... loading ...
حکومتی اداروں میں کرپشن کی ایسی تاریخ رقم ہو رہی ہے جو ناقابل بیان ہے، حکومتیں اب کرپشن کو اپنے لیے آکسیجن سمجھتی ہیں کیونکہ حکومت کے وزراء ، مشیر، معاونین خصوصی تب تک رعب و دبدبہ قائم نہیں رکھ سکتے جب تک ان کے پاس کروڑوں ، اربوں روپے نہ ہوں ان کے پاس ہوٹر والی گاڑیاں نہ ہو، سیکیورٹی گارڈز نہ ہوں اور ایسا کرنے کے لیے واحد راستہ کرپشن ہے، نیب نے اب تک جو کردار ادا کیا ہے وہ مایوس کن ہے کیونکہ نیب نے جن افراد کو چھوٹ دی ہے یا ان کی انکوائریز ختم کی ہیں وہ حقیقی معنوں میں کرپٹ تھے۔
پلی بار گین ایک ایسا گھناؤنا عمل تھا جس سے ایک وزیر یا ایک اعلیٰ افسر 100 روپے لوٹ کر20 سے25 روپے نیب کو پلی بارگین میں واپس کرتا ہے اور75 روپے اپنے پاس رکھ کر حاجی اور قاضی بن جاتا ہے اس سے وزراء اور اعلیٰ افسران کا کام بھی بن جاتا ہے‘ نیب بھی خوش ہو جاتا ہے کہ چلو کچھ تو رقم کرپٹ افسران کی جیبوں سے نکلی، حقیقت یہ ہے کہ اب رشوت کا ریٹ بھی بڑھ گیا ہے۔ پہلے افسران کسی کام کے لیے جو رقم طلب کرتے تھے اب اس سے تین گنا زیادہ مانگتے ہیں اور موقف اختیار کرتے ہیں کہ پہلے بات دوسری تھی اب نیب کو پلی بارگین کیلیے جو رقم واپس کرنی ہے وہ بھی تو اپنی پوسٹ سے وصول کرنی ہے اور بیچارے لوگ یہ رقم دینے پر مجبور ہیں حکومت بھی خوش ہے کہ وہ نہ تو کسی وزیر کو کرپشن سے روک رہی ہے اور نہ ہی کسی افسر کوکرپشن پر تنگ کر رہی ہے وہ اپنا کام جاری رکھیں ان کو کیوں روکا جائے وہ اپنا پیٹ بھر رہے ہیں تو حکمرانوں کو بھی کھلا رہے ہیں ۔ اس صورتحال میں صرف ایک ہی موثر آواز اٹھ رہی ہے وہ آواز ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ہے جو ہر قدم پر حکومت کا آئینہ دکھا رہی ہے حکومت کو اگر بدنامی اور پریشانی کا خوف ہے کہ تووہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا خط حکومت کو ملتا ہے تو حکومت کی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں کیونکہ جو بات کہی جاتی ہے وہ ٹھوس حقائق پر مبنی ہوتی ہے اس کی تردید کرنا یا جھٹلانا حکومت کے بس میں نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ جب بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نشاندہی ہوتی ہے تو حکومت کے لیے یہ مجبوری ہوتی ہے کہ وہ اپنی غلطی کو درست کرے اور جو اقدام غلط اٹھایا تھا اس کو ٹھیک کرے۔ اب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت سندھ کو ایک خط لکھا ہے کہ کے ایم سی اور سول اسپتال خیر پور میں خوراک کے ٹھیکوں میں بے قاعدگی کی گئی ہے اور ان ٹھیکوں میں سندھ پبلک پریکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔حکومت سندھ کو یہ لیٹر ملنا تھا ایک طوفان کھڑا ہو گیا کیونکہ اس وقت محکمہ صحت کے سیکریٹری فضل اللہ پیچوہو ہیں جو سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی ہیں فضل اللہ پیچوہو کو بھلا کون کہہ سکتا ہے کہ انہوں نے جو اسپتالوں کو کھانے پینے کی اشیاء کے ٹھیکے دیئے ہیں ان میں بے قاعدگی کی گئی ہے؟ حکومت سندھ کی کیا مجال ہے کہ ان سے وضاحت طلب کرے لیکن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے جس طرح سوال جواب کیے ہیں ان سے حکومت سندھ کی طرح فضل اللہ پیچوہو بھی پریشان ہو گئے ہیں فضل اللہ پیچوہو کو صرف یہ ڈر ہے کہ کہیں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عالمی سطح پر شائع نہ ہو جائے اور پھر آصف زرداری ان سے پوچھ نہ لیں کہ کچھ تو خیال کرو؟ اس لیے فوری طور پر محکمہ صحت میں کھانے پینے کی اشیاء کے ٹھیکوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اورٹھیکوں میں جو بے قاعدگیاں ہوئی ہیں ان کو درست کیا جارہا ہے لیکن پھر بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا سوال اپنی جگہ پر قائم ہے کہ ان ٹھیکوں میں بے قاعدگیوں کا اصل ذمہ دار کون ہے؟
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...