... loading ...
انسانی تاریخ میں ہمیشہ عورت عتاب کاشکار رہی ہے اور جب کائنات تخلیق ہوئی تو پہلا قتل بھی ایک عورت کی وجہ سے ہوا عورت اس کائنات کی خوبصورت تخلیق ہے۔ عورت کی وجہ سے ہی یہ دنیا حسین اور پرکشش ہے اگر عورت کا وجود نہ ہو تو شاید کائنات کا وجود ہی ختم ہوجائے پیارے پاکستان کے قیام کے وقت محمد علی جناح کے ساتھ بھی خواتین کھڑی ہوگئیں ۔فاطمہ جناح اور رعنا لیاقت ایسی حوصلہ مند خواتین تھیں جو آنے والی خواتین کے لیے مشعل راہ کا درجہ رکھتی تھیں قائداعظم اور خانزادہ لیاقت علی خان نے دونوں خواتین کو صف اول میں لاکر آنے والی نسلوں کے لیے پیغام دیا کہ اس ملک کی ترقی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا بھی اہم کردار ہوگا۔ پھر آگے چل کر محترمہ فاطمہ جناح نے صدارتی الیکشن میں حصہ لیا اور حقیقت میں وہ اس الیکشن میں کامیاب بھی ہوگئی تھیں لیکن وقت کے ڈکٹیٹر ایوب خان نے ان کے خلاف غلیظ بہتان بازی کی اور دھاندلی کرکے ان کو ہروادیا اور خود ہی کامیاب بن کردس سال تک حکومت کرتا رہا۔ بیگم رعنا لیاقت علی خان کو ذوالفقار علی بھٹو نے سندھ کا گورنر بنایا پھر بھٹو کے دور میں ہی بیگم نصرت بھٹو بھی متحرک خاتون اول کے طور پر پہچان بناچکی تھیں ضیاء الحق کے دور میں محترمہ بینظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کوگرفتار کیاگیا ان کو سینٹرل جیل سکھر میں بند کیاگیا ۔دادو کی کلثوم چانڈیو صرف15برس کی تھیں مارشل لاء کے خلاف مظاہرہ کیا تو ان کو بھی گرفتار کیاگیا ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران درجنوں خواتین جیلوں میں گئیں پھر88ء میں محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت آئی تو نوابشاہ سے منتخب ہوئے والے ایم پی اے رحیم بخش جمالی کے ہاتھوں ایک لیڈی ڈاکٹر فوزیہ بھٹو قتل ہوئیں محترمہ نے رحیم بخش جمالی کوگرفتار کرنے کا حکم دیا یوں وہ جیل چلاگیا اورطاقت کے بل بوتے رہا بھی ہوگیا۔ لیکن قدرت کاانتقام اپنی جگہ ایک حقیقت ہے دنیا نے دیکھاکہ کئی سال بعد وہی رحیم بخش جمالی نوابشاہ میں ایک مسجد میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں قتل کردیاگیا۔90ء میں نوازشریف کی حکومت آئی سندھ میں جام صادق وزیراعلیٰ اور عرفان مروت مشیر داخلہ بنے تو انہوں نے خواتین کے لیے زمین تنگ کردی شہلا رضا اور راحیلہ ٹوانہ کو گرفتار کرکے سی آئی اے سینٹر صدر میں بدترین تشدد کیاگیا اس دورمیں بیگم نصرت بھٹو پر لاٹھی مار کرتشددکیاگیا جس سے ان کا سر پھٹ گیا محترمہ بینظیر بھٹوپر بھی حملہ کیاگیا مگر اعتزاز احسن اور فاروق لغاری نے آگے آکر ان کو بچالیا اس دور میں محترمہ کی سہیلی وینا حیات کو بھی جنسی تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔
1993ء میں پی پی پی کی حکومت آئی تو المرتضیٰ پر فائرنگ کرکے بیگم نصرت بھٹو کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی مگر ایک کارکن شاہد رند آگے آگئے اور گولی اپنے سینے میں کھاکر موت کو گلے لگایا مگر بیگم نصرت بھٹو کے سامنے ڈھال بن گئے اس دور میں ایم کیوایم کے اسامہ قادری کو گرفتار کیاگیا ان کو رہا کرنے کے لیے ان کی ضعیف والدہ فیروزہ بیگم کو زبردستی صوبائی وزیر بنادیاگیا مگر جب انگریزی اخبار کے کالم نویس ارد شیرکا ؤس جی نے کالم لکھا اور چیف جسٹس آف پاکستان سید سجاد علی شاہ نے از خود نوٹس لیا تو فیروزہ بیگم نے استعفیٰ دے دیا اور واپس ایم کیوایم میں چلی گئیں ۔1997ء میں پھر نوازشریف کی حکومت آئی تو ایک مرتبہ پھرمحترمہ بینظیر بھٹوزیرعتاب آگئیں کے ای ایس سی کے ایم ڈی ملک شاہد حامد کو دن دہاڑے قتل کیاگیا ان کی اہلیہ بیگم شہناز حامد تن تنہا مقدمہ عدالتوں تک لے گئیں ایم کیوایم نے انہیں تنگ کرنے‘ ڈرانے‘ دھمکانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیاگیا مگر وہ چٹان کی طرح جم کر مقابلہ کرتی رہیں اوربالآخر 17 سال کی طویل جدوجہد کے بعد صولت مرزا کو پھانسی پر لٹکانے میں کامیاب ہوئیں اسی دور میں حکیم سعید کو بھی قتل کیاگیا لیکن قاتلوں نے حکیم سعید کی منہ بولی بیٹی سعدیہ راشد کو دھمکیاں دیں یوں وہ کیس سے پیچھے ہٹ گئیں پھر پرویزمشرف نے اقتدار سنبھالا تو انہوں نے سب سے پہلے نوازشریف کی بہادر اہلیہ کلثوم نواز کو تشدد کا نشانہ بنایا حتیٰ کہ ایک مرتبہ ان کی کار کو لفٹر سے اٹھادیاگیا اس دور میں بھی کئی معاشقے منظر عام پر آئے مگر ڈکٹیٹر نے ان کودبادیا پھر اسی فوجی ڈکٹیٹر کے دور میں عالم اسلام کی پہلی خاتون و زیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کردی گئیں اور ان کے قاتلوں کو آج تک سزا نہیں ہوئی پھر پیپلزپارٹی حکومت میں آئی تو وہ بھی اپنی قائد محترمہ بینظیر بھٹو کا کیس بھول گئیں تاہم اس دور میں ماڈل ایان علی کی ایوان صدر سے قربت کی خبریں منظر عام پر آئیں اب دوبارہ مسلم لیگ نون کی حکومت ہے اور سندھ میں دوسری مرتبہ پی پی نے حکومت بنائی ہے۔ اس وقت سندھ کابینہ میں ایک بھی خاتون وزیر نہیں ہیں ایک وزیر بیگم شمیم ممتاز تھیں ان کو بھی وزارت سے ہٹاکر مشیربنادیاگیا سندھ اسمبلی میں امداد پتافی جیسے وزیر نے بیہودہ زبان استعمال کرکے نصرت سحر عباسی کی توہین کی جب بختاور‘ آصفہ نے مذمت کی تو بلاول بھٹو زرداری نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تو امداد پتافی نے شرمندگی میں دوپٹہ لے جاکر نصرت سحر عباسی کو اوڑھایا اور بہن کا درجہ دیا اب ایک مرتبہ پھر ایک خاتون عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بیہودہ پیغامات بھیجے ہیں ماروی میمن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے ان کو بھی ایسے پیغماات بھیجے تھے لاہور میں عائشہ احمد ملک چیخ رہی ہیں کہ حمزہ شہباز نے ان سے شادی کی مگر اب
ان کو حق مہرنہیں دے رہا یہ سارے قصے بتاتے ہیں کہ ہماری سیاسی جماعتیں کتنی بالغ اور سنجیدہ ہیں ؟
زین العابدین
خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ اگر قبائل خوارج کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کیلئے علاقہ خالی کردیں،دوٹوک انداز میں پیغام سکیورٹی ذرائع کی جانب سے دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے...
21 سے 23 نومبر کواجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے گلے سڑے نظام سے جان چھڑوانے کیلئے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے،حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس...
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...