... loading ...
سائنسی ایجادات سائنس وٹیکنالوجی کے طلبہ کو نئی ایجادات اور تجربات میں مدددینا اوران کی حوصلہ افزائی کے منصوبوں کی تیاری توکجا دنیا بھر میں ہونے والی سائنسی ایجادات سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور ان ایجادات کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں بھی ہماری وزارت سائنس نے کبھی کسی خاص پیش رفت کامظاہرہ نہیں کیا اور پاکستان کے نوجوان سائنسدان آج تک وزارت سائنس کی مدد اور تعاون سے کوئی ایسا کارنامہ انجام دینے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں جسے پاکستان کے لیے قابل فخر قرار دیاجاسکے اور جس کی بنیاد پر دنیا میں سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کوکوئی مقام حاصل ہوسکتا ہولیکن ملک میں سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ کے بنیادی مقصد کے تحت قائم کی جانے والی وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور اس سے ملحق بعض محکموں کے افسران نے گزشتہ 3سال کے دوران غیر ملکی دوروں پر4کروڑ90 لاکھ روپے خرچ کردیے۔
سینیٹ میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی کارکردگی کے حوالے سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں وزارت نے اپنے جواب میں بتایاہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران وزارت اور اس کے ملحقہ محکموں کے مجموعی طورپر506 افسران کو غیر ملکی دوروں پر بھیجاگیاجس پر قومی خزانے پر4 کروڑ 90 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔وزارت کی جانب سے دیے گئے اس جواب پر جب سینیٹر محمد طلحہ نے سوال کیا کہ ان افسران کے نام بتائے جائیں جنھیں غیر ملکی دوروں پر بھیجاگیا، اور یہ بھی بتایاجائے کہ انھیں کن مقاصد کے لیے بیرون ملک بھیجاگیا ، انھوں نے کس کس ملک میںکتنا وقت بیرون ملک گزارا اور ان میں سے ہر ایک پر کتنے اخراجات وزارت کو برداشت کرنا پڑے تو اس کے جواب میں بعض دلچسپ اور حیرت انگیز حقائق کھل کر سامنے آئے،اس سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ 300 غیر ملکی دوروں پر مجموعی طورپر 4 کروڑ 88 لاکھ 10 ہزار روپے خرچ کیے گئے ،ان اخراجات میں ان افسران کو دیے گئے فضائی ٹکٹوں کی رقم شامل نہیں ہے بلکہ یہ رقم ان افسران کو صرف بیرون ملک قیام وطعام اور یومیہ الائونس کی مد میںدی گئی تھی۔اس حوالے سے سب سے زیادہ رقم کامسیٹ کے انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران نے 270 غیر ملکی دوروں پر مجموعی طورپر4 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے 11 افسران نے 10 غیرملکی دوروں پر مجموعی طورپر33 لاکھ روپے خرچ کیے۔سی آئی آئی ٹی پبلک ریسرچ یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم ہے جس کے کئی کیمپس ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سائنس فائونڈیشن کے افسران نے اپنے 11 غیر ملکی دوروں پر مجموعی طورپر22 لاکھ روپے خرچ کیے۔پاکستان اسٹینڈرڈ ز اور کوالٹی کنٹرول کے افسران کے8 سرکاری دوروں پر مجموعی طورپر6لاکھ روپے خرچ کیے گئے ، پاکستان نیشنل ایکرڈنشیل کونسل کے حکام نے بھی 2 سرکاری دوروں پر مجموعی طورپر 2 لاکھ روپے خرچ کیے ،جبکہ ان تمام دوروں کے اخراجات کا بڑا حصہ غیر ملکی ڈونر اداروں نے برداشت کیا،وزارت کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے جانے والے جواب سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ گزشتہ 3 سال کے دوران پاکستان انجینئرنگ کونسل،کونسل برائے ورکس اور ہائوسنگ ریسرچ،اور اسٹیڈک ٹیکنالوجی کمرشیالائزیشن کارپوریشن پاکستان کے کسی افسر کو بیرون ملک نہیں بھیجا گیا۔
سینیٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایاگیا کہ وزارت اور اس کے ملحقہ اداروں کے حکام کے یہ وہ غیر ملکی دورے ہیں جن کے اخراجات کا کچھ حصہ قومی خزانے کو برداشت کرنا پڑا جبکہ ایسے بھی بہت سے دورے افسران کوکرائے گئے جس کے تمام اخراجات متعلقہ غیر ملکی اداروں،محکموں اور حکومتوں نے برداشت کیے لیکن چونکہ سرکاری خزانے سے ان دوروںکے لیے کوئی رقم جاری نہیں کی گئی اس لیے ان کو جواب میں شامل نہیں کیاگیاہے۔
سینیٹ میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے سیکریٹری کامران علی قریشی کو سوئٹزرلینڈ میںاقوام متحدہ کے سائنس وٹیکنالوجی کے ترقیاتی ادارے یواین سی ایس ٹی ٹی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے 2لاکھ 66 ہزار787 روپے دیے گئے،وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے پارلیمانی سیکریٹری طلال چوہدری کو جولائی 2016 میںلندن میں ویسٹ منسٹر سمپوزیئم میں شرکت کے لیے ایک لاکھ 93 ہزار931 روپے اور ترکی کے دورے کے لیے 3 لاکھ 11 ہزار756 روپے دیے گئے،پی ایس ایف کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف نے گزشتہ 3 سال کے دوران 10 غیر ملکی دورے کیے ان میں سے صرف 3 دورے غیر ملکی اسپانسرڈ تھے جبکہ ڈاکٹر ارشدایس ملک کی قیادت میں غیرملکی دورے پر جانے والے سی آئی ٹی کے ایک وفد کے دورے پر مجموعی طورپر11 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ ہوئے یہ وفد 2016 میں لنکاسٹر یونیورسٹی سے تعلیمی تعاون اور اشتراک کے حوالے سے بات چیت کے لیے بیرون ملک بھیجاگیاتھاجبکہ یہ کام خط وکتابت اور ای میلز کے ذریعے بھی ہوسکتاتھا۔اکتوبر2016 میں سی آئی ٹی کے ارشد سلیم بھٹی کے جرمنی کے دورے پر 40 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔ایسے معاملات میں جس میں اخراجات متعلقہ غیر ملکی اداروں نے برداشت کیے پی این اے سی کی ڈائریکٹر عصمت گل خٹک نے جدہ اور دبئی کادورہ کیا اور اس کے لیے انھوں نے فضائی کرائے کی مد میں71 ہزار500 روپے اور الائونسوں کی مد میں71 ہزار 20 روپے وصول کیے ۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان غیرملکی دوروں پر کروڑوں روپے کے ان اخراجات سے ملک میں سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی میں کس حد تک مدد ملی اور اس سے پاکستان کے عوام اور نوجوان طالب علموں کو کس طرح کی اضافی سہولتیں حاصل ہوسکیں۔
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...