... loading ...
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان پر نظر رکھنے کے لیے بھارت سے بھی مدد لے سکتا ہے کیونکہ واشنگٹن خطے میں ایسی حکومت کو برداشت نہیں کرے گا جو دہشت گردوں کو پناہ دیتی ہے۔واشنگٹن میں ‘امریکا بھارت فرینڈشپ کونسل’ سے خطاب کرتے ہوئے نکی ہیلی نے بھارت کو تجویز دی کہ اگر وہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا مستقل رکن بننا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ سیکورٹی کونسل کے موجودہ ویٹو ڈھانچے میں دخل اندازی نہ کرے۔
نئی دہلی میں واشنگٹن کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وضاحت کرتے ہوئے بھارتی نژاد امریکی سیاست دان کا کہنا تھا کہ امریکا کو افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے بھارت کی مدد کی ضرورت ہے جبکہ امریکا، افغان جنگ کے جلد خاتمے کے لیے جنوبی ایشیا کی اس طاقت ور ریاست کی جانب مدد کے لیے دیکھ رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت، افغانستان کے بنیادی ڈھانچے اور تعمیر نو کے لیے دی جانے والی امداد کے تناظر میں امریکا کی مدد کر سکتا ہے بلکہ بھارت پڑوسی ملک پاکستان پر نظر رکھنے کے لیے بھی امریکا کی مدد کر سکتا ہے۔
نکی ہیلی نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے اپنی جانب سے بنیادی کام کر لیے ہیں تاہم ہمیں یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ ہم پاکستان کوجوابدہ بنائیں جس کے لیے بھارت ہماری مدد کرنے جارہا ہے۔امریکی سفیر برائے اقوامِ متحدہ نے واضح کیا کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کو دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے جنوبی ایشیا میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے امریکا اپنے تمام معاشی، سفارتی اور فوجی وسائل کو بروئے کار لائے گا۔
پاک-امریکا تعلقات پر بات چیت کرتے ہوئے نکی ہیلی نے کہا کہ اسلام آباد اور واشنگٹن طویل عرصے سے عالمی سطح پر شراکت دار ہیں لیکن امریکا، پاکستان میں یہ حکومت یا پھر ایسی کوئی حکومت برداشت نہیں کرے گا جو دہشت گردوں کو مبینہ طور پر محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں جو امریکیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا کے نئے نقطہ نظر میں پاکستان اور بھارت کی جانب سے افہام و تفہیم اور تحمل کی ضرورت ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں امن و استحکام کے لیے بھارتی کردار کو سراہتا ہے جبکہ واشنگٹن کی یہ خواہش ہے کہ بھارت افغانستان میں امن و استحکام کے حوالے سے اپنا کردار جاری رکھے۔اقوامِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کونسل کے 5 مستقل ارکان میں سے 2 ارکان (چین اور روس) سیکورٹی کونسل کے موجودہ ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ مخالفت سیکورٹی کونسل کے ڈھانچے کی تبدیلی نہیں بلکہ ویٹو پاور کا استعمال ہے۔
دوسری جانب امریکا کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی گزشتہ روز ایک بیان میں یہ واضح کیاتھا کہ امریکا چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ سے نمٹنے کے لیے بھارت سے تعلقات کو وسعت دے گا،امریکی وزیر خارجہ کا خیال تھا کہ بھارت ‘ اسٹریٹیجک تعلقات’ میں اتحادی ہے اور غیر جمہوری چین کے ساتھ امریکا کے تعلقات اس نوعیت کے نہیں ہو سکتے ہیں۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کو امریکا کابااعتماد اتحادی قرار دیاتھا ، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاتھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مشترکہ پارٹنرشپ جنوبی ایشیا کے طویل مدتی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔وائس آف امریکا کے نمائندے کے سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں اسلام آباد کے ساتھ امریکی شراکت داری پر اعتماد ہے اور یہ کہ یہ شراکت داری محض افغانستان کے حوالے سے نہیں بلکہ اس کا تعلق پاکستان کے طویل مدتی استحکام سے ہے۔ریکس ٹلرسن نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا پاکستان کے حکومتی معاملات میں استحکام دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جن مسائل سے پاکستان اندرونی طور پر نمٹ رہا ہے وہ امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مسائل ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے لیے ہر سطح پر کام کرے گا چاہے وہ وزارت خارجہ ہو یا وزارت دفاع یا پھر انٹیلی جنس کے معاملات۔ ساتھ ہی ساتھ سیکرٹری ٹلرسن نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کا بھی ذکر کیا۔ان کاکہناتھا کہ پاک امریکا تعلقات کو جنوبی ایشیا میں علاقائی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔یاد رہے صدر ٹرمپ نے افغان پالیسی کے تناظر میں پاکستان کے کردار پر سخت تنقید کی تھی اور اسلام آباد پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کو تنبیہ کی تھی۔
واشنگٹن میں تھنک ٹینک سینٹر فارا سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹیڈیز میں بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘امریکا چین کے ساتھ بامقصد تعلقات چاہتا ہے لیکن چین کے ان چیلنجز کے سامنے خود کو محدود نہ کرے جہاں وہ ہمسایہ ممالک کی خودمختاری میں خلل ڈالتا ہے۔انھوں نے بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ بعض اوقات بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ چین کو امید ہے کہ مستقبل میں وہ عالمی سطح پر زیادہ سرگرم کردار ادا کرے۔امریکی وزیر خارجہ نے یہ بیان ایک ایسے موقع پر دیے ہیں جب وہ آئندہ ہفتے بھارت کے دورے پر جا رہے ہیں۔ انھوں نے جنوبی بحیرہ چین میں چین کی ‘اشتعال انگیز’ سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین براہ راست ان بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کو چیلنج کر رہا ہے جن کے ساتھ امریکا اور بھارت ساتھ کھڑے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے بھارت سے کہا کہ وہ خطے میں سکیورٹی کے لیے زیادہ کردار ادا کرے، جس میںبھارت اور امریکا کو اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے والے ممالک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔دوسری جانب ایک اطلاع یہ بھی کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن بھارت جانے سے قبل پاکستان کادورہ کریں گے، امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس سے قبل ٹلرسن کے دورہ بھارت کا اعلان سامنے آیا تھا اور یہ بتایاگیاتھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن 24 اکتوبر کو نئی دہلی کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے لیکن گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا کہ ٹلرسن کا دورہ پاکستان بھی طے پاگیا ہے اور وہ بھارت کے دورے سے قبل اسلام آباد جائیں گے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی کے اعلان کے بعد سیکریٹری ٹلرسن کا خطے کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ٹرمپ حکومت کی خطے سے متعلق نئی پالیسی میں افغان جنگ میں تعاون نہ کرنے پر پاکستان کی امداد میں کٹوتی اور افغانستان میں بھارت کو زیادہ کردار دینے کی تجاویز شامل ہیں جن پر پاکستان کی حکومت نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا تھا۔تاہم گزشتہ ہفتے پاکستانی فوج کی ایک کارروائی میں گزشتہ پانچ سال سے افغان طالبان کی قید میں موجود ایک امریکی خاندان کی بازیابی کے بعد اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان بظاہر سرد مہری کی برف پگھلی ہے۔لیکن بدھ کو واشنگٹن ڈی سی میں ایک تھنک ٹینک’سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز’ میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ نے ایک بار پھر اس امریکی موقف کو دہرایا کہ پاکستان کو اپنی حدود میں موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔پاکستان کا موقف رہا ہے کہ گزشتہ چند سال کے دوران کی جانے والی فوجی کارروائیوں کے بعد اب اس کی حدود میں کسی دہشت گرد گروہ کی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں۔اپنے خطاب میں ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ حکومت بھارت کے ساتھ تعلقات میں “ڈرامائی اضافے” کی خواہش مند ہے اور واشنگٹن ڈی سی ایشیا میں چین کے اثر و رسوخ کے مقابلے پر نئی دہلی کو اپنا قریبی ساتھی سمجھتا ہے۔جبکہپاکستان کو امریکا کے بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات اور افغانستان میں بھارت کے بڑھتے ہوئے کردار اور اثر و رسوخ پر نہ صرف یہ کہ تحفظات رہے ہیں بلکہ پاکستان نے برملا اس کااظہار بھی کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان میں پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے کن خیالات کااظہار کرتے ہیں اور نکی ہیلی کی جانب سے پاکستان پر نظر رکھنے کے لیے بھارت سے مدد لینے کے حوالے سے جو بیان سامنے آیاہے اس حوالے سے کیا وضاحت پیش کرتے ہیں۔
پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے جہاںتک پاکستان کاتعلق ہے تو اس حوالے سے پاکستان کی پالیسی بہت واضح رہی ہے اور پاکستان کی امداد بند کرنے اور فوجی امداد روک لینے کے حوالے سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ دنوں سعودی عرب کے اخبار عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ واضح کرچکے ہیں کہ عسکری اور دیگر ضروریات کے لیے پاکستان کے امریکا پر انحصار کے دن گزر گئے اور پاکستان پر کسی بھی طرح کی پابندی سے پورے خطے کا استحکام متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کی کوششیں بھی کمزور ہو سکتی ہیں۔’وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف دنیا کی جنگ لڑ رہا ہے اور اگر اس میں کوئی ایک ذریعے ختم ہو جائے تو لامحالہ دوسرے ذرائع کی طرف بڑھنا پڑتا ہے۔انھوں نے کہاتھا کہ یہ درست ہے کہ پاکستانی افواج امریکی آلات و سامان حرب استعمال کرتی آ رہی ہیںلیکن اب پاک فوج کے لیے چینی اور یورپی ذرائع سے بھی سامان حاصل کیا گیا ہے اور روس سے حاصل کردہ لڑاکا ہیلی کاپٹر بھی شامل کیے گئے ہیں۔
دفاعی امور کے سینیئر تجزیہ کار اور پاکستانی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل طلعت مسعود کہتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دونوں ملکوں کے علاوہ خطے میں استحکام کے لیے بھی ضروری ہیں اور اگر ان میں خلیج بڑھتی ہے تو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہوگا۔وائس آف امریکا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ امریکی پالیسی یا سوچ میں تبدیلی اور دباؤ کی وجہ سے پاکستان کی پالیسی کی سمت بھی تبدیل ہو سکتی ہے اور باہمی تناؤ دونوںکے لیے نقصان دہ ہے۔پاکستان شروع ہی سے یہ کہتا آیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان میں مزید فروغ کا خواہاں ہے۔اب اس بات کاانحصار امریکی انتظامیہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے پاکستان کو کہاں کھڑا کرنے کاخواہاں ہے اورپاکستان نے اب تک امریکا کے لیے جو قربانیاں دی ہیں اور دیتارہاہے پاکستان کو اس کاکیاصلہ دیتاہے۔
18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلہ ثابت ہوئی اس کے نتیجے میں زیادہ تر اختیارات صوبائی دارالحکومت میں جمع ہو گئے ہیں( خواجہ آصف)یہ آگ ہے، ہوجاتا ہے،شہلا رضا کا گل پلازہ آتشزدگی پر تبصرہ الطاف حسین کے گن مین گوگا نے ایک دکان کو دو میں تقسیم کیا( عبدالقادر پٹیل)جب گوگا پلازہ بنوا رہا تھا ی...
27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ،گلے میں پہنے لاکٹ کی مدد سے خاتون کو مصباح کے نام سے شناخت کر لیا ، تاجر تعاون کریں، ریڈ زون سے دور رہیں، دیگر حصے انتہائی کمزورہیں،ماہرین ایس بی سی اے ریسکیو اہلکاروں کو کوئی لاش نہیں ملی البتہ شک ہیعمارت کی بائیں جانب زیادہ لاشیں ہوں گی،وہاں راستہ ...
صوبے میں وہ ترقی نظر نہیں آتی جو دیگر صوبوں میں دکھائی دیتی ہے، شہباز شریف وفاق اور صوبے میںسرد جنگ کا تاثر درست نہیں،قومی ورکشاپ میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے گزشتہ 15 برس میں 800 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، تاہم صوبے میں وہ ترقی نظر نہی...
داخلی سلامتی، قانون کی حکمرانی کیلئے مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پ...
گل پلازہ آتشزدگی کوسانحہ قراردیاجائے، ہم چاہتے ہیں صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کریں آئیے ملکرکراچی کو ممدانی کانیویارک بنائیں یا صادق خان کا لندن بنائیں،ایم کیو ایم رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہرشہری کے دل میں آگ لگی ...
پورے ملک کی 90فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے، سینئر وزیر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کمیٹی تمام جائزے لے کر اپنی رپورٹ دے گی، خصوصی گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پورے ملک کی 90 فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے۔کراچی...
پہلی منزل کی تلاش مکمل، دوسری منزل پر لوگوں کی تلاش جاری تھی کہ اس دوران دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، اب تک مرنے والوں میں ایک خاتون اور دیگر تمام مرد ہیں، لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری لاپتا افراد میں کئی خواتین بھی شامل ہیں،غلطی ہوگئی ہو تو معاف کردینا' گل پلازہ میں پھنسے دکاندار کا آخ...
اپوزیشن لیڈر کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ہی تقریر میں ایوان کو مضبوط بنانے کا مطالبہ، حکومت کا مشروط ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا، ہمیں اپنی چادر چار دیواری کا تحفظ کرنا ہوگا بھارت نے پارلیمان کو مضبوط کیا وہ کہاں سے کہاں چلے گئے، ہم نے جمہوریت کو کمزور کیا تو کہاں پہنچ گئے، وینزو...
گل پلازہ واقعے کے بعد ریسکیو کا کام اور امدادی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ آگ کس وجہ سے لگی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریسکیو گل پلازہ کو آگ ...
واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں، ذمے داروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے، اپوزیشن لیڈر یہاں سیکڑوں شہری قتل ہورہے ہیں کسی نے اپنا ناشتہ تک نہیں چھوڑا، سیمینار سے خطاب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گل پلازا میں آگ لگی، کیوں باہر نکلنے کا راستہ نہیں تھا؟ ...
عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے، لاپتا افراد میں خواتین اور بچے شامل، 30 افراد زخمی،18 کی حالت تشویش ناک، گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں اور گودام آگ کی لپیٹ میں ہیں،چیف فائر آفیسر ایک ہزار سے زائد دکانیں شدید متاثر ، آگ پر 90 فیصد تک قابو پالیا،فائر بریگیڈ کی 20 سے زائد گاڑیوں نے ح...
حکومت ڈنڈے کے زور پر بلڈنگ سیفٹی کے قوانین نافذ نہیں کرواسکتی، صوبائی وزیر اس حادثے سے ہم نے سبق سیکھا ہے، حکومت ذمہ داری ادا کرے گی،سعید غنی کی گفتگو سندھ حکومت نے گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ...