... loading ...
2010میں آئین میں 18 ویں ترمیم کے بعدسندھ حکومت نے تعلیمی شعبے میں بہتری لانے کے لیے 2014 میں ایک منصوبہ بنایا تھا جس کے تحت 2018 تک صوبے میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیاتھا ، اس منصوبے کے تحت یہ طے کیاگیاتھا کہ سرکاری اسکولوں تک طلباء کی رسائی میں اضافہ کیاجائے گا اور اسکول کی تعلیم سے محروم رہ جانے والے بچوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی۔ اساتذہ کی بھرتی کے طریقہ کار کو زیادہ شفاف بناکر صرف میرٹ کی بنیاد پربھرتیوں کویقینی بنایاجائے گا،اساتذہ کی تربیت کامناسب انتظام کیاجائے گا اور ان کے لیے باقاعدہ تربیتی سیشنز کا اہتمام کیاجائے گا۔اسکول نہ آنے والے بچوں کے اسکولوں میں داخلے کو یقینی بنایاجائے گا،میٹر ک اور انٹر میں تعلیم کے لیے طلباء سے کوئی رجسٹریشن اور امتحانی فیس نہیں لی جائے گی اور یہ خرچ حکومت خود برداشت کرے گی تعلیم کے لیے زیادہ سے زیادہ ممکنہ بجٹ فراہم کیاجائے گا اور ہر سال اس بجٹ میں مناسب حدتک اضافہ کیاجائے گا۔اسکولوں کے لیے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی اور موجودہ مرمت طلب عمارتوں کی مرمت اور تزئین وآرائش کی جائے گی۔
آئین میں 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے اپنی نوعیت کا یہ پہلامنصوبہ بنایاتھا اور جیسا کہ اس میں درج مقاصد دیکھ کر محسوس ہوتاتھا کہ سندھ کی حکومت واقعی تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلی لانے میں کامیاب ہوجائے گی اور اس صوبے کے غریب عوام کے بچے بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں گے۔سندھ میں تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کا یہ منصوبہ پاکستان کے آئین کی دفعہ 25 سے مطابقت رکھتا ہے کیونکہ آئین کی دفعہ 25 میںمفت تعلیم کاحصول ملک کے 5سال سے16 سال تک ہر بچے کابنیادی حق اور حکومت وقت کی ذمہ داری قرار دی گئی ہے، اس حوالے سے گزشتہ سال اپریل میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیاتھا جس میں کہاگیاتھا کہ اب میٹرک اور انٹر میں تعلیم کے لیے طلباء سے کوئی رجسٹریشن اور امتحانی فیس نہیں لی جائے گی، یہ نوٹیفکیشن اطلاعا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری سے جاری کیاگیاتھا اور اس کی تجویز وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب حسین ڈاہر نے محکمہ تعلیم کی جانب سے کالجوں کے پرنسپلز کے لیے منعقدہ ورکشاپ کے دوران دی تھی ،اس کامقصد فیس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کو خیر باد کہنے پر مجبور ہونے والے طلباء کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور اسکولوں اور کالجوں میں طلباء کی کم ہوتی ہوئی شرح کو روکنا تھا ،لیکن اب تک صورت حال اس کے بالکل برعکس نظر آتی ہے جس کااندازا اس سے لگایاجاسکتاہے کہ دیہی علاقے تو کجا کراچی جیسے بڑے شہر اور سندھ کے دارالحکومت میں بھی طلباء سے میٹرک اور انٹر کی رجسٹریشن اور امتحانی فیس نہ صرف یہ کہ کھلے عام وصول کی جارہی ہے بلکہ مقررہ تاریخ کے اندر فیس جمع نہ کرانے والے طلباء کو امتحان میں شامل نہ ہونے دینے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ،طلباء سے صرف رجسٹریشن اور امتحانی فیس ہی وصول نہیں کی جارہی ہے بلکہ فیس جمع کرانے کے لیے فارم کی بھی کم از کم 60 روپے قیمت وصول کی جارہی ہے۔ کالج کے ہر طالب علم کو فارم میں درج رقم کے مطابق بینک میں 540 روپے جمع کرانا ہوتے ہیں۔ اس طرح ہر طالب علم کے والدین کو کم از کم 600 روپے کا زیر بار ہونا پڑتا ہے،600 روپے کی یہ رقم محکمہ تعلیم کے افسران اور کالج کے اساتذہ کے لیے معمولی رقم ہوسکتی ہے لیکن جو غریب لوگ روزانہ محنت مزدوری کرکے بمشکل 200 روپے کماتے ہیں، ان کے دل سے پوچھئے کہ انھیں اپنے بچے کو تعلیم دلانے کے لیے یہ 600 روپے کتنا بڑا بوجھ معلوم ہوتاہوگا اور نہ معلوم کتنے لوگوں کے پاس یہ 600 روپے ادا کرنے کی استعداد نہ رکھنے کے باعث اپنے بچے کو اس کی خواہش اور امنگوں کے برعکس تعلیم ترک کرنے پر مجبور کرنے کامشورہ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔اطلاعات کے مطابق کالج کے طلباء کو یہ فیس جمع کرانے کے لیے20 جولائی تک کی مہلت دی گئی ہے۔
اس صورت حال سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت تعلیم عام کرنے اور صوبے کے ہر بچے کی تعلیم تک رسائی کا وعدہ پورا کرنے اور خود اپنے ہی جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدر آمد کرانے کے حوالے سے اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ،یہاں یہ بتانے کی چنداں ضرورت نہیں کہ حکومت سندھ کے قول اور فعل میں اس فرق کی وجہ سے صوبے میںآج بھی کم وبیش 50 فیصدبچے اسکول جانے سے محروم ہیں ،اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیاں ایک خواب ہیں، جس کااندازہ وقتاً فوقتاً ظاہرہونے والے اسکینڈلز سے لگایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے جب بعض صحافیوں نے سیکریٹری تعلیم کالجز سے رابطہ قائم کیا اور انھیں اس صورت حال سے آگاہ کیا توانھوں نے محکمہ تعلیم کی جانب سے طلباء سے کسی طرح کی امتحانی اور رجسٹریشن فیس کی وصولی سے متعلق کسی ہدایت سے قطعی لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی اور طلباء سے فیس طلب کرنے والے کالجوں کے پرنسپلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انھوں نے اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کو فیس وصولی کی شکایات کا نوٹس لینے اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔یہاں سوال یہ پیداہوتاہے کہ آخر محکمہ تعلیم نے خود اپنے ہی جاری کردہ نوٹیفکیشن پر جو وزیرتعلیم سندھ کی سفارش پر وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری سے جاری ہواتھا، پوری طرح عملدرآمد کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے اور ایسی نوبت کیوں آنے دی کہ بعض کالجوں کے اساتذہ کو طالب علموں کو فیس جمع کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈائریکٹر کالجز طلباء سے ناجائز طورپر فیس وصول کرنے والے پرنسپلز اور اساتذہ کے خلاف کیاکارروائی کرتے ہیں اور جن طلباء نے مجبوری کے عالم میں فیس جمع کرادی ہے، ان کی جمع کرائی گئی فیس کی واپسی کاکیا انتظام کیاجاتاہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...