... loading ...
جوں جوں موجودہ پارلیمنٹ کی مدت اپنے اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے ہر سیاسی جماعت اپنے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے تیاریوں کے مرحلہ میں ہے حکمران نواز لیگ جو اب عملاً عباسی لیگ بن چکی ہے تو مقدمات نااہلیوں اور آپس کی سر پھٹول سے نمٹنے میں مصروف ہے ہاں ایک بڑا مسئلہ تحریک انصاف کو درپیش ہے وہی جو پیپلز پارٹی کی طرح ایک جانب صوبہ میں حکمران ہے اور دوسری جانب مرکز میں اپوزیشن ہے اپنے تئیں اپنے آپ کو آئندہ کی حکمرانی کے لئے ہوٹ سیٹ سمجھنے کے باوجود اس کی صوبے میں کارکردگی کا پول کھل چکا ہے اپنی پاور کے حوالہ سے تحریک انصاف بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہے اس کے خیال میں ان کی اب تک کی کارکردگی صوبے کے عوام کو اس حد تک مطمئن کرنے کے لئے کافی ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی پہلے وہ پہلے سے بڑھ کر ووٹ دیں جبکہ حقیقت اس سے کافی مختلف ہے غیرت مند پشتون اپنی حکومتوں کو منتخب کرنے اور پھر بالآخر اٹھاکر باہر پھینکنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے مسئلہ گزشتہ 6 انتخابات میں مسلسل انہوں نے اپنی پرانی حکمرانوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے دیس نکالا جن میں مسلم لیگ (ن)‘ مسلم لیگ (ق) پیپلز پارٹی‘ متحدہ مجلس عمل‘ عوامی نیشنل پارٹی سب شال ہیں اس بار واضح نظر آرہا ہے کہ تحریک انصاف بھی اسی انجام کو پہنچنے والی ہے کیونکہ صوبہ کے عوام نے اپنا ووٹ کبھی بھی دعوئوں اور بیانات سے متاثر ہوکر نہیں رہا اور ویسے بھی تحریک انصاف کی گزشتہ انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کا گر مجلس عمل کے ووٹ کی تقسیم کا تھا جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نادیدہ قوتوں کے زیر اثر اکٹھے نہ ہوپائے تھے اور جماعت اسلامی نے اپنا وزن مولانا سے ہٹاکر عوام کی گود میں لاڈالا تھا تاہم سارہ احساب کے مطابق اسی فرق سے تحریک انصاف جیتی تھی اب اگر تحریک انصاف گزشتہ انتخابات میں لیے گئے ووٹ ہی برقرار رکھے تو بھی اس کے جیتنے کے احکامات کم ہیں کیونکہ اس بار بہرحال جماعت اسلامی اور تحریک انصاف دونوں ایک دوسرے سے بیزار ہوچکے ہیں اور جماعت دوبارہ سے مولانا کو ان کی گم گشتہ میراث واپس دلانے کے لئے تقریباً آمادہ کرچکی ہے صوبہ کا قوم پرست ووٹ بھی تقسیم کے مسئلہ سے دوچار ہے جہاں عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی اس کی دعویدار ہیں تحریک انصاف کی جڑوں میں جہاں ایک جانب عمران خان کی حد سدے زیادہ بڑھی ہوئی خود اعتمادی ہے اور بلند بانگ دعوے ہیں تو دوسری جانب عمران کی ٹیم کی ناتجربہ کاری اور تضادات سے بھرپور سیاست ہے جس نے مصیبت ہی ڈال دی ہے بچی کچی کسر ڈینگی‘ ٹماٹر اور اسی طرح کے مسائل نے پوری کردی ہے اب بھی اگر کسی کو شک ہے تو وہ صوبہ کے پی کے کا دورہ کرلے اور عوام کی رائے پوچھ لے‘ اسٹیبشمنٹ بھی آخر کتنے پنکچر لگاسکتی ہے دو چار سے زیادہ تو ان کے بس میں بھی نہیں آخر 60-50 پنجچر تو وہ لگاتے رہے اور خود پسند اور حقائق سے نابلد عمران خان اپنے ہوم گرائونڈ میں شکست کے بعد کس طرح مرکز میں جگہ بناسکے گی یہ سمجھ سے باہر ہے حلقہ این اے 4 پشاور شہر کے ضمنی انتخابا میں بھی صورتحال کھل کر سامنے آجائے گی تخت لاہور پر قبضہ کرنے کے خواہشمند اور قلعہ بالا حصار کی طرح محفوظ رکھتے ہیں اس کا انحصار 28 اکتوبر کے فیصلہ پر ہے جو مشکل نظر آتی ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...