... loading ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا پر حملے کے دھمکیوں کے بعد اب شمالی کوریا نے بھی امریکا کے خلاف انتہائی سخت بلکہ جارحانہ حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کا اندازہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شمالی کوریا کے نائب سفیر کم ان ریانگ کے بیان سے لگایاجاسکتاہے شمالی کوریا کے نائب سفیر کم ان ریانگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو ممالک شمالی کوریا کے خلاف امریکا کی فوجی کارروائی سے خود کو دور اور الگ تھلگ رکھیں گے وہ شمالی کوریا کے غیض وغضب اور رد عمل سے محفوظ رہیں گے۔بیان کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جب تک کوئی ملک شمالی کوریا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیتا، ہمارا س ملک کو دھمکانے یا اس کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پورا امریکا ہمارے جنگی ہتھیاروں کے نشانے پر ہے، اگر امریکا نے ہماری ایک انچ مقدس زمین پر بھی جارحیت کی تو وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہماری سخت سزا سے خود کو بچا نہیں سکے گا۔اقوام متحدہ کے لیے شمالی کوریا کے نائب سفیر کم نے جنرل اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے یہ بھی واضح کردیاہے کہ جب تک امریکا کی جارحانہ پالیسی اور جوہری خطرات کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، ہم کسی بھی صورت میں مذاکرات کی میز پر اپنے جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے دست بردار نہیں ہوں گے۔
پیانگ یانگ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کے مسلسل تجربوں کے بعد امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگیوں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جانگ ان کے درمیان تندو تیز جملوں میں نمایاں طور پر اضافہ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب ایران نے بھی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی توثیق نہ کئے جانے اور اس معاہدے کو یکسر ختم کرنے کی دھمکیوں پر امریکا کے خلاف اپنے تندوتیز بیانات میں اضافہ کردیاہے، اگرچہ شمالی کوریاکے معاملے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دیگر اتحادیوں کے ساتھ ہی اب چین اور روس کی اخلاقی حمایت بھی حاصل ہے لیکن ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا میں تنہا کھڑے نظر آرہے ہیں ،اور ان کے قریبی اتحادی برطانیا، فرانس اور جرمنی بھی اس مسئلے پر ایران کے خلاف ان کاساتھ دینے کوتیار نہیں ہیں بلکہ اس کے برعکس اس معاہدے کے ان تینوں فریقوں نے واضح الفاظ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جتلادیاہے کہ ایران معاہدے پر عمل پیرا ہے اس لیے نہ صرف یہ کہ وہ اس معاہدے کو ختم کرنے کوتیار نہیں ہیں بلکہ امریکا بھی یکطرفہ طورپر ایسا نہیں کرسکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدہ کی توثیق سے انکار کے حوالے سے یہ جواز پیش کیا ہے کہ ایران، اس علاقے میں دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے اور انہیں اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ اس بارے میں ٹرمپ نے پاسداران انقلاب کو خاص طور پر نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں ٹرمپ نے نہایت احتیا ط سے کام لیا ہے اور پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیا کیونکہ انہیں علم ہے کہ ایران واضح طور پر خبردار کر چکا ہے کہ اگر امریکا نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تو یہ کھلم کھل اعلان جنگ ہوگا۔
ایران کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدہ کی توثیق سے انکار سے متعلق بیانات کا گہری نظر سے جائزہ لیاجائے تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یہ صدر ٹرمپ کی گہری شاطرانہ چال ہے اور حقیقت یہ ہے کہ وہ یہ معاہدہ منسوخ کرنا نہیں چاہتے کیونکہ انہیں علم ہے کہ وہ اکیلے معاہدہ منسوخ نہیں کر سکتے کیونکہ اس معاہدہ میں اقوام متحدہ اور دوسرے ممالک شامل ہیں جن میں امریکا کے اتحادی برطانیا، فرانس اور جرمنی بھی شریک ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ نے معاہدہ منسوخ کرنے کے بجائے اس کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ اگلے60 دن کے لیے امریکی کانگریس کے سپرد کر دیا ہے۔ در اصل اس اقدام کے تحت ٹرمپ کچھ اور حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ٹرمپ کے اس اقدام سے یہ بات بھی بے نقاب ہوگئی ہے کہ وہ اسرائیل اور سعودی عرب کس حد تک ہم نوا ہیں اور پاکستان میں عام مستعمل اصطلاح میں ایک پیچ پر ہیں ۔ دنیا کے بیشتر ممالک نے ٹرمپ کے اس اقدام پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور جیسے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ سگمار گیبریل نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے جنگ کا خطرہ یورپ کے قریب پہنچ جائے گا لیکن اسرایل اور سعودی عرب صرف د و ممالک ہیں جنہوں نے ٹرمپ کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک کو اس بات کا خطرہ ہے کہ اگر امریکی کانگریس نے ایران کے خلاف تادیبی پابندیاں دوبارہ عائد کیں تو اس صورت میں ایران کے ساتھ معاہدہ ٹھپ پڑ جائے گا اور اگر ٹرمپ نے جوہری معاہدہ معطل کردیا تو دونوں صورتوں میں ایران کے لیے جوہری اسلحہ تیار کرنے کی راہ کھل جائے گی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹرمپ کو سابق صدر اوباما سے ایسی نسلی جانی دشمنی ہے کہ وہ اوباما کے ہر اقدام کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے ہیں ۔ حتیٰ کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کو جو اوباما کا اہم کارنامہ قرار دیا جاتا ہے ،یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ اس سے زیادہ بد ترین اور کوئی معاہدہ نہیں ہو سکتا ،ٹرمپ کا دعوی ہے کہ اس معاہدہ سے ایران کو جوہری طاقت بننے سے نہیں روکا جا سکتاہے ، جب کہ خود امریکا کے اتحادی جو اس معاہدہ میں شامل ہیں ان کی یہ رائے ہے کہ ایران اس معاہدہ پر پوری طرح سے عمل کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی ایجنسی جو اس معاہدہ کی نگرانی کر رہی ہے اس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے اس معاہدہ کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ ٹرمپ کو اس بات کا بھی احساس ہے کہ امریکی کانگریس کو بھی ایران کے ساتھ معاہدہ کو منسوخ کرنے کا اختیار نہیں اور پھر وہی حقیقت رکاوٹ بنتی ہے کہ اکیلے امریکی صدر اور امریکی کانگریس یہ بین الاقوامی معاہدہ منسوخ نہیں کرسکتے ہیں ۔ اس صورت حال میں ٹرمپ کی طرف سے اس معاہدہ میں شامل یورپی اور دوسرے ممالک پر زور دیا جارہا ہے کہ یا تو موجودہ معاہدہ میں ردو بدل کیا جائے اور اگر یہ ممکن نہیں تو نئے سرے سے ایک دوسرا معاہدہ کیا جائے۔ اس اقدام کے پیچھے در اصل ٹرمپ کی یہ کوشش ہے کہ ایران کے بیلسٹک مزائیل کی تیاری کے پروگرام کو بھی نئے معاہدہ کے حصار میں لایا جائے کیونکہ ایران کے ساتھ موجودہ معاہدہ صرف جوہری اسلحہ پر پابندی کے بارے میں ہے۔
جولائی 2015میں جوہری اسلحہ کے بارے میں معاہدہ کے بعد ایران نے بیلسٹک میزائل کی تیاری کا منصوبہ شروع کیا تھا اور3 ماہ بعد میزائل کے تجربوں کا آغاز ہوا تھاجن میں سب سے پہلا تجربہ1700 کل میٹر دور تک مار کرنے والا عماد میزائل کا تجربہ شامل تھا۔ نومبر 2015میں ایران نے 2ہزار کلومیٹر کے فاصلہ پر مار کرنے والے میزائل غدر کا تجربہ کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت ایران کے پاس 300 کلومیٹر دور تک مار کرنے والا ایک شہاب میزائل ، ایک سے دس تک فاتح میزائل ، 700کلو میٹر دور تک مار کرنے والا، ذوالفقار میزائل ، 2ہزار کلومیٹر تک مارکرنے والے 3 عماد اور غدر میزائل ایک سجیل میزائل اور ڈھائی ہزار کلو میٹر دور تک مارکرنے والا خرم شہر میزائل ہے۔ ٹرمپ کی طرف سے پاسداران انقلاب پر دہشت گردوں کی مدد واعانت کے الزام کے فورا بعد امریکی وزارت خزانہ نے پاسداران انقلاب کو دہشت گردی کے خلاف قانون کے دائرہ عمل میں لانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاسداران کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا کے بیشتر اتحادیو ں کو خطرہ ہے کہ ٹرمپ کے اقدام کے نتیجے میں یورپ کے قریب جنگ کی آگ بھڑک سکتی ہے۔ تہران سے لے کر بیروت تک اس پورے علاقہ میں پاسداران انقلاب کا بڑا وسیع اثر رسوخ ہے، خاص طور پر عراق میں جہاں موصل میں داعش کے خلاف جنگ میں پاسداران نے عراقی فوج کے ساتھ مل کر کاروائی کی ہے۔
ایران کی فوج ”ارتش“ ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے جب کہ آئین کے تحت پاسداران انقلاب، اسلامی جمہوریہ کے نظام کے محافظ ہیں ۔ میجر جنرل محمد علی جعفری کی سربراہی میں پاسداران میں ایک لاکھ 25 ہزار سپاہی ہیں جن میں بری، فضائی اور بحری دستے شامل ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت امریکا کا سب سے بڑا نشانہ ایران کی پاسداران انقلاب ہیں اور ٹرمپ کا ایران کے جوہری معاہدہ کی توثیق سے انکاراور موجودہ معاہدہ میں ترمیم یا نئے معاہدہ پر اصرار کا مقصد ایران کے میزائل پروگرام کی راہیں مسدود کرنا ہے اور اسی لیے نشانہ پاسداران انقلاب کو بنایا جا رہاہے۔
ایران کے صدر روحانی نے ٹرمپ کے اقدام پر اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی صدر سراسر جاہل ہیں ۔ اور یہ بات واقعی صحیح ہے کیونکہ ٹرمپ نے پاسداران انقلاب کو ایران کے رہبر اعلی کی نجی دہشت گرد فورس قرار دیا ہے جب کہ پاسداران انقلاب جو 1979کے انقلاب ایران کے فورا بعد منظم ہوئے تھے ایک آزاد فوجی کمان کے تحت ہیں ۔ایران اور عراق کے درمیان جنگ کے دوران ، پاسداران انقلاب نے اہم، فتوحات حاصل کی تھیں جس کی بنا پر اسے طاقت ور فوج تسلیم کیا جاتا ہے، یوں ایران دنیا کاواحد ملک ہے جہاں آزاد کمان کے تحت دو فوجیں ہیں ۔ پاسداران انقلاب فوجی تنظیم سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ نظریاتی محافظ کے علاوہ پاسداران کا با اثر میڈیا گروپس پر کنٹرول ہے ، خاص طور پر فارس نیوز ایجنسی اس کی تحویل میں ہے۔ اس کے علاوہ پاسداران انقلاب کی اس بناپر سب سے زیادہ اہمیت ہے کہ ایران کا اہم انجینئرنگ ادارہ پاسداران کے کنٹرول میں ہے۔ یہ وسیع صنعتی ادارہ جس میں ایک لاکھ 35 ہزار کارکن کام کرتے ہیں ایران اور عراق کی جنگ کے بعد تعمیر نو کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اس ادارے نے کچھ عرصہ قبل تیل کے چار منصوبوں کے لیے 25ارب ڈالر منظور کئے تھے ان میں سے ایک منصوبہ تیل صاف کرنے کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل کے بعد ایران پیٹرول کے معاملہ میں خود کفیل ہو جائے گا۔ امریکا اس ادارے کو نشانہ بنانے اور اسے تباہ کرنے کے درپے ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کاخیال ہے کہ یہی ادارہ ایران میں بیلسٹک میزائل کی تیاری کے پروگرام میں مصروف ہے اور چونکہ یہ ادارہ پاسداران انقلاب کے کنٹرول میں ہے لہٰذا ساری کوشش پاسداران کو دہشت گرد ی میں ملوث کر کے اس کے خلاف بین الاقوامی محاذ قائم کرنے کی ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے میں بھی کھل کر سامنے آنے کوتیار نہیں ہیں کیونکہ وہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کے فوجی مشیر اورانٹیلی جنس ایجنسیاں انھیں اچھی طرح باور کراچکی ہیں کہ یہ وقت ایران کے ساتھ براہ راست محاذ آرائی شروع کرنے کے لیے مناسب نہیں ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں داعش کے خلاف شام کے صدر بشارالاسد کی کھل کر مدد کرکے ایران روس اور چین کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں کامیا ب ہوگیاہے اور اگر امریکا نے ایران کے خلاف محاذ آرائی کی کوئی کوشش کی تو نہ صرف یہ کہ روس اور چین کھل کر ایران کاساتھ دے سکتے ہیں بلکہ ایران کے اپنے اتحادی برطانیا، فرانس اورجرمنی بھی امریکا کا ساتھ نہیں دیں گے۔جس کی وجہ سے ایران کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سخت پابندیوں کانفاذ بھی ممکن نہیں ہوسکے گا۔
ہائبرڈ جنگ، انتہاء پسند نظریات اور انتشار پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سید عاصم منیرکا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ ،فارمیشن کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ جدید جنگ میں ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی، چابک دستی اور فوری فیصلہ سازی ناگزیر ہے، پاک فوج اندرونی اور بیر...
دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں ،حکمران طبقہ نے قرضے معاف کرائے تعلیم ، صحت، تھانہ کچہری کا نظام تباہ کردیا ، الخدمت فاؤنڈیشن کی چیک تقسیم تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس...
حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں بمباروں کیسہولت کاری کی گئی،تفتیشی حکام ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہو گئی۔ تفتیشی حکام نے کہا کہ خودکش حملہ آوروں کا تعلق ...
غذائی اجناس کی خود کفالت کیلئے جامع پلان تیار ،محکمہ خوراک کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے محکمہ خوراک کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ...
ادارہ جاتی اصلاحات سے اچھی حکمرانی میں اضافہ ہو گا،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،شہبا زشریف فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے،نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے،ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جات...
عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے،سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پاکستان کی اولین ترجیح،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ،فلسطینی عوام اور کشمیریوں کے بنیادی حق...
حکومت نے 23شرائط مان لیں، توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، اسٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی وغیرہ شامل ہیں، سرکاری ملکیتی اداروں کے قانون میں تبدیلی کیلئے اگست 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائیگی، ہا...
پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں میرٹ پر ٹکت دیں گے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا،صدر ن لیگ مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے، وزیراعظم سے کہوں گا...
تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، خود پنجاب کی گلی گلی محلے محلے جائوں گا، چیئرمین پیپلز پارٹی کارکن اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، گورنر سلیم حیدر کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،دیگر کی بھی ملاقاتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول...
منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263.9 ،ڈیزل 267.80 روپے کا ہو جائیگا، ذرائع مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزلسستا کرنے کی تجویز، نئی قیمتوں پر 16 دسمبر سے عملدرآمد ہوگا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول کی قیمت میں معمولی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذ...
عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے اور دفاعی معاہدہ تاریخی ہے، علما قوم کو متحد رکھیں،سید عاصم منیر اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جس قوم نے علم او...
حالات کنٹرول میں نہیں آئیں گے، یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا،چیئرمین بیرسٹر گوہر کیا بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے؟ آپ اس مرتبہ فیڈریشن ک...