وجود

... loading ...

وجود
وجود

وزیراعظم کی قرض اسکیم‘بیروزگار نوجوان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

بدھ 12 جولائی 2017 وزیراعظم کی قرض اسکیم‘بیروزگار نوجوان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور


وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بے وزگار نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے انھیں ملازمت کی تلاش میں بھٹکنے کے بجائے اپنا کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دینے کیلئے دسمبر2013 میں آسان اقساط پر قرض فراہم کرنے کا اعلان کیاتھا اور دعویٰ کیاتھا کہ اس طرح ملک میں بیروزگاری اور غربت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ اس اسکیم کے تحت بیروزگار نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں اور ضرورت کے مطابق 5 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک قرض فراہم کیاجائے گا ۔وزیر اعظم نے اس مقصد کیلئے100 بلین روپے کا فنڈ مختص کرنے کاا علان کیاتھا اور ہر سال نوجوانوں کو دیے جانے والے قرض کی رقم میں اضافہ کرنے کاعندیہ دیاتھا ،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ ، ہنر مند ، نیم ہنر مند اور بے ہنر نوجوان اس اسکیم سے فائدہ اٹھاکر اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں اور اس طرح بے روزگاری کی شرح کو کم کیاجاسکے۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے اس اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے اس کی جو افادیت بیان کی گئی تھیں وہ بلاشبہ پرکشش تھیں اور اس میں کو ئی شک نہیں کہ اگر اس اسکیم پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجاتاتو نہ صرف یہ کہ ملک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو روزگار مل سکتاتھا بلکہ اس سے ملک میں گھریلو صنعتوںکاجال بچھایاجاسکتاتھا جو کسی بھی ملک کی بڑی صنعتوں کی ترقی کے لیے ضروری ہوتاہے، ہمارے سامنے جاپان ، کوریااور چین کی مثالیں موجود ہیں جہاں صنعتی ترقی کی ابتدا گھریلو صنعتوں کے فروغ سے ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تمام ممالک پوری دنیا پر چھاگئے۔اس اعتبار سے توقع یہ کی جارہی تھی کہ وزیر اعظم کم از کم اپنا اور اپنے اہل خانہ کا ووٹ بینک پکا کرنے کیلئے اس اسکیم پر پوری طرح عملدرآمد کراکے اگلے الیکشن میں اس اسکیم کو اپنی بڑی کامیابیوں کے طورپر پیش کرنے کی کوشش کریں گے لیکن وزیر اعظم غالبا ً اس اسکیم کااعلان کرنے کے بعد بھول گئے اور انھوں نے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کوئی میکانزم تیارکرنے اور اس کی مانیٹرنگ کا کوئی نظام وضع کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی جس کی وجہ سے اسکیم کے اعلان کے بعد ہی بیروزگار نوجوانوں کے لیے امید کی کرن کی حیثیت سے سامنے آنے والی یہ اسکیم مایوسی کاپیغام بن گئی۔ اس اسکیم کے اعلان کے بعد جب نوجوانوں نے سرکاری بینک کا رخ کیا تو انھیں ابتدا ہی میں مشکلات کاشکار کردیاگیا قرض کی درخواستوں پر بینک کے کرتا دھرتائوں کی جانب سے من مانے اعتراضات لگا کر نوجوانوں کویہ اعتراضات دور کرنے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیاجانے لگا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ نوجوانوں نے برملا یہ کہناشروع کردیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اس اسکیم کے اعلان کا مقصد محض تالیاں بجوانا اور وقتی طورپر واہ واہ کرانے کے سوا کچھ نہیں تھااور وزیر اعظم نے اس اعلان کے ذریعہ نوجوانوں کے ساتھ سنگین مذاق کیا ہے۔
اس اسکیم کے حوالے سے سامنے آنے والے حقائق اور اعدادوشمار سے ظاہرہوتاہے کہ اس اسکیم میں موجود بعض خامیوں یا متعلقہ بینک افسران کی وضع کردہ رکاوٹوں اور دشواریوں کی وجہ سے اب تک اس اسکیم کے تحت نوجوانوںکو قرض دینے کے لیے مختص کی جانے والی100 بلین روپے کی رقم میں سے اب تک صرف 18 بلین رقم نوجوانوں کو دی جاسکی ہے یعنی کل مختص رقم کا صرف 18فی صد حصہ ہی نوجوانوں کومل سکا ہے اور بقیہ رقم ابھی بینکوں کی تجوریوں میں ہی محفوظ ہے۔اب جبکہ حکومت کی 5سالہ مدت ختم ہونے کے قریب ہے ایسا ممکن نظر نہیں آتاکہ اس مدت کے دوران نوجوانوں کو وزیر اعظم کے مختص کردہ 100 بلین کی رقم بطور قرض مل جائے گی اور اب تک کے اعدادوشمار دیکھتے ہوئے یہی خیال اغلب ہے کہ دیگر منصوبوں کی طرح اس اسکیم کے لیے مختص رقم کا بڑ ا حصہ بھی سرکاری خزانے میں واپس چلاجائے گا اورقرض کے لیے نوجوانوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں کا فیصلہ نئی آنے والی حکومت کی پالیسی اور مرضی پر منحصر ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کی جنوری تامارچ سہ ماہی رپورٹ سے ظاہر ہوتاہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نوجوانوں کو قرض کی فراہمی کے لیے نئی درخواستوں کی وصولی ان کی منظوری اور قرض کی فراہمی کی رفتار کچھ تیز کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود یہ کام اس سرعت سے نہیں ہورہاہے جس کی ضرورت ہے، اطلاعات کے مطابق ا س اسکیم پر عملدرآمد میں بینکوں کی جانب سے کھڑی کی جانے والی مشکلات اور نوجوانوں کی مایوسی کی خبروں کی اشاعت کے بعد وزیر اعظم کو اپنی توجہ اس جانب مبذول کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے اور انھوںنے اب اسٹیٹ بینک کو اس پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کرنے اور پورے عمل کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جنوری تامارچ سہ ماہی رپورٹ سے ظاہر ہوتاہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کے کم وبیش ایک درجن کمرشل بینکوں نے اس اسکیم کے تحت 18 ہزار 15 نوجوانوں میں مجموعی طورپر 18.04 بلین روپے تقسیم کیے اس طرح اوسطا ًہر نوجوان نے 10لاکھ روپے قرض کے طورپر حاصل کیے،نوجوانوں کو قرض کے طورپر دی جانے والی یہ رقم گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر کے دوران نوجوانوں کو بطور قرض دی جانے والی رقم سے صرف 335 ملین روپے یعنی ساڑھے 33 کروڑ روپے ہی زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پورے ملک کے صرف 325 نوجوان بینکوں سے اس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ سے ظاہرہوتاہے کہ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو سب سے زیادہ قرض نیشنل بینک کی جانب سے جاری کیاگیا اور نیشنل بینک سے مجموعی طورپر12 ہزار252 نوجوانوں نے 17.3 بلین روپے حاصل کیے۔
اطلاعات کے مطابق درخواستوں پر کارروائی میں غیر ضروری تاخیر پر اخبارات اور میڈیا پر سامنے آنے والی تنقید کے بعد نیشنل بینک کے کرتا دھرتائوں نے بہت سے درخواست دہندگان کے اکائونٹ میں عجلت میں رقوم منتقل کردی ہیں اور اس کی انھیں اطلاع تک دینے کی زحمت نہیں کی ہے جس پر نوجوانوں نے اس طرح منتقل کی جانے والی رقم وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے بینک کے طرز عمل پر احتجاج کیاہے کیونکہ رقم کی منتقلی کے بعد ہی سے اس پر مارک اپ وغیرہ کا اطلاق ہوجاتاہے اور رقم کی فراہمی کی تاریخ ہی سے اس کی قسط کی واپسی کی تاریخ بھی طے ہوجاتی ہے، اطلاعات کے مطابق اس رقم کی ایک سال کے اندر واپسی کی صورت میں اس کے لیے کراچی میں انٹر بینک آفر ریٹ (کیبور) پلس5 فیصد ہے۔ بینک عام طورپر چھوٹے قرضوں کی واپسی کی مدت میں اضافہ کرنے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ اس طرح کے چھوٹے قرض زیادہ خطرات کے حامل ہوتے ہیں۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی یعنی جنوری مارچ کے اعدادوشمار کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران کم وبیش 4 ہزار 479 افراد نے کاروبار شروع کرنے کی اس اسکیم کے تحت قرض کی درخواستیں دی ہیں ،یہ تعداد گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں6فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دورا ن نیشنل بینک کو قرضوں کی 4 ہزار 244 درخواستیں موصول ہوئیں ،اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ 2017 تک بینکوں کومجموعی طورپر نئے قرضوں کی 78 ہزار 939 درخواستیں موصول ہوئیں ،ان درخواست دہندگان میں 13 فیصد خواتین شامل تھیں، جبکہ اس اسکیم کے تحت خواتین کے لیے50 فیصد کاکوٹہ مختص ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہوتاہے کہ ان درخواست دہندگان میں سے صرف 28 فیصد درخواستیںیعنی صرف 21 ہزار 734 افراد کی درخواستیں منظور کی گئیںاور ان میں صرف 18 ہزار 015 افراد کو نقد رقم مل سکی۔
نوجوانوں کو قرض کی فراہمی میں اس سست روی اور نوجوانوں کو قرض کی فراہمی سے انکار کی شکایات پر وزیر اعظم قبل ازیں عدم اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بینکوں کے ارباب اختیار اپنی روش بدلنے کو تیار نہیں ہیں جس کا اظہار رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں کی جانب سے قرضوں کی منظوری کے اعدادوشمار سے ہوتاہے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں نے 531 ملین روپے کے نئے قرضوں کی منظوری دی جو گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی سے صرف 2 فیصد زیادہ ہے۔ان میں سے نیشنل بینک نے 431 ملین روپے کے قرضوں کی منظوری دی جبکہ دیگر کمرشیل بینکوں نے مجموعی طورپر 100 ملین روپے کے قرضے منظور کیے۔ان اعدادوشمار سے ظاہر ہوتاہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کو قرض فراہم کرنے کی اسکیم کی منظوری اور اس پر عملدرآمد میں سست روی پر عدم اطمینان کے اظہار کے باوجود گزشتہ 4 سال کے دوران صرف 21 ہزار734 درخواست دہندگان کی درخواستیں منظوری کا مرحلہ طے کرنے میں کامیاب ہوسکی ہیں اور موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک نوجوانوں کو قرض کی فراہمی کے لیے مختص فنڈز کا بہت کم حصہ ضرورت مند نوجوانوں تک پہنچ سکے گا ،اس طرح ہوسکتاہے کہ حکومت اپنے اختتامی مرحلے پر نوجوانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے قرض اسکیم کی بچی ہوئی رقم سیاسی بنیادوں پرتیزی کے ساتھ تقسیم کرے اوراس طرح قرض کی اس رقم کو ووٹ حاصل کرنے کے لیے رشوت کے ایک طریقے کے طورپر استعمال کی جائے ۔
ایچ اے نقوی


متعلقہ خبریں


مضامین
اُف ! یہ جذباتی بیانیے وجود هفته 18 مئی 2024
اُف ! یہ جذباتی بیانیے

اب کی بار،400پار یا بنٹا دھار؟ وجود هفته 18 مئی 2024
اب کی بار،400پار یا بنٹا دھار؟

وقت کی اہم ضرورت ! وجود هفته 18 مئی 2024
وقت کی اہم ضرورت !

دبئی لیکس وجود جمعه 17 مئی 2024
دبئی لیکس

بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر