وجود

... loading ...

وجود
وجود

دلوں کاچین وقرار ذکرالٰہی میں !

جمعه 27 اکتوبر 2017 دلوں کاچین وقرار ذکرالٰہی میں !

مولانامحمدطارق نعمان گڑنگی
خداوندقدوس کتنامہربان ہے کہ اس نے اپنے بندوں کودلوں کاسکون واطمینان حاصل کرنے کاعظیم نسخہ بھی بتادیاہے آج ہم نے دلوں کاسکون حاصل کرنے کے لیے جوئے اورسٹے کابازارگرم کیالیکن سکون نہ ملا،رقص وسرورکی محفلیں سجائیں مگرسکون نہ ملا،میناوساغر کا استعمال بھی کر کے دیکھا مگر سکون نہ ملا،چاندوستاروں تک جاپہنچے مگرسکون نہ ملا،پہاڑوں کی بلندیوں کوعبور کردیامگرسکون نہ ملا،زندگیوں کوکھیل تماشے کے لیے وقف کیامگرسکون نہ ملا،سکون کیسے ملتا؟سکون توہمارے رب نے اپنے ذکر میں رکھ دیاہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:۔خوب سمجھ لواللہ کے ذکر سے ہی دلوں کواطمینان ہو جاتا ہے۔
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایاکرتے تھے کہ ہرچیز کے لیے ایک صفائی ہے اوردلوں کی صفائی اللہ کاذکر ہے اورکوئی چیزذکراللہ سے بڑھ کر عذاب الٰہی سے نجات دلانے والی نہیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا،کیاجہادفی سبیل اللہ بھی ذکر سے بڑھ کر نہیں ؟
ارشادفرمایاکہ(ہاں جہاد بھی ذکراللہ سے بڑھ کر)نہیں (اگرچہ)مارتے مارتے مجاہد کی تلوار ٹوٹ جائے ۔(رواہ البیہقی)
حضرت ابودرداء ؓ سے رویت ہے کہ حضوراکرم ﷺ نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں ساری مخلوق کامعبود ہوں ،میرے سواکوئی معبود نہیں میں بادشاہوں کامالک اورسلطانوں کاسلطان ہوں ،بادشاہوں کے دل میرے قبضے میں ہیں ۔جب بندے میری اطاعت کرتے ہیں توبادشاہوں کے دل رحمت اورمہربانی کے ساتھ ان کی طرف پھیر دیتاہوں اورجب بندے میری نافرمانی کرتے ہیں توبادشاہوں کے دلوں کوغصہ اورسختی کی طرف مائل کردیتاہوں جس کی وجہ سے وہ رعایاکوسخت عذاب چکھاتے ہیں ۔بس اے بندو!تم بادشاہوں کے لیے بددعامت کروبلکہ میری یاد میں لگے رہومیں تمہارے لیے کافی ہونگا(تمہاری مددکروں گاحاکموں اوربادشاہوں کے دل میں مہربانی ڈال دوں گا۔
آج ہم اس کام کوچھوڑ کراقتداراورلالچ میں پڑے ہوئے ہیں کہ ہمیں اعلیٰ عہدہ مل جائے ،اچھابنگلہ مل جائے ،اچھی سواری مل جائے اچھی وزارت مل جائے ،لیکن ان سب چیزوں کافائدہ تب ہوگاجب دل کوسکون واطمینان حاصل ہواوریہ چیز صرف اورصرف اللہ کے ذکر میں ہے ۔
آج ہم جن لوگوں کونہایت راحت وآسائش میں دیکھتے ہیں ان کے اندرونی حالات کواگر ہم معلوم کریں توایسامحسوس ہوگاکہ ساری دنیاکی پریشانیاں جیسے اسی کے سر پہ ہوں ۔
ذکرالٰہی سے بندوں کافائدہ ہے اوراللہ پاک سے تعلق کابہترین ذریعہ ہے اس سے انسان کی روح کوغذاملتی ہے جس سے انسان میں قوت روحانی وقوت ایمانی پیداہوتی ہے ۔اس روحانی قوت کے نتیجے میں انسان کے لیے نفس اورشیطان سے مقابلہ کرناآسان ہوجاتاہے اسی کیساتھ گناہوں سے بچنابھی آسان ہوجاتاہے اورذکرالٰہی سے نیکیوں میں اضافہ بھی ہوتاچلاجاتاہے
ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ سے ایک صحابی رسول ؓ نے عرض کیاکہ اے اللہ کے نبی ﷺ!نیکیوں کی قسمیں توبہت ہیں اورمیں ان سب کوانجام دینے کی استطاعت نہیں رکھتالہٰذامجھے ایسی چیزبتادیجیے جسے میں گرہ سے باندھ لوں اورزیادہ باتیں نہ بتائیے گاکیوں کہ میں بھول جاؤں گا۔‘‘آنحضرت ﷺ نے اس کے جواب میں فرمایا۔’’تمہاری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تررہاکرے(ترمذی شریف)
حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔’’جس گھر میں اللہ کاذکر کیاجائے اورجس گھر میں اللہ کاذکر نہ کیاجائے ان کی مثال زندہ اورمردہ کی سی ہے (یعنی ذکروالاگھرزندہ ہے اور بغیر ذکر کا گھر مردہ) (بخاری ومسلم)
ایک اورحدیث مبارکہ میں ہے کہ حضوراکرم ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ جولوگ کسی مجلس سے اس حالت میں اٹھ جائیں کہ اس میں انہوں نے اللہ کاذکر نہ کیاہوتووہ مردارگدھے پر سے اُٹھے اور یہ مجلس ان کے لیے (قیامت کے دن)حسرت کاباعث بنے گی(یعنی یہ حسرت ہوگی کہ اتناوقت ہم نے بیکار ضائع کیا)(ابوداؤدشریف)
حضرت ابوسعیدخدریؓسیروایت ہے کہ حضرت معاویہ ؓمسجد میں ایک حلقہ کے پاس آئے اورکہا:رسول اکرم ﷺ اپنے صحابہ ؓ کے ایک حلقے کے پاس تشریف لائے اورفرمایا:آپ کس لیے بیٹھے ہیں ؟انہوں نے عرض کیاکہ ہم اللہ کاذکر کرنے،اورجواس نے ہمیں اسلام کی ہدایت عطافرماکراحسان فرمایاہے اس پراس کاشکربجالانے کے لیے بیٹھے ہیں آپ ﷺ نے ارشادفرمایا:حلفاًکہتے ہوکہ تمہیں اسی چیز نے بٹھایاہے؟انہوں نے کہاکہ اللہ کی قسم ہمیں صرف اسی چیز نے بٹھایاہے آپ ﷺنے فرمایا:میں نے تم سے کسی شبہ کی بناپرحلف نہیں لیابلکہ بات یہ ہے کہ جبرائیل ؑ نے آکر مجھے بتایاہے کہ اللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے تم پرفخرفرمارہاہے (مسلم شریف)
حضرت ابوہریرہؓ بیان فراماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ارشادفرمایاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ ارشادفرماتاہے میں اپنے بندے کے گمان سے زیادہ قریب ہوں جووہ مجھ سے رکھتاہے ۔اورجب وہ ذکرالٰہی کرے تومیں اس کے ساتھ ہوں اگروہ دل میں ذکر کرے تومیں اپنے قرب میں اس کاذکرکرتاہوں اوروہ کسی اجتماع میں ذکر کرے تومیں اس سے افضل اجتماع میں اس کاتذکرہ کرتاہوں (بخاری)
حضرت ابوہریرہ ؓ وابوسعیدخدری ؓ نے بیان فرمایاکہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:جب کوئی جماعت ذکرالٰہی کے لیے بیٹھتی ہے توفرشتے اسے گھیرلیتے ہیں ۔رحمت اس جماعت کوڈھانپ لیتی ہے اوراس پر سکون اطمینان کانزول ہوتاہے اور اللہ تعالیٰ اس کاذکر اپنی بارگاہ میں حاضرفرشتوں سے کرتاہے (مسلم شریف)
حضرت ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا۔رسول اللہ ﷺنے ارشادفرمایا
فرشتے راستوں میں ذکرالٰہی کرنے والوں کوتلاش کرتے ہیں جب ذکرالٰہی کرنے والوں کووہ پاجاتے ہیں توایک دوسرے کووہ آوازدیتے ہیں ۔آؤ!تمہارامطلوب مل گیا۔
پھروہ فرشتے ذکرالٰہی کرنے والوں کوآسمان دنیاتک اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں اوراللہ رب العزت ان فرشتوں سے ان کے بارے میں ارشادفرماتاہے کہ میرے بندے کیاکررہے ہیں ؟
حالانکہ اللہ ان فرشتوں سے زیادہ جانتاہے ۔فرشتے عرض کرتے ہیں تیری ذات پاک کی قسم !وہ تیری تسبیح وتحمیدوتمجیدکررہے ہیں ۔رب تعالیٰ ارشاد فرماتاہے ،کیاانہوں نے مجھے دیکھاہے؟
فرشتے عرض کرتے ہیں تیری پاک ذاک کی قسم !انہوں نے تجھے نہیں دیکھاہے ۔
رب تعالیٰ ان سے ارشاد فرماتاہے اگروہ مجھے دیکھ لیتے توان کاکیاحال ہوتا؟
فرشتے عرض کرتے ہیں اگروہ تجھے دیکھ پاتے توتیری عبادت تیری تسبیح تیری تمجیداورزیادہ کرتے۔
رب تعالیٰ ارشاد فرماتاہے بندے مجھ سے کیامانگ رہے ہیں ؟
فرشتے عرض کرتے ہیں وہ تجھ سے جنت کے طلبگار ہیں ۔
رب تعالیٰ ارشاد فرماتاہے کیاانہوں نے جنت دیکھی ہے؟
فرشتے عرض کرتے ہیں تیری پاک ذات کی قسم انہوں نے جنت نہیں دیکھی ہے۔
رب تعالیٰ ارشاد فرماتاہے کہ یہ جنت دیکھ لیتے توان کاکیاحال ہوتا؟
فرشتے عرض کرتے ہیں اگریہ لوگ جنت دیکھ لیتے تواس کی حرص اورطلب ورغبت اور زیادہ بڑھ جاتی۔
رب تعالیٰ ارشاد فرماتاہے وہ اور کیاکر رہے ہیں ؟
فرشتے عرض کرتے ہیں کہ وہ پناہ مانگ رہے ہیں
رب تعالٰی ارشاد کرتاہے کہ کس چیز سے پناہ مانگ رہے ہیں ؟
فرشتے عرض کرتے ہیں کہ جہنم سے پناہ مانگ رہے ہیں
رب تعالیٰ ارشاد فرماتاہے کیاانہوں نے اسے دیکھاہے؟
فرشتے عرض کرتے ہیں کہ تیری پاک ذات کی قسم !انہوں نے اسے نہیں دیکھاہے۔
رب تعالیٰ ارشاد فرماتاہے اگروہ اسے دیکھ لیتے توان کاحال کیاہوتا؟
فرشتے عرض کرتے ہیں اگروہ اسے دیکھ لیتے تووہ اس سے اورزیادہ دوربھاگتے اورخوف کھاتے۔
رب تعالیٰ ارشاد فرماتاہے کہ اے فرشتو!تم گواہ رہوکہ میں نے انہیں بخش دیاہے ۔ایک فرشتہ عرض کرتاہے کہ ان لوگوں میں ایک شخص ان ذکر کرنے والوں میں شامل نہیں ہے وہ اپنی کسی ضرورت سے وہاں موجود ہے ۔رب تعالیٰ ارشاد فرماتاہے یہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کے پاس بیٹھنے والے بھی محروم نہیں (بخاری)
ذکراللہ کے اتنے عظیم فضائل ہیں ۔اللہ پاک نے اس عمل کواتناآسان کردیاہے کہ اس کے لیے رب تعالیٰ نے کوئی شرائط عائد نہیں فرمائیں اگرباوضوقبلہ رخ ہوکر یکسوئی اوردلجمعی کے ساتھ ذکر کرسکتے ہیں تویہ احسن ہے لیکن اگراس کااگرانسان کوموقع نہیں ملتاکیوں کہ ہر بندہ اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہے تویہ عظیم عبادت چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے بھی اداکی جاسکتی ہے اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کواپنی یاد دل میں بٹھانے کی توفیق عطافرمائے (آمین یارب العالمین)
٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو وجود جمعه 26 اپریل 2024
اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو

کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ وجود جمعه 26 اپریل 2024
کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر