... loading ...
حج درحقیقت ایک عاشقانہ سفرہے،اس کی ظاہری صورت بھی عجیب وغریب ہے، اور اس میں غضب کی جاذبیت ہے۔قدم قدم پر عشق ومحبت کی پُربہارمنزلیں طے ہوتی ہیں ، حج کے افعال واعمال مظاہرعشق ہیں ، اسی عاشقانہ بنیادکی وجہ سے اس کے افعال واعمال عقل وفہم میں آئیں یانہ آئیں ،انہیں ادا کیا جاتاہے۔اس میں کسی قسم کی کوتاہی،غفلت یاسستی نہیں برتی جاتی ہے،چنانچہ تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، بزرگان دین اوراہلِ ذوق ومحبت نے بھی ٹھیک اسی طرح بے چوں چرااُنہیں اداکیاہے اوریہی عبدیت کے شان کے لائق ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ جب تک حاجی اپنی عقل وفہم،پسندوناپسندکوحکم الٰہی پرقربان کرنانہ سیکھے یاجب تک یہ جذبہ پیدانہ ہو،وہ حج نہیں کرسکتا۔ اس لیے کسی کی عقل وفہم میں یہ کیونکرآسکتاہے کہ وہ دنیاکی تمام آسائشوں ،آرام،راحت وسکون کوترک کرکے کفن نمادوچادریں لپیٹ کردیوانہ وارعشقیہ ترانہ ’’میں حاضرہوں ،اے میرے اللہ!میں حاضرہوں ‘‘پڑھتے ہوئے گھرسے نکل پڑے،یہاں تک کہ اپنے گھربار، عہدہ، منصب، مکان ودُکان،عیش وآرام تک کی کوئی پرواہ نہ رہے،صرف یہی نہیں بلکہ ایک چاردیواری کے گرددیوانہ وارچکرلگاتاپھرے۔
آیئے اس سفرعشق کی ایک جھلک دیکھتے ہیں : دلائل وبراہین بتلاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہرجگہ موجودبلکہ شہ رگ سے بھی زیادہ قریب اوراپنے بندے کی ہر صداکوہرجگہ سے سنتے ہیں ،جواب دیتے اورقبول کرتے ہیں ،پھراُسے بچوں اورملک ووطن سے کیوں دور کیا جاتا ہے ؟ مگر عشق کہتاہے کہ مالک کابلاوااورمحبوب ومعشوق کی چاہت ہے، اس کے بلاوے پرضرورجائیں گے،اورسفربھی اپنی مرضی سے نہ ہوگابلکہ معشوق نے جس کیفیت وہیئت بناکرآنے کامطالبہ کیاہے اس کے اپنانے کواپنے لیے باعث عزت وافتخارسمجھیں گے۔
پھریہ بات بھی قابل غورہے کہ عام حالات میں کوئی مہذب وباحیا مسلمان اپناپسندیدہ لباس اتارکرکفن کی دوچادروں کے ساتھ کسی سنجیدہ محفل واجتماع میں جاناتودرکنارگھرسے باہرنکلنابھی گوارانہیں کرتا، مگرجب حاجی کومحبوب کی جانب سے اس طرزلباس کواپنانے کاحکم ملتاہے تووہ اپنے تمام تقاضوں کوبالائے طاق رکھ کراس کوسرمایہ افتخارسمجھتے ہوئے دنیا بھر کے بڑے اجتماع میں جانے پرآمادہ ہو جاتا ہے، اور عملی طورپروہاں پہنچ جاتاہے۔
پھرحرم کی ایک نیکی پرلاکھ کا اجر ملتا ہے، اوربیت اللہ میں ہروقت نازل ہونے والی ایک سوبیس رحمتوں میں سے ساٹھ رحمتیں طواف کرنے والوں ،چالیس نمازپڑھنے والوں ، اور بیس دیکھنے والوں کے حصے میں آتی ہیں ،توعقل کاتقاضا یہ ہے کہ ہروقت بیت اللہ میں رہتے ہوئے اس کاطواف ،نمازیں اوردیکھنے کی سعادت حاصل کی جاتی رہے،مگرہم دیکھتے ہیں کہ بیت اللہ کوخیربادکہہ کرمنیٰ کی سنگلاخ وادی میں چلے جانے وہاں سے عرفات،مزدلفہ کے لق دق صحرامیں رات گزارنے کاحکم ملتا ہے، ایسا کیوں ہے؟توعقل کے برعکس عشق کہتاہے کہ اس میں مولیٰ کی رضاہے جب تک بیت اللہ میں رہنے کا حکم تھاوہی عبادت تھی،جب منٰی، عرفات، مزدلفہ جانے کاحکم ملااب یہی سب سے بڑی نیکی ہے اوراللہ کے حکم کو بجا لانا ہے، اورحکم کی بجاآوری ہی حقیقی اطاعت وعبادت ہے۔
الغرض حج عشق ومحبت اورانقیادوتسلیم کانام ہے،اس کوعقل وفہم،ادراک وشعور،ذوق ومزاج کے پیمانوں سے نہیں ناپاجاسکتااورنہ ہی اس پر اللہ تعالیٰ کی عطاوعنایات بے پایاں کا اندازہ کیا جا سکتاہے۔
مفتی غلام مصطفی رفیق
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...
حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کریگی، کھلے ہوئے مین ہول موت کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، معصوم بچے کی لاش گیارہ گھنٹے کے بعد ملی ،بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیسرا واقعہ ہے،اپوزیشن ارکان کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،بچے کی تصویر ایوان میں دکھانے پر ارکان آبدیدہ، خواتین کے آنسو نکل ...
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خو...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ص...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...
آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کا اختیار نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے کسی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے وفاق کمزور ہو،تقریب سے خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے ا...
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول...