنڈاپور مستعفی ہو چکے اس حوالے سے گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا گورنر فیصل کریم نے حلف نہ لیا تو اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی حلف لیں گے، چیف جسٹس نے فیصلہ سنا دیا ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کوآج شام چار بجے تک نومنتخب وزی...
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...