... loading ...
بھارت میں حکمراں جماعت نے گجرات کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردئے ہیں اور اطلاعات یہ ہے کہ وزیرا عظم نریندر مودی جو خود بھی اسی صوبے سے تعلق رکھتے ہیں اس میں ذاتی دلچسپی لے رہے اور ان کے دبائو کی وجہ سے الیکشن کمیشن گجرات میں الیکشن کے شیڈول کااعلان کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر مجبور ہوگیاہے، بھارت کے معروف صحافیوں کاکہناہے کہ بھارت کے الیکشن کمیشن نے ایسا پہلے کبھی نہیں کیا ،بھارتی صحافیوں کاکہناہے کہ چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشان کے بعد سے کمیشن نے آزاد و خود مختار حیثیت اختیار کر لی تھی اور کمیشن کو ایک ایسا درجہ دیدیا گیا تجا جسے رائے دہندگان نے بہت سراہا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے جس انداز سے گجرات کے الیکشن کی تاریخوں میں رد و بدل کیا ہے اس پر بہت سے اعتراضات اٹھنا شروع ہوگے ہیں۔ بعض لوگ تو اس میں وزیراعظم نریندر مودی کا ہاتھ دیکھ رہے ہیں جن کا اپنا تعلق بھی ریاست گجرات سے ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو کمیشن کی آزادی اور خود مختار حیثیت پر شبہ پیدا ہو گیا ہے۔
گجرات اسمبلی کی مدت 22 جنوری 2018کو ختم ہو رہی ہے، جب کہ ہماچل پردیش کی یہ مدت 7 جنوری کو مکمل ہو گی۔ گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی نے صرف ہماچل پردیش کے انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کیا لیکن کسی کو علم نہیں کہ گجرات کے انتخابات کے لیے کن تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ظاہر ہے کہ اس بات سے متنازعہ گفتگو نے جنم لیا ہے جس کو بہتر انتظامی صلاحیت کے ذریعے ٹالا جا سکتا تھا۔ سابقہ چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے تمام ریاستی انتخابات کی تاریخوںکا اعلان مشترکہ طور پر کیا جاتا تھا لیکن اب ان تاریخوں کے لیے 6 ماہ کی مدت مقرر کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی خودمختاری اور غیر جانبداری کے حوالے سے ’’سنجیدہ سوالات‘‘ اٹھ رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر جیوتی نے کہا ہے کہ گجرات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے انتخابی تاریخ کو موخر کیا گیا ہے، لیکن ان کی اس وضاحت کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا بلکہ سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی ایس کرشنا مورتی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے بحالی کا کام سرکاری افسروں کا ہے نہ کہ سیاست دانوں کا لہٰذا ہنگامی بنیادوں پر ریلیف اور بحالی کا کام کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔ اس کی وجہ سے موجودہ منصوبوں پر بھی کوئی اثر نہیں پڑتا۔ بس نئے منصوبوں کا اس دوران اعلان نہیں کیا جانا چاہیے۔
ہنگامی صورت حال کے دوران ہر ایک کو برابر کی سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اور سرکاری اہلکاروں کو ان کے اپنے فرائض کے بارے میں ہدایات جاری کرنے کا کام بھی الیکشن کمیشن کے ذمے ہوتا ہے۔ کرشنا مورتی نے ایک اخباری انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں الیکشن کمیشن کو گجرات اور ہماچل پردیش کے لیے انتخابات کا اعلان اکٹھا ہی کرنا چاہیے تھا یا زیادہ سے زیادہ دونوں میں ایک ہفتے کا فرق ڈالا جا سکتا تھا۔ میں اس بات کا جائزہ نہیں لے رہا کہ اس فیصلے کے پیچھے کونسی قوت کا ہاتھ ہے بلکہ مجھے جس بات کا زیادہ خیال ہے وہ اس فیصلے کی انتظامی اہمیت ہے جسے مقدم رکھا جانا چاہیے۔
سابقہ چیف الیکشن کمشنر کے تبصرے سے انتخابات کے بارے میں ایک سوالیہ نشان پیدا ہو گیا ہے حالانکہ الیکشن کمیشن کو چلانے والے سرکاری اہل کار مرکزی حکومت سے ہدایات لیتے ہیں مگر غلط اور امتیازی فیصلوں سے کمیشن کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ بھارت کے معروف صحافی کلدیپ نیئر نے اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایاہے کہ گجرات کی حکومت نے انتخابی تاریخوں کے بارے میں اندازہ لگا کر کیا اقدامات کیے۔ان کاکہناہے کہ مقامی میونسپل کمیٹی ڈیڑھ گھنٹے تک مختلف اعلانات کرتی رہی جب کہ وزیراعلیٰ وجے روپانی نے 780 کروڑ روپے کی مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میںشری روی شنکر کی لاجسٹک سروسز کے تحت دیوالی کی تقریبات منائی گئیں اس کے لیے علیحدہ فنڈز مختص کیے گئے تھے۔ یہی نہیں بلکہ احمد آباد میونسپل کونسل نے شہری غریب کلیان میلہ میں 3262 کٹس، چیک اور فنڈز اور بانڈاز کے علاوہ مختلف تحائف اور انعام و اکرام تقسیم کئے۔عوام کو دیے جانے والے عمومی تحائف میں سلائی مشینیں‘ گھریلو استعمال کے برتن‘ تین پہیوں والی سائیکلیں‘ ڈیری کی مصنوعات‘ گلیوں بازاروں میں سودا سلف فروخت کرنے کے لیے ریڑھیاں اور دوسری گھریلو استعمال کی اشیا شامل تھیں۔ مجموعی طور پر 165کروڑ روپے کی اشیاتقسیم کی گئیں۔ جو چیک دیے گئے ان میں اسکول کی لڑکیوں کے لیے 2 ہزار روپے فی کس رکھے گئے جنھیں وجے لکشمی کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کرنا تھا جب کہ ایسے والدین کے لیے جن کی دو بچیاں اسکول جاتی تھیں لیکن بعدازاں انھوں نے نس بندی کرا لی ان کو 5 ہزار روپے دیے گئے جب کہ اردو بولنے والے معاشرے کی ترقی کے لیے 50, ہزار روپے کا فنڈ مختص کیے گئے۔
کلدیپ نیئر کے مطابق دوسری ذاتوں میں شادیاں کرنے والوں کے لیے بھی اس فنڈ میں حصہ رکھا گیا۔ مزید براں 165 ارب اور 75 کروڑ روپے کی رقم شہر میں پینے کے پانی کے منصوبے لگانے کے لیے رکھے گئے۔ یہ پانی دریائے ماہی سے ڈیڑھ کروڑ لیٹر روزانہ کے حساب سے فراہم کیا جائے گا۔ سْرساگر کی جھیل کی تزئین و آرائش کے لیے 38کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس مثالی جھیل کی تزئین و آرائش 2012 کے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے مرکزی اور صوبائی وزرا جن ریاستوں پر حکومت کر رہے ہیں انھوں نے گجرات کی تعمیر و ترقی کو اپنا ماڈل قرار دیتے ہوئے اپنی ریاستوں میں بے شمار ترقیاتی اسکیمیں جاری کر دی ہیں۔ وزیراعظم نریندرا مودی نے آیندہ انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم کا آغاز نہرو گاندھی خاندان پر شدید تنقید اور نکتہ چینی سے کیا۔ انھوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ متذکرہ حکمران خاندان گجرات کو تباہ و برباد کر کے رکھ دے گا کیونکہ وہ گجرات اور گجراتیوں سے نفرت کرتے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست کے لیے اپنے انتخاب کو ’’تعمیر و ترقی اور خاندان‘‘ کے درمیان جنگ کا نام دیا ہے۔ ایک پرانا سوال اس موقع پر بھی کھڑا ہو رہا ہے کہ کیا انتخابی کمیشن کا رکن سرکاری ملازمین کو بھی بنایا جانا چاہیے یا نہیں؟ اس سلسلے میں رکاوٹ یہ ہے کہ چونکہ الیکشن کے تمام ارکان تمام مرکزی حکومت کے ملازم ہیں لہٰذاوہ اپنے افسروں کے اثرورسوخ سے باہر نہیں ہو سکتے۔ اگرچہ سیشان خود ایک بیوروکریٹ تھے لیکن وہ خود ہی اس نظریے کا کو یہ کہہ کر مسترد کرتے ہیں کہ ہر کوئی سیشان نہیں ہو سکتا۔
کلدیپ نیئر کہتے ہیں کہ ہم سب کو یہ بات کبھی نہیں بھولنی چاہیے کہ سابقہ چیف الیکشن کمشنر این گوپال سوامی نے سؤ موٹو نوٹس لے کے صدر مملکت کو ایک سفارش بھیجی کہ الیکشن کمشنر نوین چاؤلہ کو ان کے منصب سے برطرف کر دیا جائے جس سے زبردست سیاسی ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ گوپال سوامی کے اس اقدام سے حکومتی حلقوں میں بھی بہت سے بھویں تن گئیں اور حکومت کو عوام کے موڈ کے مطابق اقدام کرنا پڑا جسکی آئینی شقوں میں اجازت ہے۔ بعدازاں چاؤلہ کو چیف الیکشن کمشنر کے منصب پر ترقی دیدی گئی جب کہ گوپال سوامی نے اس کو عہدے سے ہٹانے کی صدر مملکت کو سفارش کی تھی مگر حکومت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کے خلاف کسی الزام کا ثبوت نہیں ملا لہٰذا انھیں معزول نہیں کیا جا سکتا۔
جہاں تک آئین کا تعلق ہے تو کسی الیکشن کمشنر کو منصب سے ہٹانا کسی شور و غوغا کا متقاضی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ ایک آئینی عہدہ ہے لہٰذا حکومت کو خود ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن کی یک جہتی اور آزادی پر کوئی حرف آتا ہو۔ اور کمیشن کو بھی اس انداز سے کام کرنا چاہیے کہ کسی اختلافی بحث کو ہوا نہ مل سکے۔ لیکن جب خود وزیر اعظم گجرات میں انتخابی شیڈول میں تاخیر کے خواہاں ہوں تاکہ وہ انتخابات جیتنے کے لیے صوبے کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے سے رکے ہوئے اور عوام کی برہمی کاسبب بننے والے منصوبوں پرکام شروع کراکے یا کم از کم کام شروع کرنے کااعلان کرکے عوام کے غصے کوٹھنڈا کرسکیں اوران منصوبوں کی بنیاد پر ایک دفعہ پھر بی جے پی کے امیدواروں کی کامیابی کویقینی بناسکیں۔ ا ب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی اس معاملے میں اپنی مداخلت کے الزامات غلط ثابت کرنے کے لیے کیا اقدامات کرتے ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت فوج پر ملبہ ڈالنا چاہتی ہے، جرگہ کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا صوبائی حکومت کے مفادات ٹی ٹی پی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،وزیر دفاع کی پریس کانفرنس وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں نقل مکانی معمول کی بات ہے، خیبر پختو...
وادی تیراہ کے جس علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے وہاں برفباری کے باعث جانور زندہ نہیں رہ سکتے آفریدی قوم نے کمیٹی ممبران سے اتفاق نہیں کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی فوجی آپریشن کی سختی سے مخالفت خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی س...
متاثرہ عمارت کے اطراف میں پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کر دیے گئے دکانداروں کو بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ اندر لے کر جائیں گے،ڈی سی (رپورٹ: افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچنگ آپریشن اور ملبہ اٹھانے کا کام مکمل بند کردیا گیاہے، انتظامیہ نے متاثرہ عمارت کو کراچی بلڈنگ کن...
کراچی مسائل کا حل صوبائی یا وفاقی کنٹرول نہیں، بااختیار کراچی سٹی گورنمنٹ ہے، حافظ نعیم یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر جینے دو کراچی مارچ کیا جائے گا، پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے منگل کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ک...
دہشت گرد ثناء اللہ کو سرنڈر کرنے کا موقع دیا مگر اس نے انکار کر کے فائرنگ شروع کر دی راکٹ لانچر، کلاشنکوف،ہینڈ گرنیڈز، ایس ایم جیز اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے کلی کربلا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پیر کی رات ایک طویل اور...
اسرائیلی ڈرون حملوں میںسیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعددا سکولوں کو خالی کروا لیا اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ، تازہ حملوں میں مزید 3فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی ڈرون حملوں میں 20افراد زخمی بھی ہوئے۔غی...
کسی صورت 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے، محمود خان اچکزئی کی شیریں مزاری سے ملاقات، بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہرکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھر آمد لوگوں کے لئے آواز اٹھانے والے اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں(مصطفیٰ نواز کھوکھر ) ایمان اور ہادی کو جس انداز سے سزا...
5 لاکھ گل پلازہ کے ہردکاندار کو دیں گے تاکہ 2 ماہ تک گھر کا کچن چلا سکے، وزیراعلیٰ سندھ ایک کروڑ کا قرضہ دینگے جس کا سود سندھ حکومت ادا کرے گی،مراد علی شاہ میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان کردی...
وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی فنڈزکی عدم ادائیگی مالی بحران کاباعث بن رہی ہے،وزیراعلیٰ وفاقی قابل تقسیم پول سے 658 ارب کے مقابلے میں صرف 604 ارب ملے،لکھے گئے خط کا متن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط ارسال ...
پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا اور معاملہ رکھوں گا،مکینوں کا ازخود جانے کا دعویٰ جھوٹ ہے، مکینوں سے پوچھیں گے، بات جھوٹی ہوئی تو ہم خود انہیں واپس لائیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مجھے ہٹانے کیلئے تین آپشن ، گورنر راج ، نااہل ورنہ مجھے مار دیا جائے،کمیٹی کو ڈرایا دھمکایا گیا، بیانی...
کم سے کم درجہ حرارت 8.5ڈگری سینٹی گریڈجبکہ پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیاگیا شمال مشرقی سمت سے 20تا 40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع، محکمہ موسمیات کراچی میں بلوچستان کی یخ بستہ ہوائوں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے جس کے سبب شہر میں اتوارکو بھی پارہ سنگل ڈیجٹ میں ری...
مزید ایک لاش کا ڈی این اے،متاثرہ عمارت کے ملبے سے انسانی باقیات نکلنے کا سلسلہ جاری دہلی کالونی کے 4 افراد کی نمازِ جنازہ ادا، دو تاحال لاپتا، متاثرہ خاندان شاپنگ کیلئے پلازہ گیا تھا (رپورٹ:افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں ڈی این اے کے ذریعے مزید ایک لاش کی شناخت کرلی گئی، شن...