... loading ...
چین پاکستان میں مشترکہ منصوبوں میں37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اس حوالے سے گزشتہ روز ایک تقریب میںایم او یو پر دستخط کردئے گئے ہیں،اس معاہدے کے تحت چین کی مختلف کمپنیاں اپنی ٹیکسٹائل فیکٹریاں چین سے پنجاب منتقل کریں گی،اور اس عمل کے دوران پنجاب منتقل کی جانے والی ہر فیکٹری پر کم وبیش25 ملین ڈالر یعنی ڈھائی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی آر جی ایم ای اے) کے مرکزی چیئرمین اعجاز کھوکھر نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ یہ معاہدہ 18ویں انٹرنیشنل ٹیکسٹائل ایشیا نمائش کے دوران طے پایا ہے۔انھوں نے بتایا کہ چین اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری پروگرام کے تحت جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے تحت چین پاکستان میں ساڑھے 37 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔اعجاز کھوکھر نے بتایا کہ اس نمائش میں شریک ٹیکسٹائل کے بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے اور اس کے بدلے پاکستان سے تیار شدہ مال خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہرکی ہے۔اس سے پاکستان سے تیار شدہ مال کی برآمد میں اضافے سے برآمدی آمدنی بڑھے گی اور پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اعجاز کھوکھر نے بتایا کہ چینی کمپنیوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ،لاہور اور فیصل آباد کے کارخانوں کے انجینئرز کو چین لے جاکر انھیں تربیت فراہم کریں گے اور اس طرح جدید ٹیکنک کے ذریعے تیار کردہ جدید ڈیزائن کی ٹیکسٹائل منصوعات خریدیں گے۔ایسوسی ایشن اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے اشتراک سے منعقد کی جانے والی اس نمائش میں پاکستان اور چین کے درمیان مستقل تعاون کرتے رہنے اور اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد میں بھی تعاون کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ایسوسی ایشن کے نائب صدر جواد چوہدری نے بتایا کہ اس 3روزہ نمائش میں ٹیکسٹائل کی جو جدید مشینری نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اس کے استعمال سے ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی تیاری میں جدت پیداہوگی اور کام کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے تیار مال کی لاگت میں کمی آئے گی اور پاکستان کی تیار کردہ ٹیکسٹائل مصنوعات کو بیرون ملک دیگر ممالک کامقابلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔اس طرح پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھیں گی اور برآمدی آمدنی میں اضافہ ہوگا انھوں نے امیدظاہر کی کہ مقامی صنعت کار اور سرمایہ کار اس جدید مشینری سے استفادہ کرنے اور اپنے تیار شدہ مال کی طلب اورقیمتوں میں اضافہ کرنے پر توجہ دیں گے۔انھوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل ایشیا نمائش سے صنعتکاروں اور اس صنعت کے خریداروں کوباہم دوبدو ملاقاتیں کرنے ایک دوسرے کے مسائل اور ضروریات کوسمجھنے کاموقع ملا ان ملاقاتوں کے نتیجے میں پاکستانی صنعت کاروں کو اپنے تیار کردہ مال کا معیار عالمی منڈی کی طلب کے مطابق بنانے اور اس طرح بیرونی منڈیوں میں پاکستان کے تیار کردہ مال کو زیادہ قابل قبول بنانے میں مدد ملے گی جس سے نہ صرف یہ کہ ان صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کو فائدہ ہوگا بلکہ ملک کاتجارتی خسارہ کم کرنے اور زرمبادلے کی آمدنی میں اضافہ کرنے کا بھی موقع ملے گا۔اس طرح پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت کوایک دفعہ پھر اس کاکھویاہوا مقام واپس دلانے اور پاکستان کی برآمد میں ٹیکسٹائل کا حصہ بڑھانے کاموقع ملے گا۔جواد چوہدری نے بتایا کہ اس نمائش میںدنیاکے تمام ممالک کی ٹیکسٹائل کی صنعت کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس کے نتیجے میں چین کے علاوہ آسٹریا ، چیک سلاواکیہ،،فرانس ، جرمنی،بھارت ، اٹلی کوریا، تائیوان،ترکی ،برطانیہ اور دنیا کے دیگر درجنوں ممالک کے صنعت کارو ں اور خریداروں نے اس میں شرکت کی اس طرح پاکستانی صنعت کاروں کو دیگر ممالک کی تیار کردہ ٹیکسٹائل کی اشیا کے ساتھ اس کی تیار ی میںاستعمال کی جانے والی مشینری کامعائنہ کرنے کاموقع ملا،اس طرح انھیں مختلف ممالک میں اپنی مصنوعات کی کھپت کے امکانات کااندازہ لگانے کے ساتھ متعلقہ ممالک کے لوگوں کی پسند اور ان ملکوں میں تیار ہونے والی ٹیکسٹائل مصنوعات کے معیار اور ان کی پیکنگ وغیرہ کے طریقہ کو بھی دیکھنے اور سمجھنے کاموقع ملا،صنعت کار اب اپنے اس مشاہداتی تجربے کی بنیاد پر اپنی مصنوعات کامعیار بہتر بنانے اور مختلف ممالک کے لوگوں کے لیے اسے قابل قبول بنانے بلکہ مختلف ممالک میں انھیں مقبول بنانے کاموقع ملے گا۔ جبکہ جدید مشینری کی تنصیب سے ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا جس سے ان کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، اور وہ اپنی افرادی قوت کو بہتر انداز میں تربیت فراہم کرکے جدید مشینری سے بہتر طورپر استفادہ کرنے کے قابل بناسکیں گے۔ٹیکسٹائل ایشیا کے نام سے لگائی جانے والی اس نمائش کا ایک بڑا فائدہ یہ ہوا کہ اس سے پاکستانی صنعت کاروں کو چین کے علاوہ دیگر کئی ممالک کے ساتھ بھی ٹیکسٹائل کے شعبے میں مشترکہ منصوبے لگانے کے امکانات کاجائزہ لینے اور اس حوالے سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کاموقع ملا ، جس سے اگلے برسوں بلکہ مہینوںکے دوران مزید کئی ممالک کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے معاہدوں کا امکان رد نہیں کیاجاسکتا جس کے نتیجے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میںاضافہ ہوگا اور ٹیکسٹائل صنعت کی مضبوط بنیادوں پر بحالی سے پاکستان کی افرادی قوت کو ملازمتون کے بہتر مواقع ملنے کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔امید کی جاتی ہے کہ ہماری وزارت تجارت وصنعت اور وزارت خارجہ کے ارباب اختیارمختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ممکنہ معاہدوں کے حوالے سے مقامی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی ہرممکن مدد اور حوصلہ کریں گے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کاانتظام کرنے اور انھیںان کے سرمائے کے تحفظ کی ضمانت فراہم کریں گے تاکہ انھیں پاکستان میں سرمایہ کاری میں جھجھک محسوس نہ ہو۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...